Tag: بارش

  • سعودی عرب میں شدید بارشوں کا الرٹ، کونسے علاقے متاثر ہوں گے ؟

    سعودی عرب میں شدید بارشوں کا الرٹ، کونسے علاقے متاثر ہوں گے ؟

    سعودی عرب میں محکمہ شہری دفاع کی جانب سے مملکت کے کچھ علاقوں میں آئندہ بدھ تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایکس اکاونٹ پر اپنے بیان میں محکمہ شہری دفاع نے کہا کہ مکہ مکرمہ ریجن میں درمیانے درجے سے موسلا دھار بارش کے ساتھ ژالہ باری اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

    رپورٹس کے مطابق طائف، میسان، اضم، مکہ مکرمہ شہر، العرضیات، اللیث، القنقذہ، الجموم، الکامل، بحرہ، الموہ، تربہ، الخرمہ اور رنیہ میں بارشیں ہوں گی۔

    عسیر، جازان، الباحہ اور نجران ریجن کے علاقے بھی درمیانے درجے سے شدید بارش سے متاثر ہوں گے جبکہ ریاض اور مدینہ ریجن میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش ہوسکتی ہے۔

    محکمہ شہری دفاع نے اپنے بیان میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ’سیلاب سے متاثرہ مقامات، وادیوں اور نشیبی مقامات سے دور رہیں۔ ایسے مقامات پر جہاں بارش کا پانی جمع ہو تیراکی سے گریز کیا جائے‘۔

    سرکاری چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے اعلان کردہ شہری دفاع کی ہدایات پر عمل کیا جائے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب کے سیاحتی شہر ابھا میں افسوسناک حادثہ رونما ہوا، آسمانی بجلی گرنے سے 2 خواتین جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگئیں، زخمی خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

    متاثرہ خاندان کے رشتہ دار کا کہنا ہے کہ ہم 2 خاندان القریات سے سیر و تفریح کی غرض سے ابھا کے ایک تفریحی مقام پر موجود تھے۔

    اسی دوران اچانک آسمانی بجلی گری جس کی زد میں آکر ایک رشتہ دار خاتون اور اس کی 22 سالہ بیٹی موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئیں۔

    سعودی عرب کے اسپتال نے عالمی ریکارڈ بنا لیا!

    الشراری کے مطابق خاندان کی ایک اور بیٹی بھی حادثے کے وقت وہیں موجود تھی جو بجلی گرنے سے زخمی ہوگئی۔ اسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • مون سون بارشوں کا ساتواں اسپیل، اہم پیشگوئی

    مون سون بارشوں کا ساتواں اسپیل، اہم پیشگوئی

    کراچی (13 اگست 2025): محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں مون سون بارش کا ساتواں اسپیل آج سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج سے ملک کے مختلف حصوں میں مون سون کے ساتویں اسپیل میں بارشیں برسنا شروع ہو جائیں گی، پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ بارش کا یہ ساتواں اسپیل زیادہ مضبوط ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 13 سے 17 اگست کے دوران پنجاب کے بالائی حصوں میں مون سون بارشوں کا امکان ہے، 18 سے 21 اگست کے تک پنجاب کے بیش تر میدانی اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

    مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاالدین میں بارشوں کاامکان ہے، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور اور دیگر شہروں میں بھی بارشیں متوقع ہیں، 21 اگست کو ڈیرہ غازی خان، بھکر، بہاولپور، خانیوال اور دیگر شہروں میں بارشوں کا امکان ہے۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، اور شدید بارشوں کے باعث مری و گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

  • سعودی عرب میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری

    سعودی عرب میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری

    ریاض: سعودی عرب میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری کیا گیا ہے، جس میں درمیانے سے شدید درجے کی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

    سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے مملکت کے مختلف علاقوں میں ہفتے تک جاری رہنے والی ممکنہ بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں مکہ شہر، طائف، جازان، عسیر اور الباحہ سمیت دیگر ریجنز میں بھی بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    محکمہ شہری دفاع نے خبردار کیا ہے کہ مملکت کے کئی علاقوں میں درمیانے سے شدید درجے کی بارش، ژالہ باری اور گرد آلود ہوائیں اور بعض مقامات پر سیلابی صورت حال کا بھی خدشہ ہے، اس لیے عوام سے اپیل ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور محفوظ مقامات پر رہیں۔


