Tag: بارش

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، ٹھنڈی ہواؤں سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں آج صبح سے ہی بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش کے باعث موسم سہانا ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ایف بی ایریا، نیوکراچی، کلفٹن، ڈیفنس، میٹھادر، کھارادر، ٹاور، صدر، گلشن اقبال، شاہراہ فیصل، یونیورسٹی روڈ، ڈاک خانہ، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، سائٹ ایریا سمیت اطراف میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح سویرے 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 77فیصد اور 26 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

    دوسری جانب کراچی میں ابوالحسن اصفحانی روڈ کے قریب بھکرگوٹھ کے قریب چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسیکو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ادھر حیدرآباد شہر میں بارش کے باعث حیسکو ریجن کے 89 فیڈر مکمل طور پر بند ہوگئے، بجلی نہ ہونے کے باعث ایچ ڈی اے کو نکاسی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    کراچی، بارش کے دوران مختلف واقعات میں 8 افراد جاں بحق، 6 افسران معطل

    یاد رہے کہ گزشتہ روز شہر قائد میں بارش کے دوران مختلف واقعات میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے اور رین ایمرجنسی میں غفلت برتنے پر 6 افسران کو معطل کردیا گیا۔

  • 188 ملی میٹر بارش ہو تو مسائل کھڑے ہوتے ہیں: وزیراعلیٰ سندھ

    188 ملی میٹر بارش ہو تو مسائل کھڑے ہوتے ہیں: وزیراعلیٰ سندھ

    حیدرآباد: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اتنی برسات میں ہم نہیں کہہ سکتے پانی نہیں ٹھہرے گا، سی ای اوحیسکو کو نظام درست کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ سندھ نے حیدرآباد میں بارش سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر کیا، اس موقع پر سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 188 ملی میٹر بارش ہو تو مسائل کھڑے ہوتے ہیں۔

    انہون نے کہا کہ حیدرآباد شہر میں 188 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پمپنگ اسٹیشن بند ہوئے، اتنی برسات میں ہم نہیں کہہ سکتے پانی نہیں ٹھہرے گا۔

    وزیراعلیٰ نے بتایا کہ سی ای اوحیسکو کو نظام کو درست کرنے کی ہدایت کی ہے، انتظامیہ والوں کو ہدایت کی ہے رین ایمرجنسی میں موجود رہا جائے۔

    کراچی، بارش کے دوران مختلف واقعات میں 8 افراد جاں بحق، 6 افسران معطل

    مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کوتاہیاں ضرور ہوئی ہیں، اس کو بعد میں دیکھیں گے، کمشنر حیدرآباد کو کہا ہے حیسکو چیف کو اپنے دفتر میں بٹھائیں، نالوں سے جہاں پانی جاتا تھا وہاں تجاوزات قائم ہوچکی ہیں۔

    خیال رہے کہ حیدرآباد اور سندھ کے مختلف شہروں سمیت کراچی میں بھی موسلادھار بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، بارش کے دوران مختلف واقعات میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے اور رین ایمرجنسی میں غفلت برتنے پر 6 افسران کو معطل کردیا گیا ہے۔

  • کراچی میں بارش کی تباہ کاری، محکمہ تعلیم سندھ کا کل تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

    کراچی میں بارش کی تباہ کاری، محکمہ تعلیم سندھ کا کل تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

    کراچی: مون سون بارش کے نئے سسٹم کے باعث کراچی میں کل تمام تعلیمی ادارے بند رہیں‌ گے.

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے پیر کے روز ہونے والی مسلسل برسات اور منگل کی طوفانی بارش کے امکان کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کر دیا.

    محکمہ تعلیم سندھ کے اعلامیہ کے مطابق کل شہر بھر کے اسکولز اور کالجز بند رہیں گے، ان احکامات کا اطلاق سرکاری کے ساتھ ساتھ نجی اداروں پر بھی ہوگا.

    بارش کے باعث شہر کی جامعات نے بھی پرچے ملتوی کر دیے ہیں. جامعہ کراچی، این ای ڈی یونیورسٹی اور وفاقی اردو یونیورسٹی نے منگل کے روز ہونے والے پرچوں کی منسوخی کا اعلان کیا ہے، نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا.

    مزید پڑھیں: کراچی، بارش کے دوران مختلف واقعات میں 8 افراد جاں بحق، 6 افسران معطل

    خیال رہے کہ پیر کے روز صبح‌ ہی سے شہر میں بارش شروع ہوگئی تھی، جو رات گئے تک جاری رہی.

    مسلسل بارش سے سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا. انڈر پاسز بھر گئے، ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی. بارش میں کرنٹ لگنے کے باعث آٹھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے.

