Tag: بارڈر ہیلتھ سروسز

  • منکی پاکس کے مشتبہ مریض ایئرپورٹ سے اسپتال منتقلی کے دوران فرار

    منکی پاکس کے مشتبہ مریض ایئرپورٹ سے اسپتال منتقلی کے دوران فرار

    اسلام آباد: بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے کی نااہلی کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا، منکی پاکس کے مشتبہ مریض ایئرپورٹ سے اسپتال منتقلی کے دوران فرار ہو گئے۔

    ذرائع کے مطابق منکی پاکس کے مشتبہ مریض لیبیا سے ڈیپورٹ ہو کر اسلام آباد پہنچے تھے، جہاں سے انھیں پمز اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، تاہم اس دوران وہ بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے کی نا اہلی کی وجہ سے فرار ہو گئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ لیبیا سے بے دخل پاکستانیوں کو خصوصی فلائٹ سے پاکستان لایا گیا تھا، اور ان کی فلائٹ 8 ستمبر کی رات کو اسلام آباد پہنچی تھی، چاروں مسافروں میں منکی پاکس علامات پائی گئی تھیں۔

    ذرائع بی ایچ ایس کے مطابق اسکریننگ کے دوران چار مشتبہ مسافروں کو الگ کیا گیا تھا، جن کے پمز اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ ہوا، اور پھر ان کے فارم تیار کر کے ایمبولینس میں سوار کیا گیا، تاہم ایئر پورٹ سے نکلنے کے بعد مشتبہ مریض ایمبولینس سے اتر کر فرار ہو گئے۔

    منکی پاکس کے مشتبہ مریض کوائف فارم بھی ساتھ لے کر فرار ہوئے ہیں، فرار ہونے والوں میں رحمان طارق، علی حمزہ، ذوالقرنین، نعیم شامل ہیں، ادھر بارڈر ہیلتھ سروسز نے مشتبہ منکی پاکس مریضوں کے فرار پر چپ سادھ لی ہے۔

  • بارڈر ہیلتھ سروسز میں حساس عہدوں پر جونیئر، نا تجربہ کار ڈاکٹرز تعینات

    بارڈر ہیلتھ سروسز میں حساس عہدوں پر جونیئر، نا تجربہ کار ڈاکٹرز تعینات

    اسلام آباد: وزارت قومی صحت کے ادارے بارڈر ہیلتھ سروسز میں اندھیر نگری چوپٹ راج چل رہا ہے، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ادارے میں حساس عہدوں پر جونیئر اور نا تجربہ کار ڈاکٹرز تعینات کیے گئے ہیں۔

    ذرائع وزارت صحت کے مطابق ایئر پورٹس، بندرگاہ اور کراسنگ پوائنٹس جیسے حساس مقامات پر ہیلتھ سروسز میں جونیئر ڈاکٹرز تعینات کیے گئے ہیں، یہ تعیناتیاں قادر پٹیل کے دور میں ہوئی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس مقامات پر تعینات ڈاکٹرز ماسٹرز اِن پبلک ہیلتھ نہیں ہیں، بلکہ ایئرپورٹ، بندرگاہ اور کراسنگ پوائنٹس کے انچارج ڈاکٹرز ایم بی بی ایس ہیں، بارڈر ہیلتھ سروسز میں گریڈ 19 کے 4 سنیئر ڈاکٹرز موجود ہیں، اور گریڈ 18 کے 20 تجربہ کار ڈاکٹرز ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پشاور میں تعینات گریڈ 17 کے ڈاکٹر فریض الدین پر نوازشات کی بارش کی گئی ہے، ڈاکٹر فریض بہ طور انچارج پشاور ایئرپورٹ، سول سرجن، طورخم پوائنٹ تعینات ہیں، جب کہ گریڈ 17 کے ڈاکٹر علی زرداری انچارج جناح ایئرپورٹ کراچی تعینات ہیں، اور ڈیپوٹیشن ڈاکٹر عابدہ انچارج کراچی سی پورٹ تعینات ہیں۔

    گریڈ 17 کے ڈاکٹر صوفان شاہ انچارج فیصل آباد ایئرپورٹ، گریڈ 17 کے ڈاکٹر سکندر انچارج علامہ اقبال ایئرپورٹ لاہور، گریڈ 17 کے ڈاکٹر زبیر انچارج گوادر ایئرپورٹ و بندرگاہ، جب کہ گریڈ 17 کی ڈاکٹر حمیرہ انچارج واہگہ بارڈر تعینات ہیں۔

  • بارڈر ہیلتھ سروسز کا نیا لوگو جاری

    بارڈر ہیلتھ سروسز کا نیا لوگو جاری

    کراچی: وفاقی محکمہ سینٹرل ہیلتھ اسٹبلیشمنٹ کا نام تبدیل کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی محکمہ سینٹرل ہیلتھ اسٹبلیشمنٹ کا نام تبدیل کر کے ’بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان‘ رکھ دیا گیا۔

    نوٹیفیکیشن بھی جاری ہو گیا، جس کے مطابق وفاقی محکمے کا نیا نام وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری سے ’بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان‘ ہو گیا۔

    محکمے کا نام وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی درخواست پر تبدیل کیا گیا ہے، بارڈر ہیلتھ سروسز کا نیا لوگو بھی جاری کر دیا گیا۔

    کرونا وائرس: 3 دنوں میں 155 مثبت کیسز رپورٹ

    محکمہ بارڈر ہیلتھ سروسز زمینی، بحری اور ہوائی راستوں سے ملک میں آنے اور جانے والے مسافروں کی صحت کی جانچ کرتا ہے۔