Tag: باغ کورنگی

  • باغ کورنگی سے گزشتہ روز اغواء ہونے والے دونوں بھائی گھر پہنچ گئے

    باغ کورنگی سے گزشتہ روز اغواء ہونے والے دونوں بھائی گھر پہنچ گئے

    کراچی: کورنگی سے  گزشتہ روز اغواء ہونے والے دو بھائیوں کے اہلخانہ کی جانب سے احتجاج کے بعد دونوں مغوی مل گئے، اغواء کا مقدمہ تھانہ عوامی کالونی میں درج ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے باغ کورنگی سے دو بچے اغواء ہوگئے تھے،14سالہ شایان اور16سالہ حارث کے لواحقین نے تھانہ عوامی کالونی میں بچوں کی گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرادی تھی۔

    تاہم پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر عدم توجہ کے باعث اہل خانہ اور علاقہ مکین مشتعل ہوگئے انہوں نے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ کل ٹیوشن سے واپسی پر14سالہ شایان،16سالہ حارث اغواء ہوئے تھے، اسی دوران سب سے چھوٹا بیٹا شعیب وہاں سے فرار ہوکر گھر پہنچا جس نے واقعے کی اطلاع دی۔ ۔

    والدہ کے مطابق واقعے کا مقدمہ عوامی کالونی میں درج ہے ،لیکن پولیس بچوں کی بازیابی کیلئے کوششیں نہیں کررہی ہے، احتجاج کے باعث شرافی گوٹھ شاہراہ کے دونوں ٹریک بند ہوگئے جس کے بعد ٹریفک کی روانی بند ہوگئی۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بعد ازں اہل خانہ نے بتایا کہ باغ کورنگی سے اغواء ہونے والے دونوں بھائی مل گئے ہیں۔

  • رینجرز کی کارروائی، دو ٹارگٹ کلر گرفتار، اسلحہ برآمد

    رینجرز کی کارروائی، دو ٹارگٹ کلر گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : رینجرز نے عسکری ونگ کے سیکٹرانچارج کےگھرپرچھاپہ مار کر واش روم کی خفیہ دیوارتوڑ کربھاری مقدار میں اسلحہ اورگولیاں برآمد کرلیں، چھاپے میں سیکٹرانچارج کے گھرسے دوٹارگٹ کلرز کوبھی گرفتارکیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے باغ کورنگی کے ایک گھر پر چھاپے کے دوران واش روم کی خفیہ دیوار توڑ کر اسلحہ برآمد کرلیا ۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق گھر سے ایک ایل ایم جی اور پندرہ ایس ایم جیز اور ہزاروں گولیاں برآمد ہوئیں ہیں، رینجرز حکام کے مطابق چھاپہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر مارا گیا۔

    رینجرز نے چھاپے کے دوران گھر سے دو ٹارگٹ کلر بھی گرفتار کئے گئے۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ اسلحہ شہر میں بدامنی کی بڑی کارروائی کے لئے چھپایا گیا تھا۔