Tag: بارودی مواد

  • بارودی مواد کی بڑی کھیپ پکڑی گئی،  بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچالیا گیا

    بارودی مواد کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچالیا گیا

    کراچی : پولیس نے بین الصوبائی سطح پرغیر قانونی طریقے سے منتقل کی جانیوالی بارودی مواد کی کھیپ پکڑلی، برآمد مال میں ہزاروں کی تعداد میں نان الیکٹرک ڈیٹونیٹراور سیفٹی فیوز وائر شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ضلع کیماڑی سائٹ اے پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان میں ممکنہ طور پر بڑا واقعہ ہونے سے بچالیا۔

    پولیس نے بین الصوبائی سطح پرغیر قانونی طریقے سے منتقل کی جانیوالی بارودی مواد کی کھیپ پکڑلی۔

    ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راؤ نے بتایا کہ برآمد مال میں ہزاروں کی تعداد میں نان الیکٹرک ڈیٹونیٹراور سیفٹی فیوز وائر شامل ہیں، کارروائی کے دوران ملزم انور خان کو گرفتار کیا۔

    عارف اسلم راؤ کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او سائٹ اے نے گشت کے دوران مشتبہ رکشہ کو روکا،رکشے سے نان الیکٹرک ڈیٹونیٹراور سیفٹی فیوز وائربرآمد ہوئی، کارروائی کے دوران ایک ملزم گرفتار دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    حکام کے مطابق ملزم مذکورہ مواد بین الصوبائی سطح پرراولپنڈی سے غیر قانونی طور پر کراچی لایا تھا، برآمد مواد میں 4ہزار437نان الیکٹرک ڈیٹونیٹر اور 10 بنڈل سیفٹی فیوز وائر شامل ہیں۔

    ایس ایس پی کیماڑی نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق رکشہ سے برآمد مواد فرار ملزم دیدار شاہ کے گھر پہنچانا تھا، موقع سے فرار ملزم کا گھر آفریدی کالونی بلدیہ میں ہے، فرار ملزم دیدار شاہ نے برآمد مواد بلوچستان کے کسی علاقے میں ترسیل کرنا تھا۔

    عارف اسلم راو نے مزید بتایا کہ برآمد مواد ممکنہ طور پر بلوچستان میں کسی غیرقانونی سرگرمی میں استعمال ہونا تھا، گرفتار اور فرار ملزم کیخلاف ایکسپلوزیو ایکٹ اور دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور فرار ملزم کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • پشاور دھماکے میں استعمال ہونے والا بارودی مواد کیسے پولیس لائن منتقل کیا گیا؟ اہم انکشاف

    پشاور : خیبر پختونخواہ کی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پشاور کی مسجد میں ہونے والے بم دھماکے میں استعمال ہونے والا بارودی مواد ایک گاڑی کے ذریعے پولیس لائن منتقل کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات جاری ہے۔

    پولیس نے بتایا ہے کہ تحقیقاتی ٹیموں نے پولیس لائن گیٹ اور خیبر روڈ کی فوٹیجز کامعائنہ کرلیا، فوٹیج میں موٹر سائیکل پر سوار دو مشتبہ افراد واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔

    پولیس حکام نے انکشاف کیا کہ بارودی مواد مبینہ طور پر گاڑی کے ذریعے پولیس لائن منتقل کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق گزشتہ روز پولیس لائن میں 140 افراد پولیس لائن میں داخل ہوئے جبکہ تفتیشی ٹیم پولیس بیرکوں میں موجود لوگوں کی پروفائلنگ کر رہی ہے۔

    یاد رہے پشاور کی مسجد میں ہونے والے ہولناک دھماکے میں اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 92 ہوگئی۔

    سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ دھماکہ پیر کی دوپہر 1 بج کر 40 منٹ پر اس وقت ہوا جب ظہر کی نماز ادا کی جا رہی تھی جس کے نتیجے میں مسجد کی چھت گر گئی۔

  • کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا،  پنجاب سے بارودی مواد منتقل کرنے کوشش ناکام

    کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا، پنجاب سے بارودی مواد منتقل کرنے کوشش ناکام

    کراچی: پولیس نے پنجاب سے بارودی مواد کراچی لانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا اور کہا غیرقانونی بارودی مواد کا تخریبی کارروائیوں میں استعمال خارج ازامکان نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا ، پنجاب سے بارودی مواد کراچی لانے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

    خیرپور میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان گرفتار کرلئے اور کنٹینر کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا۔

    تعمیراتی شعبے کے لیے قانونی طور پر بارود حاصل کرکے اسے غیر قانونی فروخت کرنے کا بھی انکشاف سامنے آیا ، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی بارودی مواد کا تخریبی کاروائیوں میں استعمال بھی خارج از امکان نہیں۔

    ابتدائی تفتیش کے مطابق برآمد بارودی مواد پنجاب سے لایا جارہا تھا اور کراچی پہنچایا جانا تھا تاہم گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