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارش کا سلسلہ بدھ کی شامل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

    x

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش

    کراچی کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، ٹھنڈی ہواؤں سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں آج صبح سے ہی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش کے باعث موسم سہانا ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کلفٹن، ڈیفنس، میٹھادر، کھارادر، ٹاور، صدر، گلشن اقبال، شاہراہ فیصل، یونیورسٹی روڈ، ڈاک خانہ، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، سائٹ ایریا سمیت اطراف میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح سویرے 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد اور 26 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

    کراچی میں موسلادھاربارش کی پیشگوئی، رین ایمرجنسی نافذ

    یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے اتوار سے سندھ اور بلوچستان کے وسطی وشمالی اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی تھی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ اتوار سے منگل تک کراچی، حیدرآباد، میرپور، ٹھٹھہ اور بینظیرآباد میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی تھی۔

  • بارش برسانے والا سسٹم آج کراچی میں داخل ہوگا: محکمہ موسمیات

    بارش برسانے والا سسٹم آج کراچی میں داخل ہوگا: محکمہ موسمیات

    کراچی: شہرقائد میں بارش برسانے والا سسٹم آج سہہ پہر میں داخل ہوگا، جس کے باعث شہر میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا نیا سسٹم آنے کے بعد مون سون کا پہلامرحلہ آج کراچی میں بادل برسائے گا۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں منگل تک تیزبارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ طوفانی بارشوں کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے جس کے پیش نظر میری ٹائم انفارمیشن سینٹر نے الرٹ جاری کردیا۔

    فشریز، کے پی ٹی اور پورٹ قاسم سمیت ماہی گیری سے منسلک افراد کو محتاط رہنے کی خصوصی ہدایات جاری کردی گئیں، ملک کے بالائی حصوں میں مون سون کا بڑا سسٹم موجود ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ مون سون کا سسٹم 48گھنٹے میں میدانی علاقوں کا رخ کرے گا، یہ سسٹم سندھ بھر میں بارشوں کا سبب ہوگا۔

    انتظامیہ نے کے پی ٹی اور پورٹ قاسم انتظامیہ کی جہازوں کے کپتانوں کو بھی حفاظتی اقدامات کی ہدایت کردی اور کہا ہے کہ چینل، بندرگاہوں پر موجود جہازوں کے لنگر دگنے کردیے جائیں۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی‘ موسم خوشگوار

    خیال رہے کہ کراچی میں گذشتہ دو دنوں سے بوندا باندی اور ہلکی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بونداباندی کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا، ٹھنڈی ہواؤں سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم سہانا ہوگیا

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم سہانا ہوگیا

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، ٹھنڈی ہواؤں سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بادلوں نے ڈیرے جما لیے، شہر قائد کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہونے والے والی ہلکی بارش سے موسم سہانا ہوگیا۔

    کراچی کے علاقے، میٹھادر، کھارادر، ٹاور، صدر، یونیورسٹی روڈ، ڈاک خانہ، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، سائٹ ایریا سمیت اطراف میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح سویرے 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد اور 23 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

    کراچی میں موسلادھاربارش کی پیشگوئی، رین ایمرجنسی نافذ

    محکمہ موسمیات نے اتوار سے سندھ اور بلوچستان کے وسطی وشمالی اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار سے منگل تک کراچی، حیدرآباد، میرپور، ٹھٹھہ اور بینظیرآباد میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کی کراچی میں 27اور28 جولائی کو تیز بارش کی پیش گوئی

    یاد رہے کہ تین روز قبل محکمہ موسمیات نے گرمی اور حبس سے پریشان کراچی والوں کو خوشخبری سناتے ہوئے 27 اور28 جولائی کو تیز بارش کی پیش گوئی کی تھی۔

  • کراچی میں تیز بارشیں متوقع، وزیر بلدیات کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

    کراچی میں تیز بارشیں متوقع، وزیر بلدیات کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں بارشوں کے پیش نظر وزیر بلدیات سعید غنی نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، انہوں نے متعلقہ افسران کو نالوں کی مکمل اور جلد صفائی کی ہدایات بھی دیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں طوفانی بارشوں کے پیش نظر سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس دوران سعید غنی نے واٹر بورڈ کے تحت مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا۔

    صوبائی وزیر نے باتھ آئی لینڈ میں پانی کی لائن پر واٹر بورڈ کے افسران سے بریفنگ لی۔ بریفنگ کے بعد انہوں نے کہا کہ لائن علاقے کے ہزاروں افراد کو پانی کی فراہمی میں کارگر ثابت ہوگی۔

