Tag: بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور

  • فواد خان کو فلم ’خوبصورت‘ کی آفر کیسے ہوئی؟ سونم کپور کا بڑا دعویٰ

    فواد خان کو فلم ’خوبصورت‘ کی آفر کیسے ہوئی؟ سونم کپور کا بڑا دعویٰ

    بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے دعویٰ کیا ہے کہ کوئی بھی اداکار ان کے ساتھ فلم خوبصورت میں کام نہیں کرنا چاہتا تھا۔

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہوں نے پاکستانی اداکار فواد خان کو فلم ’خوبصورت‘ کی آفر سے متعلق گفتگو کی ہے۔

    سونم کپور کا دعویٰ ہے کہ کوئی بھی بالی ووڈ اداکار ان کے ساتھ ’خوبصورت‘ میں کام نہیں کرنا چاہتا، اور کہانی لڑکی پر مبنی تھی، یہی وجہ تھی کہ پاکستانی اداکار فواد خان کا انتخاب کیا گیا۔

    فواد خان کی پوسٹ پر سونم کپور کا کمنٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

    اداکارہ نے فواد خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دیکھیں کیسے فواد خان ایک بڑے اسٹار بن گئے اس فلم کے بعد فواد خان اور میری جوڑی کو سب مداحوں نے بہت پسند کیا اور بطور اداکار فواد خان کو بے حد سراہا بھی گیا۔

    واضح رہے کہ سپر اسٹار فواد خان نے 2014 میں بالی وڈ فلم ’خوبصورت‘ میں ڈیبیو کیا تھا جس میں مرکزی اداکارہ سونم کپور تھیں۔

    فلم ’خوبصورت‘ 2014 میں ریلیز ہوئی، اس فلم کے لیے انہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا، فلم ’خوبصورت‘ کے بعد فواد خان نے ایک اور بالی ووڈ فلم ’کپور اینڈ سنز‘ اور  کرن جوہر کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں بھی معاون کردار ادا کیا، جسے خوب پسند کیا گیا۔

  • جہالت ہمارے ملک کو تباہ کر رہی ہے،سونم کپور

    جہالت ہمارے ملک کو تباہ کر رہی ہے،سونم کپور

    نئی دہلی : سونم کپور کا کہنا ہے کہ میرے والد انیل کپور حقوق نسواں کے کٹر حامی ہیں اور اسی بنیاد پرہماری تربیت کی گئی ہے۔

    سونم کپور نے کہا کہ میرے والد نے اپنی دو بیٹیوں اور ایک بیٹے کی پرورش بغیر کسی تفریق کی ہے،انہوں نے اپنی بیٹیوں کو بھی اتنے حقوق اوراختیارات دیے جتنے کہ اپنے بیٹے کو دیے۔

    یہ بات انہوں نے ایک بھارتی نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام کے مباحثے میں شرکت کے دوران کہی،ٹاک شو کا موضوع تھا ’خواتین حقیقی طور کس طرح قابل تقلید بن سکتی ہیں؟

    سونم کپور نے پروگرام کے شرکاء سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ سینیما لوگوں کے ذہنوں کو تبدیل کرنے اورمثبت خیالات کی ترویج اورتعلیم کا بہترین ذریعہ ہے جس کی ہمارے ملک کو اشد ضرورت ہے کیوں کہ جہالت ہمارے ملک کی اقدارکو کھوکھلا کرتی جا رہی ہے۔

    واضح رہے سونم کپور نے حال ہی میں ایک فلم میں حقیقی زندگی کے ایک کردار ’’نیرجا بھانوٹ‘‘ کو بہ خوبی نبھایا ہے جو کہ ایک ایئر ہوسٹس ہوتی ہے اور طیارے کی ہائی جیکنگ کے دوران اپنی جان پر کھیل کر مسافروں کی جان بچاتی ہے،سونم کپورنے اس کردارکوپُرکشش اورمتاثرکن قراردیا۔

    اس پروگرام کے شرکاء میں فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات کے علاوہ ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی سر کرنے والی پہلی خاتون ارونیما سنہا اور اشتہارات کی دنیا کے گرو پراسون جوشی شامل تھے۔

    جوشی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے حقوق اور معاشرے میں اُن کے مرتبے کے حوالے سے گفتگو بھی ملکی سطح پر کھلم کھلا کرنے کے بجائے ہم ایک نجی محفل میں کر پارہے ہیں اس کا مطلب ہے کہ ہمارے ملک سب کچھ اچھا نہیں ہورہا ہے کچھ چیزیں ہیں جنہیں زیر بحث بھی لانا ہے اوراس امتیازات کو ختم بھی کرنا ہے۔

