Tag: باغی 3

  • سارہ علی خان کا ’باغی 3‘ میں ٹائیگرو شیروف کے ساتھ کام کرنے سے انکار

    سارہ علی خان کا ’باغی 3‘ میں ٹائیگرو شیروف کے ساتھ کام کرنے سے انکار

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے فلم باغی 3 میں اداکار ٹائیگرو شیروف کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق فلم باغی 3 کے لیے اداکار ٹائیگر شیروف کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے سارہ علی خان کو منتخب کیا گیا تھا تاہم سارہ علی خان نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

    سارہ علی خان کی انکار کی وجہ بتاتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ فلم میں ان کے سین ٹائیگر شیروف کے مقابلے میں کم تھے اور وہ اسکرین پر کم نظر آتیں۔

    یہ پڑھیں: بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان والدہ کا کون سا کردار ادا کرنے کی خواہشمند؟

    بالی ووڈ اداکارہ اپنی دو فلموں کی کامیابی کے بعد کسی ایسی فلم کے انتظار میں ہیں جہاں ان کے کردار کی اہمیت بھی ہیرو کے کردار کے برابر ہو۔

    واضح رہے کہ سارہ علی خان کی دو فلمیں کیدرناتھ اور سمبا باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی ہیں، کیدرناتھ میں سارہ کے ساتھ سشانت سنگھ راجپوت جبکہ سمبا میں رنویر سنگھ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: کیدرناتھ اور سامبا کے بعد سارہ علی خان کو ایک اور فلم کی پیشکش

    سارہ علی خان کو ابتدائی دو فلموں کی کامیابی کے بعد تیسری فلم میں ٹائیگر شیروف کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے کی پیش کش کی گئی تھی۔

    یاد رہے کہ فلم باغی کے پہلے سیزن میں اداکارہ شردھا کپور نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جبکہ دوسرے سیکوئل میں اداکارہ دیشا پٹانی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

    سارہ علی خان سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی ہیں، ان کی والدہ امریتا سنگھ نے آخری بار 2014 میں ریلیز ہونے والی عالیہ بھٹ اور ارجن کپور کی فلم ’ٹو اسٹیٹس‘ میں ارجن کپور کی والدہ کا کردار ادا کیا تھا۔

  • کیدرناتھ اور سامبا کے بعد سارہ علی خان کو ایک اور فلم کی پیشکش

    کیدرناتھ اور سامبا کے بعد سارہ علی خان کو ایک اور فلم کی پیشکش

    ممبئی: فلم کیدرناتھ سے بالی ووڈ میں کیریئر کا آغاز کرنے والی سارہ علی خان کو فلم سامبا کے بعد ٹائیگر شیروف کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے پیش کش کی گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار ساجد ندیاڈ والا نے فلم باغی کے تیسرے سیکوئل کے لیے سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان کو آفر کی ہے۔

    فلم باغی کے پہلے سیزن میں اداکارہ شردھا کپور نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جبکہ دوسرے سیکوئل میں اداکارہ دیشا پٹانی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

    فلم کیدرناتھ میں سارہ علی خان نے ایک جوشیلی لڑکی ’مکو‘ کا کردار ادا کیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بے پناہ سراہا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں: ’ہندی میڈیم‘ سارہ علی عرفان خان کی بیٹی بنیں گی

    رواں ماہ 28 دسمبر کو سارہ علی خان کی دوسری فلم سامبا ریلیز ہورہی ہے جس میں وہ اداکار رنویر سنگھ کے ہمراہ اداکاری کے جوہر دکھارہی ہیں، فلم کی ہدایت کاری روہت شیٹھی اور پروڈکشن کرن جوہر نے دی ہیں۔

    واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور سارہ علی خان کی ایکشن اور رومانس سے بھرپور فلم سامبا کے ٹریلر نے جہاں مقبولیت کے ریکارڈ اپنے نام کرلیے تو وہیں فلم کو چار چاند لگانے میں گانے بھی سنگ میل ثابت ہورہے ہیں۔

    فلم کا پہلا گانا ’آنکھ مارے‘ ری میک کرکے پیش کیا گیا تاہم اب ایک بار پھر راحت فتح علی خان کی آواز میں ماضی کا شہرت یافتہ گانا ’تیرے بن نہیں لگدا دل میرا‘ اس فلم میں شامل کیا گیا ہے۔