Tag: بارش

  • بارشوں سے قبل کراچی کی خطرناک اور مخدوش عمارتوں کو خالی کرانے کا فیصلہ

    بارشوں سے قبل کراچی کی خطرناک اور مخدوش عمارتوں کو خالی کرانے کا فیصلہ

    کراچی: بارشوں سے قبل خطرناک اور مخدوش عمارتوں کو خالی کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، رہائشیوں کو نوٹسز جاری کردیے گئے۔

    کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیرصدارت اس سلسلے میں ایک جائزہ اجلاس ہوا جس میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے کمشنر کو بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ کراچی میں ترجیحی طور پر انتہائی خطرناک 40 عمارتوں کو خالی کرایا جائے گا۔

    حکام نے بتایا کہ خطرناک اور مخدوش عمارتوں کے مکینوں کو اس سلسلے میں نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں، مخدوش عمارتوں کے گیس اور بجلی کنکشن منقطع کرنے کیلئے اداروں سے رجوع کرلیا گیا ہے۔

    کمشنر کو بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ضلع جنوبی میں 450 عمارتیں خطرناک قرار دی گئی ہیں، کمشنر نے ڈی سی جنوبی کو فوری متعلقہ کمپنیوں کے ساتھ اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کی۔

    گزشتہ دنوں کراچی میں ہونے والی بارش اور ہوائوں کے باعث برنس روڈ پر واقع قدیمی عمارت کی دوسری منزل کا حصہ گرگیا تھا۔

    حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا، خستہ حال عمارت کو پہلے ہی خطرناک قرار دیا گیا تھا، برنس روڈ پر واقع عمارت میں جگہ جگہ دراڑیں پڑی ہوئی ہیں، عمارت کی صورتحال خطرناک ہے اور یہ کسی وقت بھی گر سکتی ہے۔

    برنس روڈ پر مخدوش عمارت کا ایک حصہ گرنے کے معاملے پر ڈی جی ایس بی سی اے کا کہنا تھا کہ برنس روڈ پر قائم مخدوش عمارت خالی تھی۔

    ایس بی سی اے نے بارشوں کی پیشگوئی پر پہلے ہی عمارت پر نوٹس چسپاں کررکھا تھا ایس بی سی اے کی ٹیم مخدوش عمارت توڑنے کی حکمت عملی بنارہی ہے، ایس بی سی عملے نے ضلعی انتظامیہ کو بھی طلب کرلیا ہے۔

  • کراچی میں بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    کراچی میں بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کامطلع جزوی ابر آلود، موسم گرم اور مرطوب ہے، شہر میں آج بھی کہیں ہلکی، کہیں درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کا دوسرا اسپیل 20 جولائی کے بعد کراچی میں داخل ہوگا، شہر میں سمندری ہوائیں کل سے مکمل طور پر بحال ہونے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، گرمی کی شدت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے۔

    واضح رہے کہ سندھ میں مون سون سسٹم پر این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ الرٹ میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ کراچی اربن فلڈنگ سے متاثر ہو سکتا ہے۔

    سندھ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ، کراچی کیلیے بھی الرٹ جاری

    بارشوں سے مختلف علاقوں کے ندی نالوں میں درمیانے درجے کی طغیانی متوقع ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق موجودہ مون سون سسٹم کے زیر اثر اگلا موسم سون سسٹم آئندہ 12 سے 24 گھنٹے تک سندھ پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔

  • بارش کے دوران شہر کو بجلی کی فراہمی مستحکم رہی، کے الیکٹرک

    بارش کے دوران شہر کو بجلی کی فراہمی مستحکم رہی، کے الیکٹرک

    کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا کہ کراچی میں منگل کو مون سون کی پہلی بارش کے دوران شہر کو بجلی کی فراہمی مستحکم رہی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی کا عملہ بارش کے دوران کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر مستعد رہا، شہر کو بجلی کی فراہمی کے لیے نصب کیے گئے 2100 فیڈرز کے نیٹ ورک میں سے 1800 فیڈرز کے ذریعے کے۔ الیکٹرک نے بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا۔

