Tag: بارش کی پیشگوئی

  • کراچی میں بارش کی پیشگوئی پر متضاد دعوے سامنے آگئے

    کراچی میں بارش کی پیشگوئی پر متضاد دعوے سامنے آگئے

    کراچی : شہر قائد میں بارش کی پیشگوئی کے حوالے سے این ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات کے بیانات میں تضاد سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ شہر میں رواں ہفتے تیز بارش کا کوئی امکان نہیں، تاہم صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آج کراچی کا موسم جزوی ابر آلود رہے گا، جبکہ تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم و مرطوب ہوگا۔ شہر میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باعث گرمی کی شدت معمول سے زیادہ محسوس کی جا رہی ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    خیال رہے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کراچی سمیت سندھ بھر میں 30 اگست سے 2 ستمبر تک بارشوں کا امکان ظاہر کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : کراچی کے لیے نیا الرٹ جاری: شدید بارشوں اور اربن فلڈنگ کی پیشگوئی

    این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ میں کراچی کے علاوہ حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، تھرپارکر، سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، جیکب آباد، کشمور اور دادو سمیت دیگر علاقوں میں بھی اسی دوران بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے کراچی میں شدید بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا تھا۔

  • مکہ اور مدینہ میں آج تیز ہوا اور بارش کی پیشگوئی

    مکہ اور مدینہ میں آج تیز ہوا اور بارش کی پیشگوئی

    سعودی عرب میں محکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ آج ریاض، مشرقی ریجن اور نجران میں مطلع گرد آلود ہوگا جبکہ جازان، عسیر، الباحہ اور مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن کے شہروں طائف اور میسان میں درمیانے درجے کی بارش ہوسکتی ہے جبکہ الخرمہ، المویہ، تربہ اور اللیث میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق جدہ، رابغ اللیث اور دیگر ساحلی علاقوں میں 49 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک تیز ہوا چلے گی۔

    محکمہ موسمیات کا مدینہ منورہ ریجن کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’الرایس اور ینبع میں تیز ہوا چلے گی جبکہ المہد اور وادی الفرع میں درمیانے درجے کی بارش ہوگی‘۔

    ریاض اور مشرقی ریجن کے بیشتر شہروں میں مطلع گرد آلود رہے گا جبکہ تیز اور گرد آلود ہوا کے باعث حد نگاہ متاثر ہوگی۔

    الباحہ، عسیر اور جازان کے بعض علاقوں میں تیز جبکہ دیگر علاقوں میں درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے، جبکہ دل بھر گرج چمک ہوتی رہے گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کویت، سعودی عرب اور اردن کے کئی علاقوں کو گردو غبار کے طوفان نے متاثر کیا تھا، کویت میں خراب موسم کے باعث تین پروازوں کو دمام میں اتارا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق گردو غبار کے طوفان باعث کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حفاظی اقدامات کے تحت پروازوں کو دمام جانے کی ہدایت کی گئی۔

    کویتی سول ایوی ایشن کے مطابق مسافروں کی سلامتی کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کے تحت مصر کے شہر قاہرہ اور اسیوط سے کویت آنے والی پروازوں کو دمام روانہ کیا گیا۔

    سعودی عرب: حج ضوابط کی خلاف ورزیاں، 42 غیرملکی گرفتار

    واضح رہے ان دنوں کویت میں موسم شدید غبار آلود ہے جس سے حد نگاہ متاثر ہوتی ہے، ہوا کی رفتار بھی 35 ناٹیکل میل (70 کلو میٹر فی گھنٹہ) سے زائد ہے جس کی وجہ سے حد نگاہ بھی 300 میٹر سے کم تھی۔

