Tag: بالی ووڈ

  • ’میں بالی ووڈ میں کام کرنا بھی نہیں چاہتا‘ دلجیت دوسانجھ کی ویڈیو وائرل

    ’میں بالی ووڈ میں کام کرنا بھی نہیں چاہتا‘ دلجیت دوسانجھ کی ویڈیو وائرل

    پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ فلم میں کام کرنے پر جہاں بھارتی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کو سخت مخالفت کا سامنا ہے۔

    معروف پنجابی اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ اپنی نئی فلم سردار جی 3 کے ٹریلر کی ریلیز کے بعد فلم انڈسٹری میں موجود ہندوانتہا پسندوں کے نشانے پر آگئے ہیں، بھارت اور پاکستان کے بیچ تنائو کی صورتحال میں ان پر پاکستانی نوازی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    پاکستانی اسٹار ہانیہ عامر اور دلجیت کی فلم سردار جی 3 کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد فلم بھارت کی آل انڈیا سینی ورکرز ایسوسی ایشن (اے آئی سی ڈبلیو اے) اور فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سینی ایمپلائز (ایف ڈبلیو آئی سی ای) نے دلجیت دوسانجھ اور فلم کے پروڈیوسرز کا بائیکاٹ کرنے کی دھمکی دی ہے اور بھارت میں فلم کی آئندہ ریلیز کے تمام منصوبے روکنے کے عزم کا اظہار بھی کیا ہے۔

    تاہم اسی دوران پنجابی اداکار گلوکار کا ایک پرانا انٹرویو انٹرنیٹ پر دوبارہ منظر عام پر آیا ہے وائرل ہونے والی ویڈیو میں دلجیت نے موسیقی سے اپنی محبت کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ خود کو بالی ووڈ اسٹار کے طور پر قائم کرنے کے بجائے گلوکاری جاری رکھیں گے اور اس کے لیے انہیں کسی کی منظوری کی ضرورت نہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by BritAsia TV (@britasiatv)

    دوسانجھ کو انٹرویو میں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے "میں بالی ووڈ میں کام کرنا بھی نہیں چاہتا، مجھے ایک عظیم بالی ووڈ اسٹار بننے کی کوئی خواہش نہیں ہے”۔

    انہوں نے کہا کہ "مجھے موسیقی پسند ہے، اور میں کسی کی اجازت یا کسی بڑے اسٹار کی منظوری یا نام منسلک کیے بغیر موسیقی بنانا جاری رکھ سکتا ہوں۔ مجھے یہ سوچنے کی ضرورت نہیں ہے کہ، اوہ اس شخص کا کام بک جائے گا، اس کو گانا ملے گا، وہ نہیں ملے گا”۔

    دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی ’سردار جی 3‘ کا ٹریلر بھارت میں یوٹیوب پر بلاک

    ہانیہ عامر اور دلجیت کی فلم ’سردار جی تھری‘ کا گانا ریلیز

    دلجیت نے مزید کہا کہ "مجھے موسیقی بنانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ جب تک مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں کام کرسکتا ہوں تو، میں موسیقی تخلیق کرتا رہوں گا۔ اور جب تک خدا چاہے گا، میں گانے بناؤں گا، چاہے مجھے بالی ووڈ میں کام ملے یا نہ ملے”۔

    واضح رہے کہ فلم کی ٹیم نے اعلان کیا کہ ’سردار جی تھری‘ کو بھارت کے علاوہ بیرونِ ممالک میں 27 جون کو ریلیز کیا جائے گا۔

  • بھارت کے معروف اداکار انتقال کر گئے

    بھارت کے معروف اداکار انتقال کر گئے

    بالی ووڈ کے معروف فلم اور ٹی وی اداکار مکل دیو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے جس کی تصدیق ان کے ساتھی اداکار نے کی ہے۔

    اداکار مکل دیو کے بھائی راہول دیو نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فلم سن آف سردار کے اداکار کی موت کی تصدیق کی ہے۔

