Tag: بالی ووڈ انڈسٹری

  • معروف بھارتی اداکار نے اپنی وائرل ویڈیو سے متعلق وضاحت پیش کردی

    معروف بھارتی اداکار نے اپنی وائرل ویڈیو سے متعلق وضاحت پیش کردی

    معروف بھارتی اداکار رضا مراد کو شراب نوشی کی اپنی وائرل ویڈیو سے متعلق وضاحت پیش کردی ہے۔

    گزشتہ دنوں بالی ووڈ انڈسٹری کے اداکار رضا مراد کی شراب نوشی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد سے انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    ویڈیو میں اداکار کو چند لوگوں کے ساتھ شراب نوشی کرتے اور جشن مناتے دیکھا گیا تھا، جس کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئی تھی اور انہیں مسلمان ہوتے ہوئے رمضان کے مہینے میں شراب نوشی کر کے جشن منانے پر سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا تھا۔

    تاہم اب اپنی ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں رضا مراد نے وضاحت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ ویڈیو دہلی میں شوٹنگ سیٹ کی ہے اور یہ فلم کا ایک سین ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Kiran Kumar (@kirankumarkay)

    انہوں نے لکھا کہ ’براہ کرم یہ نہ سوچیں کہ سالگرہ کی تقریب یا کسی طرح کی پارٹی چل رہی ہے، وائرل فوٹیج فلم کے ایک سین کی ہے، جسے کچھ دن پہلے چھتر پور دہلی میں شوٹ کیا گیا تھا، ان مناظر میں میرے کردار کی سالگرہ منائی جا رہی ہے‘۔

    اداکار رضا مراد نے مزید لکھا کہ ’واقعے کے بارے میں کچھ معلوم کیے بغیر، آپ نے یہ سمجھ لیا کہ مارچ میں میری سالگرہ کی تقریب ہو رہی ہے، اور آپ لوگ اس وقت مارچ میں ہیں اور میری سالگرہ نومبر میں آتی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آپ کو ایسا لگ رہا ہے کہ میں رمضان میں سرعام شراب کر رہا ہوں، جو کہ بالکل غلط ہے یہ صرف شوٹنگ کا ایک سین ہے اور کچھ بھی نہیں۔‘

    یاد رہے کہ رضا مراد کا کیرئیر کئی دہائیوں پر محیط ہے وہ بالی ووڈ کی متعدد فلموں کا حصہ رہے ہیں، جن میں گنگوبائی کاٹھیاواڑی، پدماوت، باجی راؤ مستانی سمیت کئی دیگر فلمیں شامل ہیں۔

  • کارتک آریان کا بالی ووڈ انڈسٹری سے بڑا شکوہ

    کارتک آریان کا بالی ووڈ انڈسٹری سے بڑا شکوہ

    ہندی سینیما کے ابھرتے ہوئے آؤٹ سائیڈر معروف اداکار کارتک آریان نے بالی ووڈ انڈسٹری سے شکوہ کرڈالا۔

    بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار کارتک آریان حال ہی میں بھارتی میگزین کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے ابتدائی طور پر انڈسٹری میں درپیش چیلنجوں کے بارے میں بات کی۔

    اداکار کارتک آریان کے لیے رواں برس یادگار رہا ایک طرف ان کی فلم چندو چیمپئن کے لیے انکی اداکاری کو سراہا گیا تو وہیں انہوں نے سال کے اختتام پر بھول بھلیاں 3 جیسی سپر ہٹ فلم بھی دی۔

    تاہم اداکار کا کہنا ہے فلموں کی کامیابی کے بعد بھی انڈسٹری سے کوئی مجھے سپورٹ نہیں کرے گا اس لیے میرا ماننا ہے کہ فلم انڈسٹری میں آگے بڑھنے اور اپنی جگہ بنانے کیلئے مجھے مزید اکیلے جنگ کرنے کی ضرورت ہے۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ اس انڈسٹری میں میں ایک تنہا جنگجو ہوں، یہ گھر جو آپ دیکھ رہے ہیں، یہ میں نے اپنی کمائی سے لیا ہے، میں نے یہاں تک پہنچنے کیلئے سخت محنت کی ہے اور یہ محنت ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔

