Tag: باسط علی

  • کرکٹ کے دیوانوں کا انتظار ختم، کرکٹ شو ’ہر لمحہ پرجوش‘ کل سے شروع ہوگا

    کرکٹ کے دیوانوں کا انتظار ختم، کرکٹ شو ’ہر لمحہ پرجوش‘ کل سے شروع ہوگا

    کراچی: پی ایس ایل سیزن فور کا آغاز 14 فروری سے ہورہا ہے تاہم کرکٹ کے دیوانوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ کرکٹ کا سب سے بڑا شو ’ہر لمحہ پرجوش‘ کل رات 11 بجے سے نشر ہوگا۔

    وسیم بادامی کے معصومانہ سوالات اور منفرد انداز، پروگرام کی خاص بات ہیں، شو میں مختلف شخصیات کا روپ دھارے شفاعت علی فن کا جادو جگائیں گے، معروف کامیڈین سخاوت ناز بھی ہر لمحہ پرجوش کا حصہ ہوں گے۔

    میچ پر تبصرے کے لیے سابق کھلاڑیوں کی ٹیم زبردست تجزیہ کرے گی جن میں معروف بلے باز باسط علی اور سابق بولر تنویر احمد شامل ہیں۔

    پی ایس ایل سیزن فور کے تمام میچز پر پیش گوئیاں بھی کی جائیں گی، ستاروں کی چال سے میچ کا حال اور جیتنے والوں سے متعلق پیش گوئیاں کی جائیں گی اور پیش گوئی درست ثابت پوائنٹس دئیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کرکٹ پروگرام ہر لمحہ پرجوش جو شائقین کی جانب سے کافی سراہا جاتا رہا ہے، کراچی کے شہری شو میں خصوصی طور پر شرکت کرتے ہیں اور پروگرام کو انجوائے کرتے ہیں۔

  • باسط علی پی سی بی کے دونوں عہدوں سے مستعفی

    باسط علی پی سی بی کے دونوں عہدوں سے مستعفی

    کراچی : قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ باسط علی نے گزشتہ روز ہونے والے معاملے کے بعد اہم قدم اٹھالیا، انہوں نے پی سی بی کی جانب سے ملنے والے دونوں عہدے چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر باسط علی نے گزشتہ روز ہونے والے واقعے کے بعد پی سی بی کے عہدوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا، باسط علی جونیئر سیلکشن کمیٹی کے سربراہ اور ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ کے طورپر خدمات انجام دے رہے تھے۔

    جمعرات کو سابق کرکٹر محمود حامد سے ہونے والی جھڑپ کے بعد اب انہوں نے پی سی بی سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انہوں نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں جبکہ جونیئر سلیکشن کمیٹی کی چیئرمین شپ سے بھی مستعفی ہو رہا ہوں۔

    مزید پڑھیں: باسط علی اور محمود حامد تنازعہ، پی سی بی کا نوٹس

    ان کا کہنا ہے کہ وہ قومی ٹیم کیخلاف بے جا تنقید برداشت نہیں کرسکتے، عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے۔ پی سی بی کے سربراہ سے ملاقات کرتے ہوئے استعفی پیش کروں گا۔

    یاد رہے کہ باسط علی نے گزشتہ روز کسی بات پرسابق کرکٹر محمود حامد کو مبینہ طور پر تھپڑ مارا تھا، جس کی باسط علی نے تردید بھی کردی ہے۔۔

  • باسط علی اور محمود حامد تنازعہ، پی سی بی کا نوٹس

    باسط علی اور محمود حامد تنازعہ، پی سی بی کا نوٹس

    کراچی: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے باسط علی اور محمود حامد کے درمیان ہونے والے جھگڑے کا نوٹس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں باسط علی اور محمود حامد کے جھگڑے کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے باسط علی اور محمود حامد کو طلب کرلیا ہے۔

    شہریار خان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جھگڑے کی تحقیقات کریں گے۔ جھگڑے کے ذمہ دار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ میں تشدد اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے لیے زیرو ٹالیرنس کی پالیسی ہے۔

    چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ سابق کرکٹر محمود حامد سے بات ہوگئی ہے انہوں نے اپنا موقف دے دیا ہے تاہم کسی بھی فیصلے سے قبل باسط علی کو بھی سننا ضروری ہے۔

    پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے سوال پر شہریار خان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی کلیئرنس ملی تو آئندہ سال بین الاقوامی ٹیموں کو پاکستان لے آئیں گے۔

    واضح رہے کہ پا کستان ویمن ٹیم کے کوچ باسط علی اور سابق انٹرنیشنل کرکٹرمحمود حامد کےدرمیان نیشنل اسٹیڈیم میں تلخ کلامی کا واقعہ سنگین رخ اختیار کر گیا ہے اور سابق کرکٹر محمود حامد نے باسط علی پر تھپڑ مارنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پی سی بی ایکشن لینے کی استدعا کی ہے۔

    سابق ٹیسٹ کر کٹر محمود حامد کا کہنا تھا کہ باسط علی نے آج مجھے تھپڑ مارا ہے، کل کسی اور کو ماریں گے، اس لیے اس معاملے کی تحقیقات کرنا ضروری ہے۔

    دوسری جانب ویمن ٹیم کےکوچ باسط علی نے واقعے کی تردید کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ تلخ کلامی ہوئی تھی لیکن میں نے تھپڑ نہیں مارا ہے، یہ بے بنیاد الزام ہے اور اگر کوئی ثبوت ہے تو سامنے لایا جائے۔

    یاد رہے سابق کرکٹر محمود حامد نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں قومی ویمن ٹیم کی کارکردگی کو آڑے ہاتھوں لیاتھا۔ جس پر باسط علی نے برہمی کا اظہار کیا۔

    خیال رہے کہ باسط علی کی کوچنگ میں ویمن کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پانچ صفر اور ایشیا کپ کےفائنل میں بھارت سے شکست ہوئی تھی۔

  • قومی جونئیر سلیکٹر باسط علی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

    قومی جونئیر سلیکٹر باسط علی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

    کراچی: قومی جونئیر سلیکٹر باسط علی نے الزام عائد کیا ہے کہ پینٹینگولر کپ میں پسندیدہ کھلاڑی کو نہ کھلانے پر انہیں پرویز چانڈیو نامی شخص کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے باسط علی نے کہا کہ دھمکی دینے والے شخص پرویز چانڈیو کا تعلق دادو سے ہے اور وہ کراچی میں کام کرتا ہے۔

     پرویز چانڈیو نے پینٹینگولر کپ میں زاہد محمود کو شامل نہ کرنے پر انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، باسط علی نے کہا کہ تمام معاملے سے پاکستان کرکٹ بورڈ اور اعلٰی حکام کو آگاہ کردیا ہے،اگر انہیں کچھ بھی ہوتا ہے ایف آئی آر پرویز چانڈیو کے خلاف درج کی جائے۔