Tag: بارش برسانے والا سسٹم

  • بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں  داخل، الرٹ جاری کردیا گیا

    بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل، الرٹ جاری کردیا گیا

    اسلام آباد : بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگیا ، جس کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم بلوچستان، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں داخل کیا، جس کے باعث اگلے 2 سے 4 گھنٹوں کے دوران قلات، خضدار، خاران، آواران، پنجگور اور گوادر میں بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوہلو، ڈیرہ بگٹی، قلعہ سیف اللہ، بارکھان اور ڈیرہ غازی خان سمیت قریبی پہاڑی علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔

    اسی طرح خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ مالاکنڈ، سوات، بونیر اور دیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے عوام اور سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے محفوظ رہا جاسکے۔

    مزید پڑھیں : مون سون بارشوں کے ایک اور طاقتور اسپیل کی پیش گوئی

    یاد ہے این ڈی ایم اے کے الرٹ میں کہا گیا تھا کہ 30 اگست تک ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خدشہ ہے۔

    اسلام آباد، کشمیر، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں آندھی اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ کے پی کے پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں رابطہ سڑکوں کے متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

    سندھ کے اضلاع کراچی، ٹھٹہ، سجاول، بدین اور تھرپارکر میں بھی 27 سے 30 اگست تک شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

  • بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کے لئے تیار، الرٹ جاری

    بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کے لئے تیار، الرٹ جاری

    اسلام آباد : بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کے لئے تیار ہے ، بارش اور تیزہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ سبی، نواب شاہ اور دادو گرم ترین شہر ہے۔ درجہ حرارت اڑتالیس ڈگری تک پہنچ چکا ہے۔

    جیکب آباد اورلاڑکانہ کا پارہ چھیالیس ڈگری کوچھوگیا جبکہ بہاولپور، ملتان اور رحیم یارخان میں پینتالیس جبکہ ڈی جی خان میں چوالیس سینٹی گریڈ پر پہنچ گیا۔

    لاہور کا درجہ حرارت اکتالیس ڈگری ہے لیکن شدت چوالیس ڈگری اور کراچی کا درجہ حرارت انتالیس سینٹی گریڈ ہے۔ لیکن شدت چالیس ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم کل سے ملک میں داخل ہوگا، بارش اور تیز ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا تھا کہ آج سے چار مئی تک اسلام آباد مری گلیات، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتساتن اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق دو سے پانچ مئی کے دوران جنوبی پنجاب،بلوچستان سکھر ،میرپورخاص،خیرپور تھرپارکر سانگھڑمیں بھی بارش متوقع ہے۔

    :پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو مراسلہ کردیا ، جس میں ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

  • بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل  ہونے کو تیار

    بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کو تیار

    اسلام آباد : بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کو تیار ہے، مغربی سسٹم کے تحت   بیشتر علاقوں میں بارش سے موسم مزید سرد ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں خشک سالی کے بعد مختلف حصوں میں آج سے بارش کی پیش گوئی ہے، محکمہ موسمیات نے بتایا کہ انیس فروری یعنی آج سے بارش کرنے والا سسٹم داخل ہوکر بیشترعلاقوں میں بارش برسائے گا۔

    انیس اور بیس فروری کو دیر، سوات،چارسدہ اور پشاور، مری اورگلیات سمیت بالائی علاقوں میں بادل برسیں گے اور پہاڑوں پر برف باری ہوگی۔

    محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، کوئٹہ اورزیارت میں بھی بارش اور برف باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    انیس سے اکیس فروری کے دوران گلگت بلتستان سمیت ملحقہ علاقوں میں بھی تیز اورچمک گرج کے ساتھ بارش ہوگی۔

    شدید برفباری کی وجہ سے مری، گلیات اور ناران کاغان کی سڑکوں پر بندش اور پھسلن کی صورت میں ٹریفک کی روانی میں خلل پڑ سکتا ہے جبکہ 19 اور 20 فروری کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، پنجاب اور کشمیر کے بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے آج اور کل لاہور میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، جبکہ 25 فروری کے بعد بھی لاہور میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی آج برفباری اور بارشیں متوقع ہیں جبکہ آئندہ 2 روز میں گلیات، مری اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلااع میں بارشیں ہوں گی۔

  • بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں کب  داخل ہوگا؟ اہم پیشگوئی

    بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں کب داخل ہوگا؟ اہم پیشگوئی

    اسلام آباد : ملک میں بارش برسانے والا سسٹم داخل ہونے کو تیار ہے، جس سے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق طویل خشک موسم کے بعد ملک میں بارشوں کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ 19 فروری سے ملک میں بارش برسانے والا سسٹم داخل ہوگا۔

    محکمہ موسمیات نے سسٹم کے باعث 19 اور 20 فروری کو بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ 19 سے 21 فروری کے دوران گلگت بلتستان میں بارش اور شدید برفباری کا امکان ہے جبکہ چترال، دیر،سوات ،پشاور چارسدہ میں بارش متوقع ہے۔

    اس دوران مری، گلیات میں بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد، گوجرانوالہ، حافظ آباد، فیصل آباد ، ملتان، ڈیرہ غازی خان ، مظفرگڑھ، بہاولنگر میں بارش کی توقع ہے۔

    18 اور 19 فروری کے دوران کوئٹہ، زیارت میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری متوقع ہے جبکہ بالائی کے پی، پنجاب اور کشمیر میں بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

  • کراچی والے تیار ہوجائیں! بارش برسانے والا طاقتور سسٹم  آج رات داخل ہوگا

    کراچی والے تیار ہوجائیں! بارش برسانے والا طاقتور سسٹم آج رات داخل ہوگا

    کراچی : بارش برسانے والا طاقتور سسٹم آج رات کراچی میں داخل ہوگا، جس کے باعث کل شہر میں طوفانی بارش کی پیش گوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کا موسم ایک بار پھر تبدیل ہونے کو تیار ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج رات سے بارش برسانے والا طاقتور سسٹم داخل ہوگا، اس دوران شہر میں تیز ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل تین سے چار بجے بارش کاامکان ہے، جس کے باعث سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

    یشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ممکنہ بارشوں اور برف باری سے متعلق الرٹ جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ تیز بارشوں سےکراچی، حیدرآباد، گوادر،پشاور،مردان، میں سیلابی صورتحال ہوسکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے دو مارچ تک جاری رہ سکتا ہے۔

  • کراچی والے تیار ہوجائیں! متحدہ عرب امارات میں بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل

    کراچی والے تیار ہوجائیں! متحدہ عرب امارات میں بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل

    کراچی : متحدہ عرب امارات میں بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگیا ، جس کے باعث کراچی میں آج رات سے 14 فروری تک بارش کی پیش گوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں آسمان پر بادلوں کی باعث موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگیا، بحیرہ عرب کے قریب سسٹم کی موجودگی کی وجہ سے کراچی میں مطلع ابر آلود رہے گا۔

    محکمہ موسمیات نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں آج رات سے چودہ فروری تک کہیں ہلکی اور کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ آ شمال مشرق سمت سےسردہواؤں کا سلسلہ جاری ہے ، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ہے ، 8 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے اور دن میں درجہ حرارت 25سے27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا.

    محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے زیر اثر ہونے والی بارشوں کے باعث بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

    اسی طاقتور مغربی لہر کے باعث سعودیہ، قطر، بحرین، یو اے ای، عمان، ایران، کویت اور یمن میں شدید بارش اور ژالہ باری کی لپیٹ میں ہے۔

    دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، گوادر، جیوانی، پسنی، تربت، پنجگور، لسبیلہ اور اورماڑہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

  • بارش برسانے والا سسٹم بلوچستان میں داخل

    بارش برسانے والا سسٹم بلوچستان میں داخل

    کراچی : محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی کردی اور کوئٹہ، خاران، ہرنائی، چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ،قلعہ سیف اللہ،لورالائی میں بارش متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگیا ، محکمہ موسمیات نے، کوئٹہ،خاران، ہرنائی، چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ ،قلعہ سیف اللہ،لورالائی میں بارش کی پیشگوئی کردی جبکہ پشین، ژوب،موسیٰ خیل، سبی،مستونگ، قلات، نوشکی اورچاغی میں بھی بارش متوقع ہے۔