    سعودی عرب اور خلیجی ممالک جانے والے مسافروں کے لئے بڑی خوشخبری


    یاد رہے کہ 8 اگست کو بھی موسمیات کے قومی مرکز (این سی ایم) نے صوبہ عسیر کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا تھا، جس میں اس ہفتے کے آخر تک جنوبی پہاڑی علاقوں میں شدید بارشوں کی توقع ظاہر کی گئی تھی۔

  • امریکا کی متعدد ریاستوں میں شدید بارشیں، فلائٹ آپریشن متاثر

    امریکا کی متعدد ریاستوں میں شدید بارشیں، فلائٹ آپریشن متاثر

    امریکا کی ریاست وسکونسن میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کا سامنا ہے، وسکونسن میں سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا ہے، گاڑیاں ڈوب چکی ہیں اور ہزاروں گھر بجلی سے محرومی کا شکار ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کی نیشنل ویدر سروس نے کنساس، آئیووا، نیبراسکا، مسوری، الینوائے اور وسکونسن کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

    میکسیکو سٹی میں بھی شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، خراب موسم کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہوئی ہے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق بینیٹو جواریز ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن 3 گھنٹوں کے لیے معطل رہا۔

    امریکی نیشنل ویدر سروس کا بتانا ہے کہ ہفتے سے شروع ہونے والی بارش پیر تک جاری رہ سکتی ہے۔

    دوسری جانب سے بھارت کے حیدرآباد میں موسلا دھار بارش کے دوران فوڈ ڈیلیوری بوائے کھلے نالے میں گر گیا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے حیدرآباد کے ایل بی نگر علاقے میں طوفانی بارش کے دوران ایک افسوسناک واقعہ رونما ہوا، جب زومایٹو کا فوڈ ڈیلیوری بوائے سید فرحان کھلے نالے میں گر گیا۔

    رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ٹی کے آر کمان کے قریب پیش آیا جہاں بارش کے باعث نالہ میں پانی کی سطح بلند ہو گئی تھی۔

    گڈانی کے سمندر کا پانی اچانک گلابی ہونے کی اصل حقیقت سامنے آگئی

    فوڈ ڈیلیوری سید فرحان، جو سنتوش نگر کا رہائشی ہے اور گزشتہ 6 سالوں سے ڈیلیوری بوائے کے طور پر کام کر رہا ہے، ایک کسٹمر کو پارسل پہنچانے کے دوران نالے میں گر کر حادثے کا شکار ہوگیا۔

    اس حادثے میں اس کا موبائل فون پانی میں بہہ گیا اور نئی بائیک جس کی وہ ماہانہ قسطیں ادا کررہا تھا خراب ہو گئی اور نالے میں پھنس گئی۔

  • بارش کے دوران فوڈ ڈیلیوری بوائے کھلے نالے میں گر گیا، ویڈیو وائرل

    بارش کے دوران فوڈ ڈیلیوری بوائے کھلے نالے میں گر گیا، ویڈیو وائرل

    بھارت کے حیدرآباد میں موسلا دھار بارش کے دوران فوڈ ڈیلیوری بوائے کھلے نالے میں گر گیا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے حیدرآباد کے ایل بی نگر علاقے میں طوفانی بارش کے دوران ایک افسوسناک واقعہ رونما ہوا، جب زومایٹو کا فوڈ ڈیلیوری بوائے سید فرحان کھلے نالے میں گر گیا۔

    رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ٹی کے آر کمان کے قریب پیش آیا جہاں بارش کے باعث نالہ میں پانی کی سطح بلند ہو گئی تھی۔

    فوڈ ڈیلیوری سید فرحان، جو سنتوش نگر کا رہائشی ہے اور گزشتہ 6 سالوں سے ڈیلیوری بوائے کے طور پر کام کر رہا ہے، ایک کسٹمر کو پارسل پہنچانے کے دوران نالے میں گر کر حادثے کا شکار ہوگیا۔

