Tag: بارش کا امکان

  • عید کی آمد، بادل اور بارش کا امکان،ملک بھرمیں موسم خوشگوار

    عید کی آمد، بادل اور بارش کا امکان،ملک بھرمیں موسم خوشگوار

    اسلام آباد: عید کی آمد پر ملک بھر میں گرمی کا زورکچھ ٹوٹ گیا، آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش جب کہ کراچی میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

    گزشتہ دو دونوں سے جا ری بارش نے اسلام آباد اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسم خوشگوار و رنگین ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات نے لاہور میں عید کے دنوں میں موسم خو شگوار رہنے کی پیشگوئی کی ہے، پنجاب کے مشرقی شمالی شہروں میں مطلع ابرآلود اور بارش کا امکان ہے۔

    آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کشمیر، ا سلام آباد،بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، قلات، ژوب، مکران ڈویژن میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان اور کشمیر میں بعض مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

    آئندہ چند روز کے دوران اسلام آباد، پنجاب، کے پی کے اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے، اس کے علاوہ کراچی میں بھی مطلع ابر آلود رہنے کے امکانات ظا ہر کئے گئے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں سینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • چوبیس گھنٹےکےدوران پنجاب میں بارش کا امکان

    چوبیس گھنٹےکےدوران پنجاب میں بارش کا امکان

    اسلام آباد :ملک کےبیشترشہروں میں مطلع صاف ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ آئندہ چوبیس گھنٹےکےدوران بالائی اوروسطی پنجاب میں بارش کا امکان ہے۔ ملک کے بیشتر شہروں میں مون سون بارشوں کے بعد ایک بارپھر گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم بالائی اور وسطی علاقوں میں تاحال بادل چھائے ہوئے ہیں محکمہ موسمیا ت کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران گجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال،راولپنڈی، مالاکنڈ، ہزارہ، کشمیراورگلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران گوجرانوالا، بھکر اور پیر محل سمیت بیشتر وسطی علاقوں میں باران رحمت نےشدید گرمی اورحبس کی شدت کو کم کردیاہے۔ فیصل آباد میں تیزہواؤں نےموسم خوشگواربنادیاجبکہ کراچی ایک بار پھر گرم ہواؤں کی زد میں آگیا۔