Tag: بالوں کا گرنا.

  • بالوں کو گرنے سے روکنا بہت آسان، صرف ایک ہفتے میں

    بالوں کو گرنے سے روکنا بہت آسان، صرف ایک ہفتے میں

    ہر سال موسم سرما کے آغاز سے ہی عام لوگوں کی طرح شوبز سے منسلک افراد بھی بال گرنے کے مسئلے سے پریشان دکھائی دیتے ہیں۔

    موسم سرما جہاں اپنے ساتھ نزلہ زکام جیسی بیماریاں لاتا ہے وہیں سردیوں میں سر کے بالوں کا گرنا بھی ایک اہم مسئلہ تصور کیا جاتا ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں معروف حکیم شاہ نذیر نے دیکھنے والوں کو بالوں کی حفاظت پر دھیان دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

    انہوں نے کہا کہ نہانے یا سر میں تیل لگانے کے بعد کنگھی کرنے سے اکثر بال ہمارے ہاتھوں میں آجاتے ہیں، جسے دیکھ کر یقیناً ہر انسان افسردہ اور تشویش میں مبتلا ہوجاتا ہے۔

    بالوں کا گرنا ’ایلوپیشا‘ نامی بیماری کے نام سے جانا جاتا ہے، یہ کھوپڑی پر یا جسم کے کسی اور حصے میں ہوسکتا ہے، بالوں کا گرنا مردوں اور عورتوں دونوں میں عام ہے اور یہ ایک قابل علاج مسئلہ ہے، کئی وجوہات بالوں کے گرنے کا سبب بن سکتی ہیں۔

    اس موقع پر حکیم شاہ نذیر نے گرنے والے بالوں کی نشونما کیلیے ایک نسخہ بیان کیا جس کا بنانا بھی آسان اور اس کے استعمال کا طریقہ بھی بہت آسان اور سادہ ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ کسی بھی پنساری کی دکان سے آدھا پاؤ 12 بیجوں کا تیل جسے روغن بارہ تخم بھی کہتے ہیں، وہ لینا ہے۔ اس کے ساتھ تِل کا تیل بھی آدھا پاؤ، اور مہندی کے بیجوں کا تیل 30 گرام کے علاوہ لیں۔

    اسکے علاوہ ایک لکڑی کا نام پکھان بید ہے اس کا تیل بھی 30گرام اور ساتھ ہی روغن زلف دراز بھی 30 گرام لیں۔ بال چھڑ کے ایک بیج کا ٹکڑا بھی لیں۔

    اس کے علاوہ اشنا بوٹی یا پتھر کا پھول یاک چمچ لیں اور اب ان تمام اشیاء کو مکس کرکے رکھ لیں۔ یہ تیل ہفتے میں 3 مرتبہ لگائیں اور بعد میں کسی اچھے صابن یا شیمپو سے بال دھولیں۔

  • بالوں کو گرنے سے فوری روکنا بہت آسان، جانیے کیسے؟

    بالوں کو گرنے سے فوری روکنا بہت آسان، جانیے کیسے؟

    لمبے گھنے اور خوبصورت بال انسان کی خوبصورتی اور کشش میں اضافہ کرتے ہیں لیکن ان بالوں کا گرنا، کم ہونا نہ صرف خواتین بلکہ مردوں کے لیے بھی پریشانی کا باعث بن جاتا ہے۔

    بالوں کو گرنے سے بچانے کے لیے متعدد ٹوٹکے اور علاج کیلئے بازاروں میں کئی اچھے اور معیاری تیل بھی دستیاب ہیں جو کافی مہنگے بھی ہوتے ہیں جسے خریدنے کی ہر کوئی سکت نہیں رکھتا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں اداکارہ شرمین علی نے اپنے گرتے بالوں کو روکنے کیلئے نسخہ بنانے کا آزمودہ طریقہ بتایا جو محض ایک قدرتی چیز سے بن جاتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ایک کپ السی کے بیج (فلیکس سیڈ) کو چار کپ پانی میں ڈال کر ابال لیں اس کے بعد گرم گرم ہی چھلنی سے چھان لیں ورنہ ٹھنڈا ہونے کے بعد بیج اکڑ جائیں گے اور جیل نکلے گا نہیں۔

    اب اس جیل کو چھان کر ٹھنڈا کرلیں پھر اسے ایک کانچ کی بوتل میں بھر کر فریج میں رکھ دیں، یہ جیل آپ ایک مہینے تک استعمال کرسکتے ہیں۔

    شرمین علی نے بتایا کہ میں س کے اندر تھوڑا سا کوکونٹ آئل بھی شامل کرلیتی ہوں، اس نسخے پر عمل کرنے سے میرے بال کافی حد تک گرنا بند ہوگئے۔

  • گرتے بالوں کو روکنا نہایت آسان

    گرتے بالوں کو روکنا نہایت آسان

    بالوں کا گرنا آج کل ایک عام مسئلہ بن چکا ہے جس کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں، بالوں کا گرنا روکنے کے لیے ڈاکٹرز کی مہنگی دوائیں کھانے کے بجائے گھر میں ہی اس مسئلے کا سدباب کیا جاسکتا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں رانی آپا نے بال گرنے کا آسان علاج بتایا۔

