Tag: بارکھان

  • بارکھان : بھائی کو میرے سامنے بس سے اتار کر گولی ماری، عینی شاہد

    بارکھان : بھائی کو میرے سامنے بس سے اتار کر گولی ماری، عینی شاہد

    بارکھان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے بس کے مسافر عدنان کے بھائی اور عینی شاہد ذیشان  نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں نے بھائی کو میرے سامنے بس سے اتار کر مارا۔

    بارکھان واقعہ کے عینی شاہد ذیشان نامی مسافر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے بھائی عدنان کے ساتھ بس میں موجود تھا۔

    دہشت گردوں نے میرے بھائی عدنان سے اس کا شناختی کارڈ مانگا تو اس نے کہا کہ میرے پاس شناختی کارڈ نہیں ہے، تو اس کو میرے سامنے بس سے اتارا اور تھوڑی دیر بعد فائرنگ کی آواز آئی۔

    بارکھان واقعہ کے عینی شاہد ذیشان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی تعداد 10 سے 12 تھی اور ان کے پاس کلاشنکوفیں تھیں، دہشت گردوں نے سب کے شناختی کارڈ چیک کرکے مارا۔

    اس نے بتایا کہ دہشت گردوں نے سب کے شناختی کارڈ دیکھے، میرا شناختی کارڈ انگلش میں تھا، تو مجھے کچھ نہیں کہا، ذیشان نے کہا کہ ہم بورے والا کے رہائشی ہیں، بس کوئٹہ سے ملتان جارہی تھی۔

    جاں بحق ہونے والے مسافروں کی شناخت 

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والے مسافروں کی شناخت ہوگئی ہے، محمد اسحاق کا تعلق ملتان اور عاصم علی لاہور کا رہائشی تھا، عاشق حسین (ریٹائرڈ)ڈی ایس پی ہیں اور ان کا تعلق کوئٹہ سے ہے، عدنان مصطفیٰ نامی مسافر بورے والا کا رہائشی تھا۔

    اس کے علاوہ محمدعاشق شیخوپورہ، شوکت علی کا تعلق فیصل آباد سے ہے، محمد اجمل کا تعلق لودھراں سے بتایا گیا ہے، تمام مسافروں کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد پنجاب روانہ کردی گئیں۔

    واضح رہے کہ بلوچستان میں بارکھان کے علاقے رڑکن کی مین شاہراہ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے بس میں بیٹھے 7 مسافروں کو بے دردی سے قتل کردیا۔

    واردات کے بعد ملزمان با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ڈپٹی کمشنر وقار خورشید عالم کے مطابق مسلح افراد نے روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے مختلف گاڑیوں کو روکا اور ایک بس سے 7 افراد کو اتار کر شناختی کارڈ دیکھنے کے بعد گولیاں مار کر قتل کردیا۔

  • بارکھان: کوہ جاندران میں آگ بے قابو، سیکڑوں قیمتی جڑی بوٹیاں جل کر خاکستر ہوگئیں

    بارکھان: کوہ جاندران میں آگ بے قابو، سیکڑوں قیمتی جڑی بوٹیاں جل کر خاکستر ہوگئیں

    کوہلو اور بارکھان کے سنگم پر واقع کوہ جاندران میں آگ لگنے سے سیکڑوں درخت و قیمتی جڑی بوٹیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق بارکھان میں پہاڑی سلسلے کوہ جاندران کے جنگلات میں لگی آگ شدت اختیار کرگئی، دشوار گزار علاقہ ہونے کی وجہ سے آگ پرتاحال قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔

    ذرائع کے مطابق کوہ جاندران میں آگ ہفتے کی دوپہر لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سیکڑوں درخت اور قیمتی ونایاب جڑی بوٹیوں کو اپنی لپیٹ میں لیا، آگ کئی کلو میٹر تک ملحقہ علاقے میں پھیل گئی ہے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے محکمہ پی ڈی ایم اے کو فوری طور پر آگ بجھانے کیلئے امدادی کارروائیاں شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    دوسری جانب ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے ڈپٹی کشمنر بارکھان کی درخواست پر بارہ کور سے ہیلی کاپٹر مانگ لیا ہے، ہیلی کاپٹر میں بامبی بکٹ نصب کر کے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جائے گی۔

    پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کوہ جاندران سطح سمندر سے چھ ہزار سات سو فٹ بلندی پر واقع دشوار گزار پہاڑی سلسلہ ہے، آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

  • بارکھان: رکنی بابا خرسین میں پٹرول ایجنسی میں آگ لگ گئی

    بارکھان: رکنی بابا خرسین میں پٹرول ایجنسی میں آگ لگ گئی

    بارکھان: رکنی بابا خرسین میں ایرانی پیٹرول ایجنسی میں آگ لگ گئی۔

    اے ار وائی نیوز کے مطابق ضلع بارکھان کے علاقے رکنی بابا خرسین میں ایرانی پیٹرول ایجنسی میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ نہ پہنچنے کے باعث آگ دیگر دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ فائر بریگیڈ رکنی بابا خرسین میں موجود نہیں، وہ بارکھان میں ہے،  فائر بریگیڈ کی گاڑی نہ آنے سےلوگ اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانےکی کوششوں میں مصروف ہیں۔

  • وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی بارکھان میں دھماکے کی مذمت

    وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی بارکھان میں دھماکے کی مذمت

    وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بارکھان کے علاقے رکھنی بازار میں دھماکےکی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قیمتی جانوں کے نقصان پر اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کرتے ہیں۔

    شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ اور آئی جی پولیس بلوچستان سے واقعےکی رپورٹ طلب کرلی ساتھ ہی زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنےکی ہدایت جاری کی ہے۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ دہشت گرد سزا سے بچ نہیں سکیں گے، نا حق خون بہانے والوں کو عبرت کی مثال بنائیں گے۔

