Tag: بالنگ ایکشن

  • گال ٹیسٹ: محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ایک بارپھرمشکوک قرار

    گال ٹیسٹ: محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ایک بارپھرمشکوک قرار

    گال : پاکستان کے آف اسپنر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن گال ٹیسٹ کے دوران  ایک با پھر مشکوک قرارد ے دیا گیا۔ محمد حفیظ کے بالنگ ایکشن کو گال ٹیسٹ کے امپائر اور میچ ریفری کرس براڈ نے مشکوک قرار دیا۔

    محمد حفیظ اگلے چودہ روز میں اپنے بولنگ ایکشن کو آئی سی سی کی مستند لیبارٹری میں ری ٹیسٹ کروائیں گے، اگر ری ٹیسٹ کے دوران ان کا ایکشن مشکوک قرا رپایا تو محمد حفیظ کو ایک سال کےلئے بولنگ سے معطل کردیا جائے گا۔

    محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن نومبر دو ہزار چودہ میں پہلی بار رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد انہیں بولنگ کرانے سے روک دیا گیا تھا۔ محمد حفیظ نے اپنے بولنگ ایکشن کو بہتر بناکر دوبارہ بولنگ کرانےکا حق حاصل کیا تھا۔

  • آف اسپنرسعید اجمل کا بولنگ ایکشن درست قرار

    آف اسپنرسعید اجمل کا بولنگ ایکشن درست قرار

    چنائی : آئی سی سی نےسعید اجمل کابالنگ ایکشن قانونی قراردےدیا،چنئی کےکوچز کی کلین چٹ، سعید اجمل کہتےہیں ورلڈ کپ کے لئے تیار نہیں سیلکٹرز نےبھیجا توجاؤں گا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نےپاکستانی آف اسپنر سعیداجمل کا ایکشن قانونی قراردیدیاہے، اس حوالے سےسعید اجمل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ کیلئےتیارنہیں ہوں اگر سیلکٹرز نے بھیجا تو ضرور جاؤں گا۔

    جبکہ پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ قوانین کے مطابق سعید اجمل ورلڈکپ نہیں کھیل سکتے، کوئی انجری ہوئی تو ہی سعید کو زیر غور لایا جاسکتا ہے۔

    سعید اجمل کی مشکلات ٹل گئیں۔ سعید اجمل ایک بار پھر بیٹسمینوں کی گلیاں اڑائیں گے۔ بیٹسمینوں کے لئے خوف کی علامت اجمل نئے ایکشن کے ساتھ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

    اور دوسرا ، تیسرا کے ذریعے ایک کے بعد دوسرا پویلین بھیجیں گے۔دوسرا کے موجد سابق پاکستانی آف اسپنر ثقلین مشتاق کی پانچ ماہ کی کوششیں رنگ لے آئیں۔

    چنئی کی بائیو میکنک لیب نے سعید اجمل کو کلین چٹ دے دی۔ اجمل کی دوسرا، کیرم اور تیز گیندیں قانون کے حد میں آگئیں۔ سعید اجمل کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ چوبیس جنوری کو چنئی میں ہوا تھا۔ جس میں ان کے بازو کا خم پندرہ ڈگری کے اندر آگیا ہے۔

    آئی سی سی کا کہنا ہے کہ اجمل انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ کرسکتے ہیں۔ ون ڈے کی عالمی رینکنگ میں اجمل کا پہلا نمبر ہے۔ ٹی ٹوئنٹی میں انہیں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

    کلین چٹ کے بعد قوم کو خوشیاں تو ہیں مگر ورلڈ کپ میں پاکستانی جادوگر کے ایکشن میں نہ ہونے کا دکھ بھی ہے۔