    کارتک آریان کا کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں مجھے مستقبل میں بھی انڈسٹری سے کوئی مدد نہیں ملے گی، میں اس حقیقت کے ساتھ آگے آیا ہوں کہ بھول بھولیاں 3 جیسی سپر ہٹ فلم کے باوجود کوئی بھی میرے پیچھے کوئی نہیں ہوگا اور مجھے آئندہ فلم کیلئے مزید محنت کرنی ہوگی۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں کئی لوگ میری ناکامی کا انتظار کر رہے ہیں اور مجھے لگتا ہے یہ ہر کوئی یہ محسوس کرسکتا ہے، اس انڈسٹری میں کچھ اچھے لوگ بھی ہیں جن سے میں اب تک ملا ہوں، لیکن ایک بڑا طبقہ ایسا بھی ہے جنہیں میں کبھی مطمئن نہیں کر پاؤں گا اور مجھے ایسے افراد کو مطمئن کرنے کوئی خواہش بھی نہیں ہے۔

    بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم بھول بھلیا 3 کے اداکار نے مزید کہا کہ میں صرف اپنے سامعین کو مطمئن کرنا چاہتا ہوں،کیونکہ میرا ماننا ہے کہ صرف وہی ایسے لوگ ہیں جو مجھے سپورٹ کرتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by KARTIK AARYAN (@kartikaaryan)

  • کریتی سینن بھی بالی ووڈ انڈسٹری میں ’نیپوٹزم‘ پر پھٹ پڑیں

    کریتی سینن بھی بالی ووڈ انڈسٹری میں ’نیپوٹزم‘ پر پھٹ پڑیں

    بالی ووڈ میں اپنی اداکاری سے مداحوں کے دلوں میں جگہ بنانے والی اداکارہ کریتی سینن نے بالی ووڈ انڈسٹری میں ’نیپوٹزم‘ پر اپنا ردعمل دیا ہے۔

    اداکارہ کریتی سینن حال ہی میں نے 55ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا میں اپنی پہلی پروڈیوس کردہ فلم ’دو پتی‘ کی نمائش کے موقع پر شرکت کی جہاں انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری میں نیپوٹزم کے موضوع پر کھل کر بات کی۔

    نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ کریتی نے کہا کہ لوگ صرف سپر اسٹارز کے بچوں کو ہی دیکھنا پسند کرتے ہیں جس میں میڈیا کا بھی ایک بڑا کردار ہے کیونکہ میڈیا بھی صرف انہیں ہی فوکس کرتا ہے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ اقربا پروری کے لیے زیادہ ذمہ دار انڈسٹری نہیں بلکہ میڈیا اور ناظرین ہیں، ہماری آڈینس اسٹار کڈز میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے فلم ساز بھی ان کے ساتھ فلمیں بنانے کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ نے فلم کی دنیا میں نام بنانے کیلئے اپنی جدوجہد کے سفر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھا تو میرا پرتپاک استقبال کیا گیا، لیکن میری فیملی کا فلم انڈسٹری سے تعلق نہ ہونے کی وجہ سے انہیں انڈسٹری میں جگہ بنانے میں وقت لگا۔

    کریتی سینن نے بتایا کہ 2 3 فلمیں کرنے کے بعد بھی ابتدائی دنوں میں میگزین کورز اور بڑے مواقع حاصل کرنا مشکل تھا، لیکن اگر آپ محنت کرتے رہتے ہیں تو کوئی چیز آپ کو نہیں روک سکتی، اگر اسٹار کِڈز بھی ناظرین سے جڑنے میں ناکام رہیں تو ان کی کامیابی ممکن نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ کریتی سینن نے فلم ’ہیروپنتی‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا اور حال ہی میں انہوں نے فلم ’دو پتی‘ کے ذریعے پروڈیوسر کی حیثیت سے بھی اپنے سفر کا آغاز کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Netflix India (@netflix_in)

  • عامر خان نے فلم انڈسٹری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیوں کیا تھا؟ اداکار کا انکشاف

    عامر خان نے فلم انڈسٹری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیوں کیا تھا؟ اداکار کا انکشاف

    بالی ووڈ انڈسٹری میں 3 دہائیوں تک راج کرنے والے اداکار بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی فیملی کے سامنے فلموں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا لیکن بچوں نے ان سے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کو کہا۔

    حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران اداکار عامر خان نے فلموں  سے ریٹائرمنٹ کے اعلان اور اس فیصلے پر سابقہ اہلیہ کرن راؤ کے جذباتی ہونے سے متعلق گفتگو کی۔

    عامر خان نے کہا کہ میں نے فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ مکمل ہونے سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا تھا، کووڈ کے بعد مجھے احساس ہوا کہ 18سال کی عمر سے شروع ہونے والے کیرئیر میں، میری ساری توجہ سنیما اور فلموں پر ہی مرکوز رہی، اس دوران میں اپنی فیملی کو وقت ہی نہیں دے سکا یہاں تک کے اپنی سابقہ اہلیہ کو بھی وقت نہیں دے سکا۔

    عامر خان نے کہا کہ کووڈ کے دوران میں ایسے جذباتی لمحوں سے گزرا جب میں  نے فیملی کو وقت نہ دینے کے سبب  خود کو مجرم محسوس کیا، میں نے فیصلہ کیا کہ  گزشتہ 35 سالوں کے دوران میں نے متعدد فلمیں کی ہیں لیکن اب وقت آگیا ہے کہ کچھ وقت فیملی کے ساتھ گزاری جائے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ مجھے یہ احساس 88 سال کی عمر کے بجائے 57 سال کی عمر میں ہی ہوگیا کیوں کہ تب تک بہت دیر ہوچکی ہوتی۔

    عامر خان نے کہا کہ جب میں ریٹائرمنٹ کی بات فیملی سے کی تو میرے بچوں سے مجھے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر دوبارہ سوچنے کو کہا اور میری سابقہ اہلیہ کرن راؤ تنہائی میں میرے پاس آئیں اور آبدیدہ ہوگیئں۔

    عامر خان نے بتایا کہ کرن نے مجھ سے سوال کیا کہ کیا آپ ہمیں چھوڑ رہے ہیں؟ میں نے کہا، نہیں میں آپ کو نہیں بلکہ فلمیں چھوڑ رہا ہوں، جس پت مجھے کرن نے کہا کہ آ] ’ چائلڈ آف سینما‘ ہیں  اگر آپ فلمیں چھوڑ رہے ہیں تو آپ ہمیں چھوڑ رہے ہیں۔

    عامر خان نے مزید بتایا کہ کرن راؤ نہیں چاہتی تھی کہ میں ہر وقت گھر میں رہوں، جس کے بعد میں نے 6 فلمیں اس لیے سائن کی ہیں کیونکہ میں ایک اداکار کے طور پر اپنی  زندگی کے آخری 10 سالوں کو سب سے زیادہ نتیجہ خیز بنانا چاہتا ہوں۔

  • ملائکہ اروڑا کے والد نے خودکشی کرلی

    ملائکہ اروڑا کے والد نے خودکشی کرلی

    بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و رقاصہ ملائکہ اروڑا کے والد انیل اروڑا نے گھر کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق  یہ المناک واقعہ ممبئی کے باندرہ میں پیش آیا، واقعے میں بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا کے والد انیل اروڑا نے مبینہ طور پر عمارت کی چھٹی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی ہے۔

    پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا ہے، بتایا جا رہا ہے کہ انیل اروڑہ طویل عرصے سے بیمار تھے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق باندرا پولیس اور کرائم برانچ کی ٹیم انیل اروڑا کی رہائش گاہ پر پہنچ گئی ہیں اور تفتیش کا سلسلہ تاحال جاری ہے جبکہ انیل اروڑا کی باڈی کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ملائکہ اروڑا جب 11 سال کی تھیں انکے والد انیل اروڑا اور والدہ کی طلاق ہوگئی تھی۔

  • کارتک آریان نے اپنا لگژری اپارٹمنٹ لاکھوں روپے کرائے پر دے دیا

    کارتک آریان نے اپنا لگژری اپارٹمنٹ لاکھوں روپے کرائے پر دے دیا

    ممبئی : بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار کارتک آریان نے ممبئی میں اپنے 1,900 مربع فٹ کے اپارٹمنٹ کو ماہانہ ساڑھے 4 لاکھ روپے کرایہ پر دے دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کارتک آریان کا یہ لگژری اپارٹمنٹ جُوہو کے پوش علاقے میں واقع ہے، جسے اداکار اور ان کی والدہ نے مشترکہ طور پر 17.5 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔

