Tag: بارش

  • لاہور: طوفانی بارش سے نظام زندگی شدید متاثر

    لاہور: طوفانی بارش سے نظام زندگی شدید متاثر

    لاہور: طوفانی بارش نے لاہور میں نظام زندگی درہم برہم کر دیا، موسلا دھار برسات سے جل تھل ایک ہو گیا.

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں تیز بارش سے معمولات زندگی معطل ہوگئے، کئی علاقوں‌ میں پانی کھڑا ہوگیا، بجلی معطل ہوگئی.بارش سے لیسکو کے 180 فیڈرز ٹرپ کر گئے.

    سب سے زیادہ بارش تاجپورہ سب ڈویژن میں ریکارڈ کی، جہاں 124 ملی میٹر بارش ہوئی، شہر کی اہم سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا، نشیبی علاقے شدید متاثر ہوئے، گھروں میں پانی داخل ہوگیا.

    بارشوں سے ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا، کئی گاڑیاں خراب ہوگئیں، جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا.

    مزید پڑھیں: کراچی میں 28 سے30 جولائی کے دوران موسلادھار بارش کا امکان

    سب سے زیادہ متاثر مغل پورہ، ایبٹ روڈ، گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، جیل روڈ، ڈیوس روڈ، کینال روڈ، دھرم پورہ، فیروزپور روڈ، مال روڈ کے علاقے ہوئے.

    بارش سے بجلی کا نظام بیٹھ گیا. لیسکو کے 180 فیڈر ٹرپ ہوگئے. بڑے حصے کو  بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر لاہور میں مختلف مقامات پرامدادی کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں.

    خیال رہے کہ اس وقت ملک بھر میں تارشوں‌کا سلسلہ جاری ہے. آج اسلام آباد، راولپنڈی اور آزاد کشمیر میں بھی وقفے وقفے سے بارش جاری ہے.

  • بارش نے کراچی کو اندھیروں‌ میں‌ دھکیل دیا، 24 گھنٹے بعد بھی بدترین لوڈ شیڈنگ جاری

    بارش نے کراچی کو اندھیروں‌ میں‌ دھکیل دیا، 24 گھنٹے بعد بھی بدترین لوڈ شیڈنگ جاری

    کراچی: گزشتہ روز ہونے والی معمولی بارش نے شہر کو اندھیروں میں دھکیل دیا، 24 گھنٹے بعد بھی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بارش کے بعد بجلی کی معطلی اب غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے عفریت میں بدل چکی ہے.

    شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے. گزشتہ شب بارش کے بعد سے اب تک کیبل فالٹ درست نہ ہو سکے.

    متعدد علاقوں میں تار ٹوٹنے، پی ایم ٹی خراب ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں، جن کی درستی میں تاخیر کا مسئلہ سامنے آیا.

    ملیر ،شاہ فیصل، نارتھ کراچی، قائد آباد، اورنگی، کورنگی، لیاقت آباد، ایف بی ایریا، سرجانی، گلشن حدید کے کئی علاقوں میں بجلی معطل ہے.

    نارتھ کراچی، سرسید، شادمان ٹاؤن، ناظم آباد میں بھی 6 سے 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، جس کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں۔

    مزید پڑھیں: محکمہ موسمیات کی کراچی میں 27اور28 جولائی کو تیز بارش کی پیش گوئی

    کلفٹن، ڈیفنس، پی ای سی ایچ ایس، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلستان جوہر اور گلشن اقبال میں بھی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا.

    بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں. شہر میں پانی کا بحران گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید شدید ہوگیا ہے.

  • بھارت: اتر پردیش میں طوفانی بارشیں، 41 ہلاک

    بھارت: اتر پردیش میں طوفانی بارشیں، 41 ہلاک

    دہلی: مون سون کی بارشوں نے بھارت میں‌ تباہی مچا دی، ہلاکتوں‌ کی تعداد میں اضافہ ہوگیا.

    تفصیلات کے مطابق آسام اور بہار میں طوفانی بارشوں میں دو سو افراد کی ہلاکتوں کے بعد نئی طوفانی لہر نے اتر پردیش کے علاقے کو آن لیا.

    بھارتی ریاست اتر پردیش کو طوفانی بارشوں نے اپنی لپیٹ میں‌ لے لیا، سڑکیں پانی میں‌ ڈوب گئیں، نشیبی علاقے زیر آب آگئے، مکانوں کی چھتیں ڈھ گئیں، درخت اور بل بورڈ گر گئے.