    راہول دیو نے بتایا کہ مکل نے گزشتہ شب نئی دہلی میں اپنی آخری سانس لی ہے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی موت کیسے ہوئی ہے، سوگواروں میں ان کی ایک بیٹی، بھائی اور بھتیجا شامل ہیں۔

    مکل دیو کے ساتھی فنکار اداکاروندو دارا سنگھ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں مکل سے متعلق لکھا ‘آپ کے ساتھ گزارا ہوا وقت ہمیشہ ناقابلِ فراموش رہے گا، سن آف سردار 2 آپ کے ساتھ آخری پروجیکٹ رہے گا جس میں یقیناً آپ کے کردار نے ناظرین کے لبوں پر مسکراہٹ بکھیری اور انہیں خوب ہنسایا’۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HT City (@htcity)

    بندو دارا سنگھ نے کہا کہ ’اپنے والدین کی موت کے بعد مکل خود کو سب سے الگ رکھتا تھا، وہ گھر سے باہر بھی نہیں نکلتا تھا اور کسی سے بھی ملاقات نہیں کرتا تھا، گزشتہ کچھ دنوں میں اس کی طبیعت خراب ہو گئی تھی اور وہ اسپتال میں تھا۔‘

    واضح رہے کہ اداکار مکل دیو بھارتی ڈراموں میں کام کرنے کے علاوہ متعدد بالی ووڈ، پنجابی اور جنوبی بھارتی فلموں میں اپنی اداکاری کی وجہ سے مشہور ہیں۔

  • ہمیں اپنی انڈسٹری پر توجہ دینی چاہئے: ماہرہ خان

    ہمیں اپنی انڈسٹری پر توجہ دینی چاہئے: ماہرہ خان

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ بائیکاٹ کلچر پر یقین نہیں رکھتی لیکن ہمیں اپنی انڈسٹری پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

    اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید ان دنوں عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی اپنی نئی مزاحیہ فلم ’لو گرو‘ کی بین الاقوامی پروموشن کے سلسلے میں امریکا میں موجود ہیں۔

    حال ہی میں اداکارہ کو ڈیلاس میں فلم کی پروموشن کے دوران دیکھا گیا، ایونٹ کے دوران ماہرہ کے کئی فینز نے شرکت کی اور اپنے پسندیدہ ستاروں کے ساتھ تصاویر بنوانے کے علاوہ سوال جواب کے سیشن کے دوران ان سے مختلف سوالات کیے۔

    فلم کی پروموشن کے دوران ایک مداح نے اداکارہ سے بالی وڈ میں دوبارہ کام کرنے سے متعلق سوال کیا جس پر ماہرہ خان نے اپنا غیر واضح موقف سامنے رکھ دیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Dr. Huda A (@whitecoat.mom)

    ماہرہ خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا ماننا ہے کہ ہمیں اندرونی طور پر خود پر توجہ دینی چاہیے، اپنی انڈسٹری پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔‘

    انہوں نے کہا کہ ’میں کینسل کلچر یا بائیکاٹ پر یقین نہیں رکھتی مجھے یہ طریقہ درست نہیں لگتا ہے اور موجودہ حالات میں ہم سب جذباتی ہیں، تو ہمیں ان سخت رویوں کی حمایت کرنے کے بجائے، جو حالات کے تحت کسی کی مجبوری بھی بن سکتی ہے، ہمیں خود پر توجہ دینی چاہیے۔‘

    ماہرہ خان نے مزید کہا کہ ’آخر میں ہمارا ملک ہی ہمارے لیے ایک محفوظ جگہ ہے تو ہمیں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے، اپنے ملک اور خود کو دیکھنا چاہیے۔‘

  • فواد خان نے اپنی نئی بالی ووڈ فلم کا کتنا معاوضہ لیا؟ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

    فواد خان نے اپنی نئی بالی ووڈ فلم کا کتنا معاوضہ لیا؟ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

    پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً 9 برس بعد ایک مرتبہ پھر بالی ووڈ فلم ’عبیر گلال‘ میں انڈین اداکارہ وانی کپور کے ساتھ سنیما گھروں کی پردہ اسکرینوں پر جلوہ گر ہوں گے۔

    فواد خان کی نئی بالی ووڈ فلم کا پہلا ٹیزر پچھلے ہفتے جاری کیا گیا، اداکارہ وانی کپور اور فواد خان کے اکاونٹس پر نظر آنے والی سوشل میڈیا پوسٹس میں کہا گیا ہے کہ فلم ’عبیر گُلال‘ رواں برس 9 مئی کو ریلیز ہو گی۔

    جبکہ حال ہی میں فلم ‘عبیر گلال’ کا پہلا گانا جاری کیا گیا تھا، اس فلم کے  رومانوی گانے کا ٹائٹل ‘خدایا عشق’ ہے جس میں  فلم کی مرکزی اداکارہ وانی کپور کو بھی دیکھا گیا۔

    فواد خان اور وانی کپور کی فلم ’عبیر گلال‘ کے گانے کا ٹیزر جاری

    تاہم اب فواد کے بالی ووڈ میں واپسی پر معاوضے سے متعلق بڑا دعویٰ سامنے آیا ہے، پاکستانی اداکار آخری بار 2016 کی کامیاب فلم کپور اینڈ سنز میں نظر آئے تھے لیکن دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے سیاسی تناؤ کہ وجہ سے وہ ہندوستانی فلم انڈسٹری سے غائب ہوگئے تھے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈسٹری کے اندرونی ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی بالی ووڈ میں واپسی پر اپنا معاوضہ بھی بڑھادیا ہے اور فلم ’عبیر گلال‘ میں اداکاری کیلئے فواد خان نے 5 سے 10 کروڑ  بھارتی روپے معاوضہ وصول کیا ہے۔

    دوسری جانب فلم عبیر گلال کیلئے اداکارہ  وانی کپور کا معاوضہ تقریباً ڈیڑھ کروڑ بھارتی روپے بتایا گیا ہے، میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستانی ٹیلی ویژن ڈراموں کے لیے فواد خان کی ایک قسط کا معاوضہ 15 سے 20 لاکھ روپے ہے۔

  • وامیکا گبی نے اپنی شادی کا پلان بتا دیا

    وامیکا گبی نے اپنی شادی کا پلان بتا دیا

    ورون دھون کے ساتھ فلم ’بے بی جان‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی اداکارہ وامیکا گبی نے اپنی شادی کے منصوبوں کا انکشاف کیا ہے۔

    وامیکا گبی ورسٹائل اداکارہ ہیں جنہوں نے پنجابی، ہندی، تامل اور ملیالم فلموں کے ساتھ ساتھ ویب سیریز میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

    انہوں نے اداکاری کے سفر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ بالی ووڈ کلاسک فلم ’جب وی میٹ‘ میں مختصر کردار سے کیا، تاہم اب وہ راج کمار راؤ کی فلم ‘بھول چوک معاف’ میں مرکزی کردار کے طور پر نظر آئیں گی۔

    راج کمار راؤ اور وامیکا گبی کی فلم ’بھول چوک معاف‘ کا ٹریلر جاری

    فلم ‘بھول چوک معاف’ کے ٹریلر لانچ کے موقع پر، وامیکا گبی نے بھارتی میڈیا کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اپنی شادی کے منصوبوں کے بارے میں بات کی۔

    اداکارہ وامیکا نے کہا کہ شادی کا ابھی کوئی منصوبہ نہیں ہے اور نہ ہی آنے والے دنوں میں شادی سے متعلق کچھ سوچا ہے، میں ابھی فلحال شادی کے بارے میں کچھ بھی پلان نہیں کررہی۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ’ نہ ہی میں یہ سوچتی ہوں کہ مجھے کس طرح اور کس سے شادی کرنی چاہیے، میرے دماغ میں ابھی شادی وغیرہ کے لیے کچھ نہیں ہے۔’

