Tag: بارود

  • غزہ پر 15 ماہ کے دوران 85 ہزار ٹن بارود برسایا گیا

    غزہ پر 15 ماہ کے دوران 85 ہزار ٹن بارود برسایا گیا

    غزہ میں اسرائیل کی جانب سے 15 ماہ اور ایک ہفتے تک خون کی ہولی کھیلنے کا سلسلہ جاری رہا، اس دوران 85 ہزار ٹن بارود برسایا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے 47 ہزار فلسطینیوں کی نسل کشی کی اس دوران لاکھ سے زائد افراد زخمی اور ہزاروں لاپتہ ہوئے۔

    رپورٹس کے مطابق تباہ شدہ شہروں کی عمارتوں اور گھروں کے ملبے سے ہزاروں لاپتہ فلسطینیوں کی لاشیں ملنے کا اندیشہ ہے۔

    اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں تباہ ہونے والے غزہ سے ملبہ ہٹانے میں دس سال سے زائد کا وقت لگنے کا امکان ہے۔ نقل مکانی پر مجبور کیے گئے بیس لاکھ فلسطینی اجڑے گھروں کو لوٹنے کے منتظر ہیں۔

    حماس کے مطابق جنگ بندی کا معاہدہ فلسطینی عوام کی بے مثال قربانیوں کے باعث ممکن ہوا ہے، یہ غزہ میں 15 ماہ سے جاری دلیرانہ مزاحمت کا نتیجہ ہے۔

    واضح رہے کہ قطر کے وزیراعظم عبدالرحمان الثانی کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اتوار 19 جنوری سے نافذ العمل ہوگی۔

    قطر کے وزیراعظم عبدالرحمان الثانی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے پر اتفاق ہوگیا ہے، قطر، مصر اور امریکا کی ثالثی میں جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کیا گیا، غزہ میں جنگ بندی اتوار سے شروع ہوگی، معاہدے پر عملدرآمد کے لیے اسرائیل حماس کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ معاہدہ اسرائیلی اسیران کی رہائی اور غزہ کے لیے امداد میں اضافے کا باعث بنے گا، جنگ بندی معاہدہ ایک آغاز ہے، معاہدہ وسیع سفارتی کوششوں کے بعد ہوا۔

    یمن کے حوثیوں نے بھی بڑا اعلان کردیا

    قطری وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اب ثالثوں اور عالمی برادری کو دیرپا امن کے لیے کام کرنا چاہیے، قطر اور مصر معاہدے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے کام کریں گے۔

  • 21 منزلہ عمارت کیسے لمحوں میں ڈھیر ہوگئی، حیرت انگیز ویڈیو دیکھیں

    21 منزلہ عمارت کیسے لمحوں میں ڈھیر ہوگئی، حیرت انگیز ویڈیو دیکھیں

    ورجینیا: 42 سال پرانی 21 منزلہ عمارت لمحوں میں زمیں بوس ہو گئی، برسوں کی محنت چند سیکنڈز کے اندر ڈھیر کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا میں 1978 میں تعمیر کی گئی 21 منزلہ عمارت خاک کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی ہے، بٹن دباتے ہی چند سیکنڈز بعد عمارت کی جگہ دھوئیں کے گہرے بادل نظر آئے۔

    ہفتے کی صبح کو عمارت گرانے کے لیے 3 ہزار 270 پونڈز بارود پوری عمارت میں ڈھائی ہزار سے زیادہ سوراخ بنا کر بھرا گیا، بارود اڑانے کے بعد عمارت صرف 20 سیکنڈز کے اندر اس طرح زمیں بوس ہو گئی جیسے ریت سے بنائی گئی ہو، اور چاروں طرف دھوئیں کا ایک غبار پھیل گیا۔

    صبح سویرے اس منظر کو دیکھنے کے لیے بہت سارے لوگ جمع ہوئے تھے، جنھوں نے پندرہ بلاک دور رہ کر یہ منظر دیکھا۔ عمارت گرائے جانے کے بعد سڑکوں کی حالت ایسی ہو گئی تھی جیسے اس پر برف باری ہوئی ہو۔

    یہ عمارت ڈومینین انرجی کا سابقہ ہیڈکوارٹر تھا، اس کی اونچائی 340 فٹ تھی، رواں سال کے آغاز ہی میں یہ کمپنی ایک نئی عمارت میں منتقل کر دی گئی تھی۔

  • بلوچستان میں ایف سی کی کارروائی،بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

    بلوچستان میں ایف سی کی کارروائی،بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

    کوئٹہ : صوبہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں ایف اور حساس ادارے نے کارروائی کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق بلوچستان میں ژوب کے علاقےگوال اسماعیل زئی میں آج صبح ایف سی اور حساس ادارے نے کارروائی کی جس کے نتیجے میں اسلحہ اور بارود بھاری مقدارمیں قبضے میں لے لیا گیا۔

    ایف سی کے ترجمان کے مطابق کارروئی کے دوران 8کلو و زنی خودکش جیکٹ،60ایم ایم کے 48بم ،25آئی ڈی سرکٹ،ایک آر پی جی سیون بمعہ بم سمیت ڈبل اے مشین گن کے علاوہ گن سلائنسر ٹیلی اسکوپ، تین بارودی سرنگیں ایک 60ایم ایم مارٹر برآمد کیے گئے۔

    مزید پڑھیں: بلوچستان میں تخریب کاری کا بڑامنصوبہ ناکام

    یاد رہے کہ اس سے قبل بلوچستان میں کےپاک افغان سرحدی علاقے پنجپائی میں ایف سی نے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کرکے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا تھا۔

    ترجمان فرنٹئیر کور کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال کرنا چاہتے تھے۔