Tag: بارش

  • سعودی عرب: کون کون سے علاقے اتوار تک بارش کی زد میں رہیں گے؟

    سعودی عرب: کون کون سے علاقے اتوار تک بارش کی زد میں رہیں گے؟

    سعودی عرب میں قومی مرکز برائے موسمیات کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں جمعہ سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوجائے گا، جو اتوار تک جاری رہے گا۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں قومی مرکز کی جانب سے جاری موسمیاتی رپورٹ کے حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ ریجن کے مختلف علاقوں میں ہلکی اوردرمیانے درجے کی بارش ہوسکتی ہے جبکہ کہیں کہیں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

    موسمیاتی رپورٹ کے مطابق مدینہ منورہ ریجن کے متعدد علاقے بھی بارش اور گرد وغبار کی لپیٹ میں رہیں گے، جبکہ ریاض میں بھی ہلکی اور درمیانے درجے کی بارش کے علاوہ تیز گرد آلود ہوا اور کہیں کہیں ژالہ باری ہوسکتی ہے۔

    بیان کے مطابق مشرقی ریجن کے علاوہ حائل، الباحہ، حدود الشمالیہ، عسیر، تبوک، قصیم، الجوف اور جازان میں بھی کہیں ہلکی جبکہ بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش کے ساتھ ژالہ باری کا امکان ہے۔

    دوسری جانب برطانیہ کے مختلف علاقے ان دنوں شدید سردی اور برفباری کی لپیٹ میں ہیں، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ لندن میں رات بھرہلکی برفباری کاامکان ہے۔

    رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران سرد موسم اور مزید برفباری کی پیشگوئی کی ہے، کچھ علاقوں میں آئندہ چند دنوں میں درجہ حرارت منفی 20 ڈگری تک گر سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ برطانیہ کے دیگر شہروں کی طرح مانچسٹر میں بھی شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے، مانچسٹر میں بلیک آئس اور شدید سردی کی نئی یلووارننگ جاری کی گئی ہے۔

    متنازع اسرائیلی نقشہ، سعودی عرب کا ردِ عمل سامنے آگیا

    مانچسٹر میں درجہ حرارت منفی7 تک گر گیا ہے، جس کے سبب 140 اسکول بند کردیئے گئے ہیں۔ شاہراہوں پر برف نے بلیک آئس کی شکل اختیار کرلی ہے۔

  • بارش برسانے والا سسٹم  پاکستان  میں داخل  ہونے  کے لئے تیار

    بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کے لئے تیار

    اسلام آباد : بارش برسانے والا مغربی سسٹم آج پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے ، جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بارش برسانے والا مغربی سسٹم آج بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں 4 جنوری تک بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے آج شمال اور مغربی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے جبکہ اسلام آباد اور گردونواح میں بھی موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور بونداباندی متوقع ہے۔

    کشمیر،گلگت بلتستان میں شدید سردی اوربرفباری کا امکان ہے اور چترال، دیر، سوات میں برفباری کی توقع ہے جبکہ کوئٹہ بارکھان میں بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں داخل ہونے والے سسٹم کا کراچی پر بھی اثر پڑے گا، جس کے باعث شہر میں 4 جنوری سے سردی بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اور شہر قائد میں درجہ حرارت 10 ڈگری سے نیچے گرسکتا ہے۔

    اسکردو میں درجہ حرارت منفی نو، گلگت میں منفی چھ تک گرگیا جبکہ مری اور کوئٹہ میں درجہ حرارت صفر، اسلام آباد اور پشاور میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    Weather Updates Pakistan- موسم کی خبریں

     

  • مشن وائٹ واش، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 309 رنز کا ہدف دیدیا

    مشن وائٹ واش، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 309 رنز کا ہدف دیدیا

    جوہانسبرگ: پاکستان نے پہلیے کھیلتے ہوئے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 309 رنز کا ہدف دیدیا، صائم ایوب نے شاندار سنچری اسکور کی۔

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والا تیسرا ون ڈے بارش کی وجہ سے 47 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا ہے، مشن وائٹ واش مکمل کرنے کے لیے پاکستانی بیٹرز نے جارحانہ انداز اپنایا، ٹیم نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے

    اوپنر صائم ایوب نے تمام جنوبی افریقی بولرز کی کلاس لیتے ہوئے 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کپتان محمدرضوان اور بابراعظم بھی نصف سنچری بناکر نمایاں رہے۔

    سلمان علی آغا نے 48 رنز کی جاحانہ اننگز کھیلی جبکہ طیب طاہر نے بھی 28 کارآمد رنز بنا کر مجموعی ٹوٹل کو 300 رنز سے اوپر پہنچانے میں اپنا حصہ ڈالا۔

