Tag: بالی ووڈ اداکارہ

  • بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا بے ہوش ہوگئیں

    بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا بے ہوش ہوگئیں

    ممبئی:  بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا  اپنی نئی آنے والی فلم ’باجی راؤ مستانی‘ کی شوٹنگ کے دوران  بے ہوش ہوگئیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ’باجی راؤ مستانی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فلم کی شوٹنگ کے دوران  پریانکا نے سر میں درد کی شکایت کی اور پھر اچانک سیٹ پر گرکر بے ہوش ہو گئیں۔

      پریانکا چوپڑا کے بے ہوش ہونے کے باعث فلم کی شوٹنگ روک دی گئی اور پریانکا کے معائنے  کے لئے فوری طور پر ڈاکٹر کو بلایا گیا۔

    ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ  اداکارہ مسلسل شوٹنگ کے باعث ہونے والی تھکاوٹ کی وجہ سے بے ہوش ہوئیں۔

  • سونا کشی سنہا مادھوری ڈکشت کیطرح رقص کرنے کی خواہشمند

    سونا کشی سنہا مادھوری ڈکشت کیطرح رقص کرنے کی خواہشمند

    ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے فلم ’’تیور‘‘ اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی آواز میں ایک گانا بھی ریکارڈ کروایا ہے، اداکارہ نے اپنی آنیوالی فلم ’’تیور‘‘ کے ٹریلر کے لانچ کرنے کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وہ ایک اچھی باتھ روم سنگر ہوں اور مادھوری کی طرح رقص کرنا چاہتی ہیں۔

    سوناکشی کا کہنا تھا کہ ہم فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ عمران خان نے مجھے فلم کے لیے گانا گانے پر اصرار کیا  اور ساتھ ہی ہدایتکار امیت نے بھی میرا حوصلہ بڑھایا، اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے لیٹس سیلیبریٹ گانے کو اپنی آواز میں ریکارڈ کروادیا۔

    سوناکشی  نے کہا کہ گانا ریکارڈ ہونے کے بعد سب نے میری تعریف کی اور پسند کیا، اس کے باوجود میں خود کو ایک گلوکارہ نہیں سمجھتی، میں ایک اچھی باتھ روم سنگر ہوں اور مستقبل میں گلوکاری کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے تربیت ضرور لوں گی۔

    فلم میں ڈانس سے متعلق سوناکشی نے کہا کہ میں نے اب تک پربھودیوا سے بہت کچھ سیکھا ہے اور وہ بہت اچھے کوریو گرافر ہیں، تاہم تیور میں جنگلی طرز پر رقص کا مظاہرہ کیا ہے۔ فلم انڈسٹری میں مادھوری ڈکشٹ سے بہت متاثر ہوں اور میری خواہش ہے کہ ان ہی کی طرح رقص کروں۔

    واضح رہے کہ امیت شرما کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 2003 میں بننے والی تیلگو فلم ’’اوکاڈو‘‘کا ریمیک ہے، فلم کی دیگر کاسٹ میں ارجن کپور، منوج باجپائی ‘ قدیر خان اور شروتی ہاسن شامل ہیں، بونی کپور ،سنجے کپور سنی لیولا،نریش اگروال اور سنیل منچند کی اس مشترکہ پروڈکشن کو آئندہ سال 9 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔

  • ایوارڈ  آرٹسٹ کو سراہنے اور اس کے محنتی ہونے کی علامت ہے، دیپیکا

    ایوارڈ آرٹسٹ کو سراہنے اور اس کے محنتی ہونے کی علامت ہے، دیپیکا

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈکون نے کہا ہے کہ ایوارڈ میرے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ کسی کے کام کو سراہنے کی علامت ہوتا ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایوارڈ آرٹسٹ کو سراہنے اور اس کے محنتی ہونے کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ایوارڈ میرے لئے بھی اہمیت کا حامل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال ایوارڈ نہ ملنے پر مایوسی ہوئی تھی، ایوارڈ ملنے سے پہلے خواہ ہم کچھ بھی کہتے رہیں لیکن جس دن ایوارڈ تقریب ہوتی ہے، اس دن ہم میں سے ہر ایک ایوارڈ ملنے کا خواہاں ہوتا ہے۔

