Tag: بالی ووڈ اداکارہ كاجول

  • اداکارہ کاجول بھی فیس بک کا حصہ بن گئیں

    اداکارہ کاجول بھی فیس بک کا حصہ بن گئیں

    ممبئی:حسین آنکھوں اور دلکش مسکراہٹ والی اداکارہ کاجول بھی ساتھی اداکاروں کی طرح سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کا حصہ بن گئیں۔

    بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے ذریعے سب کے دل جیتنے والی اداکارہ کاجول ٹوئٹرپرتو اپنے مداحوں کو اپنی نجی مصروفیات اور نئے آنے والے پراجیکٹس کے بارے میں آگاہی فراہم کرتی ہی رہتی ہیں تاہم اب اداکارہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر بھی اپنے مداحوں سے رابطے میں رہیں گی۔

    اداکارہ آج کل اپنے شوہراور اداکار اجے دیوگن کے ساتھ ان کی نئی آنے والی فلم “شوے” کی پرومشن کے لیے امریکا میں موجود ہیں، کاجول اپنے شوہرکے ہمراہ سان فرانسسکو سمیت کئی امریکی ریاستوں میں گئیں اورانھوں نے فیس بک کے دفترکا دورہ بھی کیا جہاں وہ باقاعدہ طورپرفیس بک کا حصہ بنیں۔

    اداکارہ نے فیس بک کا باقائدہ حصہ بننے کی تصدیق خود ٹوئٹر پر بھی کی اور کہا کہ وہ فیس بک کا حصہ بننے پربے حد خوش اور پرجوش ہیں جب کہ انہوں نے فیس بک ہیڈ کوارٹر سے اپنی تصویر بھی شائع کی۔

    اس سے قبل بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے بھی اپنی سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر دھماکے دار انٹری دے دی ہے جہاں اداکارہ کے پیج کو محض ایک ہی دن میں 37 لاکھ سے زائد لوگوں نے لائیک کرلیا ہے۔

  • اجے دیوگن سے شادی کیوں کی؟  17 سال بعد کاجول کا انکشاف

    اجے دیوگن سے شادی کیوں کی؟ 17 سال بعد کاجول کا انکشاف

    ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے اپنی شادی کے سترہ سال بعد اداکار اجے دیوگن سے شادی کرنے کی وجہ بتادی ،انہوں نے کہا کہ اپنے کیریئر کے عروج کے دنوں میں گھر اس لئے بسایا تھا کہ وہ چکا چوند روشنیوں کی دنیا سے نکل کرگھر کا سکون چاہتی تھیں۔

    بالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ کاجول نے سترہ برس بعد اپنی کامیابی کے عروج پر شادی کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وقت کے اس موڑ پر اجے دیوگن سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا جو بالکل درست تھا، کیونکہ وہ گھر بسانا چاہتی تھیں۔

    true love looks like this, happy raksha bandhan

    A photo posted by Kajol Devgan (@kajol) on

    بالی ووڈ اداکارہ کاجول 24 فروری 1999ء کو اجے دیوگن کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھیں، دونوں ستاروں کے دو بچے ہیں جن کے نام نیسا اور یُگ ہیں۔

    ajay_devgan_1_1459514678

    14-Devgn

    سال 2003ء میں بیٹی کے پیدائش کے بعد کاجول کافی عرصہ بعد عامر خان کے ساتھ فلم فنا اور شاہ رخ خان کے ساتھ مائے نیم از خان میں جلوہ گر ہوئیں۔ دونوں فلموں نے بلاک بسٹر کامیابی حاصل کی۔

    Fanna-1304123120413165843

    اس کے بعد حال ہی میں کاجول ایک مرتبہ پھر شاہ رخ خان کے ساتھ فلم دل والے میں دیکھی گئیں، اس فلم کو بھی شائقین نے خوب پسند کیا۔

    maxresdefault

    واضح رہے کہ کاجول نے اپنے دور میں سپر سٹار ہیروئن کا درجہ حاصل کر لیا تھا، اس وقت ان کے ہم پلا اور کوئی اداکارہ نہیں تھی، شاہ رخ خان سمیت بالی ووڈ کے متعدد ہیروز کے ساتھ انہوں نے بلاک بسٹر فلمیں کیں۔

    kkkkk

     

