Tag: بالی ووڈ دبنگ ہیرو

  • سلمان خان کو فون پر جان سے مار دینے کی ھمکی

    سلمان خان کو فون پر جان سے مار دینے کی ھمکی

    ممبئی: بالی ووڈ سپر سٹارسلمان خان کو گمنام شخص کی طرف سے فون پر جان سے مار دینے کی ھمکی دی گئی ہے ۔

    پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ انھوں نے سپر سٹار کو فون پر جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینے والے شخص کی تلاش شروع کر دی ہے، انکا کہنا تھا کہ فون کرنے والی نے 16فروری کے روز پولیس کے کنٹرول روم سے کال کی ہے ۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ انھیں شبہ ہے کسی شخص نے انھیں چکمہ دینے کی کو شش کی تاہم وہ مشتبہ شخص کو جلد تلاش کر نے میں کامیاب ہو جائیں گے، پولیس مشتبہ شخص کی تلاش کیلئے سرکرداں ہے تاہم تاحال ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے ۔

    واضح رہے سپر سٹار آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ’’سلطان‘‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔ علی عباس ظفر کی سلطان میں سلمان خان ہریانہ کے ممتاز پہلوان سلطان علی خان کے کردار میں نظر آئیں گے ۔سلمان خان کی سلطان رواں سال عید کے موقع پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔

  • شادی ہوگی یا نہیں کچھ نہیں کہہ سکتا، سلمان خان

    شادی ہوگی یا نہیں کچھ نہیں کہہ سکتا، سلمان خان

    بالی ووڈ دبنگ ہیرو سلمان خان کہتے ہیں کہ پتہ نہیں وہ شادی کرتے بھی ہیں یا نہیں لیکن وہ یہ ضرور چاہتے ہیں کہ ان کے 3،4 بچے ہوں۔

    انڈین میڈیا کے مطابق سلمان خان نے ایک کالج کی تقریب میں شرکت کی، اس دوران ان سے سوال جواب کا سلسلہ بھی شروع ہوا، اسی دوران ہال میں شادی، شادی کی صدائیں بلند ہونے لگیں جس نے دیکھتے ہی دیکھتے نعروں کی شکل اختیار کرلی۔

    شادی کا شور کچھ تھما تو سلمان خان نے کہا کہ وہ اپنی شادی کے بارے میں اب تک شکوک و شبہات کا شکار ہیں لیکن وہ یہ ضرور چاہتے ہیں کہ ان کے 3،4 پیارے پیارے بچے ہوں، میں جانتا ہوں کہ شادی کے بغیرایسا نہیں ہو سکتا لیکن میں اس معاملے کو بھی دیکھ رہا ہوں۔

    اداکارکا کہنا تھا کہ پہلے شادی کرنے کی عمر نہیں تھی لیکن اب عمر گزر گئی ہے جس پر وہ خوش ہیں۔ ان سے ان کے مداحوں کی جانب سے کہا گیا کہ وہ تو ہٹ اینڈ رن کیس کے سلجھنے کے بعد شادی کرلیں گے جس پر اداکار نے کہا کہ کیس ابھی تک سلجھا نہیں ہے۔