Tag: بالی ووڈ فلم

  • مادھوری ڈکشٹ نے دلکش اداؤں سے صارفین کو دیوانہ بنادیا

    مادھوری ڈکشٹ نے دلکش اداؤں سے صارفین کو دیوانہ بنادیا

    ممبئی: بالی ووڈ فلم نگری کی مشہور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے حسین ساڑھی میں ویڈیو شیئر کرکے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔

    دیدہ زیب شخصیت اور بے مثال اداکاری کے ساتھ ساتھ حسین اور دلکش اداؤں سے انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں نام کمانے والی اداکارہ مادھودی ڈکشٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک ریلز شیئر کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Madhuri Dixit (@madhuridixitnene)

    اداکارہ کو ویڈیو میں بالی ووڈ کے سپر ہٹ گانے ’ یہ لڑکا ہائے اللہ کیا ہے دیوانہ‘ پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اس گانے پر انہیں خوبصورت ساڑھی میں اپنے حسن کے جلوے بکھیرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

    اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا’ دھیرے دھیرے دل بے قرار ہوتا ہے‘۔

    اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے کچھ دن قبل یہ ویڈیو شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں، اس کے علاوہ اداکارہ کو اس عمر میں بھی حسین سے حسین تر ہونے کے الفاظ سے بھی نوازا جارہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Madhuri Dixit (@madhuridixitnene)

    اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر و ریلز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ میں مادھوری ڈکشت کا نام ایک ایسی اداکارہ کے طور پر لیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی دلکش اداؤں سے تقریباً تین دہائیوں تک ناظرین کے دلوں میں اپنی خاص شناخت قائم رکھی۔

  • کارتک آریان کی فلم بری طرح فلاپ، آن لائن لیک بھی ہوگئی

    کارتک آریان کی فلم بری طرح فلاپ، آن لائن لیک بھی ہوگئی

    حال ہی میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان ریلیز ہوئی جس نے کمائی کے ریکارڈ توڑ دیے اور جس کی ریلیز سے پہلے ہی پری بکنگ کروڑوں روپے تک جا پہنچی تھی، لیکن دوسری طرف ایسی فلمیں بھی ہیں جن پہ بھارتی شائقین پیسہ خرچ کرنا نہیں چاہ رہے اور انہیں غیر قانونی طور پر ڈاؤن لوڈ کر رہے ہیں۔

    معروف بھارتی ادکار کارتک آریان اور کیرتی سنن کی نئی فلم شہزادہ ریلیز کے اگلے ہی دن پائریسی کا شکار ہو کر آن لائن لیک ہوگئی۔

    فلم شہزادہ اس وقت بے شمار ویب سائٹس پر دیکھنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے دستیاب ہے۔

    فلم کی ٹیم نے غیر قانونی طور پر فلم فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ روہت دھون کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ریلیز سے قبل خاصی ہائپ بنا چکی تھی لیکن ریلیز ہوتے ہی فلاپ ہوگئی۔

    فلم کا کل بجٹ 85 کروڑ بھارتی روپے تھا تاہم فلم نے پہلے دن صرف 6 کروڑ کمائے جو کہ انتہائی کم ہے۔ فلم اپنی لاگت بھی پوری نہیں کرسکی جس کے بعد ہیرو کارتک آریان نے اپنا معاوضہ بھی واپس کردیا۔

    ایک انٹرویو میں اداکار نے بتایا کہ ابتدا میں فلم کے لیے انہیں بطور پروڈیوسر نہیں لیا گیا تھا لیکن جب انہوں نے اپنی فیس وصول کی تو بحران آگیا۔ اس پر انہوں نے اپنا معاوضہ چھوڑا اور فلم کے شریک پروڈیوسر بن گئے۔

  • بالی ووڈ فلم ’سلطان‘ کل ریلیز ہوگی

    بالی ووڈ فلم ’سلطان‘ کل ریلیز ہوگی

    ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی کھیل پر مبنی فلم ’سلطان‘ کل عید الفطر کے موقع پر ریلیز کردی جائے گی۔

    یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’سلطان‘میں سلمان خان اورانوشکا شرما مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

    فلم کی تشہیری مہم کے دوران سلمان خان اپنے بیان کے باعث شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

    سلمان خان کے متنازعہ بیان پر گرل فرینڈ کا مشورہ *

    ایک انٹرویو میں ان سے فلم کی ٹریننگ کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ پہلوانی کی سخت ٹریننگ کے بعد خود کو زیادتی کا شکار ایک خاتون جیسا محسوس کرتے تھے۔

    ان کے اس بیان پر بھارت بھر میں بھونچال آگیا۔ خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جبکہ ہریانہ میں زیادتہ کا شکار ایک لڑکی نے سلمان خان پر 10 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ بھی دائر کردیا۔

    واقعہ پر سلمان خان کے والد نے بھی معافی مانگی البتہ سلمان خان نے معافی مانگنے سے انکار کردیا۔

    سلمان خان کا ہما قریشی کے لیے رمضان کا تحفہ *

    فلم ’سلطان ‘میں سلمان خان ہریانہ سے تعلق رکھنے والے معروف پہلوان سلطان علی خان کے روپ میں نظر آئیں گے۔ سلطان علی خان ہندوستان کو اولمپکس میں ریسلنگ میں گولڈ میڈل جتوانے میں کامیاب ہوئے تاہم اس کے بعد ان کی زندگی میں کافی مسائل پیش آئے اور اسی پر یہ فلم مبنی ہے۔

    فلم میں انوشکا شرما بھی خاتون ریسلر کے روپ میں دکھائی دیں گی۔

    فلم بھارت اور پاکستان میں کل عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جارہی ہے۔

  • دل والے دلہنیا لےجائیں گے کا انوکھا ریکارڈ،

    دل والے دلہنیا لےجائیں گے کا انوکھا ریکارڈ،

    ممبئی : بالی ووڈ فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے نے انوکھا ریکارڈ قائم کیا ہے، فلم ممبئی کے ایک سنیما میں انیس سال سے پردہ اسکرین کی زینت بنی ہوئی ہے۔

    شادی ہو یا کوئی تہوار بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے کے گانوں کی دھن پر رقص ہوتا ہے، شرارتوں اور رومانس سے بھرپور فلم میں کاجول اوربالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی جوڑی نے چارچاند لگائے، انیس سو پچانوے میں بننے والی اس فلم نےکامیابیوں کے کئی ریکارڈز  توڑے ہیں۔

    ممبئی کے مراٹھا مندر سنیما اس کی نمائش انیس سال سے لگاتارمیں جاری ہے، رومانس کے ساتھ فلم میں ایکشن اور کامیڈی کا تڑکا لگا ہے، فلم کو سنیما پر لگے دسمبر میں ایک ہزار ہفتے ہوجائیں گے ، جس کے بعد فلم کی نمائش روک دی جائے گی۔

    فلم نے اب تک ایک سو بائیس کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