Tag: بالائی علاقوں

  • بالائی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 25 ریکارڈ، دریائے شیوک منجمد

    بالائی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 25 ریکارڈ، دریائے شیوک منجمد

    اسکردو: گلگت بلتستان کے شہر اسکردو میں درجہ حرارت منفی 20، جب کہ بالائی علاقوں میں منفی 25 ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث دریائے شیوک منجمد ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسکردو سمیت بالائی علاقوں میں برف باری کے بعد خشک سردی نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، شدید سردی کے سبب دریائے شیوک اور ندی نالے بھی جم گئے ہیں۔

    بالائی علاقوں میں پائپ لائنوں میں پانی جمنے سے مختلف مقامات پر پانی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے، جب کہ شیلا، شغرتھنگ اور گلتری میں دواؤں اور غذائی قلت کا سامنا ہے۔ اسکردو، شغرتھنگ، گلتری اور شیلا کا زمینی رابطہ بھی بحال نہیں ہو سکا ہے۔

    کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زیارت اور قلات میں درجہ حرارت منفی 5 ریکارڈ کیا گیا، 24 گھنٹے کے دوران بالائی علاقوں میں شدید سردی کا امکان ہے۔

    کراچی میں محکمہ موسمیات کے مطابق آج موسم خشک اور سرد رہے گا، موجودہ درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، آج درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے، جب کہ کراچی میں سردی کی لہر آیندہ چند روز تک برقرار رہے گی۔

  • کراچی سمیت ملک بالائی علاقوں میں مزید سردی کا امکان

    کراچی سمیت ملک بالائی علاقوں میں مزید سردی کا امکان

    اسلام آباد/کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کراچی سمیت بالائی علاقوں میں سردی میں اضافے اور پہاڑی علاقوں پربرفباری کا امکان ہے۔

    ملک میں موسم کے اتراتے تیور، کوئٹہ کی سرد ہواوں نے کیا کراچی کا رخ کرلیا ہے، بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں  ہیں اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان بھی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کراچی سمیت بالائی علاقوں میں سردی میں اضافہ ہوگا ہے۔ میدانی علاقوں میں بھی برفباری سے سردی بڑھے گی ہے جبکہ بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

    محکمہ موسمیات نے مالاکنڈ، کشمیر، ہزارہ اور گلگت بلتستان سمیت چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان

    بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں مزید ہلکی بارش اور برف باری کی پیش گوئی کردی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہےگا۔ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا بھی امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش بالاکوٹ میں دو ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  • پاکستان کے بالائی علاقوں میں سردی نے رنگ جمالیا

    پاکستان کے بالائی علاقوں میں سردی نے رنگ جمالیا

    اسلام آباد: ملک بھرمیں سردی کا آغازہوچکا ہے۔ بالائی علاقوں میں سردی نے اپنا رنگ جمالیا ہے اور محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے سردی کی شدت برقراررہنے کا امکان بھی ظاہرکیا ہے۔

    پاکستان کے بالائی علا قوں میں جاڑادھوم مچاتا آیا ہے اور گرم کپڑے، مونگ پھلی اورلحاف بھی ساتھ لایا ہے۔ ملک کے بیشترشہروں میں موسم کے تیور بدلے بدلے سے نظرآتے ہیں۔ کشمیر، گلگت بلتستان، مالاکنڈ اورکوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں  کڑاکے کی ٹھنڈ دانت بجانے لگی ہے۔

    کراچی والوں کو بھی سردی نے کچھ کچھ جھلک دکھلائی ہے۔ حب چوکی کےعلاقے میں صبح سویرے چھائی شدید دھندنے ٹریفک کی روانی متاثرکردی ہے۔ محکمہ موسمیات نے سردی کی شدت چندروزتک برقراررہنے کی پیشن گوئی کی ہے جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترشہروں میں موسم سرداورخشک رہنے امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    دوسری جانب مالاکنڈ اورگلگت بلتستان میں ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترشہروں میں موسم سرداورخشک رہا۔ آج سب سے کم درجہ حرارت اسکردومیں منفی پانچ، کالام،قلات،گوپس،کوئٹہ میں منفی دو جبکہ چترال اوراستورمیں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  • ملک میں گرمی بڑھنےکا خدشہ، بالائی علاقوں میں بارش کاامکان

    ملک میں گرمی بڑھنےکا خدشہ، بالائی علاقوں میں بارش کاامکان

    اسلام آباد: محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں گرمی بڑھے گی، تاہم کشمیراورگلگت بلتستان سمیت چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔

     محکمۂ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں گرمی کے مزید بڑھنے کی خبردے دی ہے، شدید گرمی کی لہر نے شہریوں کا برا حال کر دیا ہے، پریشان حال لوگوں کو شدت سے اَبر کرم برسنے کا انتظار ہے جبکہ بالائی علاقوں میں رہنے والوں کے لئے بارش کا سندیسہ ہے۔

    مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

    گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجۂ حرارت دالبندین میں بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سبی،ڈی جی خان، نوکنڈی، روہڑی، شہید بینظیر آباد اور سکھر میں اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • بالائی علاقوں میں جاری مون سون بارشوں میں آج سے کمی آجائیگی

    بالائی علاقوں میں جاری مون سون بارشوں میں آج سے کمی آجائیگی

    اسلام آباد: ملک کے بالائی علاقوں میں جاری مون سون بارشوں میں آج  سے کمی آجائیگی اور ہفتہ کے روز سے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

    یکم رمضان سے کراچی میں بادل چھائے ہوئے ہیں، جس سے کراچی کے درجہ حرارت میں تین سے چار ڈگری سینٹی گریڈ کمی ہوئی ہے، حالیہ بارشوں کی وجہ سے ملک کے بالائی علاقوں میں آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی ریکارڈ کی گئی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے ملک کے بالائی علاقوں میں جاری مون سون بارشوں میں کمی آجائیگی اور ہفتہ کے روز سے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

    آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ قلات ڈویژن اور زیریں سندھ میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے اس دوران ہزارہ ڈویژن، بالائی پنجاب اور کشمیر میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

    گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ میں چوالیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