Tag: بارودی مواد

  • سیکورٹی فورسز کی شبقدر میں کارروائی، کھیتوں میں دبایا گیا گولہ بارود برآمد

    سیکورٹی فورسز کی شبقدر میں کارروائی، کھیتوں میں دبایا گیا گولہ بارود برآمد

    شبقدر : سیکورٹی فورسز نے شبقدر کے کھیتوں میں بھاری مقدار میں دبایا گیا گولہ بارود اور تخریب کاری کا سامان برآمد کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق حساس اداروں اور سیکورٹی فورسز نے شبقدر کے علاقہ منسوکہ میں کارروائی کرتے ہوئے کھیتو ں سے پچاس کلو گرام بارودی مواد ، نو دستی بم ، چار آئی ای ڈی ، ایک اسٹیکر بم ، ساٹھ ڈیٹونیٹر ، چھ سو گز پرائما کارڈ ، بیس بیٹری سیل ، سولہ ریموٹ اور پانچ ریسیور برآمد کرکے تخریب کاری کا خطر ناک منصوبہ ناکام بنا دیا۔

    سیکورٹی اداروں کے مطابق تخریب کاروں نے بارودی مواد تیس مئی کو خیبر پختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بڑے پیمانے پر تخریبی کاروائی کیلئے جمع کیا تھا مگر ان کو موقع نہیں ملا اور اب بارودی مواد کو کہیں دوسری جگہ منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا تھا۔

  • ہنگو: خود کش جیکٹس بنانے والے اہم دہشت گرد بصیر گرفتار

    ہنگو: خود کش جیکٹس بنانے والے اہم دہشت گرد بصیر گرفتار

    ہنگو: علاقہ دوآبہ میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی کے نتیجے میں بارودی مواد اور خود کش جیکٹس بنانے والے اہم دہشت گرد بصیر گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہنگو کے علاقہ دوآبہ میں سیکورٹی فورسزنے ایک خطر ناک دہشت گرد بصیر کے گھر پر چھاپہ مارا اور بصیر کو گرفتار کرنے کے لئے اس کے گھر کا گھیراو کر لیا۔

    دہشت گرد بصیر سیکورٹی فورسز سے بھاگنے کے لئے قریبی پہاڑی کی طرف بھاگا جس پر سیکورٹی فورسز نے اِن کا پیچھا کر کے پہاڑ کو چاروں طرف سے گھیرے میں لیکر بصیر کو گرفتار کر لیا۔

    سیکورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد کمانڈر بصیر خود کش جیکٹس، ریمورٹ کنٹرول بم بارودی سرنگیں بنانے کا ماسٹر مائینڈ بھی ہے زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ صوبائی محکمہ داخلہ نے اس کی سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر کی تھی۔

  • چمن:لیویزچیک پوسٹ کے قریب، 20کلوبارودی مواد برآمد

    چمن:لیویزچیک پوسٹ کے قریب، 20کلوبارودی مواد برآمد

    چمن میں لیویز ہڈی چیک پوسٹ کے قریب سے بیس کلو بارودی مواد برآمد ہوا، جیسے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

    چمن میں لیویز ہڈی چیک پوسٹ کے قریب بم کی برآمدگی کے بعد خوف وہراس پھیل گیا، لیویز اہلکاروں نے بم کی برآمدگی کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور بم کو ناکارہ بنانے کے لئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بم کو ناکارہ بنا دیا، بی ڈی ایس کے مطابق بم گھی کے ڈبےمیں رکھا گیا تھا، بم بیس کلو وزنی تھا، جس کے پھٹنے سے علاقے میں بڑی تباہی ہوسکتی تھی۔

    لیویز کے مطابق بم رات گئے نامعلوم شرپسندوں نے رکھا، جن کی تلاش کےلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