Tag: بالا کوٹ

  • بالا کوٹ سے متعلق عالمی میڈیا کی رپورٹس میں سچائی ظاہر ہے، فواد چوہدری

    بالا کوٹ سے متعلق عالمی میڈیا کی رپورٹس میں سچائی ظاہر ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارتی ائیرفورس کی ناکامی نے مودی کے بیانیے کو نقصان پہنچایا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے روسی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ بھارت ہرچیز کا الزام پاکستان پرڈالنے کی کوشش کرتا ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ بالا کوٹ سے متعلق عالمی میڈیا کی رپورٹس میں سچائی ظاہرہے، پلواما پربھارتی دانشور، میڈیا بھی کہہ رہا ہے اندرونی کارروائی تھی۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارتی ائیرفورس کی ناکامی نے مودی کے بیانیے کو نقصان پہنچایا، بھارتی فوج، ائیرفورس سے متعلق بیانیے کی کوشش برباد ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حملے میں ملوث ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ہیں، بھارتی مظالم کی وجہ سے مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے خلاف نفرت ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ نریندرمودی نے پلواما واقعہ کو اپنے سیاسی فائدے کے لیے استعمال کیا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کواسپانسرکررہا ہے، بھارت کو مذاکرات اور دہشت گردی کے خلاف شراکت داربننے کی پیشکش کی۔

    یاد رہے کہ رواں ہفتے 5 مارچ کو وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان جنگی جنون کا شکار نہیں ہوا۔

    جنگی جنون کے جواب میں پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا‘ فواد چوہدری

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں مودی اور ان کی پالیسیوں کا مذاق اڑایا جا رہا ہے، جنگی جنون کے جواب میں پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پاکستان کی تعریف کی جارہی ہے، گزرتے وقت کے ساتھ ہم جنگ سے دور ہو رہے ہیں، بھارت کا سمجھدار طبقہ بھی جنگی جنون پر سوالات اٹھا رہا ہے۔

  • بالا کوٹ اسکرپٹ: بھارتی وزیر نے لڑکیوں کے اسکول کو مدرسہ بنا دیا، کامیابی کے لیے پرانی تصاویر دکھا دیں

    بالا کوٹ اسکرپٹ: بھارتی وزیر نے لڑکیوں کے اسکول کو مدرسہ بنا دیا، کامیابی کے لیے پرانی تصاویر دکھا دیں

    لندن: بالاکوٹ اسٹرائیک کو کامیاب قرار دینے والی بھارتی حکومت اور میڈیا کے جھوٹ کو ایک اور عالمی خبر رساں ادارے نے بے نقاب کردیا جس میں بتایا گیا کہ حکمراں جماعت نے برسوں پرانے لڑکیوں کے اسکول مدرسہ قرار دیا۔

    بالا کوٹ کارروائی کے حوالے سے بھارتی حکومت تاحال ناکام ہے جسے اپوزیشن جماعتوں اور صحافیوں کی جانب سے ثبوت مانگنے پر بار بار ہزیمت کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

    بھارتی فضائیہ کے ائیرچیف مارشل نے پہلے کامیابی کا دعویٰ کیا اور پھر جب اُن سے ثبوت مانگے گئے تو انہوں نے یہ کہہ کر جان چھڑائی کہ ثبوت اور ہلاکتوں کی تعداد فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزرا سے بھی صحافیوں اور عوام سے سوالات کیے کہ اگر بالا کوٹ حملہ کامیاب تھا تو اُس کی تصاویر اور ثبوت فراہم کیے جائیں۔

    مزید پڑھیں: بالاکوٹ حملہ ،برطانوی نیوزا یجنسی نے بھارتی دعویٰ جھوٹ قرار دے دیا

    لوک سبھا کی اپوزیشن جماعتوں نے بھی بالا کوٹ اسٹرائیک کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی جھوٹ کا سہارا لے کر الیکشن میں فتح حاصل کرنا چاہتی ہے، اگر دعویٰ سچا ہے تو ثبوت فراہم کیے جائیں۔

    یاد رہے کہ بھارتی حکومت اور فضائیہ نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے کارروائی کے دوران جیش محمد کے کیمپ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ڈھائی سو سے 300 افراد مارے گئے۔

    بھارتی حکومت ڈھٹائی کے ساتھ اپنی کامیابی کے دعوؤں پر ڈٹی ہوئی تھی تاہم گزشتہ روز برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے بھی حقیقت کی قلعی کھول دی۔

    مزید پڑھیں: بالاکوٹ اسکرپٹ، مودی سرکار ثبوت دینے میں تاحال ناکام

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بالا کوٹ کی سیٹلائٹ تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کسی عمارت کو نشانہ ہی نہیں بنایا گیا، چار مارچ کی تصاویر میں بالاکوٹ میں کسی بھی عمارت کی تباہی کے کوئی آثار نظر نہیں اور نہ ہی کسی چھت یا کسی دیوار کو نقصان پہنچا ۔

