Tag: بارش

  • ہماچل پردیش میں تیز بارش، 71 ہلاک، دل دہلا دینے والی ویڈیوز

    ہماچل پردیش میں تیز بارش، 71 ہلاک، دل دہلا دینے والی ویڈیوز

    شملہ: بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں موسلا دھار بارش کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 71 ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں موسلا دھار بارش کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی مچ گئی ہے، ہلاکتوں کی تعداد اکھتر ہو گئی جب کہ 13 افراد تاحال لاپتا ہیں۔

    ریاست میں انفرا اسٹرکچر کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے، وزیرِ اعلیٰ ہماچل پردیش کا کہنا ہے کہ تعمیر نو میں ایک سال لگے گا۔

    سوشل میڈیا پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات کی دل دہلا دینے والی ویڈیوز سامنے آ رہی ہیں، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہماچل پردیش میں شدید بارش کے بعد ریاست میں مٹی کے تودے گرنے سے پیر کے دن تک کم از کم 22 افراد ہلاک ہوئے، شملہ میں مندر منہدم ہو گیا۔

    ریاست کے وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ بادل پھٹنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

  • کراچی میں آج بارش کا امکان؟

    کراچی میں آج بارش کا امکان؟

    کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آج کی موسم کی صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا موسم ابر آلود اور مرطوب رہے گا جبکہ صبح اور رات میں کہیں ہلکی بارش اور کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب72 فیصد ہے اس کے علاوہ جنوب مغرب سے چلنے والی ہوا 12 نارٹیکل مائیل کی رفتار سے چل رہی ہے۔

  • کراچی میں آج بارش ہوگی یا نہیں؟ پیشگوئی جاری

    کراچی میں آج بارش ہوگی یا نہیں؟ پیشگوئی جاری

    کراچی: شہر قائد میں موسم کی صورت حال بہتر ہو گئی ہے، گزشتہ چند دنوں کی بارش کے بعد موسم خوش گوار ہونا شروع ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج کراچی کا موسم ابر آلود رہے گا، تاہم شہر میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں دن کے اوقات میں آج کچھ علاقوں میں بوندا باندی ہو سکتی ہے، تاہم گرج چمک کے ساتھ بارش نہیں ہوگی۔

    شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، صبح سویرے ہوا میں نمی کا تناسب 88 فی صد تھا۔

  • گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کراچی میں کتنی بارش ہوئی؟ اعداد و شمارجاری

    گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کراچی میں کتنی بارش ہوئی؟ اعداد و شمارجاری

    کراچی: ملک بھر میں مون سون کا سلسلہ جاری ہے تاہم کراچی میں بھی گزشتہ 2 دنوں سے بادل برس رہے ہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بھی اسلام آباد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جب کہ تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے اور شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    ملک کے بیشترعلاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری

    تاہم محکمہ موسمیات نے کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دروان سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 100 ملی میٹرر یکارڈ ہوئی جبکہ سعدی ٹاؤن 58، گلشن معمار 54، یونیورسٹی روڈ 52، نارتھ کراچی میں 51 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اورنگی 43، جناح ٹرمینل 31، گلشن حدید 24، اولڈ ایئرپورٹ پر 23 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

  • بلوچستان، کوہستان پہاڑی سلسلوں میں بارش سے 30 سے زائد چھوٹے بڑے ڈیم بھرنے لگے

    بلوچستان، کوہستان پہاڑی سلسلوں میں بارش سے 30 سے زائد چھوٹے بڑے ڈیم بھرنے لگے

    کوئٹہ: بلوچستان اور کوہستان کے پہاڑی سلسلوں میں بارش سے 30 سے زائد چھوٹے بڑے ڈیم پانی سے بھرنے لگے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان اور کوہستان کے پہاڑی سلسلوں میں بارش سے کئی گاؤں کے زمینی راستے منقطع ہو گئے، تاہم پہاڑی علاقوں سے آنے والے پانی سے مول کار، حب، اور ملیر سمیت دیگر ندیاں بہنے لگی ہیں۔

    پہاڑوں پر بارش سے جامشورو، بلوچستان، گڈاپ سے مول ندی کے ذریعے تھڈو ڈیم اور حب ڈیم سمیت 30 سے زائد چھوٹے بڑے ڈیم بھرنے لگے ہیں، تاہم دوسری طرف ندیوں پرپل نہ ہونے سے وان کنڈ، موئی داد، کاٹھور سمیت دیگر علاقوں سے زمینی راستے منقطع ہونے لگے ہیں۔

    کئی علاقوں سے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل ہونا بھی شروع کر دیا۔

    ادھر این ایچ اے کا کہنا ہے کہ بولان میں پنجرہ پل کے مقام پر کوئٹہ سندھ این 65 شاہراہ تاحال بند ہے، شاہراہ پر پنجرہ پل کے مقام پر پانی کا بہاؤ تاحال زیادہ ہے، مشینری اور عملہ پنجرہ پل کے مقام پر موجود ہے، پانی کا بہاؤ کم ہوتے ہی ٹریفک روانہ کر دی جائے گی۔

  • اسلام آباد اور کراچی میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    اسلام آباد اور کراچی میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    ملک میں مون سون کے زیر اثر بارش کا نیا سلسلہ جاری ہے آج سے اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، بدین اور کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس کے علاوہ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال میں گرج چمک کیساتھ بادل برسیں گے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ گجرات، قصور، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ساہیوال، بہاولنگر، اوکاڑہ، ڈی جی خان، راجن پور میں آج بادل برسنےکا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہستان، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چترال،کرم میں بھی بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ  کوہلو، ژوب، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، قلات، سبی، بارکھان میں بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج سندھ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، تھر پارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، میرپور خاص، مٹھی، پڈعیدن میں بھی آج بارش ہوسکتی ہے۔