    اس حادثے میں اس کا موبائل فون پانی میں بہہ گیا اور نئی بائیک جس کی وہ ماہانہ قسطیں ادا کررہا تھا خراب ہو گئی اور نالے میں پھنس گئی۔

    خاتون نے اپنی سوتن کی جان بچانے کے لیے بڑی قربانی دے دی

    سید فرحان کو مقامی لوگوں نے نالے سے نکالا اور رسی کی مدد سے اس کی موٹر سائیکل کو بھی باہر نکالا، تاہم، اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) اور حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    مقامی افراد کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ شہر میں کھلے نالوں کے قریب واضح انتباہی سائن بورڈز لگائے جائیں تاکہ ایسی ناخوشگوار صورتحال دوبارہ نہ ہوں۔

  • ملک میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل، کہاں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوگی؟

    ملک میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل، کہاں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوگی؟

    اسلام آباد(4 اگست 2025): ملک میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہوگیا، محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں آج سے جمعرات تک موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کردی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چھ اگست کو بلوچستان میں بھی تیزبارش کا امکان ہے، راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بادل برس پڑے۔

    محکمہ موسمیات نے پنجاب کے 20 سے زائد اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی اور حبس کی لہر برقرار رہے گی۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سیالکوٹ، نارووال، میرپور آزاد کشمیر میں بھی تیز اور ہلکی بارش ہوئی ہے، کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

    موسم سے متعلق خبریں

    محکمہ موسمیات کے مطابق مظفرآباد، راولا کوٹ، وادی نیلم، دیامر، اسکردو اور گلگت میں شدید بارشوں کا امکان ہے، پہاڑی علاقوں میں اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے، بارش کا نیا سلسلہ پہلے سے موجود سیلابی صورت حال مزید سنگین بنا سکتا ہے۔

    دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں میں آج بھی بارش کا انتباہ جاری کیا گیا ہے جس کے پیش نظر عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

  • کل سے ملک بھر میں بارش کا نیا سلسلہ، سیلاب کا خدشہ

    کل سے ملک بھر میں بارش کا نیا سلسلہ، سیلاب کا خدشہ

    اسلام آباد(3 اگست 2025): محکمہ موسمیات نے چار اگست سے ملک کے بیشتر علاقوں میں ایک اور بارشوں، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے سلسلے کی پیش گوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور شدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے تاہم کل سے جمعرات تک ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا نیا سلسلہ پہلے سے موجود سیلابی صورت حال کو مزید سنگین بنا سکتا ہے، اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش متوقع ہے۔

    6 اگست کو بلوچستان میں بھی تیزبارش کا امکان ہے، مظفرآباد، راولا کوٹ، وادی نیلم، دیامر، سکردو اور گلگت جیسے اہم مقامات پر شدید بارشیں متوقع ہیں، جن کے باعث خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت دریائے سندھ پر تربیلا، کالاباغ، چشمہ،تونسہ، گڈو، سکھر بیراج پر نچلے درجےکا سیلاب ہے۔

    فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کا کہنا ہے تربیلا ڈیم اکانوے فیصد اور منگلا ڈیم ساٹھ فیصد بھر چکا ہے، دریائے چناب، جہلم، راوی، ستلج، کابل پرپانی کا بہاو ٔمعمول پر ہے، کوہِ سلیمان اورڈی جی خان کے برساتی نالوں میں بھی بہاؤ معمول پر ہے۔

  • بارش کے کھڑے پانی میں ڈوب کر 4 بچے جاں بحق

    بارش کے کھڑے پانی میں ڈوب کر 4 بچے جاں بحق

    گجرات (30 جولائی 2025): بارش کے پانی کی بروقت نکاسی نہ ہونے کے سبب برساتی کھڑے پانی میں ڈوب کر چار بچے جان سے گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب اس وقت مون سون کی شدید بارشوں کی لپیٹ میں ہے اور کئی شہروں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال ہے۔