    کارتک کے اس اپارٹمنٹ میں 2 گاڑیاں پارک کرنے کی جگہ بھی موجود ہے جبکہ اپارٹمنٹ کی خریداری کیلئے انہوں نے 1 کروڑ روپے سے زیادہ ڈیوٹی اور 30 ہزار روپے رجسٹریشن فیس بھی ادا کی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کارتک آریان کی اس پراپرٹی پر کرایہ کی آمدنی 3.1 فیصد بنتی ہے، کرایہ کی آمدنی کا مطلب ہے کہ پراپرٹی کی مجموعی قیمت کا وہ فیصد جو سالانہ کرایہ کی آمدنی کے ذریعے حاصل ہوتا ہے۔

  • ’استری 2‘ کے ڈائریکٹر کا اپنی ہارر کمیڈی فلم سے متعلق بڑا انکشاف

    ’استری 2‘ کے ڈائریکٹر کا اپنی ہارر کمیڈی فلم سے متعلق بڑا انکشاف

    بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ شردھا کپور اور راج کمار راؤ کی فلم استری 2 کے ڈائریکٹر امر کوشک نے اپنی فلم سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

    بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ شردھا کپور اور راج کمار راؤ کی فلم نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر تہلکہ مچادیا، 15 اگست کو ریلیز ہونے والی فلم کو شائقین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

    ’استری 2‘ سال 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم استری کا سیکیوئل ہے جو اپنی مقبولیت کی بدولت عالمی باکس آفس پر 400 کروڑ بھارتی روپے کا ہندسہ عبور کرنے کے قریب ہے۔

    تاہم اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ استری 2 کے ڈائریکٹر امر کوشک یہ فلم بنانا ہی نہیں چاہتے تھے، وہ چاہتے تھے کہ ان کے کیرئیر کی شروعات اداکار راج کمار راؤ کے ساتھ فلم ’چور نکل کے بھاگا‘ سے کریں۔

    امر کوشک نے انکشاف کیا کہ وہ فلم میکنگ کے سفر کا آغاز  ہارر فلم سے بالکل بھی نہیں کرنا چاہتے تھے اگر ان کے اختیار میں ہوتا تو وہ اداکار راج کمار راؤ کے ساتھ فلم ’چور نکل کے بھاگا‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرتے۔

    امر کوشک کا کہنا تھا کہ فلم استری ​​ریلیز ہوئی تو یہ میری پہلی فلم تھی اور اس کے حوالے سے میں بہت نروس تھا، میں کبھی بھی اپنے کیریئر کا آغاز ہارر فلم سے نہیں کرنا چاہتا تھا کیونکہ یہ فلم میکنگ کا وہ فیصلہ تھا جس کے بارے میں، میں نے سوچا تھا کہ جب کچھ بھی کرنے کو  نہیں ہوگا تب ہارر فلمیں بناؤں گا۔

    فلم استری 2 کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ جب فلم استری کا ٹریلر ریلیز ہوا تو اسے مداحوں کی جانب خوب پسند کیا گیا اور اب شائقین جس طرح فلم ’استری 2‘ دیکھنے کیلئے سینما گھروں کا رُخ کررہے ہیں میں سب سے شکر گزار ہوں۔

    امر کوشک کا کہنا تھا کہ لوگ  استری 2 دیکھ کر کہہ رہے ہیں کہ سیکوئل ہوتو ایسا ہو تو میں بتاتا چلوں کہ فلم کی کامیابی میں سب سے اہم کردار فلم کی اسکرپٹ نے ادا کیا ہے جس کے لیے ہم رائٹرز کے ساتھ کافی عرصے ک سر جوڑ کر بیٹھے رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shraddha ✶ (@shraddhakapoor)

    انہوں نے بتایا کہ جب فلم استری بنا رہے تھے تو اس فلم کے اسکرپٹ پر 4 سے 5 ماہ تک کام کیا تھا لیکن استری 2 کے اسکرپٹ پر ڈھائی سال تک کام کیا گیا، اس فلم کے لیے بڑے اسٹارز پر بھروسہ کیے بغیر باکس آفس پر کامیابی حاصل کی اور اسٹار پاور سے زیادہ کہانی سنانے کی اہمیت پر زور دیا جس کا نتیجہ آپ سب کے سامنے ہے۔