  • گلوکاری کا جنون کی حد تک شوق ہے، پرینیتی چوپڑا

    گلوکاری کا جنون کی حد تک شوق ہے، پرینیتی چوپڑا

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا ہے ان کا پہلا جنون گلوکاری ہے، بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنے  انٹرویو میں کہا کہ ان کی پہلی محبت گلوکاری ہے۔ جس کا انہیں جنون کی حد تک شوق ہے۔ لیکن قسمت انہیں اداکاری کے میدان میں لے آئی اور انہیں انڈسٹری میں مقام بھی حاصل ہے۔

     پرینیتی نے کہا کہ جب بھی انہیں موقع ملا وہ گلوکاری کا شوق ضرور پورا کریں گی وہ امید کرتی ہیں کہ انہیں جلد ہی گلوکاری کی پیشکش ہو۔

    اداکارہ پرینیتی کی فلم ”کل دل” جس میں ان کے ساتھی اداکار رنویر سنگھ، علی ظفر اور گوندا ہیں، جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی، فلم کی ہدایات شاد علی نے دی ہے۔

  • عنقریب مداح مجھے بڑی اسکرین پر دیکھیں گے،کرشمہ کپور

    عنقریب مداح مجھے بڑی اسکرین پر دیکھیں گے،کرشمہ کپور

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور شادی کے بعد ایک بار پھر فلموں میں کام کرنے کیلئے پرعزم نظر آ رہی ہیں۔

    کرشمہ کپور کا کہنا ہے کہ وہ ایک اچھے اسکرپٹ کی تلاش میں ہیں اور جیسے ہی انھیں ان کی مرضی کا کردار ملے گا وہ ہامی بھر لیں گی، بلا ک بسٹر فلم راجہ ہندوستانی کی ہیروئن کرشمہ کپور کا مزید کہنا ہے کہ وہ اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ فلم انڈسٹری چھوڑنے کے بعد بھی انھیں لا تعداد فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہو چکی ہے ۔

    انھوں نے کہا کہ اب عنقریب ان کے مداح انھیں بڑی اسکرین پر دیکھیں گے۔

  • جب بھی سچا پیار ملا تو اپنا لوں گی، پرینیتی چوپڑا

    جب بھی سچا پیار ملا تو اپنا لوں گی، پرینیتی چوپڑا

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پرینتی چوپڑا کا کہنا ہے کہ میں ان اداکاراوٴں میں سے نہیں ہوں جو کہتی ہیں کہ ہمارے پاس پیار کے لئے وقت نہیں ہے، سچے پیار کا انتظار ہے جب بھی ملا تو اسے اپنا لوں گی۔

     ایک انٹرویو میں پرینتی چوپڑا نے کہا کہ مجھے شروع سے ہی سالگرہ بنانا بہت پسند ہے اور میں اپنی سالگرہ سے پہلے دنوں اور ہفتوں کا حساب رکھتی ہوں اور اگر فیملی اور قریبی دوستوں میں سے کوئی میری سالگرہ بھول جاتا ہے تو مجھے بہت دکھ ہوتا ہے۔

    اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے لئے بھی ایک کار خریدی اور ایک کار اپنے والدین کو بھی تحفے میں دی، پرینتی چوپڑا نے کہا کہ ایسا ہرگز نہیں چاہتی کہ مجھے پیار نہ ہو بلکہ میں اپنی ذاتی اور پروفیشنل زندگی پر پورا یقین رکھتی ہوں اور دونوں کو متوازی لے کر چلنا چاہتی ہوں تاہم میں ان اداکاراوٴں میں سے نہیں ہوں جو کہتی ہیں کہ ہمارے پاس پیار کے لئے وقت نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پیار کے لئے پوری طرح تیار ہوں اور جب بھی سچا پیار ملا تو اپنا لوں گی۔