Tag: بارش کا سلسلہ

  • کراچی میں کل سے بارش کا سلسلہ تھم جائے گا ،چیف میٹرولوجسٹ

    کراچی میں کل سے بارش کا سلسلہ تھم جائے گا ،چیف میٹرولوجسٹ

    کراچی : چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں حالیہ سسٹم سے بارش کا آج آخری روز ہے ، کل سے بارش کا سلسلہ تھم جائے گا جبکہ مختلف علاقوں میں بارش4 بجے تک جاری رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے کہا ہے کہ م دباؤ بھارتی گجرات اور راجستھان میں موجودہے، نظام کا پھیلاؤ ہمارے علاقے تک پہنچ رہا ہے،آج بھی بارش کا امکان ہے تاہم کم دباؤ کے نتیجے میں سمندری ہوائیں بند ہیں۔

    چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ کراچی میں یہ مون سون کا پانچواں اسپیل ہے، 23ستمبر سے شروع ہونے والے سلسلے کا آج آخری دن ہے ، کل سے بارش کا سلسلہ تھم جائے گا اور مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ 4 بجے تک جاری رہے گا۔

    سردارسرفراز نے کہا کل شام یاپرسوں تک سمندری ہوائیں بھی بحال ہوجائیں گی، سمندری ہوائیں بحال ہونے پر شہر کا موسم 5 ، 6 اکتوبر تک اچھا رہنے کا امکان ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ 28 یا 29 کے بعد سے موسم جزوی ابرآلود رہے گا۔

    دوسری جانب کراچی میں لگاتار چوتھے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے ، نیشنل اسٹیڈیم، گلشن اقبال، حسن اسکوائر، کارساز ، سرجانی ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، نیوکراچی، ملیرکھوکھراپار، کورنگی، سائٹ ایریا ،طارق روڈ،تیسرٹاؤن،نارتھ کراچی،یونیورسٹی روڈ ، ایف بی ایریا، کورنگی سمیت مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی۔

    شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے جبکہ ہوا 5 کلو میٹر کی رفتار سے چل رہی ہے۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ  بارش

    کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش

    کراچی :  کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا  ، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا جبکہ درجہ حرات 10 سے11ڈگری رہنےکاامکان ہے‌۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں صدر اورشارع فیصل پی آئی ڈی سی، مائی کلاچی ، میٹروپول، ہجرت کالونی،سلطان آباد،آئی آئی چندریگرروڈ سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش کا سلسلہ 24 گھنٹے تک جاری رہے گا، بارش برسانے والا سسٹم بلوچستان سے جاچکا ہے لیکن سسٹم کےاثرات باقی ہیں، جس کے باعث بارش  ہوگی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرات 10 سے11ڈگری رہنےکاامکان ہے جبکہ شہرکاموجودہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، ٹھنڈی ہوا کے باعث سردی میں اضافہ محسوس کیا جارہا ہے۔

    یاد رہے گزشتہ شب کراچی میں مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی ، بارش کےبعدسردی کی شدت میں معمولی اضافہ ہوا، لانڈھی میں سب سے زیادہ31 ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی۔

    مزید پڑھیں : کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش، موسم سرد

    کراچی میں بارش کے باعث 208فیڈرزٹرپ کرگئے اور کینٹ اسٹیشن ،ناظم آباد سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جبکہ کرنٹ لگنے کے واقعات میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    دوسری جانب لاہورسمیت پنجاب کےمختلف میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ، بارش کےساتھ تیزہوا چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ 24گھنٹے تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ آج دن بھر مطلع ابر آلود رہے گا۔

    بلوچستان کے بالائی پہاڑی اور میدانی علاقے سر ہواؤں کی لپیٹ میں ہیں، وادی زیارت، کان مہترزئی اور توبہ اچکزئی میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرگیا۔