Tag: باقر رضا

  • اسٹیٹ بینک ویکسین آنے تک معاشی استحکام کی جانب پیش رفت بنائے رکھے گا: گورنر

    اسٹیٹ بینک ویکسین آنے تک معاشی استحکام کی جانب پیش رفت بنائے رکھے گا: گورنر

    اسلام آباد: گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ کرونا وبا کے باوجود معاشی اعداد و شمار بہتر ہوئے ہیں، اسٹیٹ بینک ویکسین آنے تک معاشی استحکام کی جانب پیش رفت بنائے رکھے گا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے رائٹرز نیکسٹ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف سے اقتصادی اصلاحات پر بات چیت جاری ہے۔

    گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ہم جلد مارکیٹ اور دنیا کو اپنا پروگرام جاری رکھنے کی اچھی خبر دیں گے، فنڈ کے ساتھ کوئی تنازعہ نہیں ہے۔ پاکستان کو اپنا ٹیکس جی ڈی پی تناسب بہتر بنانا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ کرونا وبا کی دوسری لہر کے باوجود معاشی استحکام ہے، ابھی تک کرونا کی دوسری لہر میں ویکسین کے بغیر ہیں، ویکسین آجانے سے حالات مزید بہتر ہوں گے۔ اسٹیٹ بینک ویکسین آنے تک معاشی استحکام کی جانب پیش رفت بنائے رکھے گا۔

    گورنر اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ کرونا وبا کے باوجود معاشی اعداد و شمار بہتر ہوئے ہیں، پاکستانی معاشی نمو رواں مالی سال 1.5 سے 2.5 فیصد رہنے کی امید ہے، آئندہ 2 سے 3 سال معیشت کے لیے بہتر ہوں گے۔

  • ہم نظام کو ڈیجیٹل کررہے ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک

    ہم نظام کو ڈیجیٹل کررہے ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک

    کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ شکایات آ رہی ہیں بینک ایکسچینج ریٹ میں اضافی وصولی کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک نے معاشی چیلنجز سے متعلق سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینکنگ سیکٹر کو فروغ دینے کے اقدامات کر رہے ہیں۔

    رضا باقر نے کہا کہ ہم نظام کو ڈیجیٹل کر رہے ہیں، یہ آسان اور ڈکیومینٹڈ ہیں، موبائل سے ادائیگی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طریقے سے پیسہ بھجوانے سے لوگوں کو مشکلات ہیں۔

    گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ شکایات آرہی ہیں بینک ایکسچینج ریٹ میں اضافی وصولی کر رہے ہیں، بینکوں کا اقدام غلط ہے معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سیونگز اکاؤنٹ، نیشنل سیونگز میں رقم پر سہولت دینے کا منصوبہ ہے، عوام تحمل کامظاہرہ کرے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم اور ریونیو بڑھ رہا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں گورنراسٹیٹ بینک ک باقر رضا کا کہنا تھا کہ معیشت کے تمام فوائد کے حصول کے لیے ادائیگیوں کی جلد ڈیجیٹلائزیشن ضروری ہے، ملک میں ڈیجیٹل ایکسس پوائنٹس میں اضافے کے لیے تمام متعلقہ فریقوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

    گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ نقد پر اتنے زیادہ انحصار اور ڈیجیٹل چینلز کو استعمال کرنے کی محدود صلاحیت سے معاشی کارکردگی کم ہوجاتی ہے اور مالی و معاشی ترقی میں اور معیشت کی دستاویز کے ہدف کے حصول میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