    دوسری جانب بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا ہے، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبرپختوںخوا کےپہاڑی علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد سےنیچےگر گیا ہے۔

    لیہہ میں درجہ حرارت منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جبکہ اسکردو اور استور منفی تین ، کالام میں منفی ایک ریکارڈ کیا گیا۔

    مالم جبہ، بالا کوٹ، مری، اسلام آباد میں رات کے اوقات میں سردی کی شدت بڑھ رہی ہے اور پشاور، مانسہرہ ، سوات سمیت بلوچستان میں کوئٹہ، زیارت اور قلات میں بھی پارہ تیزی سے کم ہورہا ہے۔

    سرد موسم سے لطف اندوز ہونے کےلئے سیاحوں کی بڑی تعداد نے پہاڑی علاقوں کا رخ کرلیا ہے۔

  • کراچی میں بارش برسانے والا سسٹم کمزور پڑ گیا

    کراچی میں بارش برسانے والا سسٹم کمزور پڑ گیا

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش برسانے والا سسٹم کمزور پڑ گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، تاہم کراچی میں آج بھی تیز بارش کا امکان نہیں ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم کمزور پڑ گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق دادو، گھوٹکی، سکھر، ٹنڈومحمد خان، سجاول، مٹیاری، سانگھڑ، کندھ کوٹ اور کشمور سمیت سندھ بھر میں بارش سے گرمی کی شدت کم ہو گئی ہے۔

    حیدرآباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بادل جم کر برسے اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔ بلوچستان کے اضلاع جعفر آباد، کیچ اور گوادر میں موسلا دھار بارش ہوئی، دشت میں اولے بھی پڑے۔

    کراچی میں بارش ، محکمہ موسمیات کا یوٹرن

    خان پور، لیاقت پور، صادق آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے، یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ پانچ مئی تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

  • کراچی والے تیاری کرلیں ! بارش برسانے والا سسٹم آج داخل ہوگا

    کراچی والے تیاری کرلیں ! بارش برسانے والا سسٹم آج داخل ہوگا

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج اور کل تیز ہوائیں چلنے اور بارش کی پیش گوئی کردی ، بارش کا سلسلہ 2 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم آج کراچی میں داخل ہوگا، جس کے باعث شہرقائد میں آج اور کل تیز ہوائیں چلنے اور بارش کا امکان ہے۔

    دوسری جانببارش برسانے والے سلسلے کے داخل ہونے کے بعد سے کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں گذشتہ رات سے مسلسل بارش جاری ہے۔

    بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے ہرنائی کے ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہرنائی پنجاب شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگئی۔

    چمن میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ چاغی میں طوفانی ہواؤں کے باعث بجلی کے متعدد کھمبے گرگئے، جس کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    قلعہ عبداللہ،گلستان،دوبندی میں بارش سےنشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ مکان کی چھت گرنے سےمیاں بیوی زخمی ہوگئے۔

  • کراچی میں بارش برسانے والا سسٹم تاحال موجود، آج کی پیشگوئی؟

    کراچی میں بارش برسانے والا سسٹم تاحال موجود، آج کی پیشگوئی؟

    کراچی: شہر قائد میں بارش برسانے والا ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم تاحال شہر میں موجود ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج دوپہر یا شام تک کراچی میں درمیانے درجے کی بارش ہو سکتی ہے، کیوں کہ شہر میں بارش برسانے والا سسٹم بدستور موجود ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج منگل کو دن میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا، دن میں ہوا 20 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔

    واضح رہے کہ پیر کو کراچی میں شدید گرمی کے بعد اچانک بادل پھر برس پڑے اور کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے بعد موسلا دھار بارش ہوئی، جس کے نتیجے میں موسم خوش گوار ہو گیا۔

    کراچی میں بادل پھر برس پڑے

    گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش ایئر پورٹ پر 34.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کراچی کے جنوب مشرق میں بھارتی گجرات میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ کے باعث شہر میں آج بھی کہیں درمیانی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