Tag: بارودی سرنگ دھماکے

  • وزیراعظم نے  شہید کا آبائی گاؤں کیپٹن فراز الیاس کے نام سے منسوب کردیا

    وزیراعظم نے شہید کا آبائی گاؤں کیپٹن فراز الیاس کے نام سے منسوب کردیا

    چونیاں : وزیراعظم شہباز شریف نے لکی مروت بارودی سرنگ دھماکے میں شہید کا آبائی گاؤں کیپٹن فراز الیاس کے نام سے منسوب کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لکی مروت بارودی سرنگ دھماکے میں شہیدکیپٹن فرازالیاس کے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے شہید کیپٹن کے والدین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جائےگی اور دہشت گردوں کوکیفرکردارتک پہنچاکردم لیں گے۔

    مزید پڑھیں : دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے کیپٹن محمد فراز الیاس فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دشمنوں کا مکمل خاتمہ کریں گے ، اللہ تعالیٰ خوش نصیبوں کو شہادت کا رتبہ عطا کرتا ہے۔

    وزیراعظم نے قرآن کریم کی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے لواحقین کا حوصلہ بڑھایا۔

    وزیراعظم نے آبائی گاؤں کا نام کیپٹن فراز الیاس شہید کے نام سے منسوب کردیا اور شہید کے گاؤں کو ماڈل ولیج بنانے کی ہدایت کردی۔

    وزیراعظم نے کیپٹن فرازالیاس شہید کی قبرپرحاضری دی اور پھول رکھے جبکہ شہید کو پاک فوج کے جوانوں نے گن سیلوٹ پیش کیا۔

    اس سے قبل وزیراعظم نے لکی مروت میں کیپٹن سمیت سات جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ قوم قانون نافذ کرنے والے اداروں کوخدمات اورلازوال قربانیوں پرسلام پیش کرتی ہے، ہمارے بہادر فوجی جوانوں اورشہریوں کی قربانیاں ہم پر قرض ہیں، دہشت گردوں کو کیفرکردارتک پہنچاکردم لیں گے۔

    واضح رہے لکی مروت میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں کیپٹن فرازالیاس اورچھ جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا، سیکیورٹی فورسز کی گاڑی آئی ای ڈی سے ٹکرائی تھی۔

  • دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے کیپٹن محمد فراز الیاس فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

    دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے کیپٹن محمد فراز الیاس فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

    چونیاں : لکی مروت بارودی سرنگ دھماکے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے کیپٹن محمدفراز الیاس کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چونیاں مین لکی مروت بارودی سرنگ دھماکے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے کیپٹن محمد فراز الیاس کی نمازجنازہ آبائی علاقے چونیاں میں ادا کردی گئی۔

    شہید کے نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، عسکری حکام،شہید کے لواحقین اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس کے بعد شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

    اس سے قبل لکی مروت میں بارودی سرنگ دھماکےکےشہداکی نماز جنازہ بنوں میں ادا کی گئی ، نمازجنازہ میں کورکمانڈرپشاور،حاضر سروس افسران،جوانوں اورعوام نے شرکت کی۔

    مزید پڑھیں: لکی مروت میں آئی ای ڈی دھماکے میں کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ کیپٹن محمد فراز الیاس، صوبیدار میجر محمد نذیر، لانس نائیک محمدانور ، لانس نائیک حسین علی،سپاہی اسداللہ،سپاہی منظورحسین،سپاہی راشدمحمود کی نمازجنازہ ادا کی گئی۔

    جس کے بعد شہداکےجسد خاکی آبائی علاقوں کوروانہ کردیےگئے، شہدا کوآبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیاجائے گا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزدہشت گردی کی لعنت ختم کرنےکیلئےپرعزم ہیں، بہادرشہداکی قربانیاں ہمارےعزم کومزید تقویت دیتی ہیں۔

    واضح رہے گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے علاقے لکی مروت میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 7 اہلکار شہید ہوگئے تھے، واقعہ کے بعد علاقے میں موجود کسی بھی دہشتگرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا۔

  • وادی تیراہ: بارودی سرنگ دھماکے میں 6 رضا کار جاں بحق

    وادی تیراہ: بارودی سرنگ دھماکے میں 6 رضا کار جاں بحق

    خیبر ایجنسی: وادی تیراہ کےعلاقےنری بابا میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں امن لشکر کے چھ رضاکارجاں بحق ہوگئے۔

    سرکاری ذرائع کے مطابق یہ دھماکا توحید الاسلام امن کمیٹی کے ایک مظاہرے کے دوران نرے بابا کے قریب ہوا۔

    ذرائع کے مطابق دھماکے میں تین امن رضاکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا۔

    واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