    وامیکا گبی نے کہا کہ شادی کے لیے جب کوئی ایسا ملے گا اور مجھے شاندار شادی کے خواب آنے لگیں گے تو میں ضرور بتاؤ گی کہ میں کیا خواب دیکھ رہی ہوں لیکن ابھی شادی کو لے کر میرا دماغ بلینک ہے۔

  • دیپیکا نہ عالیہ۔۔۔بالی ووڈ کی سب سے مہنگی اداکارہ کون؟

    دیپیکا نہ عالیہ۔۔۔بالی ووڈ کی سب سے مہنگی اداکارہ کون؟

    بالی ووڈ میں معاوضوں کی برابری کا مسئلہ کئی برسوں سے زیرِ بحث رہا ہے بہت سے اداکار اور فلم ساز اس بات پر تنقید کرتے آئے ہیں کہ مرد اداکار خواتین ساتھیوں کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ معاوضہ لیتے ہیں حالانکہ دونوں کئی مواقع پر مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔

    تاہم اب بالی ووڈ کی ایک اداکارہ نے اس روایت کو توڑتے ہوئے اپنے مرد ساتھی اداکار کے مقابلے زیادہ کمائی کی، تاہم وہ بالی ووڈ کی اداکارہ عالیہ بھٹ یا دیپیکا نہیں بلکہ ایس ایس راجا مولی کی ایک فلم میں کام کرنے والی پریانکا چوپڑا ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے معروف فلم ساز ایس ایس راجا مولی کی ایک فلم میں مہیش بابو کے مدمقابل کام کرنے کے 30 کروڑ روپے معاوضہ لیا ہے۔

    پریانکا چوپڑا ساؤتھ انڈین فلموں کے کامیاب ترین ہدایت کار اور فلم ساز راجا مولی کی سب سے مہنگی فلم  SSMB29 میں کام کر رہی ہیں، اس فلم میں پریانکاچوپڑا کے مدمقابل ساؤتھ انڈین سپر اسٹار مہیش بابو ہیں۔

    واضح رہے جہ پریانکا چوپڑا اپنے شوہر کے ساتھ لاس اینجلس میں رہائش پذیر ہیں اور انھوں نے ایمیزون پرائم ویڈیو کی سیریز ’سیٹاڈل‘ کےلیے 41 کروڑ روپے کا معاوضہ لیا تھا۔

  • پریانکا چوپڑا امرود بیچنے والی خاتون سے کیوں متاثر؟

    پریانکا چوپڑا امرود بیچنے والی خاتون سے کیوں متاثر؟

    بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینکا چوپڑا نے ایک عام مگر دل کو چھو لینے والا واقعہ اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پرینکا چوپڑا ہدایت کار ایس ایس راجامولی کے ساتھ اپنی اگلی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، بدھ کے روز اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سیٹ کی چند تصاویر شیئر کی اور بتایا کہ وہ پچھلے کچھ دن سے بھارت کے شہر اڈیشہ میں رہ رہی ہیں، تاہم ان کے ساتھ وشاکھاپٹنم ہوائی اڈے کے راستے میں یہ ایک چھوٹا سا واقعہ پیش آیا جس نے انہیں ‘بہت متاثر’ کر دیا، اور اب اداکارہ نے اس کہانی کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

    انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں پریانکا چوپڑا نے اس واقعہ کا ذکر کیا جو ان کے دل کو چھو گیا، میں اس طرح کبھی ویڈیو بنا کر شیئر نہیں کرتی لیکن آج میں ایک خاتون سے بہت متاثر ہوئی۔

