Tag: بالی ووڈ سُپر اسٹار

  • سلیم خان بیٹے سلمان کی شادی سے وابستہ سوالوں سے  پریشان

    سلیم خان بیٹے سلمان کی شادی سے وابستہ سوالوں سے پریشان

    ممبئی: بھارتی اداکار سلمان خان کے والد اور معروف اسکرپٹ رائٹر سلیم خان اپنے بیٹے کی شادی سے وابستہ سوالوں سے پریشان ہو گئے۔

    گزشتہ روز معروف اسکرپٹ رائٹر سلیم خان نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ مجھ سے کوئی بھی سوال پوچھ سکتے ہیں سوائے اس کے کہ سلمان کب شادی کریں گے کیونکہ یہ تو خدا ہی جانتا ہے کہ وہ کب شادی کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اکثر ان سے یہی سوال پوچھا جاتا ہے کہ سلمان کب شادی کریں گے، سلیم خان جلد ہی ایک ریڈیو شو ’70 ایم ایم شو ‘ کی میزبانی کریں گے ، جو ہر ہفتہ اور اتوار کو نشر ہوگا۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان اور غیر ملکی ماڈل لوليا کو لے کر شادی کے قیاس آرائی کی جا رہی ہے، سلمان خان حال ہی میں اپنی فلم ’سلطان‘ کی تشہیر کے لیے ایک ریالٹی شو ’سا رے گا ما‘ میں شریک ہوئے،اس دوران ان کے ایک مداح نے ان سے شادی کے حوالے سے مشورہ مانگ لیا جس پر دبنگ خان کا کہنا تھا کہ ’آپ غلط انسان سے مشورہ لے رہے ہیں، میں ہمیشہ ہی شادی کے معاملے میں بدقسمت رہا ہوں۔‘

    بالی ووڈ سُپر اسٹار کا مزید کہنا تھا کہ ’میں اصل میں شادی کرنے کے لیے مر رہا ہوں اور ہمیشہ انتظار کرتا ہوں کہ دوسری پارٹی بھی حامی بھرے، کیونکہ مرد کچھ نہیں کہہ سکتے، آخری فیصلہ خواتین کو کرنا ہوتا ہے۔‘

  • سلمان خان شارخ خان سے بڑے سُپر اسٹار ہیں،رام گوپال ورما

    سلمان خان شارخ خان سے بڑے سُپر اسٹار ہیں،رام گوپال ورما

    ممبئی: بالی ووڈ کے نامور فلم ساز رام گوپال ورما کا کہنا ہے کہ اداکار سلمان خان شارخ خان سے بڑےسُپراسٹار ہیں.

    تفصیلات کے مطابق میڈیا کی جانب سے جب بالی ووڈ کے نامور فلم ساز رام گوپال ورما سے پوچھا گیا کہ اگر سلمان خان اُبھرتے ہوئے اسٹار بنتے ہیں شارخ خان کے مقابلے تو اس پر فلم ساز رام گوپال ورما کا کہنا تھا کہ ”کیا مطلب ہے کہ سلمان خان ابھرتے اسٹار ہیں، وہ شارخ خان سے بڑے سُپر اسٹارہیں”.

    بالی ووڈ کے فلم ساز کا کہنا تھا کہ دبنگ خان کی فلمیں باکس آفس پر گذشتہ کئی سالوں سے اچھا بزنس کررہی ہیں اور ان کی آخری تین فلمیں باکس آفس پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلمیں تھی.

    رام گوپال ورما کا کہنا تھا کہ فلم دو طریقے سے کامیاب ہوتی ہے،ایک فلم کی کہانی اور دوسرا جذبات ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں مانتا کہ فلم کی کہانی صرف کافی ہوتی ہے فلم کی کامیابی کےلیےیہ اداکار پر ہے کہ وہ کس طرح فلم میں اپنا کردار ادا کرتاہے،اداکار کا کام فلم کی کہانی بتانا نہیں ہوتا بلکہ مداحوں کو تفریح فراہم کرنا ہوتا ہے.

    اُن کا کہنا تھا کہ وہ اس لیے لیونارڈو ڈی کیپریوکو سُپر اسٹار مانتے ہیں کیوں کہ وہ ہر فلم میں ہمیشہ ایک الگ انداز میں اداکاری کرتےنظر آتے ہیں ہیں اور وہ سنیما کے شعبے میں وہ کرتے ہیں جو وہ کرنا چاہتے ہیں.

    بالی ووڈ فلم اندسٹری میں سپُر اسٹار کا مطلب ہے کہ آپ کی فلم تین سو سے چار سو کڑور کا بزنس کرے، تب ہی آپ سُپر اسٹار کہلانے کے حق دار ہوتے ہیں.

    واضح رہےکہ بالی ووڈ فلم ساز ان دنوں اپنی فلم”ویرا پن” کی پرموشن میں مصروف ہیں.