Tag: بارہ افراد ہلاک

  • ترکی میں پولیس پر حملوں میں 12افراد ہلاک

    ترکی میں پولیس پر حملوں میں 12افراد ہلاک

    استنبول : ترکی کے مشرقی شہروں میں پولس پر ہونے والے حملوں میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 219 زخمی ہو گئے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق وان اور الازیغ میں پولیس اسٹیشنوں میں ہونے والے دھماکوں میں چار پولیس اہلکار اور دو شہری ہلاک ہوئے جبکہ پانچ اہلکار اور ایک گارڈ بتلس صوبے میں ہلاک ہوئے جب ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا.

    ترک حکام کرد اکثریتی خطے سے باہر ہونے والے ان حملوں کا الزام کرد مسلح گروہ پی کے کے پر عائد کرتے ہیں.

    ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کا کہنا ہے کہ ’دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ کبھی نہیں رکے گی۔‘

    *ترکی میں ایک اور کار بم دھماکہ، 3 افراد ہلاک اور 40 زخمی

    بدھ کو بھی ایرانی سرحد کے قریبی شہر وان میں پولیس اسٹیشن کے قریب بم حملہ ہوا تھا.اس حملے میں تین افراد ہلاک اور 70 زخمی ہوئے تھے.

    *ترکی میں کاربم دھماکہ،3پولیس اہلکار سمیت چھ افراد جاں بحق

    پی کے کے کمانڈر نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ’ترکی کے خلاف ایک انداز کی جنگ کا آعاز کیا گیا ہے۔‘

    واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی پولیس کے قافلوں پر ہونے والے حملوں میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے تھے.

  • نئی دہلی :  مدھیہ پردیش میں سیلاب سے 12 افراد ہلاک

    نئی دہلی : مدھیہ پردیش میں سیلاب سے 12 افراد ہلاک

    نئی دہلی: انڈیا کی وسطی ریاست مدھیہ پردیش میں تین دن سے مسلسل جاری بارش کے نتیجے اب تک بارہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ کئی اضلاع سیلاب کی زد میں ہیں اور ہزاروں لوگ متاثر ہوئے ہیں،ستنا ضلع میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے فوج کو طلب کیا گيا ہے، جبکہ ریاست کے تمام 51 اضلاع میں امدادی مراکز کھولے گئے ہیں.

    دارالحکومت بھوپال سمیت تقریبا نصف مدھیہ پردیش میں سیلاب کا خطرہ ہے،جبکہ محکمہ موسمیات نے بعض مقامات پر اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے.

    وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کی جانب سے سیلاب کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی اجلاس طلب کیا گیا.

    اجلاس میں وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے بتایاکہ’حکومت بھوپال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کھانے کے پیکٹ فراہم کرا رہی ہے،ستنا میں سیلاب میں پھنسے چارہزار لوگوں کو نکالا گیا ہے.

    انہوں نے کہا کہ حکومت سیلاب کے حالات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور 51 اضلاع میں امدادی مرکز کھولے گئے ہیں.