Tag: بالی ووڈ اداکار

  • ابراہیم علی کی ڈیبیو فلم نادانیاں نیٹ فلیکس پر کب ریلیز  ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

    ابراہیم علی کی ڈیبیو فلم نادانیاں نیٹ فلیکس پر کب ریلیز  ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

    ممبئی: بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان کی ڈیبیو فلم ’نادانیاں‘ کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی اس فلم میں خوشی کپور بھی ہیں۔

    نیٹ فلیکس انڈیا کے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں ابراہیم علی خان اور خوشی کپور کی رومانٹک فلم نادانیاں کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق فلم میں ابراہیم علی خان نے اپنے اداکاری کے کیریئر کا آغاز کیا ہے، ’نادانیاں‘ میں کہانی کا مرکزی کردار پِیا ہے، جو جنوبی دہلی کی ایک دلیر اور روشن لڑکی ہے، اور ارجن، جو نوائڈا کا ایک متوسط طبقے کا لڑکا ہے، اس فلم میں دونوں کا سفر عشق، شرارت، اور معصوم محبت سے بھرپور دکھایا گیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Netflix India (@netflix_in)

    فلم کی ہدایتکاری شونا گوتم نے کی ہے، جبکہ اسے فلم دھرماتک انٹرٹینمنٹ کی پروڈکشن کے تحت بنایا گیا ہے، نیٹ فلکس نے ابراہیم علی خان کی پہلی فلم ’نادانیاں‘ کے لیے مارچ کی ریلیز کی تاریخ مقرر کی ہے۔

    نیٹ فلیکس انڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ خوشی کپور اور سیف علی خان کے بڑے بیٹے ابراہیم کی بالی ووڈ کی پہلی فلم 7 مارچ کو نیٹ فلیکس پر ریلیز کی جائے گی۔

  • سیف علی خان پر حملے کے بعد حملہ آور کہاں چھپا تھا؟

    سیف علی خان پر حملے کے بعد حملہ آور کہاں چھپا تھا؟

    بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر ڈکیتی کی کوشش کے دوران چاقو سے حملہ کرنے والا ملزم سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔

    16 جنوری بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تقریباً 3 بجے کے قریب ممبئی شہر میں اداکار کے باندرا والے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی جسے اداکار نے مزاحمت کرکے ناکام بنایا۔

    مزاحمت کے دوران اداکار پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس سے انہیں 6 زخم آئے جن میں سے 2 کافی گہرے تھے جبکہ ایک زخم ریڑھ کی ہڈی کے قریب ترین تھا، حملے کے بعد اداکار کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کی کامیاب سرجری ہوئی تھی تاہم اب انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

    اس واقعے کے بعد ممبئی پولیس نے 70 گھنٹے کے بعد ملزم کو گرفتار کیا تھا، ملزم کی شناخت 30 سالہ محمد شہزاد کے نام سے ہوئی تھی جو کہ غیر قانونی طریقے سے ممبئی میں مقیم تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: چاقو حملے کے بعد سیف علی خان نے پہلا بیان جاری کر دیا

    چاقو حملے کے بعد سیف علی خان نے پہلا بیان جاری کر دیا

    سیف علی خان حملہ کیس میں گرفتار ملزم کے وکیل کا بڑا دعویٰ

    سیف علی خان پر حملہ کرنے والے گرفتار ملزم سے متعلق روز نئی اپڈیٹ سامنے آرہی ہیں تاہم اب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملزم حملے کے بعد 2 گھنٹے تک سیف علی خان کی رہائش گاہ کی عمارت کے باغیچے میں چھپا رہا۔

    بھارتی پولیس حکام کے مطابق گزشتہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب (16 جنوری کو) حملہ آور واقعہ کے بعد اسی اپارٹمنٹ میں گھنٹوں تک چھپا رہا۔

    بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدا میں اس نے تحقیقات کرنے والوں کو یہ دعویٰ کرکے گمراہ کرنے کی کوشش کی کہ وہ کولکتہ کا رہائشی ہے۔

    تاہم پولیس نے اس کے جھوٹ کا پردہ چاک کرتے ہوئے بنگلہ دیش میں مقیم اس کے بھائی سے اس کے موبائل فون پر اسکول چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ منگوایا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ سرٹیفیکٹ 30 سالہ ملزم کی بنگلہ دیشی شہریت کا مضبوط ثبوت بن گیا ہے، جس کی شناخت شریف الاسلام شہزاد محمد روحیلہ امین فقیر کے نام سے ہوئی ہے جس نے اپنا نام تبدیل کرکے وجے داس رکھا ہوا تھا۔

  • سیف علی خان پر حملہ کرنے والا ملزم 70 گھنٹے بعد گرفتار

    سیف علی خان پر حملہ کرنے والا ملزم 70 گھنٹے بعد گرفتار

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر مبینہ طور پر حملہ کرنے والے ملزم کو پولیس نے 70 گھنٹے بعد گرفتار کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے ممبئی کی رہائش گاہ پر مبینہ طور پر حملہ کرنے کے الزام میں آج صبح مہاراشٹر کے تھانے سے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملزم کو سیف علی خان کی رہائش گاہ سے تقریباً 35 کلومیٹر دور کاسرواداولی میں ہیرانندانی اسٹیٹ کے قریب سے پکڑا گیا ہے۔

    ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے شناخت چھپانے کی کوشش کی ہے، ملزم غیر ملکی ہے جس کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے، زیرِ حراست شخص کا نام شریف الاسلام شہزاد بتایا جارہا ہے جو بھارت میں غیر قانونی طور پر داخل ہوا تھا۔

    ممبئی کے سینئر پولیس اہلکار ڈکشٹ گیڈم نے گرفتاری کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ وہ چوری کے ارادے سے سیف کے گھر میں داخل ہوا تھا، ایسا لگتا ہے کہ ملزم بنگلہ دیشی ہے‘۔

    پولیس اہلکار ڈکشٹ گیڈم نے مزید کہا کہ ملزم کے پاس کوئی بھارتی دستاویزات نہیں ہیں، ملزم کے پاس سے کچھ چیزیں برآمد ہوئی ہیں جن سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بنگلہ دیشی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: چاقو حملے کے بعد سیف علی خان نے پہلا بیان جاری کر دیا

    چاقو حملے کے بعد سیف علی خان نے پہلا بیان جاری کر دیا

    پولیس اہلکار گیڈم نے کہا کہ ملزم گزشتہ چار ماہ سے ممبئی میں رہ رہا تھا اور اس نے اپنا نام بدل کر بیجوئے داس رکھ لیا ہے، پولیس اہلکار نے بتایا کہ وہ ایک ہاؤس کیپنگ کمپنی میں کام کررہا تھا۔

    اس سے قبل گزشتہ روز ممبئی پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو ٹریس کرکے چلتی ٹرین سے حراست میں لیا تھا، ملزم کی شناخت 31 سالہ آکاش کنوجیا کے نام سے ہوئی تھی اور اسے چھتیس گڑھ سے ٹرین میں سفر کے دوران پکڑا تھا۔

    بھارتی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ حراست میں لیا گیا مسافر اداکار کو چھرا گھونپنے کے معاملے میں مشتبہ لگتا ہے۔

    واضح رہے کہ رواں ہفتے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تقریباً 3 بجے کے قریب ممبئی شہر میں سیف علی خان کے باندرا والے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی جسے اداکار نے مزاحمت کرکے ناکام بنایا۔

    مزاحمت کے دوران سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس سے انہیں 6 زخم آئے جن میں سے 2 کافی گہرے تھے جبکہ ایک زخم ریڑھ کی ہڈی کے قریب ترین تھا۔

