Tag: بارودی سرنگ کا دھماکہ

  • بلوچستان میں آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کا دھماکہ، پاک فوج کے میجر اور کیپٹن شہید

    بلوچستان میں آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کا دھماکہ، پاک فوج کے میجر اور کیپٹن شہید

    راولپنڈی : بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں میجرجواد اور کیپٹن صغیر شہید ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پربلوچستان کےعلاقے کوہلو میں آپریشن کیا۔

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ اس دوران آپریشن کی قیادت کرنیوالی ٹیم کے قریب دیسی ساختہ بارودی مواد کا دھماکا ہوا ، بارودی مواد کے دھماکے میں میجرجواد اور کیپٹن صغیر شہید ہوگئے۔

    ترجمان نے بتایا کہ دونوں شہید افسران نے وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کیا، کوہلومیں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن آج ہی شروع کیا گیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ امن دشمن اور واقعےمیں ملوث عناصر کی سرکوبی کیلئےآپریشن جاری ہے ، بزدلانہ واقعات مشکل سے حاصل بلوچستان میں امن سبوتاژ نہیں کرسکتے۔

    ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز ان عناصر کےناپاک عزائم کو اپنے خون کا نذرانہ دے کر ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

  • شمالی وزیرستان : بارودی سرنگ کا دھماکہ، پاک فوج کے تین افسر اور جوان شہید چار زخمی

    شمالی وزیرستان : بارودی سرنگ کا دھماکہ، پاک فوج کے تین افسر اور جوان شہید چار زخمی

    راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے پاک فوج کے تین افسر اور جوان شہید ہوگیا، سانحے میں چار جوان بھی زخمی ہوئے۔ دہشت گردوں نے فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے خرکمر میں دہشت گردوں نے بارودی سرنگ کا دھماکا کیا، واقعے میں پاک فوج کے تین افسروں نے جام شہادت نوش کیا، ایک جوان شہید اور چار جوان زخمی ہوئے۔

    شہید ہونے والوں میں لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کا تعلق ہنزہ سے ہے۔ شہید میجر مقصود بیگ کا تعلق کراچی اور شہید کیپٹن عارف اللہ کا تعلق لکی مروت سے ہے۔

    افسوسناک واقعے میں شہید ہونے والے لانس حوالدار ظہیر کا تعلق ضلع چکوال سے ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے سڑک کنارے بارودی سرنگ سے فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا، حملہ اس علاقے میں کیا گیا جہاں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

    شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کارروائیوں کے دوران ایک ماہ میں دس سیکیورٹی اہلکار شہید اور پینتیس زخمی ہو چکے ہیں۔

  • کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ‘6 افراد جاں بحق

    کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ‘6 افراد جاں بحق

    کرم ایجنسی : پاک افغان سرحد کے قریب کرم ایجنسی کے علاقے غوزگھڑی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرم ایجنسی کے علاقے گوزگھڑی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 1 شخص زخمی ہے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں اور زخمیوں کی طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کرتحقیقات شروع کردی گئیں۔

    سرکاری ذرائع کے مطابق دھماکے میں جاں بحق افراد اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔


    شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ‘ 3 اہلکار شہید


    یاد رہے کہ 24 دسمبرکو پاک افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کےعلاقے غلام خان میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ڈیرہ بگٹی میں گھرپرفائرنگ اوربارودی سرنگ کا دھماکہ‘ 7 افراد جاں بحق

    ڈیرہ بگٹی میں گھرپرفائرنگ اوربارودی سرنگ کا دھماکہ‘ 7 افراد جاں بحق

    ڈیرہ بگٹی: صوبہ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں گھر پرفائرنگ اور بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں ڈیرہ بگٹی کے علاقے ٹوبہ نوحکانی میں گھر پر فائرنگ اور بارودی سرنگ کے دھماکے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

    لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال لے جانے والی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

    سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر میں لے کر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے گجرنامی شخص کے گھر میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گجر، اس کی دونوں اہلیہ، 3 بچے جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کرم ایجنسی دھماکا: 13 افراد جاں بحق، جماعت الاحرار نے ذمہ داری قبول کرلی