    سعید غنی نے لیاری میں نالے کی صفائی اور تعمیر کے کاموں کا جائزہ لیا، انہوں نے متعلقہ افسران کو نالے کی مکمل اور جلد صفائی کی ہدایات بھی دیں۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں بارشوں میں عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، تمام ضلعوں میں نالوں کی صفائی کا کام بھی تیز کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے 27 اور 28 جولائی کو شہر میں تیز بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

    میری ٹائم انفارمیشن سینٹر نے کراچی میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 28 سے 30جولائی کے دوران ہونے والی بارش سے کراچی میں اربن فلڈ کی صورتحال بھی پیدا ہوسکتی ہے۔

    سینٹر نے متعلقہ محکموں کو صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔

  • کراچی: بارش میں کےالیکٹرک کی جانب سے احتیاطی تدابیراختیار کرنے کی ہدایت

    کراچی: بارش میں کےالیکٹرک کی جانب سے احتیاطی تدابیراختیار کرنے کی ہدایت

    کراچی: ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بارش میں شہری ٹوٹے تاروں، بجلی کے کھمبوں اور پی ایم ٹیز سے دور رہیں، غیر قانونی ذرائع سے بجلی کا حصول ہرگز نہ کریں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں صبح سویرے ہونے والی بارش کے باعث کے الیکٹرک نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق شہری ٹوٹے تاروں، بجلی کے کھمبوں اور پی ایم ٹیز سے دور رہیں، برقی آلات ننگے پاؤں یا گیلے ہاتھ کے ساتھ نہ چھوئیں، غیر قانونی ذرائع سے بجلی کا حصول ہرگز نہ کریں۔

    کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں 118 پر فوری رابطہ کریں۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش، موسم خوشگوار

    دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہونے والی ہلکی بارش سے موسم سہانا ہوگیا، ٹھنڈی ہواؤں سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح سویرے 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد اور 27 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے اتوار سے سندھ اور بلوچستان کے وسطی وشمالی اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار سے منگل تک کراچی، حیدرآباد، میرپور، ٹھٹھہ اور بینظیرآباد میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

    یاد رہے کہ پیر کے روز کراچی میں ہلکی بارش ہونے کے بعد کے الیکٹرک کا سسٹم بیٹھنے سے 70 فیصد شہر میں بجلی بند ہوگئی تھی۔

  • فرانس میں ہلکی بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار

    فرانس میں ہلکی بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار

    پیرس: فرانس میں ہلکی بارش نے شدید گرمی کا زور ٹوٹ دیا، شہریوں کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ان دنوں یورپ کے کئی ممالک گرمی کی شدید لیپٹ میں ہیں، جرمنی، بیلجیم اور ہالینڈ سمیت کئی ممالک میں پارہ چالیس سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں رات گئے ہلکی بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا، جبکہ گرمی کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

    فرانس میں مسلسل کئی روز سے جاری شدید گرمی نے کئی سو سالوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔ دوسری جانب فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی گرمی کا 7 دہائیوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا اور درجہ حرارت 42.6 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جس کے بعد شہر بھر میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا تھا۔

    یورپ میں شدید گرمی، 500 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، ریڈ الرٹ جاری

    حکومت اور بلدیاتی اداروں کے میئر، کونسلروں اور دفاعی اداروں کی کوششوں سے لوگوں کو ہرممکن امداد فراہم کی گئی جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتہ بھرفرانس میں موسم خوشگوار اور نیم گرم رہے گا جبکہ گرمی کا زور کسی حد تک ٹوٹ گیا ہے۔

  • کراچی: رات گئے تیزہوا کے ساتھ بارش، موسم سہانا ہوگیا

    کراچی: رات گئے تیزہوا کے ساتھ بارش، موسم سہانا ہوگیا

    کراچی: شہر قائد میں رات گئے تیزا ہوا کے ساتھ ہونے والی بارش کے بعد صبح سویرے موسم سہانا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بارش کے بعد صبح سویرے موسم سہانا ہوگیا، ٹھنڈی ہواؤں سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح سویرے 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب70 فیصد اور 34 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں زیادی سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے جمعرات سے ہفتہ تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیزا ہواؤں کے ساتھ مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کی کراچی میں 27اور28 جولائی کو تیز بارش کی پیش گوئی

    خیال رہے کہ تین روز قبل محکمہ موسمیات نے گرمی اور حبس سے پریشان کراچی والوں کو خوشخبری سناتے ہوئے 27 اور28 جولائی کو تیز بارش کی پیش گوئی کی تھی۔

    یاد رہے کہ پیر کے روز کراچی میں ہلکی بارش ہونے کے بعد کے الیکٹرک کا سسٹم بیٹھنے سے 70 فیصد شہر میں بجلی بند ہوگئی تھی۔