Tag: بارشیں

  • کوئٹہ شہر اور گردو نواح میں بارشیں، سردی میں اضافہ

    کوئٹہ شہر اور گردو نواح میں بارشیں، سردی میں اضافہ

    کوئٹہ شہر اور گردو نواح میں ہونے والی بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ تیز بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق زیارت، کان مہترزئی اور توبہ کاکڑئی میں بھی شدید بارشیں ہوئی جبکہ خاران اور گردو نواح میں ہونے والی بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔

    مستونگ شہر اور گردو نواح میں بھی بارش سے جل تھل ہوگیا، جبکہ اوستہ محمد،جھل مگسی، گنداخہ میں آج شام سے 2 مارچ تک موسلا دھار بارش کاامکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    گوادر میں بارشوں سے تباہی، پاک فوج کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن

    چمن شہر اور گردو نواح میں وقفے وقفے سے بارش کاسلسلہ جاری ہے، قلعہ عبداللہ، دوبندی، توبہ اچکزئی، جنگل پیرعلی، گلستان، خواجہ عمران اور کوژک ٹاپ پر بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے سردی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

  • یونان میں طوفانی بارشوں نے متعددعلاقوں کو ڈبو دیا

    یونان میں طوفانی بارشوں نے متعددعلاقوں کو ڈبو دیا

    ایتھنز: یورپی ملک یونان میں طوفانی بارشوں نے متعدد علاقوں کو ڈبو دیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 800 ملی میٹر کی بارش نے تباہی مچا دی ہے، 10 افراد جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، یونانی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ یونان قدرتی آفت سے جنگ لڑ رہا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یونان کے تھیسالی ریجن میں 4 دنوں کے دوران برقرار رہنے والے طوفان نے 3 فٹ بارش برسا دی ہے، جس سے بڑے پیمانے پر سیلاب آ گیا ہے۔

    گزشتہ کئی ہفتوں سے یونان گرمی کی شدید لہروں اور آتش زدگیوں کا شکار رہا، اور اب طوفانی بارشوں نے ستمبر کے اوائل میں وسطی یونان میں بڑے پیمانے پر سیلاب کو جنم دیا ہے۔ 4 ستمبر کو شروع ہونے والے چار روزہ طوفان کے دوران سیلابی پانی نے گھروں کے گھر غرق کر دیے ہیں، اور گلیوں کو ندی نالوں میں تبدیل کر دیا، جس میں بہت سی کاریں بہہ گئیں۔

    بارش کے باعث مختلف حادثات میں 10 افراد جان سے گئے، وسطی یونان میں سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی ہے اور کئی گاؤں زیر آب آ گئے، بارشوں کی وجہ سے دریا بھی بپھر گئے جو اپنے ساتھ گھروں، سڑکوں اور پلوں کو بہا لے گئے، جب کہ فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

    سیلاب میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے اور لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

  • ہانگ کانگ میں شدید بارشیں، نظام زندگی درہم برہم

    ہانگ کانگ میں شدید بارشیں، نظام زندگی درہم برہم

    ہانگ کانگ میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے، جبکہ شدید بارشوں نے 140سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیلاب کی وجہ سے سڑکیں بہہ گئی ہیں اور ٹرینوں سمیت ٹرانسپورٹ کا نظام بھی درہم برہم ہوچکا ہے، شدید بارشوں سے رہائشی علاقے زیر آب آچکے ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ہانگ کانگ میں جمعرات کو ایک گھنٹے کے دوران 70 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس نے تقریباً 140 سالوں کا ریکارڈ توڑا ہے۔ مقامی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہانگ کانگ میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے اسکول، دفاتر اور کاروبار کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

    انتظامیہ کے مطابق بارش سے زیادہ متاثر ہونے والے مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن کیا جارہا ہے، لینڈ سلائیڈنگ سے زمینی راستے بھی منقطع ہوگئے ہیں۔

    دوسری جانب ترکیہ کے شمال مغربی علاقوں میں شدید بارشیں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے، مختلف حادثات میں 7 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہو چکے ہیں۔