    تاہم اب برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی نے بھارتی وزیر کے دعوے کی تحقیق کی تو اُس میں یہ بات سامنے آئی کہ  شندلیہ گریراج سنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جو تصاویر شیئر کیں اور جس مقام کو مدرسہ قرار دیا وہ حقیقت میں لڑکیوں کا برسوں پرانا اسکول ہے۔

     تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیرنےبرسوں پرانی تصاویربالاکوٹ مدرسہ قراردےکرسوشل میڈیاپرشئیرکردیں، مذکورہ تصاویر جبہ میں ممکنہ طورپرلڑکیوں کے اسکول کی ہیں۔

    بی بی سی کی تحقیقاتی ٹیم کا کہنا تھا کہ دوسری تصویرمیں جوملبہ دکھایاگیا وہ بھی برسوں پرانا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی وزیرکی شیئرکردہ تصاویرمیں اوربھی بہت سےنقص ہیں لیکن بھارتی سوشل میڈیا صارفین بڑی تعداد میں یہ جعلی تصاویرشئیرکر کے خوش ہورہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان پر حملہ ڈرامہ تھا، پلوامہ حملہ میں مارے جانے والے فوجی کی والدہ کا بیان

    واضح رہے کہ 26 اور 25  فروری کی درمیانی شب بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی تھی اور وہ جہاز کا ایمونیشن گرا کر فرار ہوگئے تھے۔

    بعد ازاں بھارت کی حکمراں جماعت، فوجی ترجمان اور چیلنز نے بالا کوٹ حملے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ فضائیہ کی کارروائی میں 300 سے 350 سے افراد مارے گئے۔جبکہ حقیقت میں فیول ٹینک کے دھماکے سے درخت تباہ ہوئے تھے۔

  • زلزلہ متاثرین کے فنڈز ہڑپ کرنے والوں کو کٹہرے میں لائیں گے: چیف جسٹس آف پاکستان

    زلزلہ متاثرین کے فنڈز ہڑپ کرنے والوں کو کٹہرے میں لائیں گے: چیف جسٹس آف پاکستان

    بالاکوٹ/مانسہرہ: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ زلزلہ متاثرین کے فنڈز ہڑپ کرنے والوں کو کٹہرے میں لائیں گے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے نیوبکریال سٹی آمد کے موقع پر کیا، ان کا کہنا تھا کہ زلزلہ متاثرین کیس کی خودنگرانی کررہا ہوں، متاثرین کی رقم ہڑپ کرنے والوں‌ کو قانون کی گرفت میں‌ لائیں‌ گے.

    [bs-quote quote=” زلزلہ متاثرین کے ایک ایک روپے کا حساب لوں گا، کیس کی خودنگرانی کررہا ہوں” style=”style-2″ align=”left” author_name=”چیف جسٹس” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/04/saqib-.jpg”][/bs-quote]

    چیف جسٹس کی آمد کے موقع پر زلزلہ متاثرین نے ان کے سامنے شکایتوں کے انبارلگا دیے، چیف جسٹس نیوبکریال سٹی کی تعمیرنو نہ ہونے پربھی برہمی کا اظہار کیا.

    چیف جسٹس نے متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتوں اور ایرا حکام نےمتاثرین کی دادرسی تک نہیں کی،آپ کا درد سمجھ کریہاں آیا ہوں.

    چیف جسٹس نے کام نہ کرنے پرانتظامیہ اور ایرا حکام کی سخت سرزنش کی. انھوں نے کہا کہ زلزلہ متاثرین کےایک ایک روپے کا حساب لوں گا، مجھے نیوبکریال سٹی اور بالاکوٹ آکر بہت دکھ ہوا، زلزلہ متاثرین کیس کی خودنگرانی کررہا ہوں.

    بعد ازاں چیف جسٹس نے مانسہرہ میں نے کنگ عبداللہ اسپتال کا دورہ کیا، چیف جسٹس نےاسپتال کی ایمرجنسی اوروارڈ کا معائنہ کیا اور ڈی ایچ اومانسہرہ اور ایم ایس اسپتال کی سخت سرزنش کی۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ مانسہرہ کے مریضوں کے لئے ناکافی سہولتوں پردکھ ہوا، مانسہرہ کےعوام صحت کی بنیادی سہولتوں سےبھی محروم ہیں، عوام کوبنیادی حقوق دلا کر ہی دم لوں گا۔

    یاد رہے کہ آج سپریم کورٹ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے زلزلہ متاثرین کیس کی سماعت کی تھی، جس کے بعد وہ زلزلہ متاثرین کے لیے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے بالا کوٹ روانہ ہوگئے تھے.


    زلزلہ متاثرین فنڈ کیس: چیف جسٹس ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیےبالاکوٹ روانہ


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