    جنوبی افریقہ کی طرف سے کاگیسو رباڈا نے 3 وکٹیں حاصل کیں، مارکوینسین اور بیورن فورٹن 2،2 پاکستانی بیٹرز کو پویلین بھیجا، کوینا مپاخا اور کوربن بوش نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    دریں‌اثنا جوہانسبرگ میں ہونے والے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے مقابلے کو بارش کی وجہ سے 47 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا تھا۔

    میزبان جنوبی افریقا نے سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا، بارش کے باعث ٹاس میں تاخیر ہوئی، جوہانسبرگ میں بارش رکنے کے بعد ٹاس ہوا، ٹاس جیت کر افریقی کپتان نے گرین شرٹس کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    اس سے قبل آج کے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں، طیب طاہر، محمد حسنین اور سفیان مقیم کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

    پہلے دو ون ڈے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے ولاے عرفان نیازی، حارث رؤف اور ابرار احمد کو سیریز کے آخری میچ میں آرام کا موقع دیا گیا۔

    فائنل میچ کے لیے قومی ٹیم کپتان محمد رضوان، بابراعظم، کامران غلام، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، سلمان آغا، طیب طاہر، محمد حسنین اور سفیان مقیم پر مشتمل ہے۔

    خیال رہے کہ تین ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے اور اگر پاکستان آج کا میچ بھی جیت گیا تو وہ پروٹیز کو ان کے گراؤنڈ پر وائٹ واش سے دوچار کردیگا۔

  • ویڈیو: مسجد الحرام میں بارش کے دوران زائرین کی دعائیں

    ویڈیو: مسجد الحرام میں بارش کے دوران زائرین کی دعائیں

    سعودی عرب میں جدہ اور مکہ مکرمہ میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے دوران روح پرور مناظر دیکھے گئے، مسجد الحرام میں عمرہ زائرین بارش کے دوران طواف اور عبادت میں مصروف رہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بارش کے دوران طواف کی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، ماہرین موسمیات نے سعودی عرب کے بیشتر شہروں میں ہفتے تک بارشوں کی پیشگوئی کی تھی۔

    سعودی عرب کے ماہرین موسمیات کا کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ جدہ، بحرہ، جموم، خلیص، رابغ، میسان، طائف، الخرمہ اور قرب و جوار کے تمام شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوسکتی ہے۔

    مکہ مکرمہ ریجن کے لیے محکمہ شہری دفاع کی جانب سے ریڈ الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔

    حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی سکیموں پر عمل درآمد شروع کیا گیا ہے۔

    مسجد الحرام کے اطراف بڑی پابندی عائد

    حرمین شریفین انتظامیہ کی کوشش ہے کہ دوران عبادت زائرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جاسکے، دوران بارش مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش کو خشک کرنے کے لئے اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

  • پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل شائقین کرکٹ کیلئے بری خبر

    پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل شائقین کرکٹ کیلئے بری خبر

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج سے برسبین میں ہونے جارہا ہے، شائقین کرکٹ کے لئے میچ سے قبل ایک بری خبر بھی ہے۔

    آسٹریلوی محکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ دوپہر ایک بجے بارش کا امکان ہے، جس کے باعث برسبین میں پاکستان اور آسٹریلیا کا ٹی ٹوئنٹی میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن بھر بارش ہوسکتی ہے، جبکہ ہلکی ہوا چلنے کا بھی امکان ہے جبکہ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوجائے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان ٹیم کی قیادت کرنے والے 12 ویں کپتان ہونگے۔

    پاکستانی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ تیاری اچھی ہے، فائنل الیون سے متعلق وہی فیصلہ کیا جائے گا جو بہتر ہوگا۔

    جوش انگلس سیریز میں آسٹریلیا کی قیادت کریں گے، آسٹریلیا کو مچل اسٹارک، جوش ہیز ل ووڈ، مستقل کپتان مچل مارش اور اوپنر ٹریوس ہیڈ کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔

    دوسری جانب پاکستان نے آسٹریلیا کو اسی کی سر زمین پر ون ڈے سیریز میں شکست دینے کے ساتھ ایک اور بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی: محسن نقوی ڈٹ جائیں تو پاکستان کی جیت ہوگی، باسط علی

    پاکستان نے آسٹریلیا کو اسی کی سر زمین پر تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز میں دو، ایک سے شکست دے کر کینگروز کے دیس میں 22 سال بعد یہ کارنامہ انجام دیا۔ اس کے ساتھ ہی گرین شرٹس آسٹریلیا میں ایشیا کی سب سے کامیاب کرکٹ ٹیم بن گئی ہے۔