    استنبول میں ایک ماہ کی متوقع بارشیں چھ گھنٹے میں برس گئیں، جس سے رہائشی علاقے پانی میں ڈوب گئے، اور شہر کی سڑکیں دریا بن گئیں، گاڑیاں ریلوں میں بہہ گئیں، ایک جگہ سیلابی ریلا کنٹینرز تک بہا لے گیا، اور میٹرو اسٹیشن میں بھی پانی داخل ہو گیا، بارشوں سے شدید متاثرہ علاقوں مں امدادی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔

    یونان اور بلغاریہ میں بارشوں اور سیلاب سے حادثات کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، دوسری جانب برازیل میں بھی سیلاب سے پر سو تباہی پھیلی نظر آ رہی ہے، جہاں مخلتف حادثات میں 31 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، ریو گرانڈے ریاست کا بڑا حصہ ملیا میٹ ہو گیا، اور سینکڑوں مکانات تباہ ہو گئے، لاجیڈو اور روکاسیلز شہر بھی پانی میں ڈوب گئے ہیں۔

    موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات دنیا بھر میں سامنے آ رہے ہیں، امریکا، برطانیہ، آسٹریا اور نیدرلینڈز میں گرمی نے دیرے ڈال لیے ہیں، کئی ملکوں میں گرمی نے اگلے پچھلے سب ریکارڈ تور دیے، انسان، چرند پرند سب ہی گرمی سے ہلکان ہیں، دوسری جانب اسپین میں بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، جہاں نظامِ زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے، اور یونان میں جنگلاتی آگ بھی تاحال قابو میں نہیں آ سکی ہے۔

  • استنبول میں ایک ماہ کی متوقع بارشیں 6 گھنٹے میں برسنے کا نتیجہ

    استنبول میں ایک ماہ کی متوقع بارشیں 6 گھنٹے میں برسنے کا نتیجہ

    انقرہ: ترکی کے شہر استنبول میں ایک ماہ کی متوقع بارشیں 6 گھنٹے میں برس گئیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے شمال مغربی علاقوں میں شدید بارشیں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے، مختلف حادثات میں 7 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہو گئے۔

    استنبول میں ایک ماہ کی متوقع بارشیں چھ گھنٹے میں برس گئیں، جس سے رہائشی علاقے پانی میں ڈوب گئے، اور شہر کی سڑکیں دریا بن گئیں، گاڑیاں ریلوں میں بہہ گئیں، ایک جگہ سیلابی ریلا کنٹینرز تک بہا لے گیا، اور میٹرو اسٹیشن میں بھی پانی داخل ہو گیا، بارشوں سے شدید متاثرہ علاقوں مں امدادی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔

    یونان اور بلغاریہ میں بارشوں اور سیلاب سے حادثات کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، دوسری جانب برازیل میں بھی سیلاب سے پر سو تباہی پھیلی نظر آ رہی ہے، جہاں مخلتف حادثات میں 31 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، ریو گرانڈے ریاست کا بڑا حصہ ملیا میٹ ہو گیا، اور سینکڑوں مکانات تباہ ہو گئے، لاجیڈو اور روکاسیلز شہر بھی پانی میں ڈوب گئے ہیں۔

    موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات دنیا بھر میں سامنے آ رہے ہیں، امریکا، برطانیہ، آسٹریا اور نیدرلینڈز میں گرمی نے دیرے ڈال لیے ہیں، کئی ملکوں میں گرمی نے اگلے پچھلے سب ریکارڈ تور دیے، انسان، چرند پرند سب ہی گرمی سے ہلکان ہیں، دوسری جانب اسپین میں بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، جہاں نظامِ زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے، اور یونان میں جنگلاتی آگ بھی تاحال قابو میں نہیں آ سکی ہے۔

  • ہڈور اور کھنیر ویلی میں اونچے درجے کے سیلاب نے تباہی مچا دی

    ہڈور اور کھنیر ویلی میں اونچے درجے کے سیلاب نے تباہی مچا دی

    چلاس: دیامر کے مضافات اور ملحقہ علاقوں میں بارشوں کے بعد سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چلاس میں ہڈور اور کھنیر ویلی میں اونچے درجے کے سیلاب نے تباہی مچا دی، مکانات، فصلوں، واٹرچینل اور باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

