Tag: بارش

  • یو اے ای میں بارشوں کا 75سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، ریڈ الرٹ جاری

    یو اے ای میں بارشوں کا 75سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، ریڈ الرٹ جاری

    متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کے باعث بیشتر علاقوں کیلئے ریڈالرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں موسم کی صورتحال خراب ہے، عوام ہوشیاررہیں۔

    حکام کے مطابق موسمی حالات کے پیش نظر آج تعلیمی اداروں میں آن لائن کلاسز ہوں گی، اسکولز انتظامیہ کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ طالب علموں کے لئے آن لائن کلاسز کا اہتمام کیا جائے۔

    متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، آج دفاتر کے لئے بھی ورک فرام ہوم کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

    دبئی کے متعدد علاقوں، شاپنگ مالز اور گھروں میں بارش کاپانی داخل ہوگیا ہے، حکام نے عوام کو ہر قسم کی غیرضروری آمدورفت سے اجتناب برتنے کا کہا ہے۔

    حکام کے مطابق دبئی ایئرپورٹ آنیوالی پروازوں کا شیڈول عارضی طور پر تبدیل کیا گیا ہے، موسم کی خرابی کے باعث منگل کو 17 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

    مسافروں کو ایئرپورٹ آمدسے قبل فلائٹ شیڈول دیکھنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

    یو اے ای میں طوفانی بارش سے نظام زندگی ٹھپ، عمان میں 17 افراد جاں بحق

    محکمہ موسمیات کے مطابق یو اے ای کے مختلف علاقوں میں شام تک وقفے وقفے سے بارش کاامکان ہے، عوام گھروں پر رہیں،متبادل روٹس کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ سے رابطے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

  • بلوچستان میں بارش، برفباری کا نیا سلسلہ شروع

    بلوچستان میں بارش، برفباری کا نیا سلسلہ شروع

    کوئٹہ: بلوچستان میں کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں ایک بار پھر بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا۔

    چمن شہر اور گرد و نواح میں رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، قلعہ عبداللّٰہ، گلستان، جنگل پیر علیزئی، پشین، خانوزئی، تربت، پنجگور، خاران اور چاغی میں بھی بادل برسے۔

    بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری سے ٹھنڈ مزید بڑھ گئی ہے، زیارت، توبہ اچکزئی، شیلاباغ، کان مہترزئی، توبہ کاکڑی، خواجہ عمران سمیت پہاڑی علاقوں میں برفباری ہو رہی ہے۔

    کوژک ٹاپ اور دوبندی میں اب تک 4 انچ برف پڑ چکی ہے، جہاں رابطہ سڑکوں سے برف صاف کرنے کے لیے روڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے، انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو کوئٹہ چمن شاہراہ پر غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • پی ایس ایل: پنڈی میں مسلسل بارش کے باعث میچ متاثر ہونے کا خدشہ

    پی ایس ایل: پنڈی میں مسلسل بارش کے باعث میچ متاثر ہونے کا خدشہ

    پاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں دو میچز کھیلے جائیں گے جن کے بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج دوپہر 2 بجے پشاور زلمی کا مقابلہ لاہور قلندرز اور شام 7 بجے اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا، دونوں میچز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کو پہلے 11:30 بجے ہوٹل سے روانہ ہونا تھا اور 12 بجے اسٹیڈیم پہنچنا تھا تاہم دونوں ٹیمیں اب تک ہوٹل میں ہی ہیں۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پنڈی مین آج دن بھر بارش کی پیشگوئی کی ہے، گزشتہ روز بھی راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش ہوئی تھی۔

  • کراچی میں موسلا دھار بارش کا کوئی امکان نہیں، چیف میٹرولوجسٹ

    کراچی میں موسلا دھار بارش کا کوئی امکان نہیں، چیف میٹرولوجسٹ

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں موسلا دھار بارش کا کوئی امکان نہیں ہے جبکہ شہر میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری رہیگا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ بارش برسانیوالے سسٹم کے اثرات آج رات کراچی سے نکل جائیں گے۔

    واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی و درمیانی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، شاہراہ فیصل پر پھسلن کے باعث متعدد موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ گڈاپ، سرجانی ٹاؤن، تیسر ٹاؤن، صدر کے علاقے میں کہیں ہلکی، درمیانی اور کہیں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔

    گوادر آفت زدہ قرار ، بارش تھم جانے کی دعائیں اور مسجدوں میں اذانیں

    محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں رین ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام بلدیاتی اداروں، انتظامیہ اور اسپتالوں کو پہلے ہی ہائی الرٹ کر دیا ہے۔

  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں برفباری

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں برفباری

    ملک کے مختلف علاقوں میں تیز بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق جڑواں شہروں میں صبح سے کہیں ہلکی، کہیں تیزبارش کاسلسلہ جاری ہے، جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

    ترجمان واسا کے مطابق بارشوں کی پیشگوئی پر واسا ہائی الرٹ ہے، رین ایمرجنسی نافذ ہے اور فیلڈ اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