    نشیبی علاقوں اور کنڈوں کی بہتات والے علاقوں میں حفاظتی نقطہ نگاہ سے بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل کی گئی جس کو مقامی ٹیموں کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے بعد بحال کر دیا گیا۔

    کے الیکٹر ترجمان نے بتایا کہ کے الیکٹرک کی ٹیمیں حکومت سندھ کے اہم محکموں، محکمہ موسمیات اور شہری انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں رہیں تاکہ کسی بھی صورتحال سے فوری نمٹا جاسکے، رواں سال مون سون سیزن کے دوران اوسط سے زائد بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    ترجمان کے الیکٹرک نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنی اور آس پاس کے لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں، باہر نکلتے وقت ہمیشہ بجلی کی تمام تنصیبات سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں۔

    گھروں کے اندر بھی بجلی کے آلات خاص طور پر پانی کی موٹر کو گیلے ہاتھوں یا پیروں کے ساتھ استعمال کرنے سے گریز کریں، جنریٹر کو بیک اپ سپلائی کے طور پر استعمال کرنے والے صارفین سے خاص طور سے التماس ہے کہ وہ جنریٹر کو مناسب وینٹیلیشن کے ساتھ اونچی اور خشک جگہ پر رکھیں۔

    ترجمان نے کہا کہ صارفین کسی بھی شکایت کی صورت میں کے الیکٹرک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، کے ای لائیو ایپ اور خودکار واٹس اَیپ پورٹل استعمال کرسکتے ہیں، بجلی کی صورتحال سے متعلق ایمرجنسی شکایات کیلئے کال سینٹر118 سے بھی رجوع کیا جاسکتا ہے۔

  • ممبئی میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال، متعدد پروازیں منسوخ

    ممبئی میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال، متعدد پروازیں منسوخ

    بھارت کے شہر ممبئی میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ ہے، شدید موسلادھار بارشوں کے باعث سیلابی صورتِ حال کا سامنا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سڑکوں اور ریلوے ٹریکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹرانسپورٹ بھی متاثر ہوئی ہے جبکہ ممبئی میں 6 گھنٹوں کے دوران 300 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق مزید بارش کے پیش نظر اسکول اور کالج بند کر دیے گئے ہیں، ممبئی ایئر پورٹ پر 30 پروازیں منسوخ اور 250 سے زائد تاخیر کا شکار ہیں۔

    دوسری جانب نیپال میں مون سون اسپیل نے تباہی مچا دی، مختلف واقعات میں 47 افرد ہلاک ہو گئے۔

    دارالحکومت کھٹمندو سمیت نیپال کے دیگر شہروں میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈ نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا ہے۔

    وزارت داخلہ کے ریکارڈ کے مطابق بارش کا موسم شروع ہونے کے بعد سے ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں نیپال میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں کم از کم سنتالیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    سب سے زیادہ ہلاکتیں مٹی کے تودے گرنے سے ہوئیں، جن کی تعداد 24 ہے جب کہ 19 افراد زخمی ہوئے ہیں، 46 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے اور 36 مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔

    محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو خوشخبری سنادی

    شدید بارش کے باعث شاہراہیں تالاب بن گئیں، متعدد علاقے زیر آب آ گئے، جس سے ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ نیپال میں سالانہ بنیادوں پر مون سون کے دوران لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی وجہ سے زیادہ تر اموات واقع ہوتی ہیں۔

  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز بارش

    لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز بارش

    لاہور: لاہور شہر اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارش سے گرمی اور سخت حبس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں موسلا دھار بارش کے بعد حبس میں شدید کمی واقع ہوئی ہے، سب سے زیادہ بارش قرطبہ چوک کے علاقے میں 15ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

    واسا کے بیان کے مطابق لکشمی چوک میں 10ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی، فرخ آباد، مغل پورہ میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    ڈسکہ،قصور،چھانگا مانگا اور گرد و نواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، چونیاں شہر اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔

    حویلی لکھا، الٰہ آباد، دیپالپور، گجرات، میانوالی، فاروق آباد اور شاہ کوٹ شہر شہر سمیت نواحی علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کاامکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔

    محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی، کراچی والے تیاری کرلیں !

