Tag: بارش کی پیش گوئی

  • ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات

    ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات

    اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں بشمول بہاولپور ڈویژن میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ یہ بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ ہفتے تک جاری رہے گا، آئند چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں کوئٹہ ، ژوب، قلات ، سبی ، نصیر آباد ، مکران ڈویژن سمیت خیبرپختونخواہ کے علاقوں پشاور، مردان کوہاٹ ، بنوں  اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

    پنجاب کے مختلف علاقوں راولپنڈی ، گوجروانوالہ، لاہور، سرگودھا ، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور ، ملتان، ڈیرہ غازی خان ، اسلام آباد اور کشمیر کے مختلف حصوں میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

    صوبہ سندھ کے علاقوں سکھر ، لاڑکانہ ، میرپورخاص ، شہید بے نظیر آباد ، حید رآباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ گلگلت بلتستان میں چند مقامات میں تیز ہواووں کے ساتھ موسلا دھا ر بارش ہوسکتی ہے۔

    گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 48 ڈگری، دادو ، سبی ، بھکر، جیکب آباد  اور بہاولنگر میں 45 ڈگری ، نورپور تھل اور دالبندین میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

     

  • کراچی میں گرمی: ہلاکتوں کی تعداد 86 تک جاپہنچی

    کراچی میں گرمی: ہلاکتوں کی تعداد 86 تک جاپہنچی

    کراچی :  شہر قائد میں جان لیوا گرمی نے 86 افراد کو موت کی نیند سلادیا ،جبکہ محکمہ موسمیات  نے کراچی میں بارش کی پیش گوئی کردی، اطلاعات کے مطابق آئندہ منگل اور بدھ کے روز بارش کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے باشندے گزشتہ کئی روز سے شدید گرمی کو برداشت کررہے ہیں، اور رات نو بجے تک  بھی درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم نہیں تھا۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف اسپتالوں میں چھیاسی سے زائد افراد کی نعشیں لائی جا چکی ہیں جو اس جان لیوا گرمی کو برداشت کرتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے۔ کراچی کے جناح اسپتال میں 55 اور عباسی شہید اسپتال میہں 20 جبکہ لیاری جنرل اسپتال میں 9 اور دیگر اسپتالوں میں دو افراد کی نعشوں کو لایا گیا۔

    اس شدید گرمی نے شہریوں کے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کر رکھا ہے، جبکہ آج سال کا سب سے بڑا دن تھا اور کراچی میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، اور گزشتہ روز درجہ حرارت 46 ڈگری تھا ۔

    جس کے باعث کراچی کے شہری اپنے گھروں میں محصور ہوگئے تھے اور دن بھر سڑکوں پر سناٹا چھایا رہا۔

    محکمہ موسمیات نے آئندہ منگل اور بدھ کے روز بارش کی بارش کی پیش گوئی کی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک  کی ساحلی پٹی پر غیر معمولی گرمی بڑہے گی۔

    ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کے باعث حبس زیادہ رہے گا، اور کل بھی کراچی میں درجہ حرارت 43 ڈگری رہنے کا امکان ہے ۔

    کراچی کے علاوہ اندرون سندھ بھی سورج اپنی آب وتاب سے چمکتا رہا، اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی پارہ سر چڑھ کر بولا اور درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔

  • سمندری طوفان پاکستانی ساحل کےقدرے دور سے گذرے گا، محکمہ موسمیات

    سمندری طوفان پاکستانی ساحل کےقدرے دور سے گذرے گا، محکمہ موسمیات

    کراچی: محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ سمندری طوفان  نیلوفراس وقت شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔

     چیف میٹرولوجسٹ توصیف عالم کے مطابق عمان کے ساحل سے ٹکرانے سے قبل ہی طوفان کا رخ تبدیل ہوجائے گا، سمندری طوفان ساحل سے ٹکرانے سے قبل اپنا رخ تبدیل کرتے ہوئے شمال مشرق کی جانب بڑھے گا۔

     محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان پاکستان کے ساحلی علاقوں سے قدرے دور سے گذرے گا،یہ طوفان بھارتی گجرات میں جاکر ٹکرائے گا ، آئندہ دو روز میں کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا، اورسمندری طوفان سے ننگرپارکر، شورکوٹ، عمرکوٹ، چھاچھرو، سمیت ٹھٹھہ اور بدین میں بھی بارشیں ہونگی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 30 اور 31 اکتوبر کو طوفان کے اثرات بارش کی صورت میں کراچی میں ظاہرہوں گے ،بادلوں کا پھیلاؤ پچاس سے 70 کلومیٹر تک ہوگا، جو بارش کا سبب بنے گا۔

  • محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے ملک بھر میں بارش کی پیش گوئی

    محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے ملک بھر میں بارش کی پیش گوئی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے ملک بھر میں بارش کا امکان ہے۔

    گرمی کی شدت سے نڈھال شہریوں کے لئے خوش خبری ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے ملک بھر میں بارش کی پیش گوئی کردی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران راولپنڈی، گجرانوالہ، لاہور، سکھر، میرپورخاص ڈویژن، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کشمیر، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال ، سرگودھا میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

    کراچی سمیت سندھ کے ذیلی علاقوں میں بھی کہیں کہیں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں اکسٹھ اور مری میں ستاون ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

  • محکمہ موسمیات کی آئندہ 24 گھنٹے کے دوران بارش کی پیش گوئی

    محکمہ موسمیات کی آئندہ 24 گھنٹے کے دوران بارش کی پیش گوئی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نےآئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر شہروں میں بارش کی پیش گوئی کردی ۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں خیبر پختونخوا اور پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بادل خوب برسے، بارش سے گرمی اور حبس ختم ہوا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔ سب سے زیادہ بارش پارا چنار اور دیر میں آٹھ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔

    محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کراچی، اسلا م آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان، کشمیر میں تیز ہواؤں، آندھی چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