Tag: باغیوں کے ٹھکانوں

  • یمن:باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے جاری، 6بچوں سمیت 45افراد ہلاک

    یمن:باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے جاری، 6بچوں سمیت 45افراد ہلاک

    یمن: سعودی عرب اوراتحادی ممالک کی جانب سے حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر تیسرے روز بھی بمباری کا سلسلہ جاری ہے، حملوں میں چھ بچوں سمیت پینتالیس افراد ہلاک ہوئے جبکہ اکیس باغیوں کے مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

    یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی فضائی کارروائی جاری ہے، حملوں میں باغیوں کے ٹھکانوں اور سعدہ میں اسلحہ ڈپو کو بھی نشانہ بنایا گیا، مصر اور سعودی عرب کے بحری بیڑے یمن پہنچ گئے ہیں۔

    ریاض میں اتحادی افواج کے ترجمان جنرل احمد عصیری نے میڈیا کو بتایا کہ فضائی حملوں میں حوثی کے زیرِ قبضہ طیاروں کو بھی تباہ کردیا گیا ہے اور یمن کی فضائی حدود اس وقت مکمل طور پر اتحادی افواج کے کنٹرول میں ہے۔

    یمن کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی میں باغیوں کے زیرِ تسلط فوجی بیس کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے، جس سے یمن کا دفاعی نظام شدید متاثر ہوا ہے، فضائی حملوں کے باوجود جنوبی اور مشرقی علاقوں میں باغیوں کی پیش قدمی جاری ہے۔

    یمنی حکام کا کہنا ہے کہ باغیوں کے مکمل خاتمے تک فضائی حملے جاری رہیں گے اور باغیوں کی پیش قدمی رکتے ہی حملے ختم کردئیے جائیں گے۔

  • یمنی صدرعبد الربوہ منصور ہادی سعودیہ عرب پہنچ گئے

    یمنی صدرعبد الربوہ منصور ہادی سعودیہ عرب پہنچ گئے

    یمن:حوثی باغیوں نے عدن پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے، یمنی صدرعبد الربوہ منصور ہادی سعودیہ عرب پہنچ گئے ہیں، سعودی عرب نے یمن سے ملحقہ سرحدپر بھاری ہتھیار منتقل کردیئے ہیں۔

    لبنانی ٹی وی کے مطابق باغیوں نے جنوبی بندرگاہ پر قبضہ کرلیا ہے اور سعودی عرب پہنچنے والے صدر ہادی کی گرفتاری پر بیس ہزار ریال کے انعام کا اعلان کیا ہے ۔

    باغیوں نے صدر کے حامیوں کو پکڑنا شروع کردیا ہے، مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ حوثی باغی العناد ائیربیس پر قبضے کے بعدعدن میں داخل ہوگئے ۔

    سعودی عرب نے یمن کے ساتھ سرحد پر بھاری ہتھیار منتقل کردیئے ہیں، ڈیڑھ لاکھ فوجیوں اور سو سے زائد لڑاکا طیاروں کو تیاررہنے کا حکم دیا ہے۔

     روسی صدر ولادی میرپوٹن نے یمن کی صورتحال پر ایرانی ہم منصب سے رابطہ کیا،جس میں یمن میں فوری جنگ بندی پرتبادلہ خیال کیا گیا، چین نے بھی یمن کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

  • یمن: باغیوں کےٹھکانوں پرسعودی عرب کے فضائی حملوں کا آغاز

    یمن: باغیوں کےٹھکانوں پرسعودی عرب کے فضائی حملوں کا آغاز

    یمن: باغیوں کی پیش قدمی اور صدر منصورہادی کے صدارتی محل سے فرار ہونے کے بعد سعودی عرب نے باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے شروع کردیئے ہیں، امریکا نے سعودی عرب کو لاجسٹک اور انٹیلی جنس سپورٹ فراہم کرنےکی تصدیق کردی ہے۔

    یمن میں باغیوں کی پیش قدمی روکنے کیلئے سعودی عرب نے فوجی کارروائی کا آغاز کردیا ہے، یمنی باغیوں کے خلاف فوجی کارروائی میں سعودی عرب سمیت دس ممالک شامل ہیں، امریکا میں تعینات سعودی سفیر عدل الجبیر کے مطابق بڑی تعداد میں طیارہ شکن  توپیں یمن کی سرحد پر نصب کردیں گئی ہیں۔

    پریس کانفرنس میں انکا کہنا تھا کہ آپریشن یمن کی حکومت کوبچانے کے لئے ہے اور کارروائی اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق شروع کی گئی ہے، جس میں امریکی انٹیلی جنس کی مدد بھی شامل ہے۔

    یہ حملہ ایسے وقت کیا گیا جب چند گھنٹے قبل ہی شہر عدن میں باغیوں کی آمد کے بعد صدر ہادی صدارتی محل سے فرار ہوگئے، باغی ائیر پورٹ اورسرکاری ٹی وی پر قابض ہیں۔

    باغیوں کی جانب سے ٹی وی سے صدر منصور ہادی کی گرفتاری کے لئے ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