  • سعودی عرب: کون کون سے علاقے اتوار تک بارش کی زد میں رہیں گے؟

    سعودی عرب: کون کون سے علاقے اتوار تک بارش کی زد میں رہیں گے؟

    سعودی عرب میں محکمہ شہری دفاع کی جانب سے اتوار تک مملکت کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاض ریجن میں درمیانے درجے سے موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ مکہ مکرمہ ریجن میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ سیلابی صورتحال اور گرد آود ہوائیں چل سکتی ہیں۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ مدینہ منورہ اور نجران ریجن کے علاقے بھی ہلکی بارش سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

    اس کے علاوہ قصیم، الشرقیہ اور باحہ ریجن میں درمیانے درجے کی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، عسیر اور جازان ریجن کے علاقے بھی درمیانے درجے سے موسلادھار بارش کی زد میں ہوں گے۔

    سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے متوقع بارشوں کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھیں۔

    ایسے مقامات پر جہاں پانی کا پانی جمع ہوجاتا ہے تیراکی سے گریز کیا جائے۔سیلاب والے مقامات، وادیوں اور نشیبی مقامات کے قریب نہ جائیں۔

    سعودی عرب میں ’ریاض میٹرو پروجیکٹ‘ کا افتتاح

    محکمہ شہری دفاع کے مطابق بارش کے دوران سوشل میڈیا سمیت مختلف ذرائع ابلاغ کے توسط سے جاری کی جانے والی ہدایات کی پا بندی کریں۔

  • خلیج بنگال سے ہواؤں کا سلسلہ  پاکستان میں داخل ہونے کا امکان، محکمہ موسمیات  کی بڑی پیشگوئی

    خلیج بنگال سے ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہونے کا امکان، محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

    اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے 26 ستمبر سے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی اور کہا خلیج بنگال سے ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے نئی موسمیاتی ایڈوائزری جاری کردی گئی ، جس میں بتایا کہ 25ستمبرسےگرم اورمرطوب ہواؤں کاسلسلہ خلیج بنگال سےپاکستان میں داخل ہوگا، ہواؤں کاسلسلہ بالائی علاقوں سےداخل ہونےکاامکان ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ 26 ستمبر سے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، جس سے 26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک بالائی،وسطی علاقوں میں گرج چمک کےساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔

    چترال، دیر، سوات، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور و دیگرعلاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 27 ستمبر تا یکم اکتوبر راولپنڈی،مری،گلیات سمیت مختلف علاقوں میں بارشوں کاامکان ہے جبلپ 26 سے 28 ستمبر کے دوران پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہےگا

    میرپورتھرپارکر،عمرکوٹ اورگرد و نواح میں بارش کاامکان ہے تاہم بلوچستان میں موسم گرم اورخشک رہےگا۔

  • محکمہ موسمیات کی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات کی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور شدیدحبس رہے گا، کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار میں بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ بالائی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں کیساتھ بارش ہوسکتی ہے، جبکہ آج شام، رات میں شمال مشرقی بلوچستان میں بھی چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔

    اسلام آباد اور گردونواح میں رات کے اوقات میں بارش کا امکان ہے، سندھ کے ساحلی علاقوں میں آج مطلع جزوی ابرآلود اور بوندا باندی کی توقع ہے۔

    لاہور میں گزشتہ روز ہونے والی موسلا دھار بارش کے نتیجے میں لیسکو کے درجنوں فیڈرز ٹرپ کر گئے، گلبرگ اور ماڈل ٹاؤن سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    آئی پی پیز سے کیے گئے معاہدوں کا حل کیا ہے؟ ماہر قانون نے بتا دیا

    لاہور کے علاقے حجرہ شاہ مقیم، حجرہ،شیرگڑھ اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارش کے باعث جل تھل ہوگیا۔

  • سمندری ہوائیں بند ہونے سے کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، آج بھی بارش کی پیشگوئی

    سمندری ہوائیں بند ہونے سے کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، آج بھی بارش کی پیشگوئی