  • سلمان خان کتنے دولتمند ہیں؟ اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

    سلمان خان کتنے دولتمند ہیں؟ اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

    ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کا شمار بھی بالی ووڈ کے امیر ترین اداکاروں میں ہوتا ہے، تاہم اب ان کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

    سلمان خان کے اثاثوں کے بارے جاننے کے لئے اکثر لوگ بے چین ہیں ان کے شاندار کیرئیر کا آغاز 1988 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بیوی ہو تو ایسی‘ سے ہوا اور اس کے بعد سے، انہوں نے ایک بڑے اسٹار کے طور پر اپنی حیثیت حاصل کی۔

    انہیں فی فلم 100 کروڑ روپے سے زیادہ کمانے کے لیے بھی جانا جاتا ہے، سلمان کا ایک ابھرتے ہوئے اداکار سے انڈسٹری کے سب سے مضبوط ناموں میں سے ایک تک کا سفر ان کی شاندار کامیابی کا ثبوت ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار نے اپنے کامیاب کیریئر میں بالی ووڈ کو متعدد سُپر ہٹ فلموں کے ساتھ ہی کئی ٹی وی شوز کی میزبانی بھی کی، اداکار دو ہزار 900 کروڑ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق اس وقت سلمان خان اداکار کے سب سے قیمتی اثاثوں میں اُن کا گلیکسی اپارٹمنٹ ہے جس کی قیمت 100 کروڑ بھارتی روپے ہے، اداکار کی ملکیت میں ایک فارم ہاؤس بھی ہے جس کا کُل رقبہ 150 ایکڑ ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری کے سپر اسٹار ایک پرائیویٹ کشتی کے مالک بھی ہیں جس کی مالیت 3 کروڑ بھارتی روپے ہے، سلمان خان کپڑے، جیولری اور گھڑیوں کے ایک برانڈ کے مالک بھی ہیں، ان کے اس برانڈ کی مالیت 235 کروڑ روپے ہے۔

    رپورٹ کے مطابق سلمان خان کا اپنا پروڈکشن ہاؤس بھی ہے، اس کے علاوہ سلمان خان لگژری گاڑیوں کے بھی شوقین ہیں، اُن کے گیراج میں قیمتی اور مہنگی ترین گاڑیاں موجود ہیں۔

    سلمان خان کی جائیداد صرف بھارت میں نہیں بلکہ دبئی میں بھی ہے، دبنگ اسٹار نے دبئی میں ایک بیچ ہاؤس بنا رکھا ہے، جس کی قیمت 100 کروڑ روپے کے قریب ہے، اس کے علاوہ دبئی میں اُن کا ایک اپارٹمنٹ بھی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے سال 2012 میں بھارت میں ایک فلاحی ادارہ بھی قائم کیا تھا وہ اپنی آمدنی کا زیادہ ترحصہ فلاحی کاموں میں خرچ کرتے ہیں، جس کا مقصد مستحق عوام کو تعلیم و صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

  • جیا بچن اپنے نام کے ساتھ امیتابھ بچن کا نام جوڑنے پر  پھٹ پڑیں

    جیا بچن اپنے نام کے ساتھ امیتابھ بچن کا نام جوڑنے پر پھٹ پڑیں

    بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و بھارتی سیاستدان ایک بار پھر اپنے نام کے ساتھ اپنے شوہر کا نام جوڑنے پر پھٹ پڑیں ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہوا کچھ یوں کے گزشتہ دنوں راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نارائن نے جیا بچن کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سیشن میں خطاب کیلئے مدعو کیا، انہوں نے جیا بچن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’شریمتی جیا امیتابھ بچن جی پلیز‘۔

    نام کے ساتھ امیتابھ بچن لگانا جیا بچن کو بلکل بھی اچھا نہیں لگا انہوں نے ڈپٹی چیئرمین سمیت سب کو یاد دہانی کرائی اور کہا کہ ’’میری ایک اپنی بھی الگ پہچان ہے صرف جیا بچن بولتے تو کافی ہو جاتا‘‘۔