    محکمہ پولیس کے مطابق بارشوں کے بعد ہڈور اور کھنیر نالے میں سیلابی ریلوں کی وجہ سے بچا کچا روڈ بھی تباہ ہو گیا ہے، اور کھڑی فصلوں کا صفایا کر دیا ہے۔

    شاہراہ قراقرم چلاس تا گلگت سیکشن کی مکمل بحالی بھی نہیں ہو سکی ہے، شاہراہ قراقرم پر یک طرفہ ٹریفک سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، تتہ پانی سمیت متعدد جگہوں سے شاہراہ قراقرم پر شدید ٹریفک جام ہے، جس سے مسافروں اور سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہے، چند منٹوں کا سفر بھی گھنٹوں کا ہو گیا ہے۔

  • جنوبی کوریا میں انڈر پاس سے نکالی گئی لاشوں کی تعداد 13 ہو گئی

    جنوبی کوریا میں انڈر پاس سے نکالی گئی لاشوں کی تعداد 13 ہو گئی

    سیئول: شدید بارشوں اور سیلاب کی زد پر آئے ہوئے مشرقی ایشیائی ملک جنوبی کوریا میں ایک انڈر پاس سے نکالی گئی لاشوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا میں جاری شدید بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، سیلابی پانی سے بھرے انڈر پاس سے تیرہ افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

    مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ہفتے کی شام کو دریا کا بند ٹوٹنے کی وجہ سے 685 میٹر طویل انڈر پاس میں سیلاب امڈ آیا تھا جس کی وجہ سے 15 گاڑیاں اس میں بہہ کر ڈوب گئی تھیں۔ مقامی حکام کے مطابق یہ انڈر پاس محض دو یا تین منٹ میں پانی سے بھر گیا تھا، اور تقریباً 900 ریسکیو اہلکاروں نے غوطہ خوروں سمیت ڈوبنے والوں کو تلاش کرنے کے آپریشن میں حصہ لیا۔

    جنوبی کوریا میں لینڈ سلائیڈنگ اور مختلف حادثات میں آج پیر تک ہلاک افراد کی تعداد 40 ہو گئی ہے جب کہ 10 افراد لاپتا بتائے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں گزشتہ 5 روز سے مسلسل بارشوں کو سلسلہ جاری ہے، اور بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

    ملک کے صدر یُون سُک یئول نے سیلاب سے متاثرہ شمالی گیونگسانگ صوبے کے دورے پر نکلتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے سخت موسمی واقعات اب معمول بن جائیں گے، ہمیں اس موسمیاتی حقیقت کو اب قبول کرنا چاہیے، اور اس سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنے چاہیئں۔

  • تین ایشیائی ممالک سیلاب کی زد پر، جنوبی کوریا میں انڈرپاس سے 7 لاشیں برآمد

    تین ایشیائی ممالک سیلاب کی زد پر، جنوبی کوریا میں انڈرپاس سے 7 لاشیں برآمد

    دنیا بھر کی طرح ایشیا بھی موسمیاتی تبدیلیوں کی زد پر ہے، تین ممالک ان دنوں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے بری طرح متاثر ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تین ایشیائی ممالک بارش کی لپیٹ میں آئے ہوئے ہیں، چین ، بھارت اور جنوبی کوریا کے مختلف شہروں میں سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ نے تباہی مچا دی ہے۔

    جنوبی کوریا کے 4 صوبوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے اموات کی تعداد 33 ہو گئی ہے، ایک انڈر پاس بھی زیر آب آ گیا، جس میں متعدد افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے، انڈر پاس سے 7 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ جنوبی کوریا میں بارشوں کے باعث ڈیم بھر جانے سے مختلف علاقے سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، جب کہ متعدد شہروں میں بجلی بھی معطل ہے۔

