Tag: بارش کا الرٹ

  • مکہ ریجن سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا الرٹ جاری

    مکہ ریجن سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا الرٹ جاری

    سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے ملک کے کئی علاقوں میں آئندہ ہفتے تک مکہ ریجن سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کردیا۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن درمیانے درجے سے شدید بارش کی زد میں رہے گا۔

    رپورٹس کے مطابق طائف، میسان، اضم، العرضیات، اللیث اور القنفذہ میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور سیلاب کا امکان ہے، جازان، عسیر اور الباحہ کے علاقے درمیانے درجے سے شدید بارش سے متاثر ہوں گے۔

    ڈائریکٹوریٹ کے بیان کے مطابق شہریوں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

    سیلاب سے متاثرہ مقامات، وادیوں اور نشیبی مقامات سے دور رہیں۔ ایسے مقامات پر جہاں بارش کا پانی جمع ہو تیراکی سے گریز کیا جائے۔

    سرکاری چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے اعلان کردہ شہری دفاع کی ہدایات پر عمل کیا جائے۔

    مدینہ منورہ میں موسلا دھار بارش، زائرین کی دعائیں (ویڈیو)

    اس سے قبل بھی سعودی عرب میں محکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت نجران، جازان، عسیر اور الباحہ میں کہیں درمیانے درجے کی اور کہیں تیز رم جھم کا امکان موجود ہے۔

    محکمے کا کہنا تھا کہ تیز بارش کے ساتھ گرج چمک ہوگی جبکہ نشیبی علاقوں میں سیلابی ریلوں کا بھی خدشہ ہے۔

  • مکہ اور مدینہ سمیت مختلف ریجنوں میں بارش کا الرٹ جاری

    مکہ اور مدینہ سمیت مختلف ریجنوں میں بارش کا الرٹ جاری

    سعودی عرب میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بدھ کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت 9 ریجنوں میں بارش سے متعلق موسمی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ ریجنوں میں مختلف درجے کی بارش، تیز ہوا، گرج چمک، گرد و غبار اور حد نگاہ متاثر ہونے کے امکانات ہیں‘۔

    رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ’مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ طائف، العرضیات، میسان، جدم، یلملم اور القنفذہ میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے‘۔

    ’مملکت کے بعض شہروں میں گرد آلود تیز ہوا چلے گی جس کے باعث حد نگاہ متاثر ہونے کا امکان ہے‘۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ’یہی صورتحال مدینہ منورہ شہر کے علاوہ العیص، وادی الفرع، خیبر، بدر اور المہد میں ہوگی جہاں شام 8 بجے تک موسم غیر یقینی ہوگا‘۔

    محکمے کا مزید کہنا تھا کہ ’ریاض ریجن کے مختلف شہروں میں گردو غبار رہے گا جبکہ بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے‘۔

    بھارت میں شدید بارشوں سے معمولات زندگی مفلوج، اسکول و کالج بند

    رپورٹس کے مطابق ’تبوک میں درمیانے درجے کی بارش ہوگی جبکہ مشرقی ریجن میں شام 8 بجے تک گرد چھائی رہے گی‘۔

    محکمے نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کے جنوبی علاقوں میں تیز بارش اور گرج چمک رہے گی جس کے باعث نشیبی علاقوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے‘۔

  • سعودی عرب: موسلا دھار بارشوں کا الرٹ، کونسے علاقے زد میں رہیں گے؟

    سعودی عرب: موسلا دھار بارشوں کا الرٹ، کونسے علاقے زد میں رہیں گے؟

    سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے مملکت کے کئی علاقوں میں آج سے آئندہ ہفتے تک درمیانے درجے سے موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جازان، عسیر، الباحہ، مکہ مکرمہ، تبوک اور مدینہ منورہ ریجن بارش کی زد میں ہوں گے۔

    رپورٹس کے مطابق ریاض ریجن کے کچھ علاقوں میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے، جبکہ جازان، عسیر، الباحہ اور مکہ مکرمہ کے پہاڑی علاقوں میں بارش میں اضافہ متوقع ہے۔

    موسمیات کے قومی مرکز نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ موسم کے حوالے سے رپورٹ کے لیے ویب سائٹ اور میٹیا پلیٹ فارم کو فالو اور متعلقہ حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کے سیاحتی شہر ابھا میں افسوسناک حادثہ رونما ہوا تھا، آسمانی بجلی گرنے سے 2 خواتین جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگئی تھی۔

    سعودی عرب کے اسپتال نے عالمی ریکارڈ بنا لیا!

    رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاندان کے رشتہ دار کا کہنا ہے کہ ہم 2 خاندان القریات سے سیر و تفریح کی غرض سے ابھا کے ایک تفریحی مقام پر موجود تھے۔

    اسی دوران اچانک آسمانی بجلی گری جس کی زد میں آکر ایک رشتہ دار خاتون اور اس کی 22 سالہ بیٹی موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئیں۔

  • سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں بارش کا الرٹ جاری

    سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں بارش کا الرٹ جاری

    سعودی عرب میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے، جبکہ بعض میں گرد و غبار اور تیز ہوائیں بھی چل سکتیں ہیں جس کے ساتھ حد نگاہ بھی متاثر ہوسکتی ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن کے شہر طائف کے لیے محکمہ موسمیات نے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق طائف میں دوپہر 12 بجے سے رات 10 بجے تک گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی توقع ہے۔

    رپورٹس کے مطابق مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ میسان، مدرکہ، تربہ اور المویہ میں ہلکی اور درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ نے مدینہ منورہ ریجن کے رہائشیوں کو بھی خبردار کیا ہے کہ دو پہر 12 سے رات 10 بجے تک المہد، الحناکیہ، خیبر، وادی الفرع اور مدینہ منورہ شہر میں درمیانے درجے کی بارش ہوسکتی ہے۔

    جازان، عسیراور الباحہ ریجنوں کے متعدد شہروں تک بارش کا سلسلہ پھیل سکتا ہے جہاں بعض بالائی علاقوں میں اولے بھی گر سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ رواں ہفتے میں کویت، سعودی عرب اور اردن کے کئی علاقوں کو گردو غبار کے طوفان نے متاثر کیا تھا، کویت میں خراب موسم کے باعث تین پروازوں کو دمام میں اتارا گیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق گردو غبار کے طوفان باعث کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حفاظی اقدامات کے تحت پروازوں کو دمام جانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

    کویتی سول ایوی ایشن کے مطابق مسافروں کی سلامتی کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کے تحت مصر کے شہر قاہرہ اور اسیوط سے کویت آنے والی پروازوں کو دمام روانہ کیا گیا تھا۔

    عازمین حج کی سہولت کیلیے مسجد الحرام کی لائبریری میں اقدامات

    کویت میں ان دنوں موسم شدید غبار آلود ہے جس سے حد نگاہ متاثر ہوتی ہے، ہوا کی رفتار بھی 35 ناٹیکل میل (70 کلو میٹر فی گھنٹہ) سے زائد ہے جس کی وجہ سے حد نگاہ بھی 300 میٹر سے کم تھی۔

  • سعودی عرب: محکمہ شہری دفاع نے بارش کا الرٹ جاری کردیا

    سعودی عرب: محکمہ شہری دفاع نے بارش کا الرٹ جاری کردیا

    سعودی عرب میں محکمہ شہری دفاع کی جانب سے 9 اکتوبر سے آئندہ اتوار تک مملکت کے کچھ علاقوں میں بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھنے کا مشورہ دیا گیا۔

    سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ سیلاب والے مقامات، وادیوں اور نشیبی مقامات کے قریب نہ جائیں۔ ایسے مقامات پر جہاں پانی کا پانی جمع ہوجاتا ہے تیراکی سے گریز کریں۔

    شہری دفاع کے مطابق بارش کے دوران سوشل میڈیا سمیت مختلف ذرائع ابلاغ کے توسط سے جاری کی جانے والی ہدایات پر عمل کریں۔

    بیان کے مطابق طائف، میسان، اضم اور العرضیات بارش سے متاثر ہوسکتے ہیں جبکہ مکہ مکرمہ ریجن درمیانے درجے سے موسلادھار بارش کی زد میں رہیں گے، ژالہ باری اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

    اس کے علاوہ خلیص، اللیث، القنفذہ، الخرمہ، مکہ مکرمہ، الجموم، الکامل، بحرہ، تربہ، رنیہ اور المویہ میں ہلکے سے درمیانے درجے کی بارش ہوسکتی ہے۔

    سعودی عرب: حرمین میں نئے آئمہ کی تقرری کی شاہی منظوری دیدی گئی

    الشرقیہ اور مدینہ منورہ ریجن درمیانے درجے کی بارش جبکہ باحہ، عسیر اور جازان ریجن درمیانے درجے سے شدید بارش کی زد میں رہیں گے۔