    حادثات اور واقعات میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں ہوئیں، اب تک 41 افراد کے زندگی کی بازی ہارنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں.

    قدرتی آفات سے بچاؤ کے ادارے کے سینیر اہلکار. محمد عارف نے بتایا کہ چھ افراد ہفتے کے دن بارشوں‌کی لپیٹ میں‌ آئے تھے، جب کہ تقریباً 35 افراد اتوار کے روز ہلاک ہوئے۔

    مزید پڑھیں: مون سون موت کا پیغام بن گیا: بھارت اور نیپال میں‌ 200 سے زاید افراد ہلاک

    انھوں نے بتایا کہ زیادہ تر افراد کی ہلاکت آسمانی بجلی گرنے اور اچانک طوفان کی زد میں آنے سے ہوئی۔ درخت اور چھتیں گرنے سے بھی بھاری نقصان ہوا.

    اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیا ناتھ نے ہلاکتوں پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثر خاندانوں کے امداد کا اعلان کیا ہے.

  • کراچی: شہر کے مختلف علاقوں‌ میں بارش کے بعد موسم خوش گوار

    کراچی: شہر کے مختلف علاقوں‌ میں بارش کے بعد موسم خوش گوار

    کراچی: شہر قائد کا موسم تبدیل ہوگیا، کالی گھٹائیں چھانے کے بعد مختلف علاقوں‌ میں ہلکی بارش ہوئی ہے.

    تفصیلات کے مطابق سہ پہر میں شہر پر کالے بادل چھا گئے. نارتھ ناظم آباد، ناگن چورنگی، نارتھ کراچی، سہراب گوٹھ میں بارش ہوئی، جس سے موسم خوش گوار ہوگیا۔

    ناردرن بائی پاس، منگھوپیر، گڈاپ سمیت مختلف علاقوں سے بھی ہلکی اور تیز بارش کی اطلاعات موصول ہوئیں.

    ماہرین موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹے شہرمیں گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے، جنوب مشرقی سندھ میں ہوا کا کم دباؤ بارش کا سبب بنے گا۔

    چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین روز سے گرمی کے باعث ہوا کا کم دباؤمزید پھیل گیا ہے، جس کی وجہ سے آج موسم میں تبدیلی آئی.

    خیال رہے کہ دو روز پہلے شہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا تھا. ادھر ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    گزشتہ دونوں طوفانی بارشوں سے تاریخی عمارتیں بھی شدید متاثر ہوئیں، ٹکسالی فوڈ اسٹریٹ کے قریب واقع لاہور کے شاہی قلعے کا داخلی اور چھوٹا دروازہ زمین بوس ہوگیا۔

  • شیخوپورہ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی، بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

    شیخوپورہ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی، بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

    شیخوپورہ: صوبہ پنجاب میں شدید بارشوں کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں پیش آیا، بارش کے باعث کوٹ عبدالمالک فضل پورہ میں مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    ریسکیو ذرایع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں میاں،بیوی اور 5 بچے شامل ہیں، جبکہ علاقے میں پولیس موبائل پہنچ چکی ہے جو معاملے کا جائزہ لے رہی ہے۔

    اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں میں 5سالہ بیت اللہ، 7 سالہ عبداللہ، 7سالہ علیشاہ اور 10 سالہ مقدس شامل ہیں، انتظامیہ نے اس افسوس ناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

    حال ہی میں صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    لاہورمیں مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد زخمی

    واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں بارش کے باعث ہرنائی کے علاقے زندہ پیر میں گھرلینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگیا تھا، ماں اور 5 بچے جاں بحق جبکہ 2 سال کی بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی تھی۔

  • کراچی میں آج مطلع ابرآلود رہے گا، محکمہ موسمیات

    کراچی میں آج مطلع ابرآلود رہے گا، محکمہ موسمیات

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج موسم جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ جنوب مشرق سے ہوا 18 ناٹیکل مائل کی رفتارسے چل رہی ہے۔

    دوسری جانب لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ایئر پورٹ اوراطراف میں 26 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 4 روز ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ڈویژن، اسلام آباد، مالاکنڈ، ژوب اور قلات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش

    لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارش اور تیز آندھی کے باعث مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور7 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت گجرات، گجرانوالہ، شیخوپورہ اور ساہیوال سمیت مختلف شہروں میں موسلادھا بارش اور تیزآندھی کے باعث مختلف حادثات میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔

    لاہور کے علاقے شیرشاہ کالونی میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے، جڑانوالہ کے نواحی گاؤں میں گھرکی چھت گرنے سے ماں اور 4 بچے زخمی ہوگئے۔

    بارش سے جہاں موسم خوشگوار ہوگیا ہے وہیں اس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب گئے ہیں، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں جبکہ بجلی کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں سب سے زیادہ بارش تاج پورہ میں 44 ملی ریکارڈ کی گئی جبکہ جوہرٹاؤن میں 36، اقبال ٹاؤن اور نشتر ٹاؤن میں 35 ملی میٹر، گلبرگ میں 32 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

    دوسری جانب کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کے باعث گرمی کی شدت میں کمی واقع ہے، تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

  • کراچی میں آج موسم جزوی طور پر ابرآلود رہے گا

    کراچی میں آج موسم جزوی طور پر ابرآلود رہے گا

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج موسم جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ جنوب مشرق سے ہوا 18 ناٹیکل مائل کی رفتارسے چل رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے جمعرات تک مون سون کی مزید بارشوں کا امکان ہے، پنجاب کے میدانی علاقوں میں تیزہواؤں اورآندھی کی پیش گوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ہزارہ، ڈی جی خان ڈویژن اورکشمیر میں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ بارشوں سے فیصل آباد، راولپنڈی کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی امکان ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی، موسم خوشگوار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی، موسم خوشگوار

    کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں بونداباندی سے موسم خوشگوار ہوگیا اور شہر میں ٹھنڈی ہواؤں کے ڈیرے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں دن بھر رہنے والی ہلکی گرمی کا زور ٹوٹ گیا، شہر کے مختلف علاقوں میں بونداباندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    کراچی کے علاقے گلشن اقبال، حسن اسکوائر اور اطراف کے علاقوں میں بوندا باندی ہوئی، جس کے باعث مختلف علاقوں میں ٹھنڈی ہواؤں کا راج ہے۔

    ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد اور سائٹ ایریا میں بھی بوندا باندی ہوئی، جبکہ یونیورسٹی روڈ پر ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سڑکوں پر کیچڑ جم گیا۔

    رات گئے منچلے موٹرسائیکل پر ساحل سمندر کا رخ کررہے ہیں، ہلکی بونداباندی نے شہر کےباسیوں کے چہرے پر خوشی بکھیر دی، شہریوں کا کہنا ہے کہ کراچی بارش کو ترس گیا ہے۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی سے موسم خوشگوار

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں کراچی میں صبح سویرے ہلکی بارش ہوئی تھی، جس کے بعد موسم ابرآلود ہوگیا تھا۔

    خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز سے شہر میں سمندری ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی تھی جبکہ گرمی کے ستائے شہریوں نے سکون کا سانس لیا تھا۔

  • واشنگٹن میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال، معمولات زندگی متاثر

    واشنگٹن میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال، معمولات زندگی متاثر

    واشنگٹن: امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب آگیا، سیلاب سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوگئے، وائٹ ہاؤس کے تہہ خانے میں بھی پانی بھر گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ سڑکوں میں پانی بھرنے سے کئی گاڑیاں پھنس گئیں۔

    اس دوران 15 گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں جن میں سوار افراد کو امدادی کارکنوں نے بچا لیا۔ مسلسل بارشوں کی وجہ سے فلڈ ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ صدارتی محل وائٹ ہاؤس کے تہہ خانے میں بھی پانی بھر گیا ہے۔

    امریکی موسمیاتی ادارے کے مطابق ریاست ورجینیا کے علاقے آرلنگٹن میں صبح 9 سے 10 بجے تک تقریباً 5 انچ تک بارش ریکارڈ کی گئی۔

    حکام کے مطابق واشنگٹن کے میٹرو اسٹیشنز میں بھی سیلابی پانی داخل ہوگیا ہے جس کی وجہ سے میٹرو سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے۔ بارش کے باعث کئی عجائب گھر اور دیگر عمارتیں بھی بند کر دی گئی ہیں۔

    محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