  • بھکر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 2 دہشت گرد گرفتار

    بھکر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 2 دہشت گرد گرفتار

    لاہور: صوبہ پنجاب کے علاقے بھکر میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بھکر کےعلاقے بہل روڈ پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے دو دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت محمد شہزاد اکمل اور انس بن مالک سے ہوئی ہے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں نے پولیس کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد دو ہینڈ گرنیڈ برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ 10 اگست کو سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ میں سیٹلائٹ ٹاؤن کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 مبینہ دہشت گرد شکیل احمد اور فرازسلطان کو گرفتار کیا تھا۔

    سی ٹی ڈی کی گوجرانوالہ میں کارروائی‘ 2 دہشت گرد گرفتار

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا تھا، مبینہ دہشت گردوں نے عوام کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

    تیرامیل: سی ٹی ڈی کی کارروائی، خاتون سمیت 4 دہشت گرد ہلاک

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 20 جون کو دشت کے علاقے تیرامیل میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا، دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 6 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

  • حیدرآباد : نمازجمعہ کےاجتماع میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

    حیدرآباد : نمازجمعہ کےاجتماع میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

    حیدرآباد: صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے نے خفیہ اطلاع پرحیدرآباد میں ہٹری بائی کے پاس کارروائی کرتے ہوئے 10 کلوبارودی مواد، کلاشنکوف، 4 پستول، بم بنانے کا سامان برآمد کرکےشہرکو بڑی تباہی سے بچالیا۔

    ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے نے 8 افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، گرفتار افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق گرفتار افراد نے نمازجمعہ کے اجتماع میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا جس میں بم بنانے کا سامان اور 10 کلو بارودی مواد استعمال ہونا تھا۔


    کوئٹہ، خود کش دھماکے میں 4 ایف سی اہلکار شہید، 8 زخمی


    خیال رہے کہ تین روز قبل صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے نوحصار میں خود کش بم دھماکے کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 8 زخمی ہو گئے تھے۔

    یاد رہے کہ 28 فروری 2018 کو آپریشن رد الفساد کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فرنٹیئر کورپس (ایف سی) بلوچستان نے خفیہ اطلاع پر کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری اسلحہ برآمد کیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کارروائیوں میں بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا جن میں خودکش جیکٹس، آر پی جی راکٹس، چھوٹی مشین گنیں اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کیے گئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اٹک میں پولیس کی کارروائی‘ دہشت گرد گرفتار

    اٹک میں پولیس کی کارروائی‘ دہشت گرد گرفتار

    اٹک : صوبہ پنجاب کے شہر اٹک میں پولیس نے کارروائی کرکے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کو تحویل میں لے کر ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اٹک میں پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ نا کام بناتے ہوئے پشاور جی ٹی روڈ سے دھماکہ خیزمواد سے بھری گاڑی کو تحویل میں لے کر دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس حکام کےمطابق گرفتار دہشت گرد کی شناخت عادل کےنام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے دہشت گرد کے قبضے 23 کلوبارود، 500 ڈیٹونیٹرز برآمد،ایک ہزارمیٹرسیفٹی تار، بال بیرنگ برآمد ہوئی ہیں۔


    ایف سی نےبلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا


    خیال رہے کہ رواں ماہ 7 اکتوبر کو صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایف سی نے کارروائیوں کے دوران 1300 کلو گرام دھماکہ خیز مواد اوربھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 9 ستمبر کو سیکورٹی فورسز نےآتوخیل مہمند ایجنسی اور اپردیر میں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، راکٹ لانچر، دستی بم برآمد کیے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • سی ٹی ڈی کی ملتان میں کارروائی‘2 دہشت گرد ہلاک

    سی ٹی ڈی کی ملتان میں کارروائی‘2 دہشت گرد ہلاک

    لاہور: کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی ملتان میں کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ 4 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے جلال پورپیر والامیں سی ٹی ڈی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ 4 رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں قبضے سے ہینڈ گرنیڈ، اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔


    لاہورمیں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 4 دہشت گرد ہلاک


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور میں سی ٹی ڈی کی خفیہ اطلاع پرسگیاں پل کےقریب کارروائی میں کالعدم تنظیم کے چار دہشت گرد ہلاک جبکہ 4 اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر فرار ہوگئے تھے۔

    دہشت گردوں کے قبضے سے 2 کلاشنکوفیں، رائفل اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔


    سی ٹی ڈی کی گجرات میں کارروائی‘ 3 دہشت گرد ہلاک


    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 3 اگست کو سی ٹی ڈی نے گجرات میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا جبکہ 3 رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں‘14افراد گرفتار

    سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں‘14افراد گرفتار

    کراچی: سیکورٹی فورسز کی ملک کےمختلف شہروں میں کارروائیوں کےدوران 14افراد کو گرفتار کرکےبھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق سندھ کےشہر جیکب آباد میں پولیس اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی میں ریلوے ٹریک پربم دھماکوں میں ملوث 3دہشت گردوں کو گرفتار کرکےان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا۔

    پولیس حکام کےمطابق دہشت گردوں میں ہنگو خان،کریم خان کریم ڈنو اور بالاج شامل ہیں۔

    پولیس کا کہناہےکہ دہشت گرد 2015 میں نورواہ ڈسٹرکٹ جیل کےقریب دھماکوں میں ملوث ہیں اور بلوچستان سے اندورن سندھ تخریب کاری کے لیے داخل ہورہے تھے۔

    دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نےوزیر آبادمیں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 4 مشتبہ افراد کو گرفتارکرکے6کلاشنکوف اور 1300 گولیاں برآمد کرلیں۔

    سیکیورٹی فورسزنے برآمد ہونےوالااسلحہ اپنی تحویل میں لیتے ہوئے زیرِحراست ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

    ادھر کراچی کے علاقے چینسر گوٹھ میں رات گئے قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کےدوران منشیات کے اڈے سے 7مشتبہ افراد کو حراست میں لےکر منشیات برآمد کرلی۔


    کراچی سے القاعدہ کے دو دہشت گردوں سمیت دس ملزمان گرفتار


    واضح رہےکہ دوروز قبل کراچی میں رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے القاعدہ برصغیر کے دو ارکان سمیت دس ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • چارسدہ : سی ٹی ڈی کی کارروائی ‘دہشت گرد گرفتار

    چارسدہ : سی ٹی ڈی کی کارروائی ‘دہشت گرد گرفتار

    پشاور : خیبرپختوانخوا کےشہرچارسدہ میں سی ٹی ڈی نےکارروائی کےدوران ایک دہشت گردکوگرفتار کرکے بارودی مودابرآمد کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق چارسدہ میں انسداد دہشت گردی کی پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتےہوئے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق یاسر نامی دہشت گرد سے 3کلوبارودی مواد سمیت ڈیٹونیٹرزبرآمد ہوئے ہیں۔

    خیال رہےکہ آج صبح چارسدہ کی تحصیل شبقدرمیں سیکورٹی فورسز نے ایف سینٹر پر دہشت گردوں کاحملہ پسپا کرتے ہوئے 2خودکش حملہ آوروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    مزید پڑھیں: شبقدر میں ایف سی سینٹرپردہشتگردوں کاحملہ ناکام ‘2خودکش بمبارہلاک

    ڈی پی او سہیل خالدکے مطابق دہشت گردوں کےساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہیدجبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیاگیا۔

    یاد رہےکہ گزشتہ دنوں خیبرپختونخواہ کےعلاقےشبقدر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر محمد جان ایڈوکیٹ جاں بحق جبکہ بھانجا زخمی ہوگیاتھا۔

    شبقدر میں واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاتھا۔

    مزید پڑھیں:چارسدہ دھماکے: 7 افراد شہید،13زخمی، 3 خودکش حملہ آور ہلاک

    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ یاد رہےکہ گزشتہ ماہ صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع چارسدہ کے علاقے تنگی میں کچہری گیٹ کے قریب 2 دھماکے ہوئےتھےجس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 7 افراد جاں بحق ہوئےتھے۔

  • پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘دہشت گرد گرفتار

    پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘دہشت گرد گرفتار

    پشاور: خیبرپختونخواہ کےدارالحکومت پشاور میں سی ٹی ڈی نےکارروائی کےدوران دہشت گردگرفتار کرکےبارودی مواد برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق خیبرپختونخواہ کےدارالحکومت پشاور میں پولیس کےمحکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کرتےہوئےکالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرکےبارودی مواد برآمد کرلیا۔

    سی ٹی ڈی حکام کےمطابق کالعدم تنظیم کادہشت گردنعمت اللہ عرف فدائی افغانستان کارہائشی ہے،گرفتار دہشت گردباردوی موادرنگ روڈسےپشاورمنتقل کررہاتھا۔

    مزید پڑھیں:سی ٹی ڈی کی مظفرگڑھ میں کارروائی‘6دہشت گرد ہلاک

    اس سے قبل آج صبح پولیس کےمحکمہ انسداد دہشت گردی نےخفیہ اطلاع پرمظفرگڑھ میں دہشت گردوں کےٹھکانے پرچھاپہ مارا جس پر دہشت گردوں نےسی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کر دی۔

    سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ کےنتیجےمیں6دہشت گرد ہلاک ہو گئےجبکہ 4دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

    مزید پڑھیں: آپریشن ردالفساد کی بڑی کامیابی، جماعت الاحرار کےدو کمانڈرز ہلاک

    واضح رہےکہ گزشتہ روز پاک افغان بارڈر پر کی گئی ایک کامیاب کارروائی میں جماعت الاحرار کے دو اہم کمانڈرز مارے گئےتھے۔