Tag: بازاروں کی رونق

  • پاک بھارت سیزفائر، راولاکوٹ میں بازاروں کی رونق چہل پہل بڑھ گئی، ویڈیو

    پاک بھارت سیزفائر، راولاکوٹ میں بازاروں کی رونق چہل پہل بڑھ گئی، ویڈیو

    پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ میں سیز فائر کے بعد راولاکوٹ میں زندگی معمول پرآنے لگی، بازاروں میں چہل پہل بھی بڑھ گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق راولا کوٹ کا بیف تکا اور چپلی کباب بہت شوق سے کھائے جاتے ہیں، خاص طور پر حالیہ دنوں میں لائن آف کنٹرول پر جو ٹینشن رہی اور جنگ کا ماحول رہا اس کے بعد یہاں زندگی معمول پر آنا شروع ہوگئی ہے۔

    راولاکوٹ میں ڈھابوں اور ہوٹلوں پر گہما گہمی ہے، سیزفائر سے پہلے بھی یہاں بازار کھلے تھے لیکن اب رونقیں بڑھی ہیں تو کاروبار بھی بڑھ گیا ہے۔

    ایک ڈھابے کے مالک نے بتایا کہ چپلی کباب اور تکے یہ کاروبار میرے والد صاحب نے 1978 میں شروع کیا تھا اب ہم اسے چلارہے ہیں، ہمارا مقصد یہ ہوتاہے کہ لوگ یہاں سے مطمئن ہوکر جائیں۔

    ہوٹل میں آئے ایک صارف نے بتایا کہ یہاں کی سب سے مشہور چیز کباب ہے، یہاں پر لوگ بہت آتے ہیں، یہاں کا نظام اور سروس اچھا ہے جبکہ صفائی کا بھی بہت خیال رکھا جاتا ہے۔

    اسلام آباد سے آئے ایک شخص نے کہا کہ میں یہاں پہلی بار آیا ہے، کباب بہت اچھے ہیں اور میں لوگوں سے کہوں گا کہ یہاں آئیں تو کباب ضرور کھائیں،

    پاکستان بھر کی طرح راولا کوٹ میں بھی کوئٹہ ہوٹل موجود ہیں اور یہاں لوگ چپلی کباب اور تکے کھانے کے بعد چائے پیتے نظرآتے ہیں، یہاں پر کشمیری چائے بھی بہت معروف ہے۔

  • اہلیان کراچی عید کی تیاریوں میں مصروف

    اہلیان کراچی عید کی تیاریوں میں مصروف

    کراچی سے گلگت تک ملک بھر میں عید کی تیاریوں کے لیے بازاروں میں عوام خریداری میں مصروف ہیں۔

    رمضان کا پہلا عشرہ گزرتے ہی بازاروں اور مارکیٹوں میں عید کی تیاریاں زور پکٹرنے لگتی ہیں، کراچی کے مختلف بازاروں میں خریداروں کی بڑی تعداد نے بازاروں کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے۔

    عام طور پر رمضان کی آمد سے پہلے ہی عید الفطر کی تیاریاں شروع ہوجاتی ہیں مگر ان تیاریوں میں پندرہوں روزے کے بعد تیزی آجاتی ہے، بازاروں کی گہما گہمی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے، ہر رمضان کی طرح اس بار بھی دکانداروں نے اشیاء کی قیمتوں میں من چاہا اضافہ کردیا ہے مگر اس کے باوجود عوام عید کی تیاری میں مگن نظر آتے ہیں ۔

    ملک بھر میں عید کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں بازاروں میں سحری تک لوگو ں کارش رہنے لگا،خواتین، بچے،بڑے سب عیدکیلئے خریداری میں مصروف ہیں، کسی کی تیاری مکمل تو کسی کے کپڑے درزی نے کر دئے خراب بازاروں میں لوگوں کا رش گہما گہمی اوررونقیں لگیں ہیں،کسی کی عید کی تیاری مکمل تو کوئی مہنگائی کا رونا رو تا نظر آرہا ہے۔


    کراچی کے بازاروں میں لوگوں کا رش لگا ہے، کوئی میچنگ کی جیولری  لے رہا ہے تو کسی کو کپڑوں کی تلاش ہے، عید الفطر کے قریب آتے ہی اہلیان کراچی کے مردوں کی بڑی تعداد  کرتوں کی خریداری کیلئے مارکیٹوں رخ کرہی ہے، ان بازاروں میں رکھی چوڑیاں خواتین اور بچوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں جن کو پہن کر خواتین کی عید کی خوشیاں دوبالہ ہوجاتی ہیں۔

    ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی عید الفطر کی تیاریوں کے حوالے سے شاپنگ مال، بازاروں اور مارکیٹوں کی رونقوں میں اضافہ ہوگیا، شہریوں کی بڑی تعداد افطار سے قبل اور افطار کے بعد بازاروں کا رخ کرنے لگی، طارق روڈ، بہادرآباد، صدر، بوہری بازار، زیب النسا اسٹریٹ، زینب مارکیٹ ، کریم سینٹر، گلف سینٹر کلفٹن ، دوتلوار، کھڈہ مارکیٹ، کریم آباد، حیدری مارکیٹ، جامع کلاتھ ، سمامہ شاپنگ سینٹر ، سلیم سینٹر، ارم شاپنگ سینٹر، سرسید مارکیٹ اور شہرکی دیگر چھوٹی بڑی مارکیٹوں میں خریداروں کا رش دیکھنے میں آیا۔


    مینا بازار کو آج بھی بڑی تعداد میں خریداروں کا ساتھ حاصل ہے جو کراچی کے کسی اور بازار کو مینا بازار پر ترجیح نہیں دیتے۔

    داکانداروں کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر خواتین کی کوشش ہوتی ہے کہ ان کی کلائیوں میں پہنے جانے والے چوڑیاں ان کے کپڑوں کے ساتھ ملتی جلتی ہوں ۔

    زمانہ قدیم سے ہی عید کے موقع پر چوڑیوں کے بغیر خواتین کا فیشن مکمل ہی نہیں ہوتا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آج بھی چوڑیوں کی اہمیت کم نہیں ہوئی۔

    ماہ رمضان کے آخری عشرے میں عید کی تیاریاں بھی اپنے عروج پر ہیں،خوشیوں کے تہوار عید پر سب سے منفرد اور خوبصورت نظر آنے کی خواہش میں خواتین کی تیاریاں قابل دید ہیں،بازاروں میں مہدی اور چوڑیوں کے اسٹالز پر خواتین کا بے پناہ رش ہے،جہاں کپڑوں کے ساتھ میچنگ چوڑیاں اور ہاتھوں پر حنا کے رنگ بکھیرے جارہے ہیں۔

     مہندی کی خریداری میں اپنا زیادہ تر وقت صرف کرتی ہوئی خواتین کا کہنا ہے کہ مہندی سے سجے ہاتھ اور چوڑیوں سے بھری کلائیاں ہی عید کی خوشیوں کو دوبالا کرتی ہیں۔

    جدید دور کے جدید تقاضوں نے مہندی لگانے کے عمل کو بھی جدید یت سے ہمکنار کردیا ہے،مہندی کی خوشبو ہماری معاشرتی تہذیب کے ہر رنگ سے ابھرتی ہے جو آج عید کی خوشیوں میں چار سو پھیلی ہوئی ہے۔

  • کراچی:عید کی تیاریاں اپنے عروج پر،بازاروں کی رونق قابل دید

    کراچی:عید کی تیاریاں اپنے عروج پر،بازاروں کی رونق قابل دید

    کراچی:  رمضان کا پہلا عشرہ گزرتے ہی بازاروں اور مارکیٹوں میں عید کی تیاریاں زور پکٹرنے لگتی ہیں، کراچی کے مختلف بازاروں میں خریداروں کی بڑی تعداد نے بازاروں کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے۔

    عام طور پر رمضان کی آمد سے پہلے ہی عید الفطر کی تیاریاں شروع ہوجاتی ہیں مگر ان تیاریوں میں پندرہوں روزے کے بعد تیزی آجاتی ہے، بازاروں کی گہما گہمی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے، ہر رمضان کی طرح اس بار بھی دکانداروں نے اشیاء کی قیمتوں میں من چاہا اضافہ کردیا ہے مگر اس کے باوجود عوام عید کی تیاری میں مگن نظر آتے ہیں ۔

    مہنگائی کے باعث شہریوں کی اکثریت سستے سامان کی خریداری میں مصروف ہے، اہم تجارتی مراکز کے اطراف ٹھیلوں اور پتھاروں کی بھرمار لگ گئی ہے ،جہاں ملبوسات جوتے چپل مہندی اور دیگر اشیاء نسبتا سستے داموں دستیاب ہیں۔