Tag: بارہ مولا

  • مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ، کشمیری نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ، کشمیری نوجوان شہید

    سری نگر: قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولا میں فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے بارہ مولا میں کشمیری نوجوانون کو فائرنگ کرکے شہید کردیا جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرلیا گیا۔

    کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوان کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

    کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فورسزنے تلاشی کے بہانے خواتین، بچوں کوگھروں سے نکال دیا۔

    بھارتی فوج نے جون میں 28 کشمیریوں کوشہید کیا، کشمیرمیڈیا سروس

    یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جون میں 28 کشمیریوں کو شہید کیا تھا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز کے اہلکاروں کی طرف سے پرامن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال سے 134 افراد شدید زخمی جبکہ حریت کارکنوں اور طلباء سمیت 97 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی فائرنگ‘ 4 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی فائرنگ‘ 4 کشمیری شہید

    سری نگر: قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولا میں فائرنگ کرکے چار کشمیریوں کو شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولا میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

    دوسری جانب حریت قیادت کی کال پر جماز جمعہ کے بعد سری نگر سمیت وادی میں بھارتی فوج کی بربریت کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

    سری نگر: کلگام میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، 5 کشمیری شہید

    قابض بھارتی فورسز نے گزشتہ ماہ کشمیر کے علاقے کلگام میں بلا اشتعال فائرنگ کرکے پانچ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی فائرنگ‘ 14 کشمیری شہید

    یاد رہے کہ رواں سال 6 مئی کومقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر14 کشمیری نوجوانوں کو شہید اور3 صحافیوں سمیت متعدد افراد کو زخمی کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

  • بارہ مولا میں فوج کے بیس کیمپ پر مجاہدین کا حملہ،  بھارتی میڈیا

    بارہ مولا میں فوج کے بیس کیمپ پر مجاہدین کا حملہ، بھارتی میڈیا

    سری نگر: بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہمقبوضہ جموں و کشمیر کے دارالحکومت سری نگر سے 50 کلومیٹر دور علاقے بارہ مولا میں مجاہدین نے بھارتی فوجی کیمپ پر حملہ کردیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولا میں مجاہدین نے حملہ چھیالیس راشٹریہ رائفلز کے بیس کیمپ پر کیا ہے، جس کے دوران بھارتی فورسز کے کیمپ پر دستی بم پھینکے گئے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو بھارتی فوج زخمی ہوئے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق حملہ رات ساڑھے دس بجے کیا گیا، جس کے بعد سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آرمی کے کیمپ پر حملہ کرنے والوں کی تعداد 3 سے 4 کے قریب ہے اور انہوں نے کیمپ پر 2 اطراف سے حملہ کیا ہے ۔

    مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ بارہ مولا کے علاقے میں شدید فائرنگ کی اطلاعات ہیں ۔

    تاہم بھارتی میڈیا کے حملے کے دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