    منیجنگ ڈائریکٹر واسا سلیم اشرف نے کہا ہے کہ شہر میں ہیوی مشینری و اسٹاف تعینات ہے، واسا کا عملہ نشیبی علاقوں سے نکاسی آب میں مصروف ہے۔

    شہداد کوٹ شہر اور گردو نواح میں بارش کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہے، روجھان شہر اور گردو نواح میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    چنیوٹ شہر اور گردونواح میں بارش، سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ پھالیہ، گجرات، جھنگ، پنڈی بھٹیاں اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

    کوہاٹ اور گردونواح میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، کرک ضلع بھر میں رات بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

    گوجرانوالہ، قادر پور راں اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ جاری رہا جبکہ سرگودھا شہر اور گردو نواح میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

    مرید کے، قصور، اوکاڑہ چونیاں، ڈسکہ اور گردہ نواح میں ہلکی بارش کے باعث سردی بڑھ گئی، ٹبہ سلطان پور، مصطفی آباد، قائد آباد، وزیرآباد اور گردو نواح میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

    حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا

    کوہاٹ اور گردونواح میں بھی بارش سے جل تھل ہوگیا، جبکہ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا، اس کے علاوہ کرک، ضلع مہمند میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برفباری، سردی بڑھ گئی

    ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برفباری، سردی بڑھ گئی

    لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، ٹاؤن شپ، جوہرٹاؤن، سول ڈیفنس، چاندی چوک کے علاقوں میں بارش ہوئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مہمند اور گردونواح میں وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا، جبکہ بنوں شہر اور گردونواح میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    راولپنڈی میں مری گلیات نتھیا گلی ایوبیہ میں موسلادھاربارش اورژالہ باری ہوئی، طوفانی ہواؤں سے مواصلاتی نظام متاثر ہوا جبکہ بیشتر علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔

    شیخوپورہ اور مضافاتی علاقوں میں ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، فاروق آباد اور گردونواح میں موسلا دھار بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

    سرائے عالمگیر اور گردونواح میں وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری رہا، مظفر آباد شہر اور گردونواح میں بارش اور برفباری،سردی میں اضافہ ہوگیا۔

    وادی نیلم، وادی لیپہ کے پہاڑی مقامات میں بارش اور برفباری، گریس شاردہ اور کیل میں برفباری، ہٹیاں بالا، چکوٹھی میں بارش ہوئی، اس کے علاوہ وادی نیلم اور وادی لیپہ کے بالائی علاقوں کوجانے والے راستے بعض مقامات پر بند کردیئے گیے۔

    گجرات اور گردونواح میں وقفہ وقفہ سے بوندا باندی، سردی شدت میں اضافہ ہوگیا، سکھیکی، جلالپور بھٹیاں، پنڈی بھٹیاں اورگردونواح میں بارش ہوئی۔

    ملک کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات، 13 افراد جاں بحق

    چنیوٹ شہراورگردونواح میں ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، صفدر آباد خانقاہ ڈوگراں اور گردونواح میں بارش سے سردی میں اضافہ ہوگیا، پھالیہ، حافظ آباد، شرقپور اور گردنواح میں بھی بارش ہوئی۔

  • خانہ کعبہ میں طواف کے دوران بارش کے روح پرور مناظر

    خانہ کعبہ میں طواف کے دوران بارش کے روح پرور مناظر

    سعودی عرب کے شہر مقدس مکہ مکرمہ میں عمرہ زائرین کے طواف اور عبادت کے دوران بادل بھی برستے رہے، حرم کعبہ میں بارش کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں گزشتہ روز شدید بارش ہوئی جس کے دوران بھی عمرہ زائرین طواف اور عبادت میں مصروف رہے۔

    حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اسکیموں پر عمل درآمد شروع کر رکھا ہے۔

    حرمین شریفین انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عبادت کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔

    بارش کے دوران مطاف، نماز کے مقامات اور داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش خشک کیے جانے کو یقینی بنایا گیا۔

  • بلاول صاحب کل کراچی کی بارش نے ہمارا موازنہ کر دیا: شہباز شریف

    بلاول صاحب کل کراچی کی بارش نے ہمارا موازنہ کر دیا: شہباز شریف

    لاہور: میاں شہباز شریف نے لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران کراچی میں ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے تناظر میں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مناظرے اور موازنے والے چیلنج کا جواب دیتے ہوئے کہا ’’بلاول صاحب کل کراچی کی بارش نے ہمارا موازنہ کر دیا۔‘‘

    تفصیلات کے مطابق آج اتوار کو لاہورمیں پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے الیکشن 2024 کی مہم کے سلسلے میں نیوز کانفرنس کی، انھوں نے کہا ’’کراچی میں بارش کے بعد گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں‘‘ شہباز شریف نے بلاول کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’کل کراچی میں بارش کے بعد موازنہ ہوا یا نہیں؟‘‘