    چین میں بھی بارش کے باعث نظام زندگی مفلوج ہے، شہر جونگ کنگ میں مختلف علاقے ڈوب گئے، بھارت میں بھی مون سون کے جاری اسپیل کے دوران نئی دہلی کی سڑکیں تالاب بنی ہوئی ہیں، دریائے جمنا بھرنے سے مختلف علاقے زیر آب آ گئے ہیں، اور حالیہ بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 100 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ یورپ بھی موسمیاتی تبدیلیوں کی زد پر ہے، امریکا کے بعد یونان بھر میں ہیٹ ویو ریڈ الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے، جہاں درجہ حرارت 42 ڈگری سے تجاوز کر چکا ہے اور گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث 3 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

  • صبح سویرے پنجاب کے کئی شہروں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

    صبح سویرے پنجاب کے کئی شہروں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

    لاہور: صبح سویرے پنجاب کے کئی شہروں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہروں لاہور، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین اور فیصل آباد میں رم جھم برسات سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

    شیخوپورہ میں بارش کے ساتھ ہی متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے، اور کئی مقامات پر بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

    سرائے عالمگیر میں شہر اور گرد و نواح میں طوفانی بارش ہوئی، جڑانوالہ شہر اور گرد و نواح، پھالیہ اور گرد و نواح، گجرات اور گرد و نواح، شیخوپورہ شہر اور گرد و نواح، فیروزوالا میں شہر اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارش برسی۔

    بارش سے قصور، چھانگا مانگا میں بھی موسم خوشگوار ہو گیا ہے، ڈسکہ کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی، مرید کے اور جلالپور بھٹیاں میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہوئی۔

    بارش، گلیشیئر پگھلنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مانسہرہ میں بابوسر ٹاپ روڈ شام 6 بجے کے بعد آمد و رفت پر دوبارہ پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    آج سے 8 جولائی تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی کے باعث پی ڈی ایم اے بلوچستان نے بھی الرٹ جاری کر دیا ہے، اور ڈپٹی کمشنرز کو خصوصی حفاظتی اقدامات کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

  • ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    کراچی: محکمہ موسمیات نے آج ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج پیر کو ملک میں کہیں ہلکی تو کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، دوسری طرف پنجاب اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں نے قیامت ڈھا دی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، زیارت، ژوب، بارکھان، کوہلو، قلات، خضدار، لاہور، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد، حافظ آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، بنوں، کشمیر اور گلگت بلستان میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے، جب کہ کراچی کے ساحلی علاقوں میں بوندا باندی متوقع ہے۔

    ادھر پنجاب اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں نے قیامت ڈھا دی ہے، شیخوپورہ، نارووال، پسرور اور ڈسکہ کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 13 افراد جاں بحق، 2 خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں، بلوچستان کےعلاقے دُکی میں بھی ایک بچہ چل بسا۔

    لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، قلات، بارکھان اور کوہلو میں بارش کے بعد مختلف علاقوں میں سیلابی صورت حال ہے، زیارت میں ژالہ باری ہو رہی ہے۔

    مظفر آباد شہر اور گرد و نواح میں ہلکی بارش ہوئی، پشاور، بنوں اور کرک میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی، موسمیات نے 30 جون تک ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے، اور شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

  • خیبر پختونخواہ میں ایک بار پھر طوفانی بارشیں، کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟

    خیبر پختونخواہ میں ایک بار پھر طوفانی بارشیں، کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ طوفانی بارشوں سے اب تک 27 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، صوبائی حکومت متاثرین کی بھرپور امداد کے لیے کوشاں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ طوفانی بارشوں سے لکی مروت، کرک اور بنوں میں 27 افراد جاں بحق اور 146 افراد زخمی ہوئے۔

    پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 69 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، متاثرین کے لیے امدادی سامان کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت متاثرین کی بھرپور امداد کے لیے کوشاں ہے، ضلعی انتظامیہ کو نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کی ہے۔

    ترجمان اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے نے بنوں کے متاثرین کے لیے 4 کروڑ روپے جاری کردیے، متاثرین کو حکومتی پالیسی کے مطابق ریلیف فراہم کیا جائے گا۔