Tag: بالی ووڈ اسٹار

  • اننیا پانڈے کب شادی کریں گی؟ اداکارہ نے خود بتادیا

    اننیا پانڈے کب شادی کریں گی؟ اداکارہ نے خود بتادیا

    سابق ماڈل واکر بلانکو سے ڈیٹنگ کی افواہوں کے درمیان بالی ووڈ اسٹار اننیا پانڈے نے اپنی شادی کے منصوبوں کا انکشاف کیا ہے۔

    بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے اپنے ایک انٹر ویو میں سابق ماڈل والکر بلانکو کی ڈیٹنگ کی افواہوں کے درمیان آنے والے چند سال میں شادی کرنے اور ماں بننے کا ارادہ ظاہر کر دیا۔

    انٹرویو میں اداکارہ سے ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے 5 سالہ منصوبوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ان 5 سال میں شادی شدہ ہوں گی، خوش اور بچوں کے بارے میں منصوبہ بندی کر رہی ہوں گی۔

    اداکارہ نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کی منصوبہ بندی سے متعلق کہا کہ میں ایک ٹاپ کھلاڑی کی طرح اپنے آپ کو سب سے اوپر دیکھنا چاہتہ ہوں، یہاں ہمیشہ مقابلہ ہوتا ہے، لیکن ابھی میں اپنی اداکاری کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کررہی ہوں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ananya (@ananyapanday)

    یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اننیا پانڈے کے بارے میں پہلے یہ افواہ تھی کہ وہ بالی ووڈ کے خوبرو اداکار آدتیہ رائے کپور سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں تاہم ان کے درمیان بریک ہوگیا تھا۔

    جس کے بعد یہ خبر سامنے آئی کہ اننیا پانڈے اور سابق ماڈل والکر بلانکو ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں، دونوں کو ماضی میں امیبانی کی شادی کی تقریب میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

    جس کے بعد والکر بلانکو نے اننیا پانڈے کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا تھا کہ تم بہت خاص ہو، میں تم سے پیار کرتا ہوں، جس کے بعد ان دونوں کے درمیان ڈیٹنگ کی افواہیں مزید گہری ہو گئی تھیں۔

    تاہم اداکارہ اننیا پانڈے اور والکر بلانکو نے اپنے رشتے اور تعلقات کے حوالے سے فی الحال کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے، خیال رہے کہ والکر بلانکو مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز کے جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے کے مرکزی ملازم ہے۔

  • شاہ رخ خان کا اپنی ڈیلی روٹین سے متعلق انکشاف

    شاہ رخ خان کا اپنی ڈیلی روٹین سے متعلق انکشاف

    بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے پہلی بار مداحوں کو اپنی روز مرہ کی روٹین کے بارے میں بتا کر حیران کردیا۔

    حال ہی میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے ’ دی گارڈین‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں اپنی نجی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔

    بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی روز مرہ کی روٹین کے بارے میں کہا کہ میں صبح 5 بجے سوتا ہوں اور اگر میری فلم کی شوٹنگ چل رہی ہو تو میں صبح 9 یا 10 بجے اُٹھ جاتا ہوں۔

    اداکار نے کہا کہ میں فلم کی شوٹنگ کے دنوں میں رات کے 2 بجے گھر آتا ہوں، گھر آنے کے بعد 30 منٹ تک ورزش کرتا ہوں اور پورے دن میں صرف ایک وقت کا کھانا کھاتا ہوں۔

    شاہ رخ خان نے فلمی کیریئر سے برک لینے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میری عُمر 50 سال سے زیادہ ہوگئی ہے اور اس عُمر میں مجھے اپنے کام سے طویل چھٹی کی ضرورت تھی تاکہ میں مستقبل میں بہتر طریقے سے کام کرسکوں۔

    بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے بعد میں بھی دیگر لوگوں کی طرح فارغ تھا تو اس دوران میں نے سب کو مشورہ دیا کہ وہ اٹالین پکوان سیکھں اور ورزش کریں، اس دوران میں بھی اپنی ورزش پر زیادہ توجہ دیتا تھا اور ان ہی دنوں میں میری باڈی بھی بن گئی تھی۔

    شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ کسی بھی بڑے اسٹار کے لیے فلمی دنیا سے 5 سال کا بریک لینا ایک بڑا بات ہوتی ہے اس عرصے میں مداحوں نے مجھے بہت یاد کیا اور مداحوں کی یاد مجھے فلمی دُنیا میں واپس کھینچ لائی ہے۔

    شاہ رخ خان نے اپنی اگلی فلم ’کنگ‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے دفتر کے ایک ملازم نے مجھے فلم کا موضوع دیا، اب مجھے فلم کی شوٹنگ کا آغاز کرنا ہے، فلم کے لیے اپنا وزن کم کرنا ہے ساتھ ہی اپنی ظاہری شخصیت پر بھی خاصی توجہ دینی ہے۔

    واضح رہے کہ فلم ”کنگ“میں شاہ رخ خان کے ہمراہ اُن کی بیٹی اداکارہ سہانا خان بھی جلوہ گر ہوں جبکہ فلم میں ابھشیک بچن منفی کردارادا کریں گے۔

  • سلمان خان کی نئی فلم ’سکندر‘ میں ولن کا کردار کون کرے گا؟

    سلمان خان کی نئی فلم ’سکندر‘ میں ولن کا کردار کون کرے گا؟

    بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ میں ولن کا کردار ادا کرنے کیلئے باہوبلی اداکار کو کاسٹ کرلیا گیا۔

    بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان فلم ’سکندر‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گے جبکہ ہیروئن کیلیے رشمیکا مندانا کو کاسٹ کیا گیا ہے جو پہلی بار ان کے ساتھ کام کریں گی جبکہ یہ فلم 2025 میں عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اے آر مروگاداس کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم سکندر اگلے سال ریلیز ہونے والی ہے جس کے لیے تیزی سے کام جاری ہے، سلمان خان جون میں فلم کی شوٹنگ شروع کریں گے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by SIKANDAR The Film (@sikandar_thefilm)

    فلم کے ولن کے بارے میں افواہیں تیز ہونے پر پروڈیوسر چترا لکشمن نے اعلان کیا کہ ساؤتھ اسٹار ستھیا راج فلم سکندر میں ولن کا کردار ادا کریں گے، فلم پروڈیوسر لکشمنن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ باہوبلی میں کٹپا کا کردار ادا کرنے والے ستھیا راج سکندر میں سلمان خان کے خلاف ولن کے طور پر نظر آئیں گے۔

    جبکہ دوسری جانب اداکار ستھیا راج نے خود بھی ایک حالیہ انٹرویو میں اس خبر کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ وہ سلمان خان کی فلم میں ولن ہیں۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ ہدایتکار اے آر مروگاداس 2016 میں سوناکشی سنہا کی ایکشن ڈرامہ فلم ’اکیرا کے بعد آٹھ سال کے وقفے کے بعد ہندی سنیما میں فلم سکندر سے واپسی کیلئے تیار ہیں۔