    تاہم گزشتہ روز راجیہ سبھا کے چیئر پرسن جگدیپ دھنکار نے ایک مرتبہ پھر جیا بچن کو ’شریمتی جیا امیتابھ بچن‘ کہہ کر پکارا جس پر جیا بچن نے کہا ’شکریہ سر آپ کو امیتابھ کا مطلب پتا ہے نا؟‘۔

    جواب میں جگدیپ دھنکار نے جیا بچن کو کہا کہ ’’آپ اپنا نام بدل لیجیے کیوں کہ جو نام الیکشن سرٹیفکیٹ میں آتا ہے اور جو نام یہاں درج کروایا جاتا ہے اسی نام سے پکارا جاتا ہے۔

    جیا بچن نے کہا کہ یہ کچھ نیا طریقہ ہے کہ عورتیں اپنے شوہر کے نام سے جانی جائیں، کیا ان کی اپنی کوئی شناخت نہیں، ان کی اپنی کوئی حاصلات نہیں، ان کی اپنی کوئی پہچان نہیں۔

    یہ سن کر جیا بچن بولیں ’ میں اپنے نام پر فخر کرتی ہوں اور مجھے امیتابھ بچن پر بھی فخر ہے، نام کا نیا ڈرامہ آپ لوگوں نے شروع کیا ہے۔ جو مرد ارکان پارلیمنٹ ہیں ان کے ناموں کے ساتھ بھی ان کی بیویوں کا نام لگنا چاہییے۔

    یہ سن کر راجیہ سبھا میں قہقہے گونج گئے جس پر جیا بچن نے کہا  کہ میں نام کے خلاف نہیں ہوں لیکن ہر فرد کی پہچان ہے جسے اس کے نام سے پکارا جانا چاہیے۔

  • نوازالدین صدیقی نے بالی ووڈ کے تینوں ’خانز‘ کے ساتھ کام کا تجربہ شیئر کردیا

    نوازالدین صدیقی نے بالی ووڈ کے تینوں ’خانز‘ کے ساتھ کام کا تجربہ شیئر کردیا

    بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنی اداکاری کی وجہ سے شہرت رکھنے والے اداکار نوازالدین صدیقی نے انڈسٹری کے تینوں ’خانز‘ کے ساتھ اپنے کام کا تجربہ شیئر کردیا۔

    اداکار نوازالدین صدیقی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں تینوں خانز سلمان، شاہ رخ اور عامر خان کے کام کرنے سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا اور ساتھ کام کرنے کا تجربہ بھی شیئر کیا۔

    اداکار  نے کہا کہ میں تینوں خانز کی کامیابی سے کبھی بھی حسد میں مبتلا نہیں ہوا، دراصل میں پہلے اداکار بننا چاہتا ہوں، میری کبھی بھی سپر اسٹار بننے کی خواہش نہیں رہی۔

    اس موقع پر جب پوچھا گیا کہ تینوں خانز میں سب سے بہترین کون ہے؟ تو انہوں نے صرف ایک نام لینے سے انکار کردیا اور بالی ووڈ کے تینوں سپر اسٹار کی خوبیوں پر بات شروع کردی۔

    نواز الدین صدیقی نے کہا کہ سلمان خان حقیقی زندگی میں حیرت انگیز انسان ہیں وہ دیگر خانز کے مقابلے میں بہت زیادہ تفریح کرتے ہیں۔

    نوازالدین صدیقی نے کہا کہ شاہ رخ خان بہت پرجوش انسان ہیں، وہ کام کو اُس وقت تک کرتے رہتے ہیں جب تک وہ مکمل نہ ہوجائے، وہ بہت محنتی انسان ہیں، عاجزی میں نے ان ہی سے سیکھی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عامر خان پرفیکشنسٹ ہیں، ہمیں انہوں نے بے مثال قسم کا سنیما دیا ہے، ان کی فلم سازی وسیع اور متنوع ہے، وہ قابل ذکر انسان ہیں اور باقیوں سے بہت اوپر ہیں۔

    نوازالدین صدیقی نے سلمان خان کے ساتھ بجرنگی بھائی جان اور کک میں کام کیا، شاہ رخ خان کے ساتھ انہوں نے رئیس فلم کی جبکہ عامر خان کے ساتھ فلم تلاش اور سرفروش کی تھی۔