Tag: بارشوں

  • بھارت و نیپال میں طوفانی بارشیں، 100 سے زائد ہلاک

    بھارت و نیپال میں طوفانی بارشیں، 100 سے زائد ہلاک

    بھارت اور نیپال کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں سے بڑے پیمانے پر تباہی کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں، بدھ سے اب تک مختلف حادثات میں 100 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں بدھ سے اب تک بارش کے سبب مختلف حادثات میں 64 جان کی بازی ہار گئے۔

    بھارتی ریاست اتر پردیش میں بارشوں اور آندھی سے 22 افراد ہلاک ہوئے جبکہ نیپال میں شدید بارشوں اور بجلی گرنے سے کم از کم 8 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

    بھارتی محکمہ موسمیات نے متاثرہ علاقوں میں ہفتے تک مزید غیر موسمی بارش کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی محکمہ موسمیات نے پہلے ہی بدھ کے روز ملک کے لیے ایک بڑے خطرے کی وارننگ جاری کر رکھی تھی، جس میں مغربی حصوں میں ہیٹ ویو کی صورتِ حال اور مشرقی و وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی ہواؤں و بارشوں کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

    گزشتہ روز بھی بھارت میں محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کے پیش نظر یلو الرٹ جاری کیا تھا، دہلی میں پارہ 41 ڈگری کو چھو گیا تھا۔

    ریاست گجرات میں درجہ حرارت 45.6 ڈگری سے تجاوز کر گیا جبکہ راجھستان میں درجہ حرارت 46 ڈگری کو چھو گیا تھا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا ہے کہ مہارشٹرا اور مدھیہ پردیش میں بھی پارہ 43 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہیٹ ویو سے متاثرہ ریاستوں میں درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری زائد رہا۔

    نیویارک : ہسپانوی سیاح خاندان کا ہیلی کاپٹر دریائے ہڈسن میں گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک

    محکمہ موسمیات نے مدھیہ پردیش اور گجرات میں آج سے بارش کا امکان ظاہر کیا تھا، ہریانہ اور راجھستان میں 14 اپریل سے ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

  • سعودی عرب میں 28 مارچ تک شدید بارشوں کا الرٹ جاری

    سعودی عرب میں 28 مارچ تک شدید بارشوں کا الرٹ جاری

    سعودی عرب میں محکمہ شہری دفاع کی جانب سے مملکت کے بیشترعلاقوں میں جمعہ 28 مارچ تک شدید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے بیان میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھیں اور غیرضروری سفر سے گریز کریں۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ مقامات، وادیوں اور نشیبی مقامات سے دور رہیں۔ ایسے مقامات پر جہاں بارش کا پانی جمع ہو تیراکی سے گریز کیا جائے۔

    شہری دفاع کے مطابق موسمی تبدیلی کے حوالے سے تازہ ترین معلومات کیلیے سرکاری چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نظر رکھی جائے۔

    بیان کے مطابق مکہ ریجن میں درمیانے درجے سے شدید بارشوں کا امکان ہے، جس سے سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے، اسی طرح کی صورتحال باحہ، عسیر اور جازان ریجن میں بھی متوقع ہے۔

    اس کے علاوہ نجران ریجن میں درمیانے درجے جبکہ مدینہ ریجن میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے ماہر عقیل العقیل نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مملکت کے بعض علاقوں میں عید الفطر تک بارش کا امکان ہے۔

    موسمیات کے قومی مرکز کے ماہر کا کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ کے علاوہ مملکت کے وسطی اور مشرقی پہاڑی علاقوں میں شدید بارش ہوسکتی ہے۔

    بارش کا امکان، مسجد نبویؐ آنے والوں کیلئے اہم ہدایت جاری

    موسمیات کے قومی مرکز کا خبردار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مملکت کے بیشتر علاقے اتوار تک بارش اور گرد آلود تیز ہواؤں کی زد میں رہیں گے، تبوک، مدینہ منورہ، الجوف اور شمالی حدود ریجن میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

  • عوام تیاری کرلیں! شدید بارشوں کا الرٹ جاری

    عوام تیاری کرلیں! شدید بارشوں کا الرٹ جاری

    اسلام آباد : موسلاھار بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا ، جس مین تمام متعلقہ اداروں کو ضروری احتیاطی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے 26 ستمبر سے یکم اکتوبر 2024 تک ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان طاہر کردیا۔