    اداکارہ کے مطابق”میں ممبئی سے وشاکاپٹنم جاتے ہوئے گاڑی چلا رہی تھی، راستے میں ایک عورت کو میں نے امرود بیچتے دیکھا، مجھے کچے امرود بے حد پسند ہیں اس لیے میں نے گاڑی روکی اور اس عورت سے پوچھا کہ ان امرودوں کی قیمت کیا ہے؟ اس نے کہا 150 روپے، میں نے اسے 200 کا نوٹ دیا اور باقی پیسے رکھنے کو کہا کیونکہ میں سمجھ سکتی تھی کہ وہ اپنی روزی روٹی کے لیے محنت کر رہی ہے۔”

    پرینکا نے‌حیرت‌کا اظہار کرتے ہوئے کہا لیکن اس عورت نے وہ پیسے اپنے پاس رکھنے کے بجائے تھوڑی دور جا کر دو مزید امرود توڑ کر مجھے دے دیے،  یہ اس بات کی علامت تھی کہ وہ امداد لینے کے بجائے اپنی محنت کا صلہ چاہتی تھی۔

    اداکارہ نے‌ لکھا ”یہ لمحہ میرے لیے بہت خاص تھا, میں نے اس عورت کی خودداری دیکھی اور بے حد متاثر ہوئی۔ میں چاہتی ہوں کہ میرے فالوورز اور پرستار بھی اس کہانی سے کچھ سیکھیں۔

  • گووندا نے اپنے حالیہ انٹرویو سے بالی ووڈ میں ہلچل مچا دی

    گووندا نے اپنے حالیہ انٹرویو سے بالی ووڈ میں ہلچل مچا دی

    نامور بالی ووڈ اداکار گووندا نے اپنے حالیہ انٹرویو سے بالی ووڈ میں ہلچل مچا دی ہے۔

    سال 2008 میں بالی وڈ اداکار گووندا کی جانب سے فلم کے سیٹ پر ایک پرستار کو مبینہ طور پر تھپڑ مارنے کا واقعہ پیش آیا تھا جو عدالت تک پہنچا اور 2017 میں نمٹ گیا تھا۔

    حال ہی میں اداکار مکیش کھنہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں گوندا نے 17 سال بعد سنتوش نامی شخص کو تھپڑ مارنے کے واقعے پر خاموشی توڑ دی ہے۔

    گووندا نے کہا کہ تھپڑ مارنے کا معاملہ میرے لیے بہت اہم تھا، کوئی میرے ساتھ بدتمیزی کر رہا تھا اور میں نے اسے تھپڑ مار دیا اور یہ کیس 9 سال تک چلتا رہا، میرے ایک دوست نے مجھے اسٹنگ آپریشن کرنے کا مشورہ دیا اور پھر میں نے اس شخص کی تمام گفتگو ریکارڈ کی۔

     گووندا نے بتایا کہ سنتوش نے کیس واپس لینے کے لیے مجھ سے 34 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا، اس معاملے میں بالی ووڈ میں  سے کسی نے بھی میرا ساتھ نہیں دیا تھا، جو لوگ میرے لیے کھڑے تھے وہی میرے پیچھے تھے، وہ مجھے نیچے کھینچنے کی کوشش کر رہے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: گووندا اور سنیتا میں طلاق کی افواہوں کی وجہ سامنے آگئی

    یاد رہے کہ 2017 میں گووندا نے سنتوش سے تحریری معافی مانگی تھی اور سنتوش نے اپنی رقم کا مطالبہ بھی واپس لے لیا تھا، جس کے بعد یہ معاملہ ختم ہو گیا تھا۔

    واضح رہے کہ سال 2008 میں فلم ‘منی ہے تو ہنی ہے’ کی شوٹنگ کے دوران گووندا نے سنتوش رائے کو بدتمیزی کرنے پر تھپڑ مارا تھا، 2009 میں سنتوش نے گووندا کے خلاف حملہ اور مجرمانہ دھمکی دینے کا مقدمہ درج کیا تھا، جسے سال 2013 میں خارج کر دیا گیا تھا۔

    گووندا نے اپنے انٹرویو میں واضح طور پر کہا کہ ان کا کیریئر ڈوبا نہیں بلکہ ڈوبایا گیا ہے، بالی ووڈ انڈسٹری سے کسی نے بھی میرا ساتھ نہیں دیا۔