  • ’ابھی اگلی پیڑھی کا۔۔۔‘ ابھیشیک بچن کا دوسرے بچے کے سوال پر ردعمل

    ’ابھی اگلی پیڑھی کا۔۔۔‘ ابھیشیک بچن کا دوسرے بچے کے سوال پر ردعمل

    بالی ووڈ اداکار ابھیشک بچن اور انکی اہلیہ معروف اداکارہ ایشوریا رائے بچن کے درمیان علحیدگی کے حوالے سے افواہیں اب دم توڑ گئیں۔

    بالی ووڈ بگ بی کے اکلوتے بیٹے ابھیشک بچن نے اداکار رتیش دیشمکھ کے شو ’کیس تو بنتا ہے‘ میں شرکت کی، جہاں ان سے دوسرے بچے کی پیدائش کے بارے میں سوال کیا گیا۔

    یہ شو 2022 میں نشر ہوا تھا جب ابھیشیک بچن کو رتیش دیش مکھ نے ایشوریا رائے کے ساتھ دوسرے بچے کی پیدائش پر انہیں چھیڑا تھا، رتیش نے ابھیشیک سے پوچھا آپ کے تمام نام اے سے شروع ہوتے ہیں، امیتابھ، ابھیشیک، ایشوریہ اور آرادھیا تو جیا بچن اور شویتا بچن کا نام کیوں الگ ہے انہوں نے کیا غلطی کی تھی۔

    رتیش کے سوال پر ابھشیک نے جواب دیا کہ یہ آپ کو ان سے پوچھنا پڑے گا، لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ ہمارے گھر کی روایت بن گئی ہے، ابھیشیک، آرادھیا۔۔۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by The Social Dig (@the_socialdig)

    رتیش نے پھر سے ابھشیک کو روکا اور کہا آرادھیا کے بعد جس پر ابھیشیک نے جواب دیا نہیں ابھی اگلی پیڑھی جب آئیگی تب دیکھیں گے، جب رتیش دیشمکھ نے زور دیا تو ابھیشک نے سوال کو گھما دیا اور کہا کہ عمر کا لحاظ کیا کرو، رتیشں میاں ہم تم سے بڑے ہیں جس پر رتیش نے انکے پیرو کو چھوا اور بات کو ختم کردی۔

    ابھیشیک اور ایشوریا رائے کی طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں، تصاویر وائرل

    واضح رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے 2011 میں اپنے بچی آرادھیا بچن کے والدین بنے، جوڑے نے حال ہی میں اننت امبانی کی شادی میں علیحدہ علیحدہ پہنچنے پر طلاق کی افواہوں کو جنم دیا تھا۔

    جس کے بعد آرادھیا کی حالیہ سالگرہ کی پوسٹ میں ابھیشیک کی غیر موجودگی نے ان افواہوں کو مزید ہوا دی، تاہم بعد میں یہ بات سامنے آئی کہ اداکار اپنی بیٹی کے خاص دن کے موقع پر اس تقریب میں موجود تھے۔

    اب گذشتہ دنوں ابھیشیک اور ایشوریا کو ساتھ شادی میں بھی دیکھا گیا جہاں دونوں کی ایک ساتھ تصاویر بھی بنائی گئیں جو سوشل میڈیا پر اب تک خوب وائرل ہورہی ہے۔

  • آیوشمان کھرانہ کو اپنے والد ڈکٹیٹر کیوں لگتے تھے؟ اداکار کا سنسنی خیز انکشاف

    آیوشمان کھرانہ کو اپنے والد ڈکٹیٹر کیوں لگتے تھے؟ اداکار کا سنسنی خیز انکشاف

    بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ نے اپنے والد کو ڈکٹیٹر قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں بچپن میں ایک خاص صدمے سے گزرنا پڑا ہے۔

    بالی ووڈ کے معروف اداکار و گلوکار آیوشمان کھرانہ نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انترویو میں انکشاف کیا کہ ان کے والد پی کھرانہ بے حد سخت مزاج کے مالک تھے، وہ بچپن میں انہیں چپل اور بیلٹ سے مارا کرتے تھے جس کی وجہ سے ان کا بچپن صدموں سے دوچار رہا۔