    کراچی میں اس وقت گرمی کی شدت 38 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے، آج محسوس کیے جانے والا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سے بھی تجاوز کرسکتا ہے۔

  • محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنادی

    محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنادی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اورگردو نواح میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا، پنجاب، خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں بھی موسم گرم رہے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بالاکوٹ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر میں چند مقامات پربارش کا امکان ہے، جبکہ مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم،سیالکوٹ میں بھی بارش متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بہاولپور، لیہ، بھکر، ڈیرہ غازی خان،ملتان اور خانیوال میں آندھی کا امکان ہے۔

    سندھ، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہے گا جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، کشمیر،گلگت بلتستان میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

    محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں شدت کے ساتھ مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی اور کہا طوفانی بارشوں کے باعث روز مرہ کے معمولات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ 7 جولائی تک کشمیر میرپور میں تیز ہوا گرم چمک کے ساتھ بارش اور طوفانی بارشیں متوقع ہیں جبکہ پنجاب، اسلام آباد سرگودھا سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور کئی مقامات پر طوفانی بارش کا امکان ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں نے کہا کہ 4 سے 7 جولائی کے دوران بہاولپور، بہاول نگر، ڈیرہ غازی خان میں تیز ہوا گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 3 سے 7 جولائی تک بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم مرطوب رہنے اور مشرقی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    4 سے 7 جولائی کے درمیان سندھ کے بیشتر موسم گرم انتہائی مرطوب رہنے کے توقع ہے جبکہ مٹھی عمرکوٹ سکھر،لاڑکانہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    4 سے 7جولائی کے درمیان موسلا دھار بارش سے اسلام آباد، راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں پہاڑوں اور ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے اور سیالکوٹ گجرانوالہ نارووال میں بھی اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

    پیٹرولیم ڈیلرز کا ملک بھر میں پمپس بند کرنے کا اعلان

    کے پی کے کے پہاڑی علاقوں مری، گلیات بلوچستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت متاثر جبکہ شدید بارش آندھی اور گرج چمک کے باعث روز مرہ کی معمولات متاثر ہونے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔

  • بارش کے بعد مگر مچھ سڑک پر نکل آیا، ویڈیو وائرل

    بارش کے بعد مگر مچھ سڑک پر نکل آیا، ویڈیو وائرل

    بھارت میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، ایسے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بارش کے باعث مگر مچھ سڑک پر نکل آیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع رتناگیری کی سڑکوں پر ایک مگرمچھ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    مگرمچھ کو مقامی لوگوں نے سڑک پر مٹر گشت کرتے ہوئے دیکھا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مگرمچھ سڑک پر چلتے ہوئے آیا اور لوگ اسکی ویڈیو بنانے میں مصروف ہوگئے۔

    اس سے قبل بھارت کے مہاراشٹر کے پونے کے لونا والا علاقے میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ رونما ہوا، بھوشی ڈیم کے بیک واٹر کے پاس واقع آبشار میں مسلم خاندان کے 5 افراد پانی میں بہہ گئے، جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔

    رپورٹ کے مطابق آبشار میں بہنے والے افراد میں شائستہ انصاری (36)، امیمہ انصاری (13) عمیرہ انصاری (8) کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔

    ریسکیو حکام کے مطابق عدنان انصاری (4) اور ماریہ سعید (9)، جو ابھی تک لاپتہ ہیں ان کی تلاش کا عمل جاری ہے، غوطہ خوروں اور ریسکیو ٹیموں کی جانب سے تلاش کا عمل جاری ہے۔

    چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش، لڑکی موت کے منہ میں جانے سے بچ گئی