  • اداکارہ کاجول نے فلم ‘دبنگ 3’ میں کام کرنے سے انکار کر دیا

    اداکارہ کاجول نے فلم ‘دبنگ 3’ میں کام کرنے سے انکار کر دیا

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے فلم ‘دبنگ 3’ میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے، فلم ‘دبنگ 3’ کے لئے کاجول سے رابطہ کیا گیا تھا، لیکن کاجول نے یہ کہہ کر یہ رول ٹھکرا دیا کہ اس رول میں کوئی دم نہیں ہے۔

    دبنگ سیریز کی فلموں میں سلمان خان کی ساتھی ادکارہ کے طور سوناکشی سنہا نے کام کیا تھا، بحث ہے کہ دبنگ 3 میں دو ہيروئنیں ہو سکتی ہیں۔

    خبروں کے مطابق سوناکشی کے علاوہ دوسری ہیروئین کے لئے کاجول سے رابطہ کیا گیا تھا، لیکن کاجول نے کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

    بتایا جارہا ہے کہ ‘دبنگ 3’ میں ایک ہیروئن کا بہت ہی بااثر رول ہے، لہذا ارباز خان کسی بڑی اداکارہ کو فلم میں لینا چاہتے ہیں، اسی لئے وہ کاجول کے پاس گئے، لیکن کاجول نے اس رول سے انکار کر دیا۔

    dabangg2_1353680062_600x450

    بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا 2010 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹرفلم ’ دبنگ‘ کے تیسرے سیکوئل میں بھی مرکزی کرداراداکریں گی۔

    فلم کے پروڈیوسر ارباز خان نے سونا کشی سنہا کو کاسٹ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سوناکشی فلم کے تیسرے سیکوئل کا حصہ ہونگی، انہوں نے کہا کہ فلم کا اسکرپٹ تیار ہے اور جلد ہی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا۔

    salmankhan-sonakshisinha-759

  • اداکارہ کاجول آج اپنی 40 ویں سالگرہ منا رہی ہیں

    اداکارہ کاجول آج اپنی 40 ویں سالگرہ منا رہی ہیں

    ممبئی: بالی ووڈ کی حسین آنکھوں والی اداکارہ کاجول آج اپنی 40 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

    بالی ووڈ اداکارہ كاجول  نے 5اگست 1974 كو بھارتی شہر ممبئی میں  آنکھیں کھولیں اور 1993 میں بالی ووڈ میں قدم رکھا، ان کی پہلی فلم ’بازی گر‘ تھی جس میں انھوں  نے بالی وڈ كنگ شاہ رخ خان كے ساتھ اپنی اداكاری كے جوہر دكھائے، فلم بازی گر کی جوڑی کو بے حد سراہا گیا اور پھر کئی فلموں میں کاجول اور شاہ رخ نے ایک ساتھ کام کر کے فلم بینوں سے داد وصول کی۔

    كاجول متعدد مشہور فلموں ’پیارتوہونا ہی تھا‘، ’’كبھی خوشی كبھی غم‘’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘، ’مائے نیم از خان‘، ’’پیار کیا تو ڈرنا کیا‘، پیار تو ہونا ہی تھا‘، ’یو می اور ہم‘ اور ’’فنا‘ شامل ہیں، ہدایت کار كرن جوہر كی فلم ’كچھ كچھ ہوتا ہے‘ میں  كاجول نے ایسے جوہر دكھائے جو آج بھی لوگوں كو یاد ہیں 2011 میں انھیں  بھارت كے سب سے بڑے سویلین اعزاز پدما شری سے بھی نوازا گیا۔