    آیوشمان کھرانہ نے کہا کہ والد پنجاب کے چندی گڑھ میں علم نجوم کے شعبے سے منسلک تھے اس دوران انہوں نے علم نجوم پر کئی کتابیں لکھیں۔

    انٹرویو کے دوران میزبان نے آیوشمان سے سوال کیا کہ کیا آپ اپنے والد کے مقابلے میں مختلف باپ ہیں؟  جس پر اداکار نے بتایا کہ میں بالکل مختلف باپ ہوں کیوں کہ میرے والد ایک طرح کے  ڈکٹیٹر تھے جن کیلئے چپل اور بیلٹ سے مارنا عام سی بات تھی۔

    انٹرویو کے دوران اداکار نے ایک قصہ بھی بتایا کہ ایک روز میں ایک پارٹی سے واپس آیا تو میری شرٹ سے سگریٹ کے دھوئیں کی بو آرہی تھی، درحقیقت میں نے اپنے والد کے ڈر  سے کبھی سگریٹ کو ہاتھ بھی نہیں لگایا تھا لیکن اس بو کی وجہ سے بھی مجھے مار پڑی تھی۔

    واضح رہے کہ آیوشمان نے  فلم میکر  اور رائٹر طاہرہ کشیپ سے 2008 میں شادی کی تھی، دونوں کے اب دو بچے ایک بیٹا اور بیٹی بھی ہے۔

  • کس بالی ووڈ اداکار کو ہوٹل کا بل ادا کرنے کیلیے اپنا فون بیچنا پڑا؟

    کس بالی ووڈ اداکار کو ہوٹل کا بل ادا کرنے کیلیے اپنا فون بیچنا پڑا؟

    شوبز انڈسٹری میں آنے والے ہر کسی کی زندگی کی اپنی کوئی نہ کوئی کہانی ہوتی ہے اسی طرح بالی ووڈ کے ایک معروف اداکار ہے جنہیں ماضی میں ہوٹل کا بل ادا کرنے کے لیے انہیں اپنا فون بیچنا پڑا تھا۔

    حال ہی میں اداکار وکرانت میسی نے ایک انٹرویو میں ماضی کا قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ میں نے ابھی کمانا شروع ہی کیا تھا کہ میں اور میرے دوستوں نے گوا جانے کا پلان بنایا اور اپنے ساتھ صرف 5ہزار روپے لے کر گوا کیلئے بس میں سوار ہوگئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Vikrant Massey (@vikrantmassey)

    اداکار نے کہا کہ گوا پہنچ کر میں اور میرے سارے دوست ہم تمام اخراجات کو برابر تقسیم کرتے تھے لیکن ہمارے ٹرپ کی آخری رات ہوٹل سے چیک آؤٹ کے وقت ہمارے پاس تمام پیسے ختم ہوگئے، اور ہوٹل کا بل ادا کرنا بھی لازمی تھا۔

    وکرانت میسی نے مزید بتایا کہ’پیسے نہ ہونے کے سبب اس لمحے مجھے قربانی دینی پڑی کیونکہ میں نے ہوٹل کا بل ادا کرنے کیلئے اپنا موبائل فون فروخت کردیا اور اس پیسوں سے بل ادا کرنے کے ساتھ ممبئی واپسی کا ٹکٹ بھی خریدا۔

    واضح رہے کہ وکرانت میسی اس سے قبل بھی انٹرویو میں ماضی میں اپنی مشکلات سے متعلق گفتگو کرچکے ہیں، جہاں انہوں نے بتایا تھا کہ ایک تلخ جھگڑے کے بعد ان کے والدین کو اپنا گھر چھوڑنا پڑا اور تقریباً ایک سال تک ایک گودام میں رہے تھے۔