    ایلو ویرا جیل میں میتھی دانہ، دار چینی اور کمیلا بوٹی (تمام اشیا کا پاؤڈر) ایک ایک چائے کا چمچ ملا لیں، ان سب اشیا کو پیاز کے عرق میں مکس کریں۔

    اب تل کا تیل یا سرسوں کا تیل 1 سے 2 چمچ فرائی پین میں ڈالیں اور یہ آمیزہ اس میں ڈال کر ہلکا سا گرم کرلیں۔

    اب اسے سر پر لگائیں، پہلے بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح سے لگا کر مساج کریں، اس کے بعد سروں پر لگا کر 2 گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔ اس کے بعد صاف پانی سے دھو لیں۔

  • وہ غذائیں جو گرتے بالوں کو روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں

    وہ غذائیں جو گرتے بالوں کو روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں

    بالوں کا گرنا ہر ایک کا مسئلہ بن چکا ہے اور اس مسئلے کے حل کیلئے ہم کئی طرح کے ٹوٹکے آزماتے ہیں لیکن کبھی کامیابی اور کبھی ناکامی ہوتی ہے۔

    اگر ناکامی مستقل رہے تو بات گنجے پن تک جا پہنچتی ہے، اگر ایسی غذاﺅں کا استعمال کیا جائے جن سے بالوں کو فائدہ ہو توآپ گنجے پن سے بچ سکتے ہیں۔

    زنک سے بھرپور غذاؤں کا استعمال مفید ہے، جن غذاؤں میں زنک پایا جاتا ہے، ان کا استعمال بڑھا دیں کیوں کہ زنک مخصوص ہارمونز میں باقاعدگی لاکر بالوں کو گرنے سے روکتا ہے، پالک، مچھلی، اناج، کدو، سرسوں کا بیج، مرغی کا گوشت، خشک میوہ جات زنک کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں۔

    سولمن اور وتونا مچھلی میں اومیگا تھری کی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے، جس کی وجہ سے آپ کے بال توانا رہیں گے، زیادہ سے زیادہ مچھلی کھانے سے آپ کے بال گرنا نہ صرف کم ہوجائیں گے بلکہ نئے بال بھی اُگ آتے ہیں۔

    پالک آئرن اور فولک ایسڈ کا بہترین ذریعہ ہے، لہٰذا یہ پتوں والی پالک بالوں کی نشوونما میں انتہائی مفید ہے۔ فولک ایسڈ خون کے سرخ ذرات کو پیدا کرتا ہے جو بالوں کی جڑوں تک آکسیجن کی فراہمی کو ممکن بناتا ہے ، پالک کو باقاعدگی سے اپنی سلاد کا حصہ بنائیں۔

    پروٹین سے بھرپور غذائیں بھی بالوں کا گرنے سے روکتی ہے۔ دودھ، مسور کی دال، مچھلی، سفید گوشت، دہی، پنیر، لوبیا، انڈہ اور سویابین کے استعمال سے گرتے بال رک سکتے ہیں، کیوں کہ یہ پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں۔

    اپنے کھانوں میں ایسی سبزیاں استعمال کریں جو سبز ہوں جیسے پالک،میتھی وغیرہ۔ایسی سبزیوں میں وٹامن، منرلز،انٹی آکسیڈنٹ اور آئرن ہوتا ہے جو آپ کے بالوں کے لئے بہت ہی زیادہ مفید ہے۔آپ چاہیں تو سبز پتوں کا جوس نکال کر بھی پی سکتے ہیں۔

    شملہ مرچیں سرخ سبز اور پیلے رنگ کی ہوتی ہیں، جو وٹامن سی کا بہترین ذریعہ ہیں جو بالوں کی صحت کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ وٹامن سی دراصل اس بات کی یقین دہانی کرواتا ہے کہ خون میں سرخ ذرات کافی مقدار میں موجود ہیں جو آکسیجن کی مطلوبہ مقدار بالوں کی جڑوں تک پہنچائیں گے۔ وٹامن سی کی کمی سے بال خشک اور پھٹ جاتے ہیں اور اس طرح بال آسانی سے گر جاتے ہیں۔

    گاجر میں انتہائی مزے کی اس سبزی میں ’بیٹا کیروٹین‘ہوتا ہے جس سے وٹامن اے بنتا ہے،اگر آپ کو وٹامن اے کی کمی ہوجائے تو بال پتلے اور بے جان ہوجاتے ہیں، لہذا گاجروں کا جوس آپ کے بالوں کو مضبوط و توانا کرے گا۔

    دیگر غذاﺅں کی طرح دال مسور بھی آئیرن اور پروٹین کا بہترین ذریعہ ہے، جو خلیوں کی نشوونما کے لئے اہم ہے جس میں بالوں کے خلیے بھی شامل ہیں، میٹھے آلوﺅں میں وٹامن اور بیٹا کیروٹین ہوتی ہے، اس لئے میٹھے آلو بالوں کی صحت کے لئے اہم ہیں۔