    این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا ، جس میں 26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے متعدد علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    این ڈی ایم اے نے کہا کہ سندھ کے کچھ علاقوں میں 26 ستمبر سے 28 ستمبر 2024 تک وقفے وقفے بارشیں متوقع ہیں جبکہ موسلا دھار بارش سے پنجاب کے شہری علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی جبکہ کے پی کے شہروں نوشہرہ اور پشاور میں شہری سیلاب کا امکان ہے۔

    موسلادھار بارش سے مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی متوقع ہیں ، جس کے باعث رابط سڑکوں کو نقصان یا بندش کا سامنا ہو سکتا ہے۔

    Gold Price in Pakistan Today- پاکستان میں آج سونے کی قیمت 

    این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ شدید بارشوں کے ممکنہ اثرات کو کم کرنے کے لیے ضروری احتیاطی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔

    تمام متعلقہ محکموں کو ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کو الرٹ رکھنے، کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال پر فوری ردعمل کو یقینی بنانے ، وسائل کو متحرک اور خطرے سو دوچار علاقوں میں ضروری مشینری کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

    این ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی کہ مقامی انتظامیہ اور عوام کو موسم کی پیشن گوئی، ایڈوائزری اور الرٹس کی بروقت آگاہی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے سے دوچار علاقوں میں پیشگی اقدامات اور ضروری مشینری کی قبل از وقت دستیابی کو یقینی بنائیں تا کہ رابطہ سڑکوں کی ممکنہ بندش سے بروقت نمٹا جا سکے۔

    این ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ الرٹ رہیں اور مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں اور بروقت الرٹس کے لیے ‘پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ’ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور موسم کی رپورٹس سے آگاہ رہیں۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت 

  • پی ڈی ایم اے نے مون سون الرٹ جاری کر دیا

    پی ڈی ایم اے نے مون سون الرٹ جاری کر دیا

    سندھ اور ملک کے مشرقی حصے پرمون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس سے 9 جولائی تک سندھ کے بیشتر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    پی ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں کے حوالے سے مختلف اضلاع کے ڈی سیز کو الرٹ جاری کردیا، ترجمان کے مطابق مون سون سندھ اور ملک کے مشرقی حصوں میں اثر انداز ہو رہا ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپور خاص میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بدین، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، شکارپور میں بارش ہوگی۔

    پی ڈی ایم اے کا بتانا ہے کہ کشمور، سکھر، دادو اور جامشورو میں 9 جولائی تک بارش کا امکان ہے، گھوٹکی، خیرپور، نوشہرو فیروز میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔

    پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ کراچی، شہید بینظیر آباد، مٹیاری، حیدرآباد، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، سانگھڑ، ٹھٹھہ، سجاول میں 9 جولائی تک بارش ہو سکتی ہے اس لیے متعلقہ اضلاع کے ڈی سیز ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

  • وزیرِ اعظم کی بارشوں کی صورتحال پر وفاقی وصوبائی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

    وزیرِ اعظم کی بارشوں کی صورتحال پر وفاقی وصوبائی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بارشوں کی صورتحال پر وفاقی و صوبائی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مزید بارش کی پیش گوئی پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیزکو صورتحال کی کڑی نگرانی کی ہدایت کی ہے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی ادارے صوبائی حکومتوں اور محکموں کے اشتراک عمل سےکام کریں، جہاں بھی جس چیز کی ضرورت ہو، عوام کے تحفظ اور مدد کے لئے فراہم کی جائے۔

    وزیراعظم نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جہاں ضرورت ہے وہاں عوام کو فوری محفوظ علاقوں میں منتقل کیا جائے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی و دیگر متعلقہ ادارے بین الصوبائی قومی شاہراہوں کی مانیٹرنگ کریں۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے ہدایت کی کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ اور بولان میں کوئٹہ سبی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی کیلئےمؤثر انتظامات کیئے جائے، مختلف شاہراہوں اور متاثرہ علاقوں میں عوام کو خبردار رکھا جائے، عوام کی جان ومال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ عوام سے بھی اپیل ہے بارشوں میں  احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

  • محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں اور برف باری کی پیش گوئی

    محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں اور برف باری کی پیش گوئی

    کراچی: محکمہ موسمیات نے جمعے اور پیر کے دوران ملک میں مزید بارشوں اور  برف باری کی پیش گوئی کر دی.