  • بچن فیملی دو گھڑیاں کیوں پہنتے ہیں؟ دلچسپ وجہ سامنے آگئی

    بچن فیملی دو گھڑیاں کیوں پہنتے ہیں؟ دلچسپ وجہ سامنے آگئی

    بالی ووڈ انڈسٹری کے بچن خاندان بالی ووڈ میں اپنے انداز اور اپنے لگژری لائف اسٹائل کی وجہ سے بھی مشہور ہے۔

    امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن اکثر ہی کلائی پر دو لگژری گھڑیاں پہنے نظر آتے ہیں، ان کے اس غیر معمولی فیشن نے صارفین کی توجہ حاصل کی ہے جس کے بارے میں جاننے کے لیے مداح بے تاب ہیں۔

    تاہم اداکار ابھیشیک بچن نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں اس اسٹائل کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس عجیب روایت کی ہماری فیملی کے لیے خاص اہمیت ہے کیونکہ یہ روایت میری والدہ جیا بچن سے شروع ہوئی تھی۔

    ابھیشیک بچن نے بتایا کہ جب میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے یورپ گیا تو والدہ یورپ اور بھارت کا ٹائم زون مختلف ہونے کی وجہ سے 2 گھڑیاں پہنتی تھیں تاکہ وہ مجھ سے صحیح وقت پر بات چیت کر سکیں۔

    اسی طرح امتیابھ بچن نے اپنے ایک پرانے انٹرویو میں بتایا تھا کہ میں کبھی کبھی تفریح کے لیے 3 گھڑیاں بھی پہنتا ہوں۔

  • سوناکشی سنہا کا بالی ووڈ کے ابتدائی دنوں سے متعلق اہم انکشاف

    سوناکشی سنہا کا بالی ووڈ کے ابتدائی دنوں سے متعلق اہم انکشاف

    بالی ووڈ لیجنڈ اداکار شتروگھن سنہا کی بیٹی سوناکشی سنہا نے بالی ووڈ کے ابتدائی دنوں سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے حال ہی9 میں ایک انٹرویو دیا جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے ساتھ فلم انڈسٹری میں ایک وقت ایسا بھی آیا جب وہ ‘روتے ہوئے’ گھر گئیں تھی۔

    انٹرویو میں جب میزبان نے پوچھا کہ کیا کبھی ان کے جسم کے بارے میں کوئی تبصرہ کیا گیا ہے تو سوناکشی نے ہاں میں اعتراف کیا، اور ساتھ اپنے کیریئر کے ایک ایسے واقعے کا ذکر کیا جب انہیں صرف وزن کی وجہ سے مرکزی کردار نہیں دیا گیا۔

    سوناکشی نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ ایک بار میں بلکل ٹوٹ گئی تھی، میں روتے ہوئے گھر واپس آئی کیونکہ مجھے صرف اس لیے فلم سے باہر کردیا تھا کہ میرا وزن زیادہ تھا، مجھے کہا گیا نہیں، آپ اس کردار میں اچھے نہیں لگیں گے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس واقعے نے مجھے اتنا متاثر کیا کہ میں گھر گئی تو اپنی ماسی کے سامنے خود سے سوال کرنے لگیں کہ خدا نے میرے ساتھ ایسا کیوں کیا؟ خدا نے مجھے ایسا کیوں بنایا ہے؟، اس دن میں میں جی بھر کر روئی، اور پھر اگلے دن دل ہلکا ہونے کے بعد سب کچھ ٹھیک لگنے لگا۔

    واضح رہے کہ اداکارہ سوناکشی آخری بار ہارر کامیڈی فلم کاکوڈا میں نظر آئی تھیں، اس سے قبل وہ سنجے لیلا بھنسالی کی او ٹی ٹی سیریز ہیرامنڈی میں بھی نظر آئی تھیں۔