    رپورٹ کے مطابق افسوسناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب یہ خاندان آبشار کے پاس بارش سے لطف اندوز ہو رہا تھا اسی دوران یہ بھوشی ڈیم میں بہہ گئے۔

  • لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش، موسم خوشگوار

    لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش، موسم خوشگوار

    لاہور: شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق شادمان، اقبال ٹاون، فیروزپور روڈ، اچھرہ اور جیل روڈ کے علاقوں میں بارش سے جل تھل ہوگیا۔

    مرید کے، ڈسکہ، حویلی لکھا، ایبٹ آباد میں اور گردونواح میں موسلادھار بارش ہوئی، اس کے علاوہ میرپور آزاد کشمیر، ڈڈیال، چکسواری، اسلام گڑھ اور گردونواح میں بھی موسلادھار بارش ہوئی۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں شام تک مکمل طور پر سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی، آج شام تک گرمی کی شدت میں کمی کاامکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے بارش کاکوئی امکان نہیں،کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم گرم اورمرطوب ہے، موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

    گرمی کی شدت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    کراچی میں آج بارش ہوگی یا نہیں؟ اہم پیشگوئی

    محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی سمت سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔

  • بارش میں چھت پر ریل بنانے والے لڑکی کے ساتھ دہشت ناک واقعہ، ویڈیو وائرل

    بارش میں چھت پر ریل بنانے والے لڑکی کے ساتھ دہشت ناک واقعہ، ویڈیو وائرل

    بہار: بھارت میں ایک لڑکی بارش کے دوران ریل بنانے کے لیے چھت پر گئی لیکن اسے ایک دہشت ناک حادثے سے دوچار ہونا پڑا۔

    بھارتی ریاست بہار کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں ایک لڑکی نظر آتی ہے جو بارش میں چھت پر ریل بنا رہی تھی کہ اس کے سامنے اچانک آسمانی بجلی گر گئی۔

    بھارت کی کئی ریاستوں میں بارشوں کا سیزن چل رہا ہے، لوگ بارشیں شروع ہوتے ہی اسے خوب انجوائے کرتے ہیں، بہت سارے لوگ ریل اور ویڈیوز بھی بناتے ہیں۔

    بہار کے علاقے سیتامڑی کے ایسے ہی ایک واقعے میں ایک لڑکی گھر کی چھت پر گئی اور ڈانس کرتے ریل بنانے لگی، کہ اچانک ایک ہولناک دھماکے کے ساتھ اس کے سامنے چند قدم کے فاصلے پر آسمانی بجلی گر گئی۔

    یہ منظر دیکھ کر لڑکی دہشت زدہ ہو کر نیچے بھاگ گئی، ویڈیو میں یہ دہشت ناک منظر ریکارڈ ہو گیا، جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔

  • کراچی میں بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

    کراچی میں بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں شدید گرمی اور حبس کی صور تحال برقرار ہے، مطلع ابر آلود، ہواؤں کی رفتار کم ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں آج گرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں گرمی کی شدت 40 ڈگری تک محسوس کی جا رہی ہے، آج دن بھرپارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہے۔

    دوسری جانب وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سولر پینل لگانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری سنادی اور کہا حکومت پاکستان گرین انرجی کا فروغ چاہتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں فنانس بل میں ترامیم کی شق وار منظوری دی گئی، جس میں بتایا کہ مقامی سطح پر تیار کرنے کیلئے سولر پینلز کے پارٹس کی درآمد پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ ہو گی۔

    بیک شیٹ فلم،کنیکٹر، کارنر بلاک، پولی تھین کمپاؤنڈ، پلیٹ شیٹ، پارٹس آف سولر انورٹر اور پارٹس آف لیتھیم بیٹریز پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ ہوگی۔

    اسٹیشنری پر ٹیکس ! حکومت نے یوٹرن لے لیا

    وزیر خزانہ نے کہا کہ سولر پینل پر کوئی ڈیوٹی نہیں ہے، حکومت پاکستان گرین انرجی کا فروغ چاہتی ہے۔