  • بالی ووڈ اداکار اپارشکتی کھرانہ، سجل علی کے حسن کے مداح ہوگئے

    بالی ووڈ اداکار اپارشکتی کھرانہ، سجل علی کے حسن کے مداح ہوگئے

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کی تصویر پر نامور بھارتی اداکار و گلوکار  اپارشکتی کھرانہ کا کمنٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

    بالی ووڈ اداکار اور گلوکار اپارشکتی کھرانہ نے اپنی فلم ’استری 2‘ کی شاندار کامیابی کی بدولت سینما گھروں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر  اپنے بلاک بسٹر گانے ’ضرور‘ کی وجہ سے چھائے ہوئے ہیں۔

    بھارتی اداکار و گلوکار  اپارشکتی کھرانہ کا گانا ’ ضرور‘ اس وقت انسٹاگرام ریلز پر کافی زیادہ ٹرینڈ کررہا ہے جس سے مداح کافی زیادہ محضوض ہورہے ہیں اور اس گانے پر اپنی ریلیز بنا کر شیئر کررہے ہیں۔

    مداحوں کے علاوہ پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی بھی گلوکار کے اس گانے کی فین ہوگئیں، سجل نے انسٹاگرام پر اپارشکتی کھرانہ کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ ’اپارشکتی! آپ کا یہ گانا انتہائی مسحور کُن ہے‘۔

    دوسری جانب اپارشکتی کھرانہ نے سجل بلیک اینڈ وائٹ تصویر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’سجل یار، آپ بہت خوبصورت ہیں، یہ بالکل اس قسم کی تصویر ہے جس کے سامنے میرا خوبصورت گانا بھی پھیکا لگنے لگا‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)

    سجل علی اور بالی ووڈ اداکار اپارشکتی کھرانہ کا ایک دوسرے کے لیے کیے جانے والا تعریفوں بھرا تبصرہ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

  • سلمان خان کتنے دولتمند ہیں؟ اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

    سلمان خان کتنے دولتمند ہیں؟ اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

    ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کا شمار بھی بالی ووڈ کے امیر ترین اداکاروں میں ہوتا ہے، تاہم اب ان کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

    سلمان خان کے اثاثوں کے بارے جاننے کے لئے اکثر لوگ بے چین ہیں ان کے شاندار کیرئیر کا آغاز 1988 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بیوی ہو تو ایسی‘ سے ہوا اور اس کے بعد سے، انہوں نے ایک بڑے اسٹار کے طور پر اپنی حیثیت حاصل کی۔

    انہیں فی فلم 100 کروڑ روپے سے زیادہ کمانے کے لیے بھی جانا جاتا ہے، سلمان کا ایک ابھرتے ہوئے اداکار سے انڈسٹری کے سب سے مضبوط ناموں میں سے ایک تک کا سفر ان کی شاندار کامیابی کا ثبوت ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار نے اپنے کامیاب کیریئر میں بالی ووڈ کو متعدد سُپر ہٹ فلموں کے ساتھ ہی کئی ٹی وی شوز کی میزبانی بھی کی، اداکار دو ہزار 900 کروڑ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق اس وقت سلمان خان اداکار کے سب سے قیمتی اثاثوں میں اُن کا گلیکسی اپارٹمنٹ ہے جس کی قیمت 100 کروڑ بھارتی روپے ہے، اداکار کی ملکیت میں ایک فارم ہاؤس بھی ہے جس کا کُل رقبہ 150 ایکڑ ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری کے سپر اسٹار ایک پرائیویٹ کشتی کے مالک بھی ہیں جس کی مالیت 3 کروڑ بھارتی روپے ہے، سلمان خان کپڑے، جیولری اور گھڑیوں کے ایک برانڈ کے مالک بھی ہیں، ان کے اس برانڈ کی مالیت 235 کروڑ روپے ہے۔