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے اتوار تک بلوچستان میں اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے.

    [bs-quote quote=”بلوچستان، ڈی جی خان میں تیز بارشوں سے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”محکمہ موسمیات”][/bs-quote]

    جمعہ اورہفتہ کو سندھ میں کہیں کہیں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جمعہ سے پیر تک خیبرپختونخوا، پنجاب، گلگت بلتستان، کشمیرمیں تیز بارش ہوسکتی ہے.

    محکمہ موسمیاست کے مطابق خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیرکے پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے.

    بلوچستان، ڈی جی خان میں تیز بارشوں سے مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور ہفتہ اور اتوار کو  مالاکنڈ، ہزارہ، گلگت بلتستان، کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے.

    محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں اور برف باری کا سلسلہ آیندہ چند روز جاری رہے گا، کراچی میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، درجہ حرارت 13 ڈگری تک گر سکتا ہے.

  • ملک بھر میں مزید بارشوں اور برفباری کا امکان

    ملک بھر میں مزید بارشوں اور برفباری کا امکان

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جمعہ سے پیر کی صبح تک ملک بھر میں مزید بارشوں اوربرفباری کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق جمعرات کی رات سےاتوارکی صبح تک بلوچستان میں اکثرمقامات پربارش کاامکان ہے جبکہ جمعے اور ہفتے کے دوران سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی باران رحمت برسنے کا امکان ہے۔

    ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اورکشمیر کے اکثرمقامات پربارش جبکہ پہاڑوں علاقوں میں برفباری کا امکان ہے اسی طرح جمعہ کی رات سے ہفتہ تک بلوچستان اور ڈیرہ غازی خان میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

    اعلامیے کے مطابق ہفتہ اور اتوارکو مالاکنڈ، ہزارہ بلیٹ،کشمیر میں لینڈسلائیڈ جبکہ موسلادھار بارش کے باعث مقامی ندی اور نالوں میں بھی طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل یعنی 27 فروری کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ ہونے والے درجہ حرارت

    مالاکنڈ، ہزارہ ، پشاور، راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، بہاولپور ،حید رآباد، ٹھٹھہ ڈویژن،اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ریکارڈہوئی جبکہ دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

    سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا کے علاقے مالم جبہ 39، سیدوشریف 14 ، کاکول 09 ، پشاور (سٹی 08، ائیرپورٹ 06)، چراٹ 06،لوئر دیر، بالاکوٹ03 ،اپر دیر 02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی اسی طرح پنجاب کے مختلف علاقوں میں زیادہ سے زیادہ 13 اور کم سے کم 03 ملی میٹر بارش ہوئی۔

    سندھ کے علاقے بدین میں 12، مٹھی تھرپارکر 06، ٹھٹھہ، ٹنڈو جام 01 ملی میٹر اسی طرح آزاد کشمیر کے علاقوں راولاکوٹ 20 ،کوٹلی 12، گڑھی دوپٹہ 06 ، مظفر آباد میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ علاوہ ازیں مری میں 11 اور مالم جبہ میں 03 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

    سب سے زیادہ درجہ حرارت کالام میں منفی 09 ریکارڈ کیا گیا اسی طرح بگروٹ میں منفی 5، اسکردو، استور میں منفی 5، مالم جبہ، ہنزہ، میر کھائی میں منفی 4، پارہ چنار میں منفی 3، چترال اور درویس میں منفی 2 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

  • سعودی عرب میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 12 افراد ہلاک

    سعودی عرب میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 12 افراد ہلاک

    ریاض: سعودی عرب میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی جس کے باعث متعدد افراد ہلاک جبکہ معمولات زندگی مفلوج ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں شدید بارشوں کے باعث 12 افراد جان سے گئے اور نظام زندگی مفلوج ہوگیا، مدینہ اور تبوک میں طوفانی بارشوں سے سیلابی پانی گھروں اور عمارتوں میں داخل ہوگیا۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سیلاب اور بارشوں کے باعث اسکول سمیت تمام تعلیمی ادارے بند پڑے ہیں جبکہ سیکڑوں گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔

    عرب میڈیا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث 10 افراد تبوک، ایک شخص مدینہ اور ایک شمالی سرحدی علاقے میں ہلاک ہوا جبکہ رسیکیو حکام نے سیلاب میں پھنسے 271 افراد کو زندہ بچا لیا جس میں 137 افراد کو تبوک میں ریسکیو کیا گیا تھا۔

    سعودی محکمہ سول ڈیفنس کے ترجمان محمد الحمادی کا کہنا ہے کہ ریاض، مکہ ، شمالی سرحدی علاقے، ہیل ، تبوک ، قاسم، مدینہ اور مشرقی صوبے عصیر، جازان اور اور الجوف میں موسم کی صورتحال انتہائی خطرناک ہے۔ انہوں نے شہریوں کو تنبیہہ کی ہے کہ اپنی اور اپنے اہل خانہ کی جان خطرے میں مت ڈالیں اور دیہاتوں اور خطرناک علاقوں کا رخ ہر گز نہ کریں۔

    شاہ عبداللہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے مسافروں سے اپیل کی ہے وہ فلائٹ کے لیے گھر سے نکلتے وقت ممکنہ تاخیر اور منسوخی کی بابت پہلے سے معلوم کرلیں۔

    سعودی حکام طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں۔

    سعودی عرب :شدید بارشیں، مختلف حادثات میں بچوں سمیت12 افراد ہلاک

    خیال رہے کہ نومبر 2015 میں سعودی عرب میں شدید بارشوں سے مختلف حادثات و واقعات میں بچوں سمیت بارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ مختلف شہروں میں بارشوں نے تباہی مچا دی تھی، کئی افراد سیلابی پانی میں بہہ کر جاں بحق ہوئے جبکہ تین افراد کرنٹ لگنے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

    علاوہ ازیں 6 بچے صوبہ یانگو میں اور جدہ کے مضافات میں ژالہ باری سے ہلاک ہوئے تھے۔

  • پنجاب اور آزاد کشمیر میں بارشوں نے تباہی مچادی، 50افراد جاں بحق

    پنجاب اور آزاد کشمیر میں بارشوں نے تباہی مچادی، 50افراد جاں بحق

    لاہور: پنجاب اور آزاد کشمیر میں لگاتار بارشوں نے تباہی مچا دی، دیواریں، درخت اور چھتیں گرنے سے پچاس سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔

    گذشتہ روز سے شروع ہونے والی مون سون کی طوفانی بارشوں نے کئی گھروں کے چراغ گل کردیئے، لاہور کے مختلف علاقوں میں گھروں کی چھتیں گرنے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد سمیت سولہ افراد زندگی کی بازی ہار گئے، لاہور میں بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے، سمن آباد اور جوہر ٹاؤن میں دو افراد کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوئے۔

    چھتیں گرنے سے سبزہ زار میں ایک اور جی او آر بہاولپور ہاؤس میں ملازمین کوارٹر میں میاں بیوی ہلاک ہوگئے جبکہ فیصل آباد میں پانچ ، گوجرانوالہ چھ، سیالکوٹ میں پانچ، پسرور میں تین قصور میں چار ، خانیوال میں بارشوں نے تین افراد کی جان لے لی۔ حکومت پنجا ب نے بارشوں میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لئے پانچ لاکھ روپے فی کس کےامداد کا اعلان کیا ہے۔

    آزادکشمیر میں بھی تین فوجیوں سمیت سات شہری لقمہ اجل بنے، موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد،راولپنڈی میں نالہ لئی بپھر گیا، نالہ لئی میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر قریبی آبادیوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔

    راولپنڈی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نالہ لئی میں کٹاریاں اور گوالمنڈی کے قریب پانی کی سطح سترہ فٹ تک پہنچ گئی، سیلاب کے پیش نظر فوج کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں  راولپنڈی میں مکان کی چھت گرنے سے انیس افراد ملبے تلے دب گئے ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کے دستے سیالکوٹ، نارووال، ہیڈمرالہ، وزیرآباد، جلالپور جٹاں کیلئے روانہ کردیئے گئے ہیں۔ لاہور کے نواحی علاقے شاہدرہ میں بھی سیلاب کے خدشے کے پیش نظر فوجی دستوں کو تیار رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