    کرم ایجنسی دھماکا: 13 افراد جاں بحق، جماعت الاحرار نے ذمہ داری قبول کرلی

    کرم ایجنسی : خیبر ایجنسی کے علاقے وسطی کرم میں سڑک کنارے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی، دھماکے کی ذمہ داری جماعت الاحرار نے قبول کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق وسطی کرم کے علاقے گاؤدر میں صبح سویرے سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ کے دھماکے میں مسافر پک اپ گاڑی نشانہ بنی۔ دھماکے میں 10 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

    اطلاعات ہیں کہ زخمیوں کی تعداد دس ہے جس میں ایک عورت اور بچہ بھی شامل ہیں جب کہ دھماکے کی نوعیت سے متعلق ابھی تک متضاد اطلاعات ہیں کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا یا پھر بارودی سرنگ کا تھا۔

    خیبر ایجنسی کے علاقے وسطی کرم میں دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نےوسطی کرم میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیاہے۔


    شوال میں بارودی سرنگ کا دھماکہ‘ 2اہلکار زخمی


    خیال رہےکہ رواں ماہ 2اپریل کو وفاق کے زیرانتظام جنوبی وزیرستان کے علاقے شوال میں سڑک کنارے بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔


    پارہ چنار دھماکا‘ 24 افراد شہید‘ متعدد زخمی


    یاد رہےکہ گزشتہ ماہ کرم ایجنسی کے صدر مقام، پارہ چنار میں ہونے والے بم دھماکے میں 24افراد جاں بحق جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    مزید پڑھیں:جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ‘3اہلکارشہید


    واضح رہےکہ رواں سال فروری میں جنوبی وزیرستان کےضلع وانا میں بارودی سرنگ کےدھماکے کےنتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے 3اہلکار شہید ہوگئےتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ‘3اہلکارشہید

    جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ‘3اہلکارشہید

    وانا: جنوبی وزیرستان کےضلع وانا میں بارودی سرنگ کےدھماکے کےنتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے 3اہلکار شہید ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی جنوبی وزیرستان میں وانا کے علاقےزرملان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

    وانا کے علاقے زرملن میں سیکیورٹی فورسزنےدھماکے کےبعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا،اور جاں بحق اہلکاروں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔

    پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ کےمطابق جنوبی وزیرستان کےعلاقے زرملان میں گزشتہ رات بارودی سرنگ کے دھماکے میں زخمی ہونے والےتین ایف سی اہلکار شہید ہوگئے۔

    وزیراعظم نوازشریف کی جنوبی وزیرستان میں دھماکے کی مذمت

    وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے کی مذمت کرتےہوئےشہید اہلکاروں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدری کی ہے۔انہوں نےکہاکہ شہداکی بےمثال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

    وزیراعظم پاکستان کا کہناہےکہ اللہ کی مددسے پاکستان نےدہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے،انہوں نےکہاکہ ہم دہشت گردی کےخلاف جنگ جیتیں گے،ان کی باقیات ختم کریں گے۔

    وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے جنوبی وزیرستان میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی اور دھماکے میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں کی شہادت پراظہار افسوس کیا۔

    وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے شہداکے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئےایف سی اہلکاروں کو قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    مزید پڑھیں:جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ،میجر شہید

    یاد رہےکہ گزشتہ سال نومبر میں جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کےافسر میجر عمران شہید جبکہ 6 اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔

    مزید پڑھیں:پاراچناردھماکا، جاں‌ بحق افراد کی تعداد 24 ہوگئی

    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی کرم ایجنسی کے علاقے پارا چنار میں دھماکے کے نتیجے میں24افراد جاں بحق جبکہ 40سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

  • پشاور:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحے سے بھری گاڑی کو پکڑ لیا

    پشاور:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحے سے بھری گاڑی کو پکڑ لیا

    پشاور: سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحے سے بھری گاڑی کو پکڑ لیا ہے جبکہ مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔

    بارودی سرنگ کا دھماکہ اس وقت ہوا، جب سیکیورٹی فورسز مہمند ایجنسی کی تحصیل بازئی میں سرچ آپریشن میں مصروف تھیں۔

    دوسری جانب پشاور کے علاقے بڈھ بیر سے اسلحے سے بھر ی گاڑی پکڑی گئی، پولیس نے گاڑی میں سوار دو خواتین سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا، گرفتار افراد سے تفتیش کی جارہی ہے۔