Tag: بارش

  • بارش کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں 400 فیڈرز ٹرپ کرگئے

    بارش کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں 400 فیڈرز ٹرپ کرگئے

    کراچی میں ہونے والی تھوڑی سی ہی بارش کے بعد مختلف علاقوں میں 400 فیڈرز ٹرپ کرگئے، کئی علاقوں میں بجلی بند ہوگئی۔

    نارتھ کراچی، شادمان، یوپی، اورنگی، گلستان جوہر، گڈاپ اور گلشن معمارمیں علاقہ مکینوں کو بجلی کی بندش کا سامنا ہے، اس کے علاوہ گلشن معمار، سرجانی، تیسرٹاون، گلشن حدید، رزاق آباد، گزری اور گلشن اقبال میں بھی بجلی بند ہونے کی شکایت سامنے آئی ہے۔

    بلدیہ، شیرشاہ، کیماڑی، ماڑی پور، اولڈ سٹی ایریا، جیکب لائنز اور بزرٹا لائنز میں بھی لوگ بجلی سے محروم ہوئے جبکہ پنجاب کالونی، ملیر، کھوکھرا پار، ماڈل کالونی، کاظم آباد اور کھارادر میں بھی بجلی بند کردی گئی۔

    میٹروول، سائٹ، احسن آباد، شاہ فیصل کالونی، کورنگی، لانڈھی، منظور کالونی، اختر کالونی، قیوم آباد، خواجہ اجمیر نگری میں بارش ہوتے ہی بجلی چلی گئی جبکہ حب اوتھل اور اطراف کے علاقوں میں بھی بجلی بند ہو گئی۔

    سرجانی میں90، گلستان جوہر میں 33، گلشن میں 30 فیڈرز ٹرپ کرگئے، اورنگی میں 50، ڈیفنس میں 10، بلدیہ میں 15 جبکہ سوسائٹی کے 10 فیڈرز ٹرپ کرنے سے بجلی بند ہوئی۔

    اوتھل میں 36، بن قاسم میں 30 اور کورنگی میں 32 فیڈرز ٹرپ یوبت سے علاقے بجلی سے محروم ہوئے، بلدیہ میں 20، نارتھ کراچی میں 5 اور نارتھ ناظم آباد میں 8 فیڈرز ٹرپ ہوئے۔

  • کراچی میں آج بارش، محکمہ موسمیات کا اہم بیان سامنے آگیا

    کراچی میں آج بارش، محکمہ موسمیات کا اہم بیان سامنے آگیا

    محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آج سے یکم جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے دیگر شہروں میں بھی تیزہوائیں چلنے اور بارش کا امکان ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی، حیدرآباد، جامشورو، شہید بینظیرآباد میں بارشوں کا امکان ہے۔

    اس کے علاوہ مٹھی، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، ٹنڈوالٰہ یار، بدین، نوشہروفیروز، خیرپور، دادو، سکھر، جیکب آباد، کشمور اور لاڑکانہ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

    یاد رہے پی ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی ہے، جس میں کہا ہے کہ جولائی کے پہلے ہفتے سے مون سون بارشوں کاسلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

    پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان ٹورنٹو میں لاپتہ

    پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ شہر قائد سمیت سندھ کے کچھ اضلاع میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں، جولائی کے پہلے ہفتے 30 سے 50 ملی میٹر، دوسرے ہفتے میں 35 سے 75 ملی میٹر، تیسرے ہفتے میں 25 سے 35 ملی میٹر اور چوتھے ہفتے میں 45 سے 75 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہیں۔

  • کراچی میں آج گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

    کراچی میں آج گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

    کراچی: محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے ہوئے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ آج شہر کے مضافاتی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کاامکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 30.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، گرمی کی شدت 38 ڈگری تک محسوس کی جا رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم کچھ دیر کے لیے خوشگوار ہوگیا تھا، جبکہ سڑکوں پر پھسلن کے باعث درجنوں موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی ہوگئے تھے۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: بارش پھر پاکستان کی تیاریوں میں آڑے آ گئی

    ٹی 20 ورلڈ کپ: بارش پھر پاکستان کی تیاریوں میں آڑے آ گئی

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم ڈیلاس میں تیاریوں میں مصروف ہے مگر بارش نے ایک بار پھر رخنہ اندازی کی جس سے ٹریننگ سیشن متاثر ہوا۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ جمعرات 6 جون کو ڈیلاس میں امریکا کے خلاف کھیلے گا جب کہ 9 جون کو نیویارک میں وہ روایتی حریف بھارت سے ٹکرائے گا۔

