Tag: بارشوں کی پیش گوئی

  • بارشوں کی پیش گوئی، کراچی میں غیر قانونی اور خطرناک بل بورڈز ہٹانے کا حکم

    بارشوں کی پیش گوئی، کراچی میں غیر قانونی اور خطرناک بل بورڈز ہٹانے کا حکم

    کراچی : کراچی میں بارشوں کے پیش نظر غیر قانونی اورخطرناک بل بورڈز ہٹانے کا حکم دے دیا گیا اور کہا تیزہواؤں اور بارش کے سبب یہ بورڈز انسانی جانوں کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے بارشوں کےپ یش نظرغیرقانونی اورخطرناک بل بورڈز ہٹانے کا حکم دے دیا۔.

    اس سلسلے میں چیف سیکریٹری سندھ کی منظوری کے بعد اقدامات سے متعلق خط ارسال کردیا ہے، خط محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کے ڈویژنل کمشنراورسیکریٹری بلدیات کو لکھا گیا۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات نےصوبےبھرمیں شدیدمون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، تیز ہواؤں اوربارش کےسبب یہ بل بورڈانسانی جانوں کیلئے خطرہ بن سکتےہیں۔

    خط میں مزید کہنا تھا کہ ان  بورڈزکوفوری طورپرہٹایاجائے، ایسے ہی تمام خطرناک  بورڈز کو سپریم کورٹ نے بھی ہٹانے کا حکم دیا ہے۔

  • معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی ،  سندھ حکومت  کا تمام محکموں کو ہائی الرٹ جاری

    معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی ، سندھ حکومت کا تمام محکموں کو ہائی الرٹ جاری

    کراچی : سندھ حکومت نے مئی میں معمول سے زیادہ بارشوں کے پیش نظر تمام محکموں کو ہائی الرٹ جاری کردیا اور کہا کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں مئی میں معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کے امکان کے پیش نظر سندھ حکومت نےتمام محکموں کوہائی الرٹ جاری کردیا اور 5 مئی تک ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں جانے سے روک دیا گیا۔

    وزیر ماحولیات اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ سندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، 30 اپریل سے 5 مئی تک ژالہ باری،آندھی اورگرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔

    اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سیلاب آنے کی وجہ سے سندھ متاثر ہوسکتا ہے اور کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں اربن فلڈنگ کابھی خطرہ ہے۔

    انھوں نے کہا کہ کراچی،حیدرآباد،سکھر،لاڑکانہ میں گرج چمک کےساتھ بارش جبکہ ٹھٹھہ،بدین،خیرپور،ٹنڈوجام،سانگھڑاوردیگرشہروں میں بارش متوقع ہے۔

    پی ڈی ایم ے نےمتعلقہ محکموں کوہائی الرٹ جاری کر دیا ہے اور تمام بلدیاتی اداروں کوندی نالوں کی صفائی کےاحکامات جاری کردیئے ہیں ، موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہمیں غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے، سندھ میں بارشوں سےکھڑی فصلوں کونقصان پہنچ سکتا ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ کراچی میں 28 اپریل کی رات سےسسٹم کےاثر اندازہونےکاامکان ہے ، جس کے سبب کہیں تیز اور چند مقامات پر موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شہر میں اربن فلڈننگ کاکوئی امکان نہیں، آج شہر کا مطلع جزوی ابرآلود ہے اور ہوا میں نمی 55 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

  • بارشوں کی پیش گوئی، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہائی الرٹ جاری

    بارشوں کی پیش گوئی، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہائی الرٹ جاری

    کراچی : شہر قائد میں بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ، جس میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تیز بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر جناح انٹر نیشنل ائرپورٹ پر الرٹ جاری کردیا اور محکمہ فائر کے عملے کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔

    ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق بارشوں کی پیش گوئی اور ممکنہ طور پرتیز ہواوں کے چلنے کے امکان کے حوالے سے جناح ٹرمینل اور ٹرمینل ون پر اقدامات کیے گئے ہیں، بارشوں کے باعث رن وے پر طیاروں کے سلپ ہونے کے امکانات ہوتے ہیں۔

    ایئرپورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ سی اے اے کے محکمہ فائر میں ہائی الرٹ کی واررننگ دی گئی ہے اور چھوٹے سائز کے فکس ونگ (طیاروں )اور روٹری ونگ (ہیلی کاپٹرز) کے ساتھ اضافی وزن لگانے کی ہدایت کی ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی والے تیار ہوجائیں! اتوار کی رات موسلادھار بارش، اربن فلڈ کا خطرہ

    ایئرپورٹ منیجر کے مطابق کچھ طیاروں کو ہواؤں کی شدت سے بچانے کے لیے ہینگر میں منتقل کیا جائے ، طیاروں کی حفاظت کے پیش نظر ہر قسم کے پروسیجر لیے گئے ہیں۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیرپورٹ اور اطراف میں نالوں کی صفائی کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

    یاد رہے کراچی میں اتوار کی رات گرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے ، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا ہے اور کہا
    پیر ،منگل کو موسلادھار بارش سےکراچی،ٹھٹھہ،حیدرآباد،بدین میں اربن فلڈکاخطرہ ہے، تمام ادارے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں

  • ملک میں چند مقامات پر گرج چمک سےبارش کا امکان، محکمہ موسمیات

    ملک میں چند مقامات پر گرج چمک سےبارش کا امکان، محکمہ موسمیات

    کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخواہ، بالائی پنجاب،کشمیراورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

    ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ چند مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری ہے،کراچی میں بھی بونداباندی کے بعد مطلع آبر آلود ہے۔محکمہ موسمیات نے مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، راولپنڈی، لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں تریالیس ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی

    محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی

    اسلام آباد /لاہور / پشاور / کراچی : محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان، سکھر، ساہیوال، ڈی آئی خان، مالاکنڈ ڈویژن میں اکژ مقامات پر، سبی، ژوب، لاڑکانہ، نصیر آباد، میرپور خاص، ہزارہ، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا اور گلگت میں کہیں کہیں جبکہ لاہور، گوجرانوالہ،حیدرآباد، شہید بینظیرآباد ڈویژن،کشمیر اور بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    اس دوران بہاولپور، ملتان، ساہیوال، ڈی جی خان اورسکھر ڈویژن میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز کے دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ، کشمیر، گلگت بلتستان اور مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں بارش کا سلسلہ کم شدت کے ساتھ جاری رہے گا۔

    جبکہ کل(جمعرات) سے میر پورخاص، حید رآباد اور کراچی ڈویژن میں موسم صاف ہونا شروع ہو جائے گا۔مون سون کی غیر معمولی بارشوں کے باعث اگلے دو روز کے دوران جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں Urban Flooding اور Flash Flooding کے خطرے کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اور ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کی گئی بارش(ملی میٹر)

    سب سے زیادہ بارش نگر پارکرمیں 190 ملی میٹر جبکہ اسلام کوٹ 113، خان پور 96، ڈپلو 48، پارہ چنار ِ31،دادو 28، دیر 25، چھاچرو22، جیکب آباد، حیدرآباد، کراچی ائیر پورٹ، رحیم یار خان 15، کوٹ ادو10، بہاولپور(سٹی) 08، گڑھی دوپٹہ 07، جوہرآباد 06، مالم جبہ 05، موہنجو دارو ،سکھر ، ہنزہ، لیہ 04، مٹھی ، روہڑی ، کالام ڈی جی ،خان، 03، حیدر آباد (سٹی )، لاڑکانہ، ٹھٹھہ 02، فیصل (بیس)،صدر، منڈی بہاولدین، راولاکوٹ ، چترال اور بھکر میں01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

    آج ریکارڈ کیے کئے گرم ترین مقامات

    سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 43 ڈگری سنٹی گریڈ جبکہ دالبندین42، تربت41، چلاس میں 40 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