Tag: باغیوں

  • دمشق: شامی خانہ جنگی،10دن میں400سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے

    دمشق: شامی خانہ جنگی،10دن میں400سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے

    شام میں جاری امن امان کی بدترین صورتحال اور پرتشدد کاروائیوں میں دس دن کے دوران چار سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    انسانی حقوق کے مبصرین کے مطابق شام میں حکومت اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں سینکڑوں بیگناہ افراد نشانہ بنے، حلب میں شامی فورسز کیجانب فضائی حملوں میں ایک سوسترہ بچے، تیس خواتین جبکہ چالیس باغی ہلاک ہوئے۔

    شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال میں چودہ سو افراد کی ہلاکت کے بعد عالمی طاقتوں اور شامی حکومت کے درمیان ہتھیاروں کوتلف کرنے کا معاہدہ کیا گیا تھا، انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے موجودہ صورتحال میں قیمتی انسانی جانوں کےضیاع  پرعالمی طاقتوں اور اقوام متحدہ کیجانب سے مسلسل خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
       

  • جوبا: فوج کی باغیوں سے جھڑپ،مرکزی شہر بور کا قبضہ حاصل کرلیا

    جوبا: فوج کی باغیوں سے جھڑپ،مرکزی شہر بور کا قبضہ حاصل کرلیا

    جنوبی سوڈان میں سرکاری فوج نے باغیوں سے شدید جھڑپوں کے بعد مرکزی شہر بور کا قبضہ حاصل کرلیا۔

    نوزائیدہ افریقی ملک جنوبی سوڈان میں سرکاری فورسز اور باغی گروہوں میں شدید لڑائی جاری ہے، تازہ جھڑپوں میں سرکاری فوج سوڈان پیپلز لبریشن آرمی نے مرکزی شہر بور کا دوبارہ قبضہ حاصل کرلیا۔

    قبضے کے بعد فوج کے سربراہ پیٹر گیڈٹ نے باغیوں سے لڑائی میں زخمی اور ہلاک شہریوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور اس عزم کو دہرایا کہ سرکاری فورسز تمام شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔

    دوسری جانب جنوبی سوڈان میں موجود کشیدہ صورتحال کے باعث اقوام متحدہ نے بھی امن فوج کی تعداد میں دوگنا اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