    قومی ٹیم ڈیلاس میں موجود اور ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف ہے تاہم انگلینڈ کی طرح یہاں بھی میگا ایونٹ کی تیاریوں میں ایک بار پھر بارش آڑے آ گئی

    ڈیلس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا سیشن بارش سے متاثر ہوا اور قومی ٹیم نے صرف فزیکل اور فیلڈنگ سیشن ہی کیے جس کے بعد تیز بارش کے سبب ٹریننگ سیشن کو ادھورا ختم کرنا پڑا۔

    گرین شرٹس کل مقامی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے سے سات بجے تک ٹریننگ سیشن کرے گی جس میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ خامیوں کو درست کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز برطانیہ میں ہوئی جس میں دو میچ بارش کی نذر ہوگئے جب کہ گرین شرٹس اس سیریز کی وجہ سے امریکا میں کوئی وارم اپ میچ بھی نہیں کھیل سکی۔

  • محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کر دی

    محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کر دی

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 2روز کے دوران بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب کے اضلاع شدیدگرمی کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں بھی موسم شدید گرم رہے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شام رات میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے۔

    اسلام آباد اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہے گا، اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

    دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان، شانگلہ، کرم، باجوڑ میں چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے جبکہ اٹک، چکوال، راولپنڈی، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ کے چند مکانات پر بارش کا امکان ہے۔

    نارووال، لاہور، جھنگ، خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں چند مقامات پربارش کا امکان ہے جبکہ مری،گلیات اور گردو نواح میں بعد از دوپہر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

    دوسری جانب شہر قائد میں ممکنہ ہیٹ ویو کے خطرے کے پیش نظر سرکاری اسپتالوں کی انتظامیہ اور طبی عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، مختلف اسپتالوں میں خصوصی ہیٹ اسٹروک وارڈز بھی قائم کردیے گئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق شہر قائد میں کئی روز سے جاری شدید گرمی سے شہری نڈھال ہیں، گزشتہ چند روز کے دوران ہیٹ اسٹروک کے سو سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

    انچارج ہیٹ اسٹروک ڈاکٹر عرفان صدیقی کے مطابق جناح اسپتال میں 80 جبکہ سول اسپتال میں 50 سے زائد کیسزرپورٹ ہوئے۔

    رواں ہفتے بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

    گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث گیسٹرو کے کیسز بھی بڑھ رہے ہیں، شدید گرمی کے باعث شہر میں جگہ جگہ ریلیف کیمپ لگ گئے ہیں، جہاں شہریوں کومفت ٹھنڈا پانی اور شربت پلایا جارہا ہے۔

  • سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں بارش کا الرٹ جاری

    سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں بارش کا الرٹ جاری

    سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے ملک کے بیشتر علاقوں میں ہفتے سے بدھ تک بارش، گرج چمک اور گردآلود طوفانی ہواؤں کی پیش گوئی کی ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ مملکت میں بارش سے متاثرہ مقامات سے دور رہا جائے۔متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو ایس ایم ایس کے ذریعے بھی آگاہ کیا جا رہا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بارش سے مکہ ریجن بھی متاثر ہوسکتا ہے۔ بارش سے قبل طائف، میسان، اضم، العرضیات میں گرد آلود تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ جبکہ الکامل میں ہلکی اور درمیانی بارش جبکہ الجموم، بحرہ، رانیہ، الخرمہ اور المویہ میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    جازان، الباحہ، عسیر کے علاقے درمیانی سے شدید بارش اور جازان، مدینہ، حائل اور القصیم کے علاقے ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش سے متاثر رہیں گے۔

    ایران میں شدید بارشوں سے سیلاب، 7افراد جاں بحق

    شہری دفاع کے بیان کے مطابق ریاض میں ہلکی سے درمیانی بارش جبکہ القویعیہ، الغاط، شقراء، ثادق، عفیف، الدوادمی، المجمعہ، الزلفی، مرات اور وادی الدواسر میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

  • چین میں شدید بارشوں اور سیلاب سے رہائشی علاقے زیر آب آگئے

    چین میں شدید بارشوں اور سیلاب سے رہائشی علاقے زیر آب آگئے

    چین کے جنوب مغربی علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب سے رہائشی علاقے زیر آب آگئے جبکہ لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بند ہوگئیں۔

    بیجنگ سے چینی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث رہائشی علاقے زیر آب آگئے ہیں، جبکہ سڑکوں پر کئی فٹ پانی جمع ہوگیا ہے۔

    چینی میڈیا کے مطابق کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بند ہوگئی ہیں جبکہ پانی میں پھنسے ہوئے لوگوں کو کشتیوں کے ذریعے نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

