Tag: باری

  • بھارتی گلوکارہ کی پوسٹ وائرل، وجہ پاکستانی گانا

    بھارتی گلوکارہ کی پوسٹ وائرل، وجہ پاکستانی گانا

    نئی دہلی: بھارتی گلوکارہ نے پاکستانی گلوکاروں مومنہ مستحسن اور بلال سعید کا گانا نہایت خوبصورت انداز میں گنگنایا جسے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی گلوکارہ نوپور سینن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، ویڈیو میں وہ پاکستانی گلوکاروں مومنہ مستحسن اور بلال سعید کا گانا باری گنگنا رہی ہیں۔

    نوپور نے لکھا کہ انہیں اپنے مداحوں کی طرف سے بے شمار فرمائشیں موصول ہوئیں جس کے بعد وہ اپنا پسندیدہ گانا سنا رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Nupur Sanon (@nupursanon)

    پنجابی زبان کا مذکورہ گانا گلوکارہ مومنہ مستحسن اور بلال سعید کا ہے جسے گزشتہ برس ریلیز کیا گیا تھا۔ اس گانے کی شاعری، کمپوزیشن اور ہدایت کاری کے فرائض بھی بلال سعید نے ہی انجام دیے ہیں۔

    گانے کو دونوں پر عکسبند کیا گیا ہے جس میں دونوں کی جوڑی بے حد خوبصورت لگ رہی ہے۔

    نوپور نے یہ گانا گنگناتے ہوئے لکھا کہ انہیں اس گانے کی شاعری بے حد پسند ہے۔

    خیال رہے کہ نوپور معروف اداکارہ کریتی سنن کی بہن ہیں اور جلد ہی بالی ووڈ فلموں میں جلوہ گر ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں، وہ گلوکارہ بھی ہیں اور اکثر و بیشتر اپنے گانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں۔

  • روم: اٹلی میں دو مسافر ٹرینیں ٹکرانے سے 23افراد ہلاک

    روم: اٹلی میں دو مسافر ٹرینیں ٹکرانے سے 23افراد ہلاک

    روم : اٹلی کے جنوبی علاقے میں دو مسافر ٹرینوں میں ٹکر کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے،حادثہ کوراٹو اور اینڈریا کے علاقوں کے درمیان پیش آیا.

    تفصیلات کے مطابق اٹلی کےجنوبی علاقے میں ایک ہی پٹری پرسفر کرتی دو ٹرینیں ٹکراگئیں،حادثے میں تیئس افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ درجنوں زخمیوں کواسپتال پہنچایاگیاہے.

    مقامی صوبے کے نائب سربراہ گیوسیپ کوراڈو نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بدقسمتی سے ہلاکتوں کی تعداد23 تک پہنچ چکی ہے.

    حادثے کے بعد چند بوگیوں میں آگ لگ گئی جس کے سبب ہلاکتوں میں اضافہ ہوا جبکہ حادثہ دیہی علاقے میں پیش آنے کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات پیش آئیں.

    فائر بریگیڈ کے ترجمان نے بتایا کہ دیہی علاقے کے بالکل وسط میں حادثہ پیش آنے کے سبب امدادی کاموں اور لوگوں کو بچانے میں مشکلات پیش آئیں.

    وزارت ٹرانسپورٹ نے واقعے کی تحقیقات کےلیے دو افراد کو جائے وقوع کی جانب روانہ کردیا تاہم ابھی تک اس بات کا علم نہیں ہو سکا کہ ٹرینوں میں کتنے افراد سوار تھے اور آخر دونوں ٹرینیں ایک ہی لائن میں ایک دوسرے کی جانب کیوں جارہی تھیں.

    وزیر اعظم میٹیو رینزی نے کہا کہ جب تک ہمیں حادثے کی وجوہات کا علم نہیں ہو جاتا اس وقت تک تحقیقات جاری رہیں گی.

    یاد رہے کہ اٹلی میں اس سے قبل ٹرین کا بڑا حادثہ 2009 میں ہوا،حادثے کے نتیجے میں آگ لگنے کے سبب 30 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئی تھی.