  • ماں کی لاپروائی نے 2 سالہ بیٹے کی جان لے لی

    ماں کی لاپروائی نے 2 سالہ بیٹے کی جان لے لی

    ڈسکہ میں ماں کی لاپروائی نے دو سالہ بیٹے کی جان لے لی، ابراہیم بارش کے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر ڈسکہ میں 2 سالہ بچہ بارش کے پانی میں ڈوب گیا، پولیس نے واقعے کے بعد ماں اور رشتے داروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    بمباں والا پولیس کے مطابق بچے کی ماں اپنے رشتہ داروں سے ملنے گوجرانوالہ سے آئی تھی، خواتین کی گفتگو کے دوران بچہ گھر سے باہر نکل گیا اور بارش کے پانی میں ڈوب گیا۔

    پولیس نے بچے کی موت کا مقدمہ ماں اور اسکے رشتہ داروں کے خلاف د رج کرلیا، لیکن نازک صورتحال کی وجہ سے پولیس نے ایف آئی آر کے باوجود کسی کوحراست میں لینے سے گریز کیا۔

  • سولر پینلز کو بارش اور موسمی اثرات سے کیسے بچایا جائے؟

    سولر پینلز کو بارش اور موسمی اثرات سے کیسے بچایا جائے؟

    ملک بھر میں سورج کی روشنی سے بجلی پیدا کرنے والے سولر پینلز کی طلب میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، تاہم ان پینلز کی بہتر کارکردگی اور حفاظت کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا بھی ضروری ہیں۔

    سولر پینلز گھروں اور بازاروں میں بجلی کے متبادل ذرائع کے طور پر بہت مقبول ہیں، تاہم ان پینلز کی مناسب دیکھ بھال نہ کی جائے تو مختلف موسمی حالات، خاص طور پر بارشوں سے انہیں نقصان پہنچنے کا قوی اندیشہ ہوتا ہے۔

    یہ بات بھی مدنظر رکھیں کہ بارش سولر پینلز کی کارکردگی کو کافی حد تک کم کرسکتی ہے اور اگر مناسب طریقے سے توجہ نہ دی جائے تو خرابی کی صورت میں اس کی مرمت پر کافی اخراجات بھی آسکتے ہیں۔

    زیر نظر مضمون میں بارش کے دوران سولر پینلز کی حفاظت اور ان کی بہترین کارکردگی کو یقینی بنانے کے مؤثر طریقوں پر بات کی گئی ہے۔

    cleaning

    باقاعدہ صفائی اور دیکھ بھال

    سولر پینلز پر ہونے والی گندگی، درختوں کے پتوں، گرد و غبار اور دیگر اشیاء کو باقاعدگی سے نرم برش یا کپڑے سے صاف کریں، یہ چیزیں سورج کی روشنی براہ راست پڑنے سے رکنے کا باعث بنتی ہیں۔

    پینلز پر ہونے والی گندگی اور گہرے داغ دھبوں کو صاف کرنے کیلیے نرم کپڑا استعمال کریں اور کسی بھی ایسے تیز کیمیکل کا استعمال نہ کریں جو اس کی پلیٹ کو خراش یا نقصان پہنچا سکتا ہو۔

    اپنے سولر سسٹم کو تباہ ہونے سے بچانے کیلئے بارشوں کے موسم میں سولر پینل اور فریمز کا بغور جائزہ لیں اگر کوئی مسئلہ نظر آئے تو اسے فوری طور پر حل کریں تاکہ مزید خرابی سے بچا جا سکے۔

    Solar Energy

    اعلیٰ معیار کی تنصیب

    سولر پینلز نصب کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ پینلز بہترین زاویے پر نصب کیے گئے ہیں اور مناسب سمت میں ہیں تاکہ سورج کی روشنی کو زیادہ سے زیادہ جذب کر سکیں اور ان پر پانی نہ ٹھہرے۔ پینل کی تنصیب کسی اچھے ٹیکنیشن سے کرائیں۔

    اچھی کوالٹی کا میٹریل استعمال کریں، سستے سامان اور ٹیکنیشن سے انسٹالیشن نہ کرائیں۔ یہ آپ کے اہل خانہ کی جان کے لیے بھی بہت بڑا خطرہ ہے۔

    اعلیٰ معیار کا ماؤنٹنگ سسٹم کا استعمال کریں تاکہ تیز ہواؤں اور طوفانی بارش کے باوجود پینلز اپنی جگہ سے نہ ہٹیں یا خراب نہ ہوں۔

     Protective

    سولر پینلز کے کورز

    سولر پینلز کے ان کورز کو ترجیح دیں جو طوفانی بارش کے دوران استعمال کیے جاسکیں۔ یہ کورز موسم صاف ہونے پر آسانی سے واپس کھینچے جاسکتے ہیں۔