    چینی محکمہ موسمیات کے مطابق چین کے جنوبی علاقوں میں اگلے 10 روز تک مزید بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب افغانستان کے شمالی صوبہ بغلان میں بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، سیلاب میں 300 سے زیادہ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان میں سیلاب سے تین سو افراد جاں بحق جب کہ سیکڑوں لاپتا ہو گئے ہیں، اور 1500 مکانات تباہ ہو گئے۔

    بنگلہ دیش: آسمانی بجلی گرنے سے 35 کسانوں سمیت 74 ہلاک

    ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ صوبہ بدخشاں، بغلان اور ہرات سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، اموات کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے، مختلف علاقوں میں ریسکیو کا کام جاری ہے۔

  • اگلے 36 گھنٹے اہم، گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا الرٹ جاری

    اگلے 36 گھنٹے اہم، گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا الرٹ جاری

    بھارت میں محکمہ موسمیات نے اگلے 36 گھنٹوں کے دوران گریٹر حیدرآباد کے بیشتر حصوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، اس سلسلے میں محکمہ موسمیات کے حکام نے گریٹر حیدرآباد کے لیے الرٹ وارننگ جاری کردی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حیدرآباد کے بعض علاقوں میں ہوئی بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں قدرے کمی آئی ہے۔

    شہر کے بعض علاقوں میں کل رات بارش ہوئی، حیات نگر، بی این ریڈی، اوپل، ناگول، ایل بی نگر، دلسکھ نگر، ونستھلی پورم، کرمان گھاٹ، ملک پیٹ، چارمینار، مہدی پٹنم، سرر نگر اور دیگر مقامات پر منگل کی صبح بھی ہلکی بارش ہوئی۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں محکمہ موسمیات کے قومی مرکز نے امکان ظاہر کیا ہے کہ مملکت کے مختلف علاقے آئندہ ہفتے بارش کی لپیٹ میں رہیں گے۔ بعض مقامات پر گرد وغبار بھی چھایا رہے گا۔

    مسجد نبویؐ میں بارش کے دوران روح پرور مناظر کی ویڈیو

    سعودی خبر رساں ادارے اخبار 24 نے محکمہ موسمیات کے قومی مرکز کے حوالے سے مزید کہا کہ11 مئی تک مملکت کے بالائی علاقوں کے علاوہ جازان، عسیر، الباحہ، ریاض اور مشرقی ریجن کے متعدد علاقوں میں بارش کا قوی امکان ہے۔

  • مسجد نبویؐ میں بارش کے دوران روح پرور مناظر کی ویڈیو

    مسجد نبویؐ میں بارش کے دوران روح پرور مناظر کی ویڈیو

    سعودی عرب کے مختلف شہروں میں گزشتہ کئی دنوں سے موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، بارش کا سب سے زیادہ اثر مدینہ منورہ میں دیکھنے کو مل رہا ہے، جبکہ متعدد ویڈیوز بھی سامنے آرہی ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق موسلا دھار بارشوں کے سبب محکمہ موسمیات کی طرف سے ہائی الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بارش سے متاثرہ شہروں میں اسکولوں کو بھی بند کیا گیا ہے۔

    مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں بارش کے وقت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موسلا دھار بارش کے دوران بھی بعض افراد نماز پڑھنے اور دعائیں مانگنے میں مصروف ہیں۔

    اس کے علاوہ بھی سعودیہ عرب کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں سڑکوں پر بھرے پانی، ٹریفک میں رکاوٹ، پانی کے درمیان پھنسی گاڑیاں اور دیگر نظارے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

  • سعودی عرب میں مزید بارشوں کا امکان

    سعودی عرب میں مزید بارشوں کا امکان

    سعودی عرب میں محکمہ موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ مملکت کے مختلف علاقے آئندہ ہفتے بارش کی لپیٹ میں رہیں گے۔ بعض مقامات پر گرد وغبار بھی چھایا رہے گا۔

    سعودی خبر رساں ادارے اخبار 24 نے محکمہ موسمیات کے قومی مرکز کے حوالے سے مزید کہا کہ 4 مئی سے جمعہ 11 مئی تک مملکت کے بالائی علاقوں کے علاوہ جازان، عسیر، الباحہ، ریاض اور مشرقی ریجن کے متعدد علاقوں میں بارش کا قوی امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مذکورہ علاقوں میں کہیں ہلکی جبکہ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے، جس کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

    محکمہ موسمیات نے شدید گرمی سے پریشان عوام کو بارش کی نوید سنادی

    موسمیاتی رپورٹ کے مطابق بارش کے ساتھ بعض علاقوں میں ژالہ باری کی بھی توقع ہے جبکہ ساحلی مقامات پر گرد وغبار کا امکان ہے۔