    میاں شہباز شریف نے کہا ’’بلاول صاحب کل کراچی کی بارش نے ہمارا موازنہ کر دیا، میرا دوست کہہ رہا تھا مناظرہ ہو، لیکن کل کراچی ڈوب گیا تو آپ نے موازنہ دیکھ لیا۔‘‘

    ن لیگی رہنما نے کہا ’’اگر ایسا موازنہ لاہور میں ہوتا تو میں بلاول بھائی سے کہتا، آئیں اور آپ میرے حلقے سے الیکشن لڑ لیں۔‘‘ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاہور کے حلقے این اے 127 سے الیکشن لڑ رہے ہیں جہاں ن لیگی رہنما عطا تارڑ ان کے مقابل ہیں۔

    پیسے بانٹ کر شناختی کارڈ رکھے جا رہے ہیں تو یہ ووٹ کی بدترین توہین ہے: شہباز شریف

    شہباز شریف نے کہا ’’8 فروری کو جو عوام فیصلہ کریں گے اسے ہم دل سے تسلیم کریں گے‘‘ انھوں نے مزید کہا ’’الیکشن لڑنا ہر ایک کا حق ہے، بلاول زرداری کے ساتھ 16 ماہ کام کیا، اچھے تعلقات رہے، بلاول جہاں مرضی سے الیکشن لڑیں ان کا حق ہے، لیکن اگر پیسے بانٹ کر، شناختی کارڈ رکھے جا رہے ہیں، تو یہ ووٹ کی بدترین توہین ہے۔‘‘

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد بجلی بحالی کا کام جاری، کے الیکٹرک کا بیان بھی آگیا

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد بجلی بحالی کا کام جاری، کے الیکٹرک کا بیان بھی آگیا

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش شروع ہوتے ہی بجلی غائب ہوگئی جبکہ کے الیکٹرک نے بجلی بند ہونے سے متعلق خبر پر ردعمل دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے جاری بارش کے باعث کے الیکٹرک کے 120 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے جس کے بعد ملیر ماڈل کالونی، نارتھ کراچی، سرجانی، اورنگی منگھوپیر میں بجلی بند ہے۔

    اس کے علاوہ کاظم آباد، یوپی موڑ، ڈی ایچ اے، بن قاسم بلدیہ کے مختلف علاقے، رزاق آباد، گلشن حدید، گلشن اقبال، گلستان جوہر ،نارتھ ناظم آباد شادمان، اولڈ سٹی ایریا، اورنگی، کورنگی میں بھی بجلی بند ہے۔

    دوسری جانب کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر کراچی میں بجلی کی مجموعی طور پر سپلائی بحال ہے۔ 2000 سے زائد فیڈرز کے زریعے بجلی کی فراہمی جاری ہے۔

    کے الیکٹرک ترجمان کے مطابق گلشن اقبال بلاک 13بی ، 13سی، کوثر ٹاؤن، انڈس مہران، شاہراہِ فیصل، کورنگی ڈی، ایف اور جی ایریا سمیت سیکٹر اے 51 کی بجلی بحال کر دی گئی ہے۔

    ترجمان کے مطابق نارتھ کراچی جی11، ماری پور، مسرور کالونی، الفلاح آباد، اور ٹکری ولیج سمیت عمر کالونی اور کسٹم کالونی میں بھی بجلی بحال ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ کورنگی ڈی، ایف اور جی ایریا اور سیکٹر 51-A، لیاری، بکرا پیری، کالاکوٹ، نارتھ کراچی 11-G کی بجلی بھی بحال ہے جبکہ چند علاقوں میں بدستور بارش کے پانی کی نکاسی کا انتظار ہے۔

    کے الیکٹرک ترجمان کا کہنا ہے کہ حفاظتی پروٹو کول کے تحت چند نشیبی علاقوں میں منقطع کی گئی بجلی کلیئرنس ملتے ہی بحال کر دی جائے گی، پی سی سی ایچ ایس بلاک 2، علامہ اقبال روڈ، گلشن اقبال بلاک 10، عیسیٰ نگری، ایف بی ایریا بلاک 7 سمیت کورنگی انڈسٹریل ایریا سیکٹر 17 اور شاہ فیصل گولڈن ٹاون میں تا حال حفاظت کے پیشِ نظر بجلی منقطع ہے۔

    ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بجلی سے متعلق شکایات کے لیے 118 یا کے الیکٹرک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رابطہ کریں۔

  • کراچی میں آج بھی بارش کا امکان

    کراچی میں آج بھی بارش کا امکان

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں  آج بھی وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اتوار کو مطلع ابرآلود ہے اور پورے دن وقفے وقفے سے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ دن میں درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ دن میں ہوا 20 سے 25 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی۔

    واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہفتے کے روز بارش کی پیشگوئی کی تھی، پیشگوئی کے مطابق بادل برسے تو پورا کراچی ہی ڈوب گیا۔

     تیز بارش کے بعد شہر میں معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے، سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا جب کہ کئی علاقوں میں بجلی اتوار کی صبح تک غائب تھی۔