Tag: باغی

  • دمشق : شامی شہر حلب پر  باغیوں کاحملہ،آٹھ افراد ہلاک

    دمشق : شامی شہر حلب پر باغیوں کاحملہ،آٹھ افراد ہلاک

    دمشق : شامی شہر حلب پر باغیوں کا حملہ، آٹھ افراد ہلاک متعدد زخمی ہوگئے،باغیوں کی جانب سے بیک وقت متعدد محاذوں پر حملے کیے گئے.

    تفصیلات کے مطابق شام کے شمالی شہر پر باغیوں کے حملے میں آٹھ افراد جاں بحق جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے،باغیوں کی جانب سے بیک وقت متعدد محازوں پر فائرنگ کی گئی،تازہ حملہ شامی باغیوں کی جانب سے کاستیلو روڈ کو دوبارہ کھولنے میں ناکامی کے بعد کیا گیا.

    یاد رہے کہ حلب کسی زمانے میں شام کا کمرشل اور صنعتی گڑھ ہوا کرتا تھا جسے 2012 میں دو ٹکڑوں میں تقسیم کر دیا گیا،مغربی حصے پر حکومت کا کنٹرول ہے جب کہ مشرقی حصے پر باغیوں کا قبضہ ہے.

    شام میں سرگرم انسانی حقوق کی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ باغیوں نے حملے میں 300 سے زائد گولے داغے تاہم شامی حکومت کی فضائی کارروائی کی وجہ سے باغی کامیابی حاصل نہ کر سکے.

    یاد رہے کہ جولائی 2012 میں شامی حکومت اور باغیوں کےدرمیان شہر کے قبضے کےلیے جھڑپوں کا آغاز ہوا، جس میں شام کا صنعتی گٹھ کہلانے والا شہر حلب حکومت اور باغیوں کے درمیان دو حصوں میں تقسیم ہوگیا.

  • شام کے شہر حلب میں فضائی حملے،200 سے زائد شہری ہلاک

    شام کے شہر حلب میں فضائی حملے،200 سے زائد شہری ہلاک

    دمشق: شام کے شہر حلب میں فضائی حملوں میں ایک ہفتے میں مرنے والوں کی تعداد دوسو سے تجاوز کرگئی ہے۔

    شام میں باغیوں اور حکومت کے درمیان خون ریزتصادم کا سلسلہ جاری ہے،حلب میں اسپتال پر کی گئی بمباری میں بھی ہلاکتوں کی تعداد چونسٹھ تک جا پہنچی ہے۔حلب میں ایک ہفتے کے دوران مرنے والے شہریوں کی تعداد دو سو سے تجاوز کرگئی ہے۔

    امریکہ کا کہنا ہے کہ یہ حملے شامی فضائیہ کررہی ہے جبکہ اتحادی افواج باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنارہی ہے ۔

  • حلب میں اتحادی افواج کی کارروائی، 17باغی مارے گئے

    حلب میں اتحادی افواج کی کارروائی، 17باغی مارے گئے

    دمشق: شام اور اتحادی افواج کی باغیوں کے خلاف بھرپور کارروائی میں سترہ باغی مارے گئے جبکہ بیشتر علاقوں کا کنٹرول حاصل کرلیاگیا۔

    شام اوراتحادی ممالک کے حلب میں مشترکہ حملے میں باغیوں سے شدید جھڑپوں کے دوران آٹھ فوجی بھی ہلاک ہوئے۔

    حلب کے مشرقی حصے میں واقع فوجی ائیرپورٹ کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے فوجی دستوں کی پیش قدمی جاری ہے۔

    جبکہ حلب سمیت لتاکیا،حماء اور ادلیب میں شامی اور اتحادی ممالک کے فوجی دستوں کی جانب سے داعش اور باغیوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

    دوسری جانب روسی جیٹ طیارے بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے۔

  • سکندر کا مندر نے اپنے نئے گانے ’باغی ‘کی ویڈیو ریلیز کردی

    سکندر کا مندر نے اپنے نئے گانے ’باغی ‘کی ویڈیو ریلیز کردی

    کراچی: پاکستانی میوزیکل بینڈ سکندر کا مندر نے اپنے نئے گانے ’باغی ‘کی ویڈیو ریلیز کردی۔

    ویڈیو ریلیز کی تقریب ہفتے کی شام کراچی کے ہوٹل ٹی 2 ایف میں منعقد کی گئی جو دلچسپ رہی ۔

    تقریب میں میوزکل بینڈ نے اپنے ناظرین کے لئے ویڈیو جاری کی جبکہ یہ بینڈ یہی گانا ’باغی‘ کئی بار براہ راست پرگرامز میں پیش کرچکے ہیں۔

    Baaghi - Sikandar Ka MandarBaaghi by Sikandar Ka Mandar Directed by Nadir Shahzad Audio Production Ali SuhailProduced by Usama SiddiquiCamera by Usama Siddiqui, Salik Abbasi and Fateh AzamStarring Sikandar Ka Mandar, Mariam Saleem Nawaz, Usman Mukhtar and Salik Abbasi. Special Thanks to Ayesha Siddiqui and Halar Ahmed Shaikh for their footage!!!Thanks to Natasha Ejaz for her backing vocals.Thanks to Mariam Saleem Nawaz for inspiration for the song. Posted by Sikandar ka Mandar on Sunday, August 30, 2015

    پیش کی جانے والی ویڈیو کے اندر کراچی میں ایک اجنبی حملے سے متعلق دیکھایا گیا ہےساتھ ہی ناظرین کو 1950 کا کراچی بھی یاد آجائے گا،ویڈیو کے ڈائریکٹر نادر شہزاد اور شروعات مریم سلیم نواز اور عثمان مختار کی۔

    سکندر کے مندر کو نادر شہزاد نے 2011 میں شروع کیا تھااور بیڈ کے لئے موسیقی لکھنا ساتھ ہی کمپوز کرنا بھی شروع کیا تھا۔سکندر کے مندر میں علی سہیل ، راحیل صدیقی اور راحیل منظر پاول بھی شامل ہیں۔