  • اداکارہ سونم کپور کا غذائی قلت کے خلاف بھارت میں مہم چلانے کا اعلان

    اداکارہ سونم کپور کا غذائی قلت کے خلاف بھارت میں مہم چلانے کا اعلان

    ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے بھارت میں غذائی قلت کے خلاف مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ سونم کپور بھارتی ریاست راجھستان، مہاراشترا اور مدھیا پردیش میں غذائی قلت کے خلاف مہم چلانے کے لیے سرگرم ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے مختلف این جی اوز و دیگر سماجی اداروں سے رابطے بھی شروع کردئیے ہیں۔

    بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا ہے کہ ’’بھارت میں ہر سال 10 لاکھ سے زائد بچے غذائی قلت کے باعث ہلاک ہوجاتے ہیں اور اُس سے کئی گنا زیادہ بچوں کو مناسب غذا اور پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں ہے، اتنے ترقی یافتہ معاشرے میں رہنے کے باوجود بھارت میں غذائی قلت ما مسئلہ سنگین ہوتا جارہا ہے جس کے لیے ہم سب کو مل کر آواز بلند کرنی ہوگی‘‘۔

    مزید پڑھیں: مجھےمیرے والد نےاٹھارہ سال کی عمر میں الگ کردیا،سونم کپور

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’’غذائی قلت کے حوالے سے افرادی تعداد کا تصور کرنا بہت مشکل اور تکلیف دہ ہے، ہم بھوک، افلاس اور خالی پیٹ کے ساتھ بھارت کو کبھی بھی دنیا  میں پرامن اور ترقی یافتہ نہیں بنا سکتے‘‘۔

    S-post-1

    اداکارہ کا کہنا ہے کہ ’’غذائی قلت سے متاثرہ بچوں کو دیکھ کر بہت دکھ ہوا جب ہی میں نے یہ فیصلہ کیا کہ ہم اس اہم مسئلے پر اپنی آواز بلند کر کے بچوں کو مرنے سے روک سکتے ہیں کیونکہ یہ قابلِ علاج مرض ہے۔ انہوں نے بھارت کے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی اس مسئلے پر اپنی آواز بلند کریں اور بھارت سے اس مسئلے کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں‘‘۔

    یاد رہے اداکارہ سونم کپور  اس وقت بھارت میں غذائی قلت کے خاتمے کے حوالے سے ایک این جی او کی سفیر ہیں جو ملک میں کینسر کے خلاف عوام میں آگاہی دینے کا کام کرتی ہے۔

  • بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے فحش ویب سائٹ پر پابندی کی مذمت کردی

    بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے فحش ویب سائٹ پر پابندی کی مذمت کردی

    نئی دہلی :  بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے بھارت میں فحش ویب سائٹ پر پابندی کی مذمت کی ہے۔

    بھارتی حکومت نے فیصلہ کیا کہ متعدد فحش ویب سائٹ پر پابندی عائد کردی جائے ، لیکن بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے بھارتی حکومت کے اس فیصلے سے اتفاق نہیں کیا اور حکومت کے اس فیصلے پر شدید غصے کا اظہار کیا ۔

    بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے ٹویٹر پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے فحش ویب سائٹ پر پابندی لگانے والوں کو بے وقوف قرار دیا۔

     

    بھارتی حکومت کی جانب سے فحش ویب سائٹس کو بھی غیر اعلانیہ طور پر بلاک کردیا ہے۔

     

    فحش ویب سائٹس پر پابندی غیر اعلانیہ طور پر لگائی گئی ہے اور اب تک حکومت کی جانب سے اس حوالے سے کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے، رپورٹ کے مطابق فحش ویب سائٹس کے بلاک ہونے کے پیغامات ماہنگر ٹیلی کام لمیٹڈ، بھارتیہ سانچر نیگام لمٹیڈ، ودافون اینڈ اے سی ٹی کے صارفین کو موصول ہورہے ہیں۔ مہم میں اب تک 857فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا گیا ہے۔

     

    بھارتی ڈائریکٹر رام گوپال ورما نے بھارت میں فحش ویب سائٹ پر پابندی کی حمایت میں ٹوئٹ کیا۔

     

    بھارتی فلم میکر وشال ددلانی نے بھی بھارت میں فحش ویب سائٹ پر پابندی کیخلاف آواز بلند کی۔

    سونم کپور بھارتی فلم انڈسٹری میں بڑی مشہور شخصیات میں سے ایک ہے . فحش پر پابندی پراچانک غصہ ظاہر کرنا انکی رائے ہوسکتی ہے تاہم اس کو غلط رائے میں لیا جا سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ بالی وڈ اداکارہ سنی لیون کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی کہ اداکارہ فحاشی پھیلا رہی ہیں اور بھارتی ثقافت اور معاشرے کو اپنی ویب سائٹ سے تباہ کر رہی ہیں۔