    اس کے علاوہ ان علاقوں کے لیے جہاں بارش اکثر اور شدت سے ہوتی ہے مستقل کورز ایک موزوں آپشن ہو سکتے ہیں۔ اگرچہ یہ کم لچکدار ہوتے ہیں لیکن مستقل کورز آپ کے سولر پینلز کے لیے مستقل حفاظت کا ذریعہ بنتے ہیں۔

     Coatings

    سولر پینلز پر کوٹنگز

    اپنے سولر پینلز پر ہائیڈرو فوبک کوٹنگز لگائیں تاکہ وہ پانی سے محفوظ رہ سکیں اور اسے ان قطروں کی شکل اختیار کرنے سے روک سکیں جو کارکردگی کو کم کرتے ہیں، یہ کوٹنگز پینلز کو زنگ لگنے سے بھی بچا سکتی ہیں۔

    اینٹی ریفلیکٹو کوٹنگز سولر پینلز کی کارکردگی کو بہتر بنا سکتی ہے کیونکہ یہ چمک کو کم کرتی ہیں اور روشنی کو زیادہ جذب کرتی ہیں۔

    اوپر بیان کیے گئے مؤثر اور ثابت شدہ طریقوں پر عمل کر کے آپ اپنے سولر پینلز کو بارش کے نقصان دہ اثرات سے محفوظ رکھ سکتے ہیں اور ان کی طویل مدتی کارکردگی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔

  • موسلا دھار بارش میں طوافِ کعبہ کے روح پرور مناظر کی ویڈیو

    موسلا دھار بارش میں طوافِ کعبہ کے روح پرور مناظر کی ویڈیو

    مکہ مکرمہ میں گزشتہ روز ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث سڑکیں زیر آب آگئیں، جبکہ مسجد الحرام میں عمرہ زائرین بارش کے دوران بھی (طوافِ کعبہ) اللہ کی عبادت میں مصروف رہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوران بارش صحن حرم میں زائرین دعائیں مانگ رہے ہیں اور (طوافِ کعبہ) میں مصروف ہیں۔

    حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی سکیموں پر عمل درآمد شروع کررکھا ہے۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ زائرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے اور عبادت کے لئے آنے والوں کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

    قطر ایئرویز کی جانب سے مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری

    انتظامیہ کی جانب سے بارش کے دوران مطاف، داخلی راستوں اور نماز کے مقامات کو فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش خشک کیے جانے کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رات سے ہی ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں مطلع ابر آلود ہے جبکہ بارش کا سلسلہ دن بھر جاری رہے گا۔

    موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق بحیرہ عرب سے آنے والے بادلوں کے باعث گزشتہ رات اور صبح رم جھم برسی، مزید بادل شہر کی جانب گامزن ہیں۔ شہر میں 20 کلو میٹر کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ شہر کا درجہ حرارت صبح کے وقت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہ سکتا ہے۔

    دوسری جانب ملک بھر میں ابر رحمت برسنے کا سلسلہ جاری ہے، تربیلا ڈیم میں 57 لاکھ 66 ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کر لیا گیا، ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار550فٹ ہے۔

    مسلسل بارشوں کے باعث تربیلا ڈیم مکمل بھرگیا، ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار550فٹ ہے، تربیلا کی جھیل میں اس وقت 57 لاکھ 66 ہزار ایکڑ فٹ قابلِ استعمال پانی موجود ہے۔

    مظفر آباد اور گردو نواح میں زلزلہ

    تربیلا ڈیم میں پانی کا اپنی پوری صلاحیت کے مطابق بھرنا زرعی شعبے اور کم لاگت اور ماحول دوست بجلی کی پیداوار کے لئے نہایت خوش آئند ہے۔

  • آج کراچی کے کن علاقوں میں بادل جم کر برسے؟

    آج کراچی کے کن علاقوں میں بادل جم کر برسے؟

    کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش ہوئی جس سے اورنگی ٹاؤن اور سرجانی ٹاؤن کی سڑکیں زیرآب آگئیں۔

    نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن، فیڈرل بی ایریا اور سہراب گوٹھ میں بادل جم کر برسے، برسات کی وجہ سے اورنگی ٹاؤن اور سرجانی کی مختلف شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا جس سے موٹر سائیکل سواروں اور راہگیروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرجانی ٹاؤن میں سب سے زیادہ 70.4 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی، اورنگی ٹاؤن میں 26 اور گلشن معمار میں 8.6 ملی میٹر بارش ہوئی۔

    اس کے علاوہ نارتھ کراچی میں 7.5 ملی میٹر، مسرور بیس پر 2 اور میٹ آفس کے اطراف میں ایک ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

    ماہرموسمیات کا کہنا ہے کہ سرجانی میں رات تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جبکہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں بھی بارش کے امکانات ہیں۔