    کراچی میں سمندری ہوائیں ایک بار پھر معطل ہونے سے گرمی بڑھ گئی ہے جس نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم شام یا رات میں بوندا باندی یا ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کی ہوا میں نمی کے تناسب میں اضافے سے گرمی کی شدت زیادہ ہے، سمندری ہوائیں بند ہوگئیں جبکہ موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جو کہ 34 ڈگری محسوس کیا جارہا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 15 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، نمی کا تناسب 81 فیصدہے، دن میں سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی جس کے بعد شام، رات میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ دن میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا اور ہوا 20 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔

  • کراچی میں بارش کی پیشگوئی، عملے کی چھٹیاں منسوخ، محکمے ہائی الرٹ

    کراچی میں بارش کی پیشگوئی، عملے کی چھٹیاں منسوخ، محکمے ہائی الرٹ

    کراچی : شہر قائد میں بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر کے ایم سی کے متعلقہ محکموں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں کراچی میں بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی۔

    ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد نے بتایا کہ میونسپل سروسز میں ایمرجنسی ڈیسک قائم کردیا گیا ہے، مشینری اور پمپس کو درست حالت میں رکھا جائے۔

    عبداللہ مراد نے کہا کہبارش ہونےکی صورت میں سڑکوں سےپانی کی نکاسی فوری شروع کی جائے۔

    دوسری جانب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بھی کراچی میں بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر کے ایم سی اور دیگر متعلقہ محکموں کو ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

    میئر کراچی کا کہنا ہے کہ متوقع بارشوں کے پیش نظر کے ایم سی کا تمام عملہ ہائی الرٹ رہے، کے ایم سی کے متعلقہ محکموں میں چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں، نالوں کی صفائی کو بارش سے قبل یقینی بنایا جائے۔

    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر بھر کی کچرا کنڈیوں اور کھلے مقامات سے تمام کچرا صاف کیا جائے، بارشوں کے دوران شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونی چاہیے، مشینری فعال ہونی چاہیےکوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

  • لاہور میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی بڑھ گئی، مزید بارش کی پیشگوئی

    لاہور میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی بڑھ گئی، مزید بارش کی پیشگوئی

    لاہور  کے مختلف علاقوں میں رات بھر وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں رات بھر ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی بڑھ گئی جبکہ محکمہ موسمیات نے  17 اکتوبر تک لاہور سمیت ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرکا موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے، اس وقت شہر میں ہوا 5 کلو میٹر گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ریکارڈ کیا گیا ساتھ ہی مزید بارش کے امکانات ہیں۔

    دوسری جانب محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد فضائی آلودگی میں کمی ہوئی ہے، شہر کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 147 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور 17 ویں نمبر پر آگیا۔

  • کراچی میں رات گئے بارش، آج بھی تیز ہوا کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    کراچی میں رات گئے بارش، آج بھی تیز ہوا کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    کراچی: شہر قائد میں رات گئے کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش نے شہر میں جل تھل ایک کر دیا، محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رات گئے وقفے وقفے سے کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش سے جل تھل ایک ہو گیا، محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ رات تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

    کورنگی، لانڈھی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، نارتھ کراچی اور سرجانی ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں بادل برسے، حیدرآباد، لاڑکانہ اور دادو میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی، اسلام آباد اور راولپنڈی میں رات گئے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش برسی، لاہور، قصور، اوکاڑہ، پاکپتن سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بھی بادل برس پڑے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج مطلع ابرآلود رہے گا، شہر میں آج تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، دن کے اوقات میں کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

  • کراچی میں آج بارش کے حوالے سے پیش گوئی؟

    کراچی میں آج بارش کے حوالے سے پیش گوئی؟

    کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کی پیش گوئی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی شہر کا موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 72 فی صد، ہوا 8 نارٹیکل مائل کی رفتار سے مغرب کی سمت سے چل رہی ہے، جب کہ آج شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز نارتھ کراچی میں بارش 4.0 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، گلشن حدید میں بارش 3.0 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، سرجانی ٹاؤن میں 1.0 ملی میٹر اور گلشن معمار میں 2.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