    بارش کے باعث شہروں کے کئی علاقوں میں پانی جمع ہے اور بروقت نکاسی نہ ہونےکی وجہ سے لوگوں کے مشکلات کا سبب بھی بنا ہوا ہے تاہم گجرات میں بارش کے کھڑے پانی نے ایک سانحہ کو جنم دے دیا۔

    گجرات کے علاقے موہری روڈ کھاریاں میں بارش کے پانی کی بروقت نکاسی نہ ہونے کے باعث کھڑے برساتی پانی میں نہاتے ہوئے چار کمسن بچے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 9 سے 13سال کے درمیان ہیں۔ بچوں کی لاشوں کو نکال کر ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے، جب کہ چار بچوں کی موت پر علاقے میں سوگ کی کیفیت طاری ہے۔

    واضح رہے کہ رواں مون سون سیزن میں ملک بھر میں سیلابی ریلوں، طوفانی بارشوں، اربن فلڈنگ اور دیگر حادثات کے نتیجے میں 150 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

  • بیجنگ میں موسم کی تباہ کاری، 34 افراد ہلاک

    بیجنگ میں موسم کی تباہ کاری، 34 افراد ہلاک

    بیجنگ (29 جولائی 2025): چین کے شہر بیجنگ میں تباہ کن بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے 34 افراد ہلاک ہو گئے، جب کہ ہزاروں نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔

    روئٹرز نے رپورٹ کیا ہے کہ دارالحکومت بیجنگ اور اس کے گرد و نواح میں اچانک شدید بارش نے ایک ’ٹریپ‘ کا کردار ادا کیا، اور لوگوں کو وقت نہ مل سکا، جس کی وجہ سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں، ایک سال کے دوران ہونے والی بارش محض ایک ہی ہفتے میں برس پڑی۔

    سب سے زیادہ ہلاکتیں شہر کے پہاڑی شمالی اضلاع میں ہوئیں، لینڈ سلائیڈنگ، ندی نالوں کے بند ٹوٹنے اور سڑکوں کے بہہ جانے کے واقعات پیش آئے، بیجنگ کے شمالی علاقوں میں 543 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    بتایا جا رہا ہے کہ 80 ہزار لوگ نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں، سیلاب کی وجہ سے متعدد سڑکیں بند اور 136 سے زائد دیہاتوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بھی بیجنگ میں 300 ملی میٹر تک بارش متوقع ہے۔

    پیر کی رات طوفان کے عروج پر ہونے کے باعث سینکڑوں پروازیں اور متعدد ٹرین خدمات تاخیر کا شکار یا معطل ہو گئیں، حکومتی اعلان پر ہنگامی بنیادوں پر اسکول بند، تعمیراتی کام، سیاحت اور دیگر سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں، چینی صدر شی جن پنگ نے تمام اداروں کو ریسکیو اور تلاش کے کاموں میں تیزی لانے کا حکم دے دیا ہے۔

    ماہرین نے صورت حال کو ’بارش کی ٹریپ‘ قرار دیا، زیادہ تر بارش بیجنگ کے پہاڑی شمال میں دیوارِ عظیم کے قریب ہوئی، شنہوا نیوز کے مطابق جس میں کم از کم 28 اموات ضلع مییون اور دو یان کنگ میں رپورٹ ہوئیں۔ مقامی افراد نے بتایا کہ سیلاب اچانک ہی آیا، اور بچاؤ کا کوئی راستہ نہیں تھا۔

  • کراچی کا مطلع جزوی ابرآلود، بارش کب ہوگی؟

    کراچی کا مطلع جزوی ابرآلود، بارش کب ہوگی؟

    کراچی(27 جولائی 2025): شہر قائد میں آج دھوپ کے ساتھ مطلع جزوی ابر آلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم مرطوب اور دھوپ کے ساتھ مطلع جزوی ابر آلود رہے گا شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہے تاہم رفتار کم ہونے سے حبس کی کیفیت ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک بھی کراچی کا مطلع ابر آلود، موسم مرطوب رہے گا تاہم صبح و رات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

    موسم سے متعلق خبریں

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت 75 فیصد ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوب مغربی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تایم شہر میں رواں ہفتے تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