    بارکھان میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق، 12 زخمی

    علاوہ ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی بارکھان میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والوں کی بیخ کنی کیلئے پر عزم ہے، دہشتگردوں کا کوئی مذہب یا قوم نہیں، وہ انسانوں کی شکل میں سفاک درندے ہیں۔

  • بارکھان میں کنوئیں سے  خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد

    بارکھان میں کنوئیں سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد

    بارکھان : پولیس نے کنوئیں سے خاتون سمیت3افراد کی لاشیں برآمد کرلی ، لاشیں خان محمد مری نامی شخص کی اہلیہ اور دو بیٹوں کی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع بارکھان میں کنوئیں سے خاتون سمیت3افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

    پولیس نے بتایا کہ تینوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا جبکہ خاتون کے چہرے پر تیزاب ڈال کر اسے مسخ کر دیا گیا ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ لاشیں شناخت کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال بارکھان منتقل کیا گیا ، جہاں خاتون سمیت تین افراد کی ملنے والی لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے۔

    پولیس نے کہا کہ لاشیں خان محمد مری نامی شخص کی اہلیہ اور دو بیٹوں کی ہیں۔

    تینوں افراد کو قتل کرکے لاشیں کنوئیں میں پھینکی گئی تھیں، اہلیہ اور بیٹے پانچ سال سے ایک صوبائی وزیر کی نجی جیل میں قید تھے۔

    متاثرہ شخص دعویٰ کیا ہے کہ مزید پانچ افراد صوبائی وزیر کی نجی جیل میں تا حال قید ہیں۔

  • بارکھان میں ایک غار سے اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد

    بارکھان میں ایک غار سے اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد

    لاہور/ بارکھان / پشاور : بارکھان میں کارروائی کے دوران غار سے اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا گیا۔ لاہور میں اسلحے سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ پشاور سے دہشت گرد بارود سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے قانون کے رکھوالے سرگرم ہیں، فساد پھیلانے والوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔

    فسادیوں کے خلاف جاری آپریشن ردالفساد کے دوران بارکھان کے علاقے بغاؤ میں لیویز اور حساس اداروں نے کارروائی کرکے غار سے بڑی تعداد میں بارود اور اسلحہ برامد کرلیا۔

    کارروائی میں چالیس کلو دھماکا خیز مواد ،اینٹی مائن ٹینک اور گولیاں برآمد کی گئیں، لاہور میں سی سی پی او اسپیشل اسکواڈ نے راوی روڈ پر کارروائی کرکے اسلحے سے بھری گاڑی پکڑ لی۔

    گاڑی سے برآمد اسلحے میں پانچ ٹرپل ٹو، اسی سے زائد گولیاں، دو نائن ایم ایم اور دیگر اسلحہ شامل ہیں، ایک اور کارروائی میں  پشاور میں سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد زین اللہ کو تین کلوبارودی مواد سمیت گرفتار کرلیا، دہشت گرد رنگ روڈ سے بارودی مواد پشاور منتقل کر رہا تھا۔

  • بلوچستان کے ضلع بارکھان میں سیکیورٹی اداروں کی کارروائی،اسلحہ برآمد

    بلوچستان کے ضلع بارکھان میں سیکیورٹی اداروں کی کارروائی،اسلحہ برآمد

    کوئٹہ : بارکھان کے علاقے سیکھنام میں خفیہ اطلاع پر فرنٹیئر کور اور حساس ادارے نے کارروائی کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع بارکھان میں سیکیورٹی اداروں نے یوم آزادی پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا،بارکھان سے خفیہ اطلاع پر بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا.

    ایف سی اور حساس ادارے کی کارروائی کے نتیجے میں 4 اینٹی ٹینک مائینز،9 آر پی جی راکٹ،5 ریموٹ کنٹرول بم،ڈیٹونیٹرز اور دیگر تخریبی مواد برآمد کیا گیا.

    ایف سی ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے یوم آزادی پر بڑی کارروائی کے لیے گولہ بارود جمع کر رکھا تھا.

    واضح رہےکہ بلوچستان میں اس سے قبل بھی سیکیورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردی کے کئی منصوبوں کو ناکام بنایا ہے.

  • بارکھان میں کارروائی : 5شرپسند ہلاک، 3 گرفتار، اسلحہ برآمد

    بارکھان میں کارروائی : 5شرپسند ہلاک، 3 گرفتار، اسلحہ برآمد

    کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع بارکھان میں شرپسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 5شرپسند ہلاک جبکہ 3گرفتار کرکے اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا۔

    ایف سی ترجمان کے مطابق آپریشن بارکھان کے علاقے چھپرمیں شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، آپریشن کے دوران شرپسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے بھی ہوئے جس میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر صحبت خان اپنے چار ساتھیوں سمیت مارا گیا اور تین کو زندہ گرفتار کرلیا گیا ۔

    ایف سی اہلکاروں  نے شرپسندوں سے دو مغویوں کو بھی بازیاب کرالیا ہے جو گزشتہ چھ ماہ سے اغواءکرکے قید میں رکھے گئے تھے۔

    ایف سی حکام کے مطابق آپریشن میں اسلحہ و دیگر سامان قبضے میں لیا گیا جن میں تین ایس ایم جیز دو عدد ایل ایم جیز اور سینکڑوں راﺅنڈز کے علاوہ بم بنانے کا سامان ،تخریبی مواد اور مواصلاتی آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔

    ایف سی ترجمان کے مطابق کمانڈر صحبت خان اور اس کے ساتھی اغواءبرائے تاوان ،سیکورٹی فورسز پر حملوں اوردیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے اور ان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات بھی درج ہیں۔