    اس کے علاوہ بدین اور کراچی میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے  جبکہ تھرپارکر میں بعض مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

  • مون سون ہوائیں کل شدت اختیارکریں گی، گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    مون سون ہوائیں کل شدت اختیارکریں گی، گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں آج رات بالائی ووسطی علاقوں میں داخل ہونگی، مون سون ہوائیں 19 جولائی کو شدت اختیار کریں گی جس کے بعد کل سے کشمیر، جی بی، مری، گلیات  میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب، کے پی میں بعض اضلاع، بلوچستان اور سندھ میں بھی تیز ہواؤں، گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ 20 اور 22 جولائی کے دوران شہیر بینظیر آباد، حیدرآباد، بدین، ٹھٹھہ، اور کراچی میں بارش ہو سکتی ہے، اس کے علاوہ مری ،گلیات سمیت پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا موسم آج ابر آلود رہے گا جبکہ رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 30  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے، جنوب مغرب سے چلنے والی ہوائیں 8 سے 10 ناٹیکل مائل کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

  • مون سون: 25 جون سے اب تک ملک بھر میں 76 افراد جاں بحق

    مون سون: 25 جون سے اب تک ملک بھر میں 76 افراد جاں بحق

    کراچی: مون سون بارشوں میں 25 جون سے اب تک ملک بھر میں 76 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مون سون بارشوں میں ہونے والے جانی اورمالی نقصان پر این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی، جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 9 افراد جاں بحق ہوئے، خیبر پختون خوا میں 2، پنجاب میں 5 افراد بارشوں کے سبب مختلف واقعات میں جاں بحق ہوئے، 8 افراد زخمی ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق مون سون بارشوں میں 25 جون سے اب تک ملک بھر میں 76 افراد جان سے گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 15 خواتین اور 31 بچے شامل ہیں۔

    سب سے زیادہ 48 اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں، خیبر پختون خوا 20 اور بلوچستان میں 5 اموات رپورٹ ہوئیں، آزاد کشمیر سے 3 اموات رپورٹ ہوئیں۔ حالیہ بارشوں سے ملک بھر میں 135 افراد زخمی ہوئے، ملک میں بارشوں سے 78 گھروں کو نقصان پہنچا۔

    این ڈی ایم اے نے مختلف شہروں میں شدید بارشوں سے اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کر دیا۔

    ادھر پنجاب کے مختلف شہروں مون سون کا دھواں دھار اسپیل جاری ہے، وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش برس رہی ہے، لاہور کی سڑکیں سوئمنگ پول میں تبدیل ہو چکی ہیں، گاڑیاں پانی میں تیرنے لگی ہیں، قذافی اسٹیڈیم کے باہر کی سڑک تالاب بن گئی۔

    کراچی پر بھی گہرے بادل جم کے برس پڑے، ایئر پورٹ،م لیر، شاہ فیصل، نارتھ کراچی اور سہراب گوٹھ میں تیز بارش نے رنگ جما دیا، بچے ناچتے گاتے بارش کے مزے لینے نکل آئے، کلفٹن، بوٹ بیسن کے اطراف بھی بارش برسی، صدر، اولڈ ایریا، شارع فیصل، گلشن، جوہر، معمار، سرجانی، عائشہ منزل، لیاقت آباد، ناظم آباد، لانڈھی سمیت کئی علاقوں میں بھی کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون سسٹم شہر میں مکمل طور پر فعال ہو گیا ہے، اور چوبیس گھنٹوں میں چالیس سے پچاس ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔

  • اسپین کے شمالی علاقوں میں بارش نے تباہی مچادی

    اسپین کے شمالی علاقوں میں بارش نے تباہی مچادی

    اسپین کے شمالی علاقوں میں طوفانی بارشیں، ژالہ باری اور سیلابی صورتحال نے تباہی مچادی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپین کے شمالی علاقوں میں طوفانی بارشیں، ژالہ باری اور سیلابی صورتحال نے تباہی مچادی، سڑکیں دریا میں تبدیل ہوگئیں سیلاب سے میڈرڈ کا شمالی علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا۔

    سڑکیں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں، طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں کے سبب لوگوں نے جان بچانے کے لیے گاڑیوں کی چھتوں پر چڑھ گئے جبکہ ایک شخص درخت سے چمٹ کر اپنی جان بچائی۔

     شمال مشرقی اسپین میں گیند کے سائز کے اولے بھی گرے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل کردی گئی اور زمینی راستے منقطع ہوگئے۔

  • موسمیاتی مانیٹرنگ کے لیے عالمی و علاقائی موسمیاتی ماڈلز کا استعمال

    موسمیاتی مانیٹرنگ کے لیے عالمی و علاقائی موسمیاتی ماڈلز کا استعمال

    کراچی: محکمہ موسمیات کی جانب سے موسمیاتی مانیٹرنگ کے لیے عالمی و علاقائی موسمیاتی ماڈلز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی اور علاقائی موسمیاتی ماڈلز کے ذریعے بارشوں کی پیش رفت سے متعلق مانیٹرنگ جاری ہے، محکمے کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں دریائے ستلج، راوی، اور چناب کے بالائی علاقوں میں شدید بارش متوقع ہے۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں سے 17 اموات رپورٹ ہوئی ہیں، بارشوں سے خیبر پختون خوا میں 8، پنجاب میں 9ا فراد کی اموات ہوئیں، 38 افراد زخمی ہوئے، اور 15 گھروں کو نقصان پہنچا۔

    کیا آج کراچی میں بارش ہوگی؟

    این ڈی ایم اے نے ملک کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں سے اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے۔ جب کہ آج اور کل کراچی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