    رپورٹ کے مطابق سلمان خان کا اپنا پروڈکشن ہاؤس بھی ہے، اس کے علاوہ سلمان خان لگژری گاڑیوں کے بھی شوقین ہیں، اُن کے گیراج میں قیمتی اور مہنگی ترین گاڑیاں موجود ہیں۔

    سلمان خان کی جائیداد صرف بھارت میں نہیں بلکہ دبئی میں بھی ہے، دبنگ اسٹار نے دبئی میں ایک بیچ ہاؤس بنا رکھا ہے، جس کی قیمت 100 کروڑ روپے کے قریب ہے، اس کے علاوہ دبئی میں اُن کا ایک اپارٹمنٹ بھی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے سال 2012 میں بھارت میں ایک فلاحی ادارہ بھی قائم کیا تھا وہ اپنی آمدنی کا زیادہ ترحصہ فلاحی کاموں میں خرچ کرتے ہیں، جس کا مقصد مستحق عوام کو تعلیم و صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

  • معروف بالی ووڈ اداکار کو نایاب بیماری لاحق، یہ بیماری کیا ہے؟

    معروف بالی ووڈ اداکار کو نایاب بیماری لاحق، یہ بیماری کیا ہے؟

    نئی دہلی: معروف بالی ووڈ اداکار ورون دھون نایاب بیماری کا شکار ہوگئے جس میں انہیں اپنا توازن برقرا رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق معروف بالی ووڈ اداکار ورون دھون نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ویسٹیبلر ہائپو فنکشن نامی بیماری لاحق ہے، انہوں نے بتایا کہ کس طرح ان کی صحت اس وقت بگڑ گئی جب انہوں نے عالمی وبا کرونا وائرس کے بعد اور جگ جگ جیو کی پروڈکشن کے دوران بہت زیادہ محنت کی تھی۔

    ویسٹیبلر ہائپو فنکشن ہونے کے بعد ورون دھون اپنے کاموں کے دوران وقفہ لیتے رہے، انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ بیماری کا شکار ہونے کے بعد اداکاری کو روکنا پڑا۔

    ویسٹیبلر ہائپو فنکشن کیا ہے؟

    یہ بیماری دماغ کے توازن سے متعلق ہے، یہ ایک مرکزی ویسٹیبلر نظام ہے، جو کسی ایک یا دونوں کانوں کو جزوی طور پر یا مکمل طور پر غیر فعال کر دیتا ہے۔

    اس کی وجوہات جینیات، زہر، وائرل انفکشن یا تکلیف دہ دھواں ہو سکتی ہیں۔

    ہمارے کان کو ہڈی اور کارٹلیج کی ایک نفیس ساخت بناتی ہے، وہاں ایک سیال سے بھرا ہوا نیم سرکلر چینل ہے۔ اس کے حرکت کرنے سے سیال کی پوزیشن بدل جاتی ہے۔ ہمارا دماغ کان میں ایک سینسر کے ذریعے ڈیٹا حاصل کرتا ہے، جو آپ کو متوازن محسوس کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اندرونی کان کا وہ حصہ جو توازن کے لیے ذمہ دار ہے، وہ ویسٹیبلر ہائپو فنکشن میں غیر فعال ہوجاتا ہے۔

    یہ سر کے صرف ایک طرف (یکطرفہ ہائپو فنکشن) یا دونوں اطراف کو متاثر کر سکتا ہے، یہ روزمرہ کی زندگی اور کام کاج کو متاثر کرتا ہے، جب اندرونی کان کا ایک حصہ غیر فعال ہوتا ہے، تو دماغ کو غلط پیغامات بھیجے جاتے ہیں۔

    ویسٹیبلر ہائپو فنکشن کی علامات

    اس کی سب سے علامات میں آکسیلوپسیا، دائمی چکر آنا، توازن، چلنے پھرنے اور ڈرائیونگ کے مسائل شامل ہیں۔

    مثال کے طور پر مریض کو حرکت کرتے ہوئے اچانک گرنے کا خدشہ ہوتا ہے۔

    رات کے وقت یا ناہموار جگہ پر چلنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    ویسٹیبلر ہائپو فنکشن اعلیٰ علمی افعال کو متاثر کرتا ہے، جس سے یادداشت، سیکھنے اور راستہ تلاش کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔

    دو طرفہ ویسٹیبلر ہائپو فنکشن لوگوں کو یکطرفہ ویسٹیبلر ہائپو فنکشن سے زیادہ متاثر کرتا ہے۔

  • لوک سبھا کے انتخابات کی گہما گہمی، سنی دیول کا بی جے پی میں شمولیت کا اعلان

    لوک سبھا کے انتخابات کی گہما گہمی، سنی دیول کا بی جے پی میں شمولیت کا اعلان

    نئی دہلی: بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات کی گہما گہمی ہے اسی دوران شوبز سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات ووٹرز کو اپنی اپنی پسندیدہ پارٹیوں کو ووٹ دینے پر قائل کررہی ہیں تو کوئی سیاسی میدان میں ہی قدم رکھ رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری میں سن 1990 میں ریلیز ہونے والی فلم دمینی کا مشہورِ زمانہ ڈائیلاگ ’ڈھائی کلو کا ہاتھ جب کسی کو پڑتا ہے تو وہ اٹھتا نہیں اٹھ جاتا ہے‘‘ بولنے والے اداکار سنی دیول نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی۔

    سنی دیول نے بی جے پی کے صدر امت شاہ سے ملاقات کے بعد سیاسی کیریئر شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ ’‘بھارت کے بہتر مستقبل کے لیے مودی کو اگلے پانچ سال کے لیے وزیراعظم منتخب ہونا چاہیے‘‘۔

    مزید پڑھیں: مودی کے لیے مشکلات، سلمان خان کی کانگریس میں شمولیت کا امکان

    اُن کا کہنا تھا کہ ’میں نے بی جے پی نہیں بلکہ وزیراعظم کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا اور امید ہے کہ وہ لوک سبھا کے انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے ایک بار پھر ملک کے سربراہ بنیں گے‘۔ سنی دیول کا کہنا تھا کہ میرے والد نے اٹل بہاری واجپائی کے ساتھ شمولیت اختیار کی تو اُن ہی کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے میں بھی بی جے پی کا باقاعدہ حصہ بننے کا اعلان کررہا ہوں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی کی جانب سے سنی دیول کو پنجاب کے علاقے گرداس پور سے لوک سبھا کی نشست پر ٹکٹ جاری کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

    بی جے پی کی رہنما اور بھارت کی وزیر داخلہ نرمالا شترمن نے اس موقع پر 1997 میں ریلیز ہونے والی بارڈر فلم کا تذکرہ کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’سنی دیول نے فلم میں کام کر کے اپنی حب الوطنی کا کا ثبوت دیا، اُن کے کردار کی وجہ سے بہت سارے لوگوں میں وطن سے محبت کا جذبہ بیدار ہوا‘۔

    دوسری جانب بھارتی عوام نے سنی دیول کی سیاست میں انٹری کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مزاحیہ پوسٹ شیئر کیں۔ ایک صارف ہاردک رجگور نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’رام مندر کیس کی اگلی سماعت پر بی جے پی کی طرف سے نمائندگی کررہے ہیں۔‘

    یہ بھی پڑھیں: کانگریس میں شمولیت پر بی جے پی کا پروپیگنڈا، بھارتی اداکارہ کو پاکستانی قرار دے دیا

    یاد رہے کہ سنی دیول کے والد دھرمیندر 2004 میں راجستھان کی بیکانیر نشست سے بی جے پی ایم پی منتخب ہوئے تھے جبکہ اُن کی اہلیہ ہیما مالنی اترپردیش کی متھرا سیٹ سے بی جے پی سے موجودہ ایم پی ہیں اور  حالیہ انتخابات میں بھی حصہ لے رہی ہیں۔