Tag: بازو

  • نازک اشیا کو گرفت میں لینے والا حساس مصنوعی ہاتھ تیار

    نازک اشیا کو گرفت میں لینے والا حساس مصنوعی ہاتھ تیار

    امریکی ماہرین نے نازک چیزوں کو با آسانی گرفت میں لینے والا حساس مصنوعی ہاتھ تیار کرلیا، اس ہاتھ کی تیاری میں 15 برس کا عرصہ لگا۔

    اب تک تیار کیے جانے والے مصنوعی ہاتھ نازک اشیا کو گرفت میں نہیں لے سکتے تھے۔ اب یہ نئے تیار کردہ ہاتھ اس لحاظ سے منفرد ہیں کہ یہ نہ صرف نازک اشیا کو گرفت میں لے سکتے ہیں بلکہ محسوس بھی کرسکتے ہیں۔

    یونیورسٹی آف اوٹاہ میں تیار کیے گئے یہ ہاتھ اسٹار وارز کے کردار لیوک اسکائی واکر سے متاثر ہیں اور ان بازوؤں کو لیوک کا نام ہی دیا گیا ہے۔

    یہ بازو دھات اور موٹرز سے بنائے گئے ہیں جبکہ ان کی اوپری سطح جلد جیسی رنگت کی حامل ہے۔ یہ نیا ہاتھ 100 مائیکرو الیکٹروڈز اور تاروں کے ذریعے پہننے والے کے اعصاب سے جڑ جاتا ہے جس کے بعد یہ اعصاب کے ذریعے کنٹرول ہوتا ہے۔

    اس کے برعکس پروستھیٹک بازو پہننے والے اس بازو کو اپنے دماغ کے ذریعے استعمال کرسکتے تھے۔ اس جدید اور منفرد بازو کی تیاری میں 15 سال کا عرصہ لگا ہے۔

  • اسکول کی فیس کیوں نہیں دی؟ استاد نے طالبعلم کے بازو پر ٹھپّا لگا دیا

    اسکول کی فیس کیوں نہیں دی؟ استاد نے طالبعلم کے بازو پر ٹھپّا لگا دیا

    نئی دہلی : لدھانیا میں نجی اسکول میں فیس کی عدم ادائیگی پر استاد کے ذلت آمیز رویّے کے بعد طالب علم نے اسکول جانے سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی صوبہ پنجاب میں ایک سکول نے فیس نہ دینے پر طالب علم کے بازو پر ادائیگی نہ کرنے سے متعلق مہر لگا دی، جس کے بعد حکام نے اس واقعے پر تحقیق شروع کر دی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 13 سالہ لڑکے کے خاندان کا کہنا ہے کہ اس ’ذلت آمیز‘ واقعے کے بعد اس نے سکول جانے سے انکار کر دیا ہے۔

    لدھانیا میں اس نجی سکول کے پرنسپل نے یہ واقعہ تسلیم کیا، لیکن ان کا کہنا ہے کہ بچے کے بازو پر ٹھپہ صرف اس لیے لگایا گیا تھا کیونکہ وہ ’اپنی نوٹ بُک بھول گیا تھا۔

    انھوں نے کہا حالانکہ ٹھپہ دھویا جا سکتا ہے، استاد کا یہ عمل پھر بھی غلط تھا، سکول کا کہنا ہے کہ طالب علم کے خاندان نے متعدد بار یاد دہانی کے باوجود دو مہینے سے فیس نہیں بھری تھی۔

    دوسری جانب خاندان کے مطابق یہ واقعہ نامناسب تھا، لڑکے کے والد خود رکشا چلاتے ہیں۔ انھوں نے بی بی سی پنجابی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیس مانگنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔

    ان کے مطابق انھوں نے اسکول سے فیس بھرنے کے لیے وقت بھی مانگا تھا لیکن اب ان کا پورا خاندان شرمندگی محسوس کر رہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ضلع کے تعلیمی افسر سورنجیت کور نے کہا ہے کہ سکول نے بالکل غلط کیا اور انھوں نے اس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا عہد کیا۔

  • چینی ڈاکٹرز کا کارنامہ، بازو پر اگنے والا کان صحیح جگہ لگادیا

    چینی ڈاکٹرز کا کارنامہ، بازو پر اگنے والا کان صحیح جگہ لگادیا

    بیجنگ: چین کے ڈاکٹرز نے بازو پر اگائے جانے والے مصنوعی کان کو آپریشن کر کے اُس کی صحیح جگہ پر لگا دیا۔

    برطانوی اخبار کے مطابق کار حادثے میں شدید زخمی ہونے والے مسٹر جی نامی شخص کے ہاتھ میں اگائے جانے والے مصنوعی کان کو چین کے ماہر ڈاکٹرز نے اُس کی اصل جگہ پر لگا دیا۔کاسمیٹک سرجری کے مشہور سرجن نے اس آپریشن میں خود بھی حصہ لیا۔

    ear-post-1

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ چہرے پر لگائے جانے والے کان میں خون کی روانی شروع ہوگئی جو آپریشن کے کامیاب ہونے کا واضح اشارہ ہے، طبی ٹیم نے آپریشن کی ویڈیو بھی جاری کی ہے تاہم صحافتی اداب کو مدنظر رکھتے ہوئے اُسے خبر میں شامل نہیں کیا جارہا۔

    ear-post-3

    چار ماہ قبل ڈاکٹروں نے مسٹر جی کی پسلی کی ہڈی کو لے کر اسے انسانی کان کی صورت میں کاٹا اور پھر اسے بازو کے کھال کے اندر ٹرانسپلانٹ کر دیا۔ کان کو اُگانے کا یہ آپریشن تین مرحلوں پر مشتمل تھا جو تمام کے تمام ژیان جیاتونگ یونی ورسٹی کے ہسپتال میں ہوئے۔

    ear-post-2

    یاد رہے مسٹر جی 2015 میں ایک کار حادثے میں شدید زخمی ہوئے تھے جس کے باعث اُن کے جسم کا دایاں حصہ بری طرح متاثر ہوا اور وہ ایک کان سے محروم بھی ہوگئے تھے۔

    ear-post-4

    حادثے سے متاثر ہونے والے شخص نے چہرے اور جسم کو بہتر بنانے کے لیے کئی آپریشنز بھی کروائے جن میں وہ کامیاب رہے مگر وہ اپنے کان کے محروم ہونے پر شدید رنجیدہ تھے۔

